آنکھوں کے گرد سیاہ حلقوں کا علاج ۔ اب اپنے چہرے کو پرکشش بنائیں

کیا آپ بھی خونصورت نظر آنا چاہتے ہیں؟ اور آپ کی خواہش ہے کہ ہر جگہ آپ کو جی بھر کے دیکھا جائے؟ لیکن آنکھوں کے سیاہ حلقے آپ کو پرکشش نظر نہیں آنے دیتے؟

اگر آپ بھی آنکھوں کے سیاہ حلقوں کا شکار ہیں تو آپ کے لیے میرے پاس ایک خوش خبری ہے۔ آنکھوں کے سیاہ حلقوں سے نجات پانا اب نہایت آسان ہو چکا ہے۔

لیکن آنکھوں کے سیاہ حلقوں یا ان کے گرد جھریوں کے علاج کے متعلق جاننے سے پہلے ان کی وجوہات جاننا بہت ضروری ہوتا ہے۔ تو چلیے ان وجوہات پر بات کرتے ہیں۔

آنکھوں کے سیاہ حلقوں کی وجوہات

ایسے بہت سارے عوامل ہوتے ہیں ہیں جن کی وجہ سے آنکھوں کے گرد سیاہ حلقے یا جھریاں نمودار ہو جاتی ہیں۔ ان وجوہات میں عمر میں اضافہ، الرجیز، اور تھکاوٹ شامل ہیں۔ جب کہ آنکھوں کے نیچے سوجن یا جھریوں کی مزید وجوہات مندرجہ ذیل ہیں۔

لیپ ٹاپ یا موبائل کی وجہ سے آنکھوں کے پٹھوں میں کھنچاؤ

پانی کم استعمال کرنا

زیادہ دیر دھوپ میں کھڑے رہنا

خون کی کمی

جینز کے مسائل

الکوحل کا استعمال

سگریٹ نوشی

نیند کی کمی

آنکھوں کے گرد جھریوں یا سیاہ حلقوں کی وجوہات جاننے کے بعد اب ہم بات کرتے ہیں اس کے علاج کے متعلق جو کہ بہت آسان اور سستا ہے۔

آنکھوں کے گرد سیاہ حلقوں کے علاج

نیند کے دورانیے میں اضافہ

تھکاوٹ اور نیند کی کمی وجہ سے سب سے زیادہ آپ کی آنکھیں متاثر ہوتی ہیں۔ بعض اوقات آنکھوں کے نیچے سوجن کے آثار ظاہر ہونے شروع ہو جاتے ہیں۔ اس کے علاوہ تھکاوٹ اور نیند کی کمی کی وجہ سے آپ کا چہرہ بھی پیلے پن کا شکار ہوجاتا ہے۔

اس لیے آنکھوں کے نیچے جھریوں کو ختم کرنے کے لیے ہر روز سات سے آٹھ گھنٹوں کی نیند لازمی لیں۔ اور کوشش کریں کہ نیند کے دوران آپ کو کوئی ڈسٹرب نہ کرے۔ کچھ ہفتوں یا مہینوں تک یہ روٹین اپنانے سے آنکھوں کے حلقے ختم ہونا شروع ہو جائیں گے۔

کھیرے کا استعمال

کچھ طبی تحقیقات یہ بات ظاہر کرتی ہیں کہ آنکھوں پر کھیرے کے ٹکڑے رکھنے سے ان کو سکون پہنچتا ہے اور ان کی سوزش کم ہونا شروع ہع جاتی ہے۔

کھیرے میں پانی کی مقدار زیادہ ہوتی ہے اور اس میں موجود وٹامن سی کی موجودگی جِلد کو ملائم رکھتی ہے۔ اس کے علاوہ کھیرے میں ایسے اجزاء بھی پائے جاتے ہیں جو کہ ٹشوز کو صحت مند رکھتے ہیں۔

ٹی بیگز

اب آپ کو گرین ٹی بنانے کے بعد ٹی بیگز کو پھینکنے کی بالکل بھی ضرورت نہیں ہے۔ ٹی بیگز کے استعمال سے بھی آپ آنکھوں کے گرد جھریوں اور سوجن کو ختم کر سکتے ہیں۔ 

گرین ٹی میں موجود کیفین میں اینٹی آکسیڈنٹ پائے جاتے ہیں جو کہ آنکھوں کے گرد خون کی روانی کو بہتر بناتے ہیں۔ تی بیگز کو آنکھوں کے حلقوں کے لیے استعمال کرنا نہایت آسان ہے۔

