پاکستان میں بہت سارے لوگ بہی پھل کے بارے میں نہیں جانتے۔ وہ عام طور پر یہ سوال پوچھتے نظر آتے ہیں۔
بہی دانہ کیا ہے؟
سفر جل کیا ہے؟
یاد رہے کہ بہی دانہ اور سفر جل ایک ہی پھل کو کہا جاتا ہے۔ بہی ایک پھل ہے جو عام طور پر پاکستان کے شمالی علاقہ جات میں پیدا ہوتا ہے۔ بہی کے فوائد پر بات کرنے سے پہلے اس کی تاریخ پر بات کر لیتے ہیں۔
قدیم یونان اور روم میں سب سے پہلے بہی پھل پایا جاتا تھا۔ اس پھل کو صدیوں تک مختلف ادویات میں استعمال کیا جاتا رہا ہے۔ بہی دانہ کے فوائد حاصل کرنے کے لیے آپ کو اس پھل کو باقاعدگی کے ساتھ استعمال کرنا ہو گا۔
تو انتظار کس بات کا، چلیے پھر بہی یا سفر جل کے فوائد کے متعلق تفصیل سے جانتے ہیں۔
بہی کے فائدے
بہی یا سفر جل میں فائبر اچھی خاصی مقدار میں پایا جاتا ہے۔ اس کے علاوہ اس میں دوسرے منرلز اور وٹامنز بھی پائے جاتے ہیں جو کہ صحت کے لیے نہایت مفید ہوتے ہیں۔ اس کی افادیت کا اندازہ اس بات سے لگائیں کہ بانوے گرام بہی میں ذیل نیوٹرنٹس موجود ہوں گے۔
باون کیلوریز، پروٹین، کاربز، فائبر، وٹامن سی، وٹامن بی 1 اور 6، کاپر، آئرن، اور پوٹاشیم
سفر جل میں پائے جانے والے یہ نیوٹرنٹس اس کو عام استعمال کے لیے نہایت مفید بناتے ہیں۔ چاہے آپ بہی کا پھل استعمال کریں یا بہی مربہ، آپ کو حیرت انگیز فوائد حاصل ہوں گے۔
اینٹی آکسیڈنٹس سے بھرپور
سفر جل کے فوائد کی سب سے بڑی وجہ اس میں پائے جانے والے اینٹی آکسڈنٹس ہیں۔ آپ جانتے ہیں کہ اینٹی آکسیڈنٹس میٹابولک اسٹریس اور سوزش کو کم کرتے ہیں۔ اس کے علاوہ یہ فری ریڈیکلز سے خون کے خلیات کی حفاظت بھی کرتے ہیں۔
کچھ طبی تحقیقات کے مطابق بہی پھل میں پائے جانے والے اینٹی آکسیڈنٹس سوزش میں کمی لاتے ہیں اور دل کی دائمی بیماریوں کے خطرات کو کم کرتے ہیں۔
قبض سے نجات
روایتی طب میں بہی دانہ کو پیٹ کی بہت سی بیماریوں کے علاج کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔ بنیادی طور پر بہی دانہ قبض اور اسہال کے علاج کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔ کچھ جدید طبی تحقیقات نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ سفر جل اور بہی دانہ سے قبض کی علامات کی شدت میں کمی لائی کا سکتی ہے۔
جیسا کہ اوپر بیان ہوا کہ اس پھل میں فائبر کافی مقدار میں پایا جاتا ہے جو کہ قبض کی شدت کو کم کرتا ہے۔ طبی ماہرین کے مطابق اگر آپ باقاعدگی کے ساتھ فائبر استعمال کرنے کی عادت کی اپنا لیں تو آپ کو مستقبل میں قبض کی شکایت نہیں ہو گی۔
متلی کی شدت میں کمی
جیسا کہ آپ جانتے ہیں کہ حمل میں زیادہ تر عورتوں کو متلی اور قے کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ کچھ تحقیقات میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ بہی پھل کے استعمال سے ان علامات کی شدت میں کمی لائی جا سکتی ہے۔
ایک تحقیق یہ بات ظاہر کرتی ہے کہ بہی پھل کا شربت وٹامن بی6 کی نسبت متلی کو روکنے میں زیادہ اہم کردار ادا کرتا ہے۔ تاہم کچھ طبی ماہرین کا یہ ماننا ہے مستقبل میں اس حوالے سے مزید تحقیقات کی ضرورت ہے۔
