احتلام سے کیا مراد ہے؟ کیا خواتین کو بھی احتلام ہوتا ہے۔ احتلام کو انگلش میں کیا کہتے ہیں؟ یہ وہ سوالات ہیں جو عام طور پر لوگوں کی طرف سے پوچھے جاتے ہیں۔ ہم ان سوالوں کے ترتیب سے جواب دینے کی کوشش کرتے ہیں۔
احتلام کیا ہے؟
احتلام ایک ایسی حالت کو کہا جاتا ہے جس میں نیند کے دوران بغیر کچھ کیے انسان کی منی خارج ہو جاتی ہے۔ عام طور پر نوجوانوں اور غیر شادی شدہ افراد کو احتلام کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ زیادہ تر کیسز میں نوجوانوں کو ایک گندہ خواب آتا ہے اور اس خواب کے دوران یا اختتام پر ان کی منی خارج ہو جاتی ہے۔ امید ہے اب آپ سمجھ چکے ہوں گے کہ احتلام کیا ہے۔
کیا خواتین کو بھی احتلام ہوتا ہے؟
عام طور پر یہی سمجھا جاتا ہے کہ احتلام صرف مردوں کو ہوتا ہے۔ لیکن اس بات کا حقیقت سے کچھ تعلق نہیں ہے۔ خواتین کو بھی احتلام ہو سکتا ہے۔
احتلام کو انگلش میں کیا کہتے ہیں؟
اب آتے اس سوال کے جواب کی طرف کہ احتلام کو انگلش میں کیا کہتے ہیں۔ یاد رہے کہ احتلام کو انگلش میں سیکس ڈریم، نائٹ فال، یا ویٹ ڈریم کہا جاتا ہے۔ اس ساری معلومات کے بعد بات کرتے ہیں احتلام کے علاج پر۔
احتلام سے بچنے کا طریقہ
اس سے پہلے کہ ہم یہ جانیں کہ احتلام کا علاج کیا ہے، ہمیں تھوڑی سے مزید باتیں جان لینے کی ضرورت ہے۔ اس کے بعد آپ بہتر طریقے سے احتلام سے بچنے کی کوشش کر سکیں گے۔
احتلام کیوں ہوتا ہے؟
احتلام کیوں ہوتا ہے، اس سوال کا جواب جاننے کے لیے آپ کو ایک مثال سمجھنا ہو گی۔
مثال کے طور پر پانی کا ایک گلاس ہے جو اوپر تک بھر چکا ہے۔ اب اگر اس میں مزید پانی ڈالا جائے تو وہ باہر گر جائے گا۔ کچہ ایسا ہی معاملہ ہمارے جسم میں بھی ہوتا ہے۔ ہمارا جسم جب منی بناتا ہے تو وہ محفوظ ہوتی رہتی ہے۔ جب جسم میں منی کی مقدار حد سے زیادہ ہو جاتی ہے تو پھر وہ خارج ہونا ضروری ہو جاتا ہے۔ اور جسم کو اس نیند کے دوران خارج کر دیتا ہے۔
مزید پڑھیں: ٹیسٹوسٹیرون کی کمی کا علاج
احتلام کے نقصانات
بہت ساری جگہوں پر آپ کو یہ پڑھنے کو ملے گا کہ احتلام کے یہ نقصانات ہیں۔ جب کچھ جاہل حکیم یہ کہتے ہوئے بھی ملیں گے احتلام کی وجہ سے آپ ہڈیاں کمزور ہو جاتی ہیں اور گھٹنوں کی صحت پر بھی فرق پڑتا ہے۔ لیکن ان ساری باتوں کا حقیقت سے کچھ تعلق نہیں ہے۔ احتلام کے نقصانات نہ ہونے کے برابر ہیں۔
احتلام کی علامت
احتلام کی علامت صرف ایک ہوتی ہے۔ نیند کے دوران انسان کی منی خارج ہو جاتی ہے اور اس کی پینٹ یا شلوار گیلی ہو جاتی ہے۔ صبح اٹھ کر جب آپ کو شلوار یا پینٹ پر منی کا دھبہ نظر آئے تو سمجھ جائیے کہ یہ احتلام کی علامت ہے۔
اب بات کرتے ہیں احتلام کے علاج پر۔
احتلام کے علاج
یہاں تک آتے آتے آپ سمجھ چکے ہوں گے کہ احتلام کی تعریف کیا ہے۔ اس لیے اب ہم احتلام سے بچنے کے طریقے پر بات کر لیتے ہیں۔