گرین ٹی بنانے کے بعد ٹی بیگز کو پانی سے نکال کر فریج یا فریزر میں رکھ لیں۔ اور ٹھنڈا ہونے پر ان کو کچھ دیر کے لیے دونوں آنکھوں پر رکھ لیں۔

مزید پڑھیں: بہی کے فوائد

مساج

آنکھوں کے گرد اگر خون کی روانی متاثر ہو تو اس وجہ سے بھی سوجن یا جھریاں نمودار ہو سکتی ہیں۔ اگر آپ آنکھوں کے گرد آہستہ آہستہ مساج کریں تو اس سے خون کی روانی میں بہتری لائی جا سکتی ہے۔

لیکن اس بات کا آپ نے خیال رکھنا ہے کہ مساج تیزی سے اور سختی سے نہ ہو، کیوں کہ آنکھوں کے نیچے جلد بہت نازک ہوتی ہے۔

مزید پڑھیں: خواتین میں بریسٹ بڑھانے والے مساج

بادام کا تیل اور وٹامن ای

بادام کے تیل اور وٹامن ای کو بھی آنکھوں کے گرد جھریوں کا علاج تصور کیا جاتا ہے۔ طبی ماہرین کہتے ہیں کہ بادام کے تیل اور وٹامن ای کو برابر مقدار میں لے کر مکس کر لیں۔ اس مکسچر کی مدد سے ہر روز رات کو سونے سے پہلے آنکھوں کے گرد مساج کریں۔

سات سے آٹھ گھنٹے کی نیند لینے کے بعد صبح اٹھ کر ٹھنڈے پانی سے آنکھوں کو دھو لیں۔ اس روٹین کو آپ نے تب تک اپنائے رکھنا ہے جب تک آپ کے چہرے سے آنکھوں کے حلقے مکمل طور پر ختم نہیں ہو جاتے۔

وٹامن کے

وٹامن کے بھی آنکھوں کے گرد جھریوں کو ختم کرنے میں اہم کردار ادا کر سکتا ہے۔ لیکن اس کے لیے آپ کو وٹامن کے کو کیفین میں مکس کرنا ہو گا۔ 2015 میں ہونے والی ایک تحقیق کے مطابق وٹامن کے کو کیفین میں مکس کرنے سے آنکھوں کی جھریاں ختم ہونا شروع ہو گئی تھیں۔

اینٹی آکسیڈنٹ پروڈکٹس

چہرے پر استعمال کی جانے والی کریمز اور آنکھوں کے نیچے لگائی جانے والی بہت ساری پروڈکٹس میں اینٹی آکسیڈنٹس پائے جاتے ہیں۔ عام اور سستے پروڈکٹس کی نسبت اگر آپ ان کریمز کو استعمال کریں تو آنکھوں کے گرد سیاہ حلقوں میں واضح حد تک کمی لائی جا سکتی ہے۔

ان پروڈکٹس میں وٹامن سی بھی پایا جاتا ہے جو کہ آنکھوں کے نیچے سوجن یا جھریوں کے لیے مفید ثابت ہوتا ہے۔

پانی کا زیادہ استعمال

بہت سارے لوگوں کو آنکھوں کے سیاہ حلقوں کا اس لیے سامنا کرنا پڑتا ہے کیوں کہ وہ پانی کو کم مقدار میں استعمال کرتے ہیں۔ اس لیے کوشش کریں کہ آپ دن بھر میں آٹھ گلاس سے زیادہ پانی استعمال کر رہے ہیں۔

اس کے ساتھ ساتھ اس بات کو بھی یقینی بنائیں کہ آپ کی خوراک میں ایسی سبزیاں اور پھل موجود ہیں جن میں پانی بھرپور مقدار میں پایا جاتا ہے۔

ان گھریلو علاج کے علاوہ ڈرماٹالوجسٹ کی جانب سے کچھ میڈیکل ٹریٹمنٹس بھی تجویز کیے جاتے ہیں۔ اس سلسلے میں مزید رہنمائی لینے کے لیے آپ کسی بھی قریبی ڈرماٹالوجسٹ سے رابطہ کر سکتے ہیں۔

کچھ آخری الفاظ

اوپر بیان ہوئے کسی بھی علاج پر اگر آپ باقاعدگی کےسا تھ عمل کرتے ہیں تو آنکھوں کے گرد حلقے یا جھریاں ختم ہونا شروع ہو جائیں گی۔ آنکھوں کے حلقوں کے مزید علاج کے لیے ایور ہیلدی کے ساتھ جڑے رہیے۔

About the author

Saeed Iqbal

Saeed Iqbal is a content conqueror who loves to pen down his thoughts, enabling the masses to live a healthy and balanced life.

View all posts