سی زیم سیڈز کو اردو میں تل کہا جاتا ہے۔ کچھ لوگ اسے تل کے بیج بھی کہتے ہیں۔ آج کے اس بلاگ میں ہم تل کے بیج کے متعلق تفصیل سے جانیں گے کہ اس کی تاریخ کیا ہے۔ اس کی اہمیت کے بارے میں جانیں گے۔ ہم اس کے فوائد بھی آپ کو بتانے کی کوشش کریں گے۔
سب سے پہلے ہم تل کے بیجوں کی تاریخ کے متعلق جان لیتے ہیں۔ تل کے بیج سب سے پہلے ملائیشیاء اور برِ صغیر میں کاشت ہونا شروع ہوئے۔ ایک عام اندازے کے مطابق تقریباً پانچ ہزار سال پہلے ان کی کاشت شروع ہوئی تھی۔ ملائیشیا اور برِ صغیر کے بعد یہ پھر مشرقی افریقی ممالک تک بھی پہنچ گئے۔
اس کے علاوہ کچھ سائنسی ثبوت ہمیں یہ بھی بتاتے ہیں تل کے بیج مصر اور چائنہ میں بھی کاشت کیے جاتے تھے۔ جو کہ دنیا کی قدیم ترین تہذیبیں ہیں۔ بریٹانیکا کے مطابق رومن لوگ تل کے بیجوں سے بریڈ بھی بناتے تھے۔ وہ بیجوں میں زیرہ شامل کرتے تھے اور ایک مزیدار بریڈ تیار ہو جاتا تھا۔ اسی طرح کے استعمالات سے لوگ کو پتہ چلنا شروع ہو گیا کہ تل انسانی صحت کے لیے کتنا ضروری ہوتے ہیں۔
تل ایسے بیج ہیں جن کو ایک مکمل غذا کہا جا سکتا ہے۔ کیوں کہ ان میں پروٹین، فائبر، اور فیٹ پایا جاتا ہے۔ جو کہ کسی بھی غذا کو صحت مند بنا سکتے ہیں۔ اس میں موجود اینٹی آکسیڈنٹ اور سوزش کو کم کرنے والی خصوصیات آپ کو بیماریوں سے بچاؤ میں مدد فراہم کرتی ہیں۔ اگر آپ ان بیجوں کو اپنی غذا کا حصہ بنا لیتے ہیں تو اس سے آپ کی صحت چند ہی دنوں یا ہفتوں میں بہتر ہونا شروع ہو جائے گی۔
Sesame Seeds in Urdu for Men and Women
یہ تو آپ نے جان لیا ہے کہ سی زیم سیڈز کو اردو میں تل یا تل کے بیج کہا جاتا ہے۔ اب ضرورت اس بات کی ہے کہ ہم یہ جانیں کہ یہ بیج انسانی صحت کو کس طرح فائدہ پہنچاتے ہیں۔ اور تل کے کون سے ایسے فائدے ہیں جن کت متعلق آپ کا جاننا انتہائی ضروری ہے۔
کیوں کہ یہ فائدے ہی ہیں جنہیں آپ جان کر ان کا استعمال یقینی بنا سکتے ہیں۔ وگرنہ تو آپ بہت زیادہ لوگوں کی طرح انہیں استعمال ہی نہیں کریں گے۔ باوجود اس کے کہ یہ بیج نہایت ہی سستے ہیں۔ کیوں کہ وہ نہیں جانتے کہ یہ کیسے ان کی صحت میں جادوئی بہتر لا سکتے ہیں۔
Sesame Seed Benefits in Urdu
تو چلیے پھر ان تمام فوائد کے متعلق جانتے ہیں جو تل کو استعمال کرنے سے ہمیں حاصل ہوتے ہیں۔ ہاں البتہ آپ کو یہ کوشش ضرور کرنا ہو گی کہ انہیں با قاعدگی کے ساتھ استعمال کیا جائے۔ کیوں کہ اسی استعمال سے پھر آپ کے جسم کو ضروری وٹامنز، منرلز، اور اینٹی آکسیڈنٹس حاصل ہوں گے۔
