چھاتی کی انفیکشن کا دیسی علاج
یہ تصویر چھاتی کی انفیکشن میں مبتلا شخص کی ہے اور مؤثر علاج کی جانب اشارہ کر رہی ہے۔

چھاتی کی انفیکشن کا دیسی علاج – اب علامات جانیں اور صحت مند رہیں

کیا آپ کو بھی اکثر چھاتی کے انفیکشن کا سامنا کرنا پڑتا ہے؟ اس انفیکشن سے بر وقت چھٹکارا پانا نہایت ضروری ہوتا ہے کیوں کہ یہ بیماری کئی دوسری علامات کی وجہ بھی بن سکتی ہے۔ عام طور سرد موسم یا موسم میں تبدیلی کی وجہ سے لوگ سینے میں انفیکشن کا شکار ہو جاتے ہیں۔

سینے کی انفیکشن سانس کی نالی کے نچلے حصے کو متاثر کرتی ہے۔ اس کی وجہ سے پھیپھڑوں پر بھی منفی اثرات ظاہر ہو سکتے ہیں۔

تاہم پریشانی کی کوئی بات نہیں ہے۔ اب آپ آسانی کے ساتھ چھاتی کی انفیکشن کا علاج کر سکتے ہیں۔ لیکن اس سے پہلے یہ جاننا بھی ضروری ہے کہ سینے میں انفیکشن کی علامات کیا ہوتی ہیں۔

سینے میں انفیکشن کی علامات

سینے میں انفیکشن کی وجہ سے مندرجہ ذیل علامات ظاہر ہو سکتی ہیں۔

کھانسی کے ساتھ بلغم آنا

بلغم کا سبز یا پیلا پن

سانس لینے میں دشواری

سینے میں درد

بخار

سردرد

پٹھوں میں کھنچاؤ یا درد

تھکاوٹ

زیادہ تر افراد میں سینے میں انفیکشن کی علامات معمولی ہوتی ہیں۔ تاہم اگر ان کی طرف توجہ نہ دی جائے تو ان میں شدت آ سکتی ہے۔

چھاتی کی انفیکشن کا دیسی علاج

سینے میں انفیکشن کی علامات پر بات کرنے کے بعد اب ہم اس کے دیسی علاج پر بات کر لیتے ہیں تا کہ اس سے آسانی کے ساتھ چھٹکارا پایا جا سکے۔

آرام کے دورانیے میں اضافہ

یاد رکھیے کہ جب بھی آپ کو کسی بھی قسم کا طبی مسئلہ لاحق ہو تو زیادہ سے زیادہ دیر آرام کریں۔ زیادہ دیر آرام کرنے کی وجہ سے آپ کے جسم کو بیکٹیریا اور جراثیم کے خلاف لڑنے میں مدد ملتی ہے۔

اگر آپ جاب کرتے ہیں یا اپنا بزنس چلاتے ہیں تو چھاتی کی انفیکشن لاحق ہونے کی صورت میں کچھ دنوں کے لیے چھٹی لے لیں جب تک مکمل طور پر تندرست نہیں ہو جاتے۔ تاہم اگر آپ اس بیماری کے دوران آرام نہیں کرتے تو اس کی علامات بگڑ سکتی ہیں۔

مزید پڑھیں: گرین ٹی کے فوائد

پانی کے استعمال میں اضافہ کریں

پانی کے زیادہ استعمال کو چھاتی کی انفیکشن کا ایک بہترین دیسی علاج سمجھا جاتا ہے۔ آپ کے ذہن میں بھی یہ سوال آ رہا ہو گا کہ پانی کا زیادہ استعمال کس طرح سے چھاتی کی انفیکشن کو کنٹرول کرنے میں مدد کر سکتا ہے۔

وجہ بہت سادہ سی ہے۔

سینے میں انفیکشن کی وجہ سے عام طور پر بلغم بننا شروع ہو جاتی ہے۔ اگر یہ بلغم خارج نہ ہو تو اس انفیکشن علامات شدت اختیار کر جاتی ہیں۔ بلغم کو آسانی کے ساتھ خارج کرنے لیے پانی یا دیگر صحت مند مشروبات کو زیادہ مقدار میں استعمال کرنا ضروری ہوتا ہے۔

پانی کو زیادہ مقدار میں استعمال کرنے سے بلغم پتلا ہونا شروع ہو جاتی ہے۔ اس وجہ سے اس کو خارج کرنے میں کسی پریشانی یا تکلیف کا سامنا نہیں کرنا پڑتا۔