مزید پڑھیں: مردانہ کمزوری کا علاج
بیکٹیریا سے بچاؤ
بہی پھل کے فوائد میں یہ بھی شامل ہے کہ یہ بیکٹیریا کے خلاف جسم کو قوتِ مدافعت فراہم کرتا ہے۔ مثال کے طور پر ایک طبی تحقیق میں یہ بات سامنے آئی کے سفر جل کو استعمال کرنے سے ایچ پائلوری کی افزائش میں کمی وقع ہوتی ہے۔ یاد رہے کہ ایچ پائلوری معدے کی جھلی میں السر کی وجہ بنتا ہے۔
اس کے ساتھ ساتھ بہی کا استعمال کئی دوسری قسم کے بیکٹیریا سے بھی بچاؤ میں مدد فراہم کرتا ہے۔ اگر ان بیکٹیریا سے بچاؤ کی حفاظتی تدابیر نہ اپنائی جائیں تو انفیکشن کے خطرات موجود رہتے ہیں۔
الرجک ری ایکشنز کا خاتمہ
بہی پھل کے استعمال سے الرجی کی علامات کو کنٹرول کیا جا سکتا ہے۔ اس پھل کا استعمال مدافعتی نظام کے ان سیلز کو کام کرنے سے روکتا ہے جو الرجی کے لیے ذمہ دار ہوتے ہیں۔
آپ کو یہ بات جان کر حیران نہیں ہونا چاہیے کہ بہی کا ایکسٹریکٹ بہت ساری الرجی کی ادویات میں استعمال کیا جاتا ہے۔ اس لیے الرجی ہونے کی صورت میں اس پھل کو باقاعدگی کے ساتھ استعمال کیا جا سکتا ہے۔
زخموں کے لیے مفید
بہت سارے ملکوں میں بہی دانہ یا سفر جل کے بیجوں کو زخموں کو مندمل کرنے کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔ جب کہ کچھ طبی تحقیقات بھی یہ بات ثابت کرتی ہیں کہ بہی پھل میں زخموں کو مندمل کرنے وال خصوصیات پائی جاتی ہیں۔
چوٹ لگنے کے بعد بہی پھل کا استعمال نئے بننے والے ٹشوز کی افزائش کے عمل کو تیز کرنے کرنے میں مدد فراہم کرتا ہے۔
بہی کے مربہ کے فوائد
آپ کو یہ بات یاد رکھنی ہو گی کہ بہی کے مربہ کے فوائد بھی وہی ہیں جو اس پھل کے ہیں۔ یہ پھل چوں کہ سارا سال مارکیٹ میں موجود نہیں ہوتا، اس لیے اس کو مربہ بنا کر محفوظ کر لیا جاتا ہے۔ تاہم مربہ بہی کے فوائد حاصل کرنے کے لیے آپ کو اسے باقاعدگی کے ساتھ استعمال کرنا ہوتا ہے۔ تاہم یہ کوشش کریں کہ زیادہ فوائد کے لیے اچھی کوالٹی کا بہی مربہ خریدیں۔
کچھ آخری الفاظ
امید ہے کہ یہاں تک آتے آتے آپ یہ بات جان چکے ہوں گے کہ بہی دانہ کیا ہے اور سفر جل کیا ہے۔ اور بہی کے فوائد بھی آپ کو یاد ہو گئے ہوں گے۔ مزید اپ ڈیٹس کے لیے ایور ہیلدی سے جڑے رہیے۔
کچھ سوالات اور ان کے جوابات
بہی دانہ کیا ہے؟
بہی دانہ بہی یا سفر جل کے بیجوں کو کہا جاتا ہے۔ بہی دانہ بہت سی طبی علامات کے علاج کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔
سفر جل کیا ہے؟
سفر جل ایک پھل ہے جسے بہی بھی کہا جاتا ہے۔ سفر جل کو اگر آپ باقاعدگی کے ساتھ استعمال کریں تو آپ اپنی صحت میں تیزی کے ساتھ بہتری لا سکتے ہیں۔
بہی کے پھل کا موسم کیا ہے؟
بہی کے پھل کا موسم عام طور پر ستمبر اور اکتوبر ہوتا ہے۔ ان مہینوں میں آپ آسانی کے ساتھ اسے منڈیوں سے حاصل کر سکتے ہیں۔
بہی کھانے کا طریقہ کیا ہے؟
بہی کا ذائقہ چوں کہ ترش اور کھٹا ہوتا ہے اس لیے اس کھانے کا سب سے بہترین طریقہ یہ ہے کہ اس کو پکا لیں۔
بہی کو انگلش میں کیا کہتے ہیں
بہی کو انگلش میں کُو اِنس کہا جاتا ہے۔