Treats Constipation
کیا آپ بھی اکثر قبض کا شکار رہتے ہیں؟ اور ہر روز آپ کو تکلیف کا سامنا کرنا پڑتا ہے؟ عام طور پر قبض کے علاج کے لیے جب آپ کسی معالج کے پاس جاتے ہیں تو وہ سب سے پہلے آپ سے ایک سوال پوچھتا ہے۔ یہ سوال فائبر کے متعلق ہوتا ہے کہ کیا فائبر لے رہے ہیں یا نہیں۔ کیوں کہ زیادہ تر لوگ قبض کا شکار ہی اس وجہ سے ہوتے ہیں کہ وہ فائبر نہیں لے رہے ہوتے۔
ہاضمہ کا یہ مسئلہ لاحق ہونے کی صورت میں آپ تل کے بیج استعمال کر سکتے ہیں۔ تلوں میں فائبر کافی مقدار میں پایا جاتا ہے۔ جس سے آپ کی قبض کی شدت کم ہو جائے گی۔ اور آخر کار آپ کو اس سے نجات مل جائے گی۔
جب آپ تلوں سے فائبر کو لیں گے تو اس سے آپ کی آنتوں کی صحت میں بھی بہتری آئے گی۔ جس سے آپ میں ذہنی دباؤ اور آئی بی ایس جیسی بیماریوں کا خطرہ کم ہو جائے گا۔ اور پھر آپ کو آئی بی ایس کے علاج کی ضرورت نہیں پڑے گی۔
Lower Cholesterol Levels
کیا آپ بھی کولیسٹرول کے مسائل کی وجہ سے پریشان رہتے ہیں؟ اور آپ کی یہ خواہش ہے کہ آسانی کے ساتھ کولیسٹرول کا لیول کم ہو جائے۔ تو تل کے بیج آپ کے لیے ایک بہترین آپشن ہو سکتے ہیں۔ کیوں کہ ان بیجوں میں ایسی خصوصیات پائی جاتی ہیں جو آپ کے جسم میں کولیسٹرول اور ٹرائی گلیسرائڈ کے لیول کو متاثر کرتی ہیں۔
جیسا کہ اوپر ہم نے آپ کو بتایا ہے کہ تلوں میں صحت مند فیٹ پایا جاتا ہے۔ جب آپ اس صحت مند فیٹ کو لیتے ہیں تو اس سے کا کولیسٹرول اور ٹرائی گلیسرائڈ کا لیول کم ہونے لگتا ہے۔ اس کے علاوہ ان بیجوں میں کچھ قدرتی کمپاؤنڈ بھی پائے جاتے ہیں۔ جو کہ مؤثر طریقے سے آپ کے کولیسٹرول کے لیول میں کمی لا سکتے ہیں۔
Sesame Seeds Meaning in Urdu and Protein
یہ بات تو آپ کافی بار جان چکے ہیں کہ سی زیم سیڈز کو ہم اردو میں تل کہتے ہیں۔ کئی جگہوں پر انہیں تل کے بیج بھی کہا جاتا ہے۔ لیکن کیا آپ کو معلوم ہے کہ تل پروٹین کا بھی بہترین ذریعہ ہیں؟ اگر آپ تیس گرام یعنی تین چمچ تل لیں تو آپ کو پانچ گرام پروٹین ملے گا۔
جو لوگ گوشت وغیرہ سے پروٹین نہیں لینا چاہتے، ان کے لیے تل ایک بہترین آپشن ہوتے ہیں۔ تاہم گوشت کے برعکس ان بیجوں میں لائسین نامی امائنو ایسڈ نہیں ہوتا۔ لیکن پھر بھی تلوں سے حاصل ہونے والا پروٹین آپ کے لیے فائدہ مند ہوتا ہے۔