پیٹ کے بل سونے سے گریز
کچھ ماہرین کے خیال ہے کہ پیٹ کے بل سونے سے آپ میں احتلام کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔ پیٹ کے بل سونے سے آپ کا عضوئے تناسل بستر کے ساتھ لگا رہتا ہے جو کہ احتلام کے خطرات میں اضافہ کر سکتا ہے۔
اس لیے کوشش کریں کہ دائیں یا بائیں طرف کروٹ لیٹ کر سوئیں۔ یہ احتلام سے بچنے کا طریقہ ہو سکتا ہے۔
مزید پڑھیے: مردانہ کمزوری کا علاج
پورنوگرافی کا خاتمہ
کچھ نوجوان پورنوگرافی بہت زیادہ دیکھتے ہیں۔ اس لیے ان کے دماغ میں ہر وقت جنسی تعلق بنانے کی خواہش چلتی رہتی ہے۔ اس لیے جب رات کو یہ نوجوان سوتے ہیں تو ان کو خواب بھی اس متعلق آتے ہیں۔ جو کہ احتلام کی وجہ بن سکتے ہیں۔
احتلام سے بچنے کے لیے پورنوگرافی دیکھنا مکمل طور پر بند کر دیں۔ اور اگر آپ غیر شادی شدہ ہیں تو گندے خیالات کو فورا جھٹک دیا کریں۔ اس سے احتلام سے بچنے میں مدد ملے گی۔
اس کے علاوہ یہ بات بھی یاد رکھیں کہ لیوسڈ ڈریمنگ کی کچھ ایسے طریقے ہوتے ہیں جن کی مدد سے آپ اپنے خوابوں کو کنٹرول کر سکتے ہیں۔ تاہم ہر بار اس میں کا کامیابی ہو، یہ ضروری نہیں ہوتا۔
نیند سے پہلے سکون رہیں
نیند سے پہلے پرسکون رہنے کی کوشش کریں۔ اس بات کو یقینی بنائیں کہ آپ کو کسی بھی قسم کا ذہنی دباؤ نہیں ہے۔ کچھ طبی ماہرین کا ماننا ہے کہ ذہنی دباؤ بھی احتلام کی وجہ سے بن سکتا ہے۔ تاہم اس سلسلے میں مزید تحقیقات کی ضرورت ہے۔
نیند سے پہلے پرسکون رہنے کے لیے آپ دس سے پندرہ منٹوں کا یوگا کر سکتے ہیں۔ ڈائرئ لکھنے کی عادت کو اپنا سکتے ہیں۔ اس کے ساتھ ساتھ آپ کتاب پڑھنا بھی شروع کر سکتے ہیں۔
مزید پڑھیں: مردانہ طاقت بڑھانے کا طریقہ
کونسلر سے بات چیت
بہت سارےلوگ احتلام کا علاج کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔ لیکن وہ اس میں جب کامیاب نہیں ہوتے تو پھر ذہنی دباؤ کا شکار ہو جاتے ہیں۔
اگر آپ بھی احتلام کی وجہ سے ذہنی دباؤ کا شکار ہو گئے ہیں تو کسی کونسلر سے بات کیجیے۔ یہ کونسلر آپ کو ذہنی طور پر پرسکون ہونے میں مدد فراہم کرے گا۔
مزید پڑھیں: قوت باہ کا دیسی علاج
احتلام سے بچنے کی دعا
کیا آپ بھی احتلام سے بچنے کی دعا تلاش کر رہے ہیں۔ اگر ہاں تو یہ ایک ایسی چیز کی تلاش ہے جس سے آپ کو کچھ بھی فائدہ نہیں ہو گا۔ قرآن یا حدیث میں کہیں بھی احتلام سے بچنے کی دعا نہیں آئی۔
کچھ آخری الفاظ
اس بلاگ میں ہم نے بتایا ہے کہ احتلام کیا ہے، اس کی تعریف اور معنی کیا ہے، اور یہ کیوں ہوتا ہے۔ اس کے علاوہ ہم نے احتلام کے نقصانات پر بھی کی ہے۔ جب کہ ہم نے احتلام سے بچنے کے طریقے اور علاج بھی ڈسکس کیے ہیں۔ ان طریقوں پر عمل کریں اور احتلام سے آسانی کے ساتھ چھٹکارا پائیں۔