شہد اور لیمن کا استعمال

شہد کو صدیوں سے مختلف بیماریوں کے علاج کے لیے استعمال کیا جا رہا ہے۔ جب کہ لیموں وٹامن سی سے بھرپور ہوتا ہے۔ اس کا استعمال مدافعتی نظام کو مضبوط بناتا ہے۔ سینے میں انفیکشن کے علاج کے دوران مدافعتی قوت میں اضافہ نا گزیر ہوتا ہے۔

شہد اور لیمن اور اگر نیم گرم پانی میں شامل کر کے استعمال کیا جائے تو اس کی افادیت میں اضافہ ہو جاتا ہے۔ آپ شہد اور لیمن کا قہوہ بھی بنا سکتے ہیں۔ اس کے ساتھ ساتھ آپ اس میں ادرک اور دار چینی بھی شامل کر سکتے ہیں۔

ایک کپ پانی لے کر اس میں ادرک اور دار چینی شامل کر کے ابال لیں۔ پھر کپ میں ڈال کر اس میں شہد اور لیمن شامل کر لیں۔ ایک بہترین ذائقے والا قہوہ تیار ہے جو کہ سینے میں انفیکشن کا علاج بھی ہے۔

سگریٹ نوشی سے پرہیز

اگر آپ کو اکثر چھاتی کی انفیکشن کا سامنا کرنا پڑتا ہے یا آپ چاہتے ہیں اس طبی علامت سے آسانی کے ساتھ کم وقت میں چھٹکارا پایا جائے تو آپ کو سگریٹ نوشی مکمل طور پر ترک کرنا ہو گی۔

اس عادت کو ترک کرنے سے آپ میں سینے کی انفیکشن کی علامات کی شدت کم ہونا شروع ہو جائے گی۔ سگریٹ نوشی کو خیر آباد کہنا آپ کی مجموعی صحت کو بھی بہتر بناتا ہے۔ سگریٹ نوشی کی عادت کو ترک کرنے کے ساتھ ساتھ آپ نے ایک اور چیز کو بھی یقینی بنانا ہے۔ 

آپ نے ایسے لوگوں کے ساتھ بھی نہیں بیٹھنا جو سگریٹ نوشی کرتے ہیں۔ اگر آپ ایسے لوگوں کے پاس بیٹھیں گے تو آپ کو ان کا دھواں متاثر کرے گا جس سے آپ کی علامات کنٹرول نہیں ہوں گی۔

مزید پڑھیں: آنکھوں کے گرد سیاہ حلقوں کا علاج

نیند نے دوران تکیے کے استعمال

جب آپ کو چھاتی کی انفیکشن اپنا شکار بنائے تو یہ بات نہایت ضروری ہوتی ہے کہ آپ نیند دوران تکیے کا استعمال کریں۔ اگر آپ نیند کے دوران بالکل سیدھا لیٹتے ہیں تو اس سے آپ کی چھاتی پر بلغم جمع ہو سکتی ہے۔ جمع ہونے والی اس بلغم کا اخراج پھر قدرے مشکل ہو جاتا ہے۔

اس لیے کوشش کریں کہ سونے سے پہلے سر کے نیچے ایک یا دو تکیے رکھ لیں۔ یہ عادت بھی چھاتی کی انفیکشن کا دیسی علاج ثابت ہو گی۔

بھاپ لیں

بھاپ لینے کو بھی سینے میں انفیکشن کا علاج سمجھا جاتا ہے۔ ایک برتن میں پانی گرم کر لیں۔ مفید نتائج کے لیے آپ اس میں وِکس یا یوکپلٹس آئل بھی شامل کر سکتے ہیں۔

اس طرح پانی سے گرم بھاپ لینے سے بھی آپ کی انفیکشن کی علامات کی شدت میں کمی آئے گی۔

کچھ آخری الفاظ

اس بلاگ میں میں نے سینے میں انفیکشن کی علامات کو تفصیل سے لکھ دیا ہے تا کہ ان علامات کو ابتدائی سطح پر پہچان لیں۔ اس کے بعد جو میں علاج لکھے ہیں ان پر عمل کریں تا کہ آپ میں سینے کی انفیکشن بگڑے نہیں۔ سینے کی انفیکشن کے متعلق مزید معلومات کے لیے آپ ایور ہیلدی سے جڑے رہیں۔ کیوں یہاں ہر روز ہیلتھ کے متعلق معلومات شیئر کی جاتی ہیں۔

About the author

Saeed Iqbal

Saeed Iqbal is a content conqueror who loves to pen down his thoughts, enabling the masses to live a healthy and balanced life.

View all posts