تل کے بیجوں کو پروٹین کے لیے استعمال کرنے سے پہلے ان کو بھون لیں۔ کیوں کہ بھوننے کی وجہ سے ان میں ایسے کمپاؤنڈز ختم ہو جائیں گے جن آپ کے ہاضمہ کو متاثر کر سکتے ہیں۔ تو تلوں کو بھونیں اور صحت مند پروٹین حاصل کریں۔
Aids in Type-2 Diabetes
کیا آپ بھی ذیابیطس ٹائپ ٹو کی وجہ سے پریشان ہیں؟ یہ بیماری ہی ایسی ہے جو ہر ایک کو پریشان کر دیتی ہے۔ اس کی وجہ سے آپ عمر بھر کے لیے متاثر ہو سکتے ہیں۔ ذیابیطس ٹائپ ٹو آپ کے جسم کو ویسے انسولین نہیں بنانے دیتی جیسے اس بنانی چاہیے۔
تاہم تل کے بیج کے استعمال کرنے سے ایسا نہیں ہو گا۔ ان بیجوں میں موجود اینٹی آکسیڈنٹس کی وجہ سے آپ کے جسم کو بلڈ شوگر لیول پر قابو پانے میں مدد ملے گی۔ جس سے ٹائپ ٹو ذیابیطس کی شدت کم ہونا شروع ہو جائے گی۔
لیکن ٹھہریے۔ ابھی ایک اور بات بھی ہے جو آپ کو بتانا ضروری ہے۔ تل کا تیل ٹائپ ٹو ذیابطس کے علاج میں استعمال ہونے والی ادویات کی افادیت بڑھا دیتا ہے۔ جس سے آپ کو زیادہ فائدے ملتے ہیں۔ کوشش کیجیے زیابیطس میں تل اور اس کا تیل استعمال کرنے سے پہلے اپنے معالج سے رجوع کر لیں۔
Prevent Bone Problems
یہ جان کر حیران مت ہوئیے گا کہ تلوں کی مدد سے ہڈیوں کی مضبوطی میں بھی اضافہ کیا جا سکتا ہے۔ ان میں ایسے نیوٹرنٹس پائے جاتے ہیں جو آپ کی ہڈیوں کی صحت میں بہتری لاتے ہیں۔ ان نیوٹرنٹس میں سب سے سرِ فہرست کیلشیم ہوتا ہے۔
مگنیشیم، مگنیز، اور زنک جیسے نیوٹرنٹس بھی آپ کی ہڈیوں کی صحت کو برقرار رکھنے میں مدد دیتے ہیں۔ ہڈیوں کی صحت میں بہتری لانے کے لیے تل کے بیج استعمال کرنے سے قبل آپ کو ایک تدبیر پر عمل کرنا ہو گا۔ آپ کو ہر صورت بھنے ہوئے بیج استعمال کرنا ہوں گے۔
سوال یہ ہے کہ آپ ان بیجوں کو بھونے بغیر کیوں نہیں استعمال کر سکتے؟ اس کا سادہ سا جواب یہ ہے کہ ان میں کچھ ایسے کمپاؤنڈز پائے جاتے ہیں جن کو اگر بھون کر ختم نہ کیا جائے تو وہ کیلشیم وغیرہ کو جسم میں جذب نہیں ہونے دیتے۔ اس لیے آپ کے لیے یہ ضروری ہے کہ انہیں بھون کر کھائیں۔
Sesame Seeds in Urdu and Hypertension
کیا آپ کو یہ بات معلوم ہے کہ تل کے بیجوں سے ہائپر ٹینشن کو بھی کنٹرول کیا جا سکتا ہے؟ ہائپر ٹینشن ایک ایسی بیماری ہے جس میں آپ کا بلڈ پریشر بڑھ جاتا ہے۔ جس سے دل کی بیماریوں اور اسٹروک کے خطرات میں اضافہ ہو سکتا ہے۔
