قوت مدافعت بڑھانے والی غذائیں
اس تصویر میں قوت مدافعت بڑھانے والی غذائیں شامل ہیں۔

قوت مدافعت بڑھانے والی غذائیں – اب بیماریوں سے بچیں آسانی کے ساتھ

مجھے قوت مدافعت کا معنی معلوم نہیں ہے۔ مجھے بتاؤ کہ قوت مدافعت کیا ہے۔ بہت سارے لوگوں کی جانب سے یہ سوال پوچھا جاتا ہے۔ کیوں کہ وہ نہیں جانتے کہ قوت مدافعت کیا ہوتی ہے۔

آج ہم جانیں گے کہ قوت مدافعت کیا ہوتی ہے اور اس کو قدرتی طور پرکیسے بڑھایا جا سکتا ہے۔ اور ایسی کون سی غذائیں ہیں جن کو قوت مدافعت بڑھانے کا طریقہ سمجھا جاتا ہے۔

سب سے پہلے ہم یہ جان لیتے ہیں کہ قوت مدافعت کیا ہے۔

قوت مدافعت کا معنی

قوت مدافعت ہمارے جسم میں پائے جانے والے ایک نظام کو کہا جاتا ہے۔ یہ سیلز، ٹشوز، اور جسمانی اعضاء پر مشتمل ایک کمپلیکس نیٹ ورک ہوتا ہے جو کہ جسم کو انفیکشنز اور بیماریوں کے خلاف لڑنے میں مدد فراہم کرتا ہے۔ اگر انسان کی قوت مدافعت کمزور ہو تو اس کو بہت سے طبی مسائل کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

اس لیے طبی ماہرین کی جانب سے بار بار یہ مشورہ دیا جاتا ہے کہ لوگوں کو ایسی غذاؤں کو استعمال کرنا چاہیے جو اس کی قوت میں اضافہ کرتی ہیں۔

مزید پڑھیں: دہی کے فوائد

قوت مدافعت کا معنی جاننے کے بعد اب ہم اس کی اقسام پر بات کرتے ہیں۔

قوت مدافعت کی اقسام

عام طور ہر قوت مدافعت کو دو اقسام میں تقسیم کیا جاتا ہے۔ قوت مدافعت کی پہلی قسم کو قدرتی کہا جاتا ہے جو کہ پیدائش کے وقت ہر انسان میں موجود ہوتی ہے۔

جب قدرتی مدافعتی نظام کسی بھی انفیکشن یا بیماری کے خلاف لڑتا ہے تو ایک نیا مدافعتی نظام وجود میں آتا ہے جسے اڈاپٹوو یا پیسوو امیون سسٹم کہا جاتا ہے۔

اب ہم اپنے اصل موضوع کی طرف چلتے ہیں کہ قوت مدافعت کو کیسے بڑھایا جا سکتا ہے۔ 

قوت مدافعت بڑھانے والی غذائیں

اگر آپ ان قوت مدافعت بڑھانے والی غذاؤں کو باقاعدگی کے ساتھ استعمال کرتے ہیں تو اس بات کے خطرات نہایت کم ہو جائیں گے کہ موسمی بیماریاں آپ کو نشانہ بنائیں۔

سٹرس فروٹس کا استعمال

بہت سارے لوگ موسمی بیماریاں لگنے کے بعد وٹامن سی کو استعمال کرنا شروع کر دیتے ہیں۔ وجہ بہت سادہ سی ہے۔ وٹامن سی کے استعمال سے قوت مدافعت کو مضبوط کرنے میں مدد ملتی ہے۔

جب آپ ٹامن سی استعمال کرتے ہیں تو اس سے خون کے سفید خلیات میں اضافہ ہوتا ہے جو کہ انفیکشنز کے خلاف لڑنے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔

وٹامن سی کو زیادہ مقدار اور قدرتی طریقے سے حاصل کرنے کے لیے آپ سٹرس فروٹس کو استعمال کرنا شروع کر سکتے ہیں۔ چکوترے، مسمی، مالٹے، لیموں، اور میٹھے وٹامن حاصل کرنے کا بہترین ذریعہ ہوتے ہیں۔

آپ کا جسم چوں کہ قدرتی طور پر وٹامن سی نہیں بناتا، اس لیے آپ کو اسے فروٹس سے لینے کی ضرورت ہوتی ہے، عورتوں کو دن میں پچھہتر گرام جب کہ مردوں کو نوے گرام وٹامن سی لینا چاہیے۔

