سپرم کی کمی کا علاج – بانجھ پن کو ختم کریں

سپرم کیا ہے؟ یا سپرم کی تعریف کیا ہے۔ یہ سوالات بہت سارے مردوں کی جانب سے پوچھے جاتے ہیں۔ سپرم مردوں کی منی کو کہا جاتا ہے جو کہ جنسی سرگرمی یا مشت زنی کے بعد خارج ہوتی ہے۔

طبی ماہرین کا خیال ہے کہ خواتین کو حاملہ کرنے میں سپرم سب سے زیادہ کردار ادا کرتا ہے۔ اس لیے سپرم کاؤنٹ کا زیادہ ہونا نہایت ضروری ہوتا ہے۔ ورلڈ ہیلت آرگنائزیش کے مطابق، ایک مرد کے پندرہ ملی لیٹر منی میں پندرہ ملین سپرم ہونے چاہیئں۔ یا پھر ایک دفعہ میں خارج ہونے والی منی انتالیس ملین سپرم پر مشتمل ہونی چاہیئے۔

جن لوگوں میں ٹیسٹوسٹیرون کا لیول زیادہ ہوتا ہے ان میں سپرم کاؤنٹ بھی زیادہ ہوتا ہے۔ اس بلاگ میں آج ہم سپرم کی کمی کا علاج بیان کریں گے جو کہ آپ کے لیے مفید ثابت ہو گا۔

سپرم کی کمی علاج

سپرم بڑھانے کے نسخے پر بات کرنے سے پہلے ہم یہ جان لیتے ہیں کہ سپرم چیک کرنے کا طریقہ کیا ہے۔

سپرم چیک کرنے کا طریقہ

عام طور پر سپرم کو سیمن ٹیسٹ کی مدد سے چیک کیا جاتا ہے۔ یہ ٹیسٹ سپرم کی تعداد کو بتاتا ہے۔ آپ اپنی منی کسی بھی لیبارٹری میں جمع کرواتے ہیں اور وہ کچھ دنوں بعد آپ کو رپورٹ دے دیتے ہیں۔

اس رپورٹ میں سپرم کی تعداد بتائی جاتی ہے اور یہ بیان کیا جاتا ہے کہ آپ کا سپرم دکھتا کیسا ہے۔ یہ سپرم چیک کرنے کا سب سے بہترین طریقہ ہے۔

سگریٹ نوشی سے نجات

طبی ماہرین یہ بات تواتر کے ساتھ کہتے ہیں سپرم کاؤنٹ بڑھانے کے لیے کسی بھی مرد کو سگریٹ نوشی کی عادت کو ترک کرنا ہو گا۔ یہ بات کافی بار ثابت ہو چکی ہے کہ جو لوگ سگریٹ پیتے ہیں ان میں سپرم کاؤنٹ کم ہوتا ہے۔

اس لیے اگر آپ بھی سپرم کاؤنٹ کو بڑھانا چاہتے ہیں تو سگریٹ نوشی کی عادت کو فوری طور پر ترک کر دیں۔

مزید پڑھیں: مردانہ طاقت بڑھانے کا طریقہ

نیند اور ورزش کو معمول بنائیں

ایسے لوگ جوباقاعدگی کے ساتھ ورزش کرتے ہیں ان میں سپرم کاؤنٹ ان لوگوں کی نسبت زیادہ ہوتا ہے جو ورزش نہیں کرتے۔ 2017 میں کی جانے والی ایک طبی تحقیق میں بہت دل چسپ بات سامنے آئی تھی۔

اس تحقیق کے مطابق پنتالیس لوگوں کے سپرم کی تعداد میں اضافہ ہوا تھا جو ہفتے میں پچاس منٹ تک ایروبک ایکسر سائز کرتے تھے۔ اگر آپ کو سپرم کی کمی کا سامنا ہے اور آپ چاہتے ہیں آپ کی پارٹنر جلد حاملہ ہو جائے تو ورزش کو معمول بنا لیں۔

اس کے علاوہ نیند بھی سپرم کی تعداد میں اضافہ کر سکتی ہے۔ نیند کے دورانیے میں اضافہ کرنے سے آپ کے ٹیسٹوسٹیرون کے لیولز میں اضافہ ہوتا ہے جس کی وجہ سے سپرم کی تعداد بڑھنے لگتی ہے۔ اس لیے نیند اور ورزش کو زیرو سپرم کا علاج سمجھا جاتا ہے۔

مزید پڑھیے: گرین ٹی کے فوائد

وٹامن سی کا استعمال

وٹامن سی کو سپرم بڑھانے کا نسخہ سمجھا جاتا ہے۔ اس وٹامن کو استعمال کرنے سے آپ سپرم کی کوالٹی کو برقرار رکھ سکتے ہیں۔