لیکن تل کے بیج ایسے نہیں ہونے دیتے۔ کیوں کہ ان میں مگنیشیم کافی مقدار میں پایا جاتا ہے۔ جس سے ہائپر ٹینشن کو کم کرنے میں مدد ملتی ہے۔ اس کے علاوہ تلوں میں پائے جانے والے اینٹی آکسیڈنٹس کی وجہ سے آپ کی خون کی شریانوں میں پلیک نہیں بنتا۔ جس سے پھر آپ کو ہائی بلڈ پریشر جیسی بیماریاں نہیں لاحق نہیں ہوتیں۔
ہائپر ٹینشن میں کمی لانے کے لیے آپ کو تل کے بیج با قاعدگی کے ساتھ استعمال کرنا ہوں گے۔ ساتھ میں اگر آپ کا ڈاکٹر ادویات بھی تجویز کر دے تو یہ آپ کے لیے فائدہ مند ہو گا۔
Combats Swelling
کیا آپ یہ بات جانتے ہیں کہ سوزش کی وجہ سے گردوں کے مسائل اور کینسر جیسی بیماریاں لاحق ہو سکتی ہیں؟ کیا آپ کو معلوم ہے کہ سوزش سے بر وقت نجات پانا کس قدر ضروری ہوتا ہے؟ اگر آپ بھی اس سے چھٹکارا پانا چاہتے ہیں تو تلوں کو استعمال کرنا شروع کر دیں۔ لیکن بھوننے کے بعد۔
تل کے بیج میں لیگانن جیسے کمپاؤنڈ آپ کو اندرونی و بیرونی سوزش پر قابو پانے میں مدد دیتے ہیں۔ جس سے آپ کے لیے کینسر جیسی خطرناک بیماریوں سے بچنا آسان ہو جاتا ہے۔ تو کیا اب آپ چند روپے خرچ کر کے کینسر اور گٹھیا جیسی بیماریوں سے نہیں بچنا چاہیں گے۔
Sesame Seeds Meaning in Urdu for Immune System
تلوں کے استعمال آپ قوت مدافعت بڑھاتا ہے۔ آپ کو معلوم ہو گا کہ قوت مدافعت میں بہتری ہماری صحت کے لیے کس قدر ضروری ہوتی ہے۔ اگر کسی شخص کی مدافعتی قوت کمزور ہو جائے تو اس سے کئی بیماریوں کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔
ان بیجوں میں پائے جانے والے اینٹی آکسیڈنٹس اور دوسرے منرلز اور وٹامنز آپ کی قوت مدافعت میں بہتری لاتے ہیں۔ جس سے موسمی الرجیز سمیت کئی طبی علامات کا خطرہ کم ہو جاتا ہے۔ یہ بیج آپ کو زنک مہیا کرتے ہیں جو کہ وائٹ بلڈ سیلز کے لیے بہت ضروری ہوتا ہے۔ تل آپ کو زنک کی کمی کا شکار بھی نہیں ہونے دیں گے۔
May Help in Arthritic Knee Pain
اوسٹیو آرتھرائٹس ایک عام بیماری ہے جس کی وجہ سے بہت سے لوگ گھٹنوں کی تکلیف وغیرہ کا شکار ہو جاتے ہیں۔ آکسی ڈیٹو سٹریس اور سوزش کی وجہ سے آپ کے گھٹنے متاثر ہوتے ہیں جس سے پھر آپ کو درد محسوس ہونے لگتا ہے۔
تلوں میں اینٹی آکسیڈنٹس اور سوزش کو کم کرنے والے کمپاؤنڈز پائے جاتے ہیں جس سے آپ کے گھٹنوں میں موجود گودے کی حفاظت ہوتی ہے۔ اس لیے ہم کہہ سکتے ہیں تلوں کی مدد سے اس درد میں کمی لائی جا سکتی ہے۔ اور اس درد سے بچا بھی جا سکتا ہے۔ تو پھر آپ کیوں اس انتظار میں ہیں کہ یہ بیماری آپ کو متاثر کرے؟
Can Support Thyroid Health
تل کے بیجوں میں سیلینیم بھی پایا جاتا ہے۔ یہ تھائی رائیڈ کے لیے بہت زیادہ ضروری ہوتا ہے۔ کیوں کہ تھائی رائیڈ ہمارے جسم کا وہ عضو ہوتا ہے جس میں سب سے زیادہ سیلینیم موجود ہوتا ہے۔ اور ویسے بھی تھائی رائیڈ ہارمون کو بنانے کے لیے آپ کے جسم کو سیلینیم کی کافی مقدار چاہیے ہوتی ہے۔
یہ مقدار آسانی کے ساتھ تلوں سے مل سکتی ہے۔ اس کے علاوہ تلوں میں موجود زنک، آئرن، اور وٹامن بی6 جیسے وٹامنز بھی آپ کے جسم کو تھائی رائیڈ ہارمون بنانے میں مدد دیتے ہیں۔ ابھی سے تلوں کو استعمال کرنا شروع کریں اور تھائی رائیڈ کے مسائل کو بھول جائیں۔
Final Thoughts on Sesame Seeds in Urdu
اس بلاگ میں ہم نے یہ جانا ہے کہ سی زیم سیڈز کو اردو میں کیا کہتے ہیں۔ ہمارے ہاں انہیں تل یا تل کے بیج کہتے ہیں۔ جب کہ ہندوستان میں بھی یہی نام بولا جاتا ہے۔ اس کے علاوہ اس بلاگ میں ہم نے تل کے فائدے بھی آپ کے لیے لکھ دیئے ہیں۔ تا کہ آپ ان کو جان کر استعمال کرنا شروع کر دیں۔
FAQs
اب ہم ان سوالات کی جانب بڑھتے ہیں جو ان بیجوں کے متعلق پوچھے جاتے ہیں۔
What Are Sesame Seeds Called in Urdu?
سی زیم سیڈز کو اردو میں تل کہتے ہیں۔ جب کہ کئی لوگ اس تل کے بیج کے نام سے پکارتے ہیں۔ پاکستان میں ہر کوئی انہیں تلوں کے نام سے ہی جانتا ہے۔ اس لیے جب آپ اس کے لیے سی زیم کا لفظ استعمال کریں گے تو کوئی بھی نہیں سمجھے گا کہ اس سے مراد تل ہیں۔
What Are Sesame Seeds Good for?
تل آپ کی صحت کو بہتر بنانے میں بہت اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ یہ آپ کو ضروری وٹامنز، منرلز، اور اینٹی آکسیڈنٹس مہیا کرتے ہیں۔ ان سے آپ کو قبض وغیرہ بھی نہیں ہوتی۔ اگر آپ بھی ان بیماریوں سے بچنا چاہتے ہیں تو تل استعمال کرنا شروع کر دیں۔
Is Sesame Seed Hot or Cold?
تل کے بیجوں کا عمومی مزاج گرم ہوتا ہے۔ تاہم یہ صرف پاکستان اور ہندوستان میں ہی سمجھا جاتا ہے کہ تل گرم ہوتے ہیں۔ سائنس اس بارے میں کچھ نہیں کہتی۔ بلکہ یہ بتاتی ہے کہ تل آپ کے لیے فائدہ مند ہوتے ہیں۔
Can We Eat Sesame Seeds in Pregnancy?
بھونے ہوئے تل حمل میں استعمال کیے جا سکتے ہیں۔ تاہم حاملہ خواتین کو چاہیے کہ انہیں متوان مقدار میں ہی استعمال کریں۔ کیوں کہ کوئی بھی اگر حد سے زیادہ استعمال کی جائے تو وہ نقصان دہ ہو سکتی ہے۔