لیکن کیسے؟

جب آپ کو وٹامن سی کو استعمال کرتے ہیں تو جسم میں آکسیڈیٹو سٹریس میں کمی آتی ہے۔ یہ سٹریس سپرم کوالٹی پر اثر انداز ہوتی ہے۔ اس لیے وٹامن سی کو باقاعدگی کے ساتھ استعمال کریں۔ یہ مردانہ سپرم کا بہترین نسخہ ثابت ہو گا۔

پرسکون رہنے کی عادت اپنائیں

پرسکون اور ذہنی دباؤ سے آزاد زندگی کو بھی سپرم کی کمی کا علاج سمجھا جاتا ہے۔ جو لوگ ذہنی دباؤ کا سامنا کرتے ہیں ان کو مردانہ کمزوری کا سامنا کرنا پڑتا ہے اور ان کی جنسی زندگی بھی متاثر ہوتی ہے۔

اس کے ساتھ ساتھ سپرم کی وجہ سے سپرم کی کوالٹی بھی متاثر ہوتی ہے۔ جب ذہنی دباؤ ٹیسٹوسٹیرون کے لیولز پر اثر انداز ہوتا ہے تو سپرم کی تعداد کم شروع ہو جاتی ہے۔

مزید پڑھیں: وزن کم کرنے کا طریقہ

میتھی دانہ کے سپلیمنٹس

صدیوں سے میتھی دانہ کو مردانہ طاقت میں اضافے کے لیے استعمال کیا جا رہا ہے۔ اس کے استعمال سے سپرم کی تعداد میں بھی اضافہ ہوتا ہے۔

میتھی دانہ میں ایسے اجزاء پائے جاتے ہیں کہ جو کہ سپرم کی کوالٹی میں بہتری لاتے ہیں۔ اس لیے میتھی دانہ یا اس کے سپلیمنٹس کو سپرم بڑھانے کے نسخے کے طور پر استعمال کر سکتے ہیں۔

اب کچھ بات کر لیتے ہیں مردانہ سپرم بڑھانے والی غذاؤں کے متعلق۔

سپرم بڑھانے والی غذائیں

اب میں یہاں ان غذاؤں کا ذکر کرنے لگا ہوں جو آپ کا سپرم بڑھانے میں اہم کردار ادا کریں گی۔

انڈے

سپرم بڑھانے والی غذاؤں میں انڈہ پہلے نمبر پر ہے۔ یہ پروٹین سے بھرپور ہوتا ہے۔ جسم میں پائے جانے والے فری ریڈیکلز کو سپرم کو نقصان پہنچانے سے روکتا ہے۔ یہ سپرم کی تعداد میں اضافہ بھی کرتا ہے۔

اس کے ساتھ ساتھ انڈے میں پائے جانے والے نیوٹرنٹس بھی سپرم کی تعداد میں اضافے کا باعث بنتے ہیں۔

کیلے

کیلوں کو بھی سپرم بڑھانے والی غذا سمجھا جاتا ہے۔ اس پھل میں بہت سارے وٹامنز پائے جاتے ہیں جو کہ سپرم کے سیلز کو صحت مند بناتے ہیں۔

جب آپ کیلوں کو متوازن مقدار میں باقاعدگی کے ساتھ استعمال کرتے ہیں تو جسم کو برومیلین نامی انزائم ملتا ہے۔ یہ انزائم سوزش کو روکتا ہے جس سے سپرم کی کوالٹی میں بہتری لائی جا سکتی ہے۔

مزید پڑھیں: آنکھوں کے گرد سیاہ حلقوں کا علاج

کدو کے بیج

کدو کے بیجوں میں ایسے اجزاء پائے جاتے ہیں جو کہ جسم میں ٹیسٹوسٹیرون کے لیولز میں اضافہ کرتے ہیں۔ جس کی وجہ سے سپرم کی کوالٹی کو بہتر بنانے میں مدد ملتی ہے۔

اس کے ساتھ ساتھ ان بیجوں میں اومیگا تھری فیٹی ایسڈز بھی پائے جاتے ہیں جو کہ خون کی گردش کو بہتر بناتے ہیں۔

کچھ آخری الفاظ

سپرم بڑھانے والی ان غذاؤں کو باقاعدگی کے ساتھ استعمال کریں اور خوش گوار زندگی کا آغاز کریں۔ اس کے علاوہ میں نے اس بلاگ میں سپرم بڑھانے کا نسخہ بھی لکھ دیا ہے جو کہ آپ کے لیے فائدہ مند ثابت ہو گا۔

About the author

Saeed Iqbal

Saeed Iqbal is a content conqueror who loves to pen down his thoughts, enabling the masses to live a healthy and balanced life.

View all posts