مزید جانیں: وزن بڑھانے والی غذائیں

سرخ شملہ مرچ

سرخ شملہ مرچ کو بھی قوت مدافعت بڑھانے کا طریقہ سمجھا جاتا ہے۔ ان میں مالٹوں کی نسبت تین گنا زیادہ وٹامن سی پایا جاتا ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ یہ مرچیں بیٹا کیروٹین سے بھی بھرپور ہوتی ہیں۔

ان سے حاصل ہونے والے وٹامن سی سے نہ صرف مدافعتی نظام مضبوط بنانے میں مدد ملتی ہے بلکہ جِلد کی صحت بھی برقرار رہتی ہے۔ اس سے حاصل ہونے والے بیٹا کیروٹین کو آپ کا جسم وٹامن اے میں تبدیل کرتا ہے جس سے آپ کی آنکھیں اور جلد صحت مند رہتے ہیں۔

گرین ٹی

گرین ٹی بھی قوت مدافعت کو مضبوط بنانے والی غذاؤں میں شامل ہے۔ یہ چائے اینٹی آکسیڈنٹس سے بھرپور ہوتی ہے جو کہ قوت مدافعت کو بڑھاتی ہے۔ اس کے علاوہ گرین ٹی میں امائنو ایسڈز بھی پائے جاتے ہیں۔

یہ امائنو ایسڈز جسم کو ایسے کمپاؤنڈز بنانے میں مد د فراہم کرتے ہیں جو سوزش کو کم کرتے ہیں اور جراثیموں کے خلاف لڑنے میں مدد دیتے ہیں۔

مزید پڑھیں: گرین ٹی کے فوائد

لہسن

لہسن کو صدیوں سے طبی فوائد کے لیے استعمال کیا جا رہا ہے۔ جب کہ اسے کھانوں کا ذائقہ بڑھانے کے لیے بھی استعمال کیا جاتا ہے۔ لہسن کے استعمال سے خون کی نالیوں کی صحت کو برقرار رکھنے میں مدد ملتی ہے۔ اس کے علاوہ لہسن کے استعمال سے ہائی بلڈ پریشر کو بھی کم کیا جا سکتا ہے۔

لہسن میں ایسے کمپاؤنڈز پائے جاتے ہیں جن میں سلفر پایا جاتا ہے۔ اس سلفر کی وجہ سے امیون سسٹم مضبوط ہوتا ہے۔ تو ابھی لہسن کو اپنی غذا میں شامل کیجیے اور قوت مدافعت میں اضافہ کیجیے۔

ادرک کا استعمال

ادرک کا استعمال بھی آپ کے امیون سسٹم کو بہتر بنا سکتا ہے۔ اگر کسی بھی موسمی طبی علامت کے بعد ادرک کو استعمال کرتے ہیں تو اس سے انفیکشن کو کنٹرول کرنے میں مدد ملے گی۔

ادرک کے استعمال سے سوزش اور گلے کی خراش کو کم کرنے میں مدد ملتی ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ کچھ تحقیقات میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ ادرک میں دائمی درد کو کم کرنے والی خصوصیات پائی جاتی ہیں۔ اس کے علاوہ ادرک کا استعمال کولیسٹرول کو کم کرنے میں بھی مدد فراہم کر سکتا ہے۔

مزید پڑھیے: وزن کم کرنے کا طریقہ

کچھ آخری الفاظ

اس بلاگ میں میں نے قوت مدافعت بڑھانے والی غذاؤں اور طریقوں کو تفصیل سے بیان کر دیا ہے۔ آپ ان طریقوں پر عمل کر کے اپنے امیون سسٹم کو بہتر بنا سکتے ہیں اور موسمی بیماریوں سے بچ سکتے ہیں۔

کچھ سوالات اور ان کے جوابات

قوت مدافعت کا معنی کیا ہے؟

قوت مدافعت جسم میں پائے جانے والے ایک کمپلیکس سسٹم کو کہا جاتا ہے جو بیماریوں سے بچانے اور ان کے خلاف لڑنے میں مدد فراہم کرتا ہے۔

قوت مدافعت کی اقسام کیا ہیں؟

قوت مدافعت کو عام طور پر دو اقسام میں تقسیم کیا جاتا ہے۔ ان اقسام کو میں نے اوپر بیان کر دیا ہے۔

مدافعتی نظام یا قوت مدافعت کیا ہے؟

ہمارے جسم میں بیماریوں سے نجات پانے کے لیے اللہ تعالی نے ایک سسٹم رکھا ہے جسے مدافعتی نظام یا قوت مدافعت کہا جاتا ہے۔

قدرتی قوت مدافعت کیا ہے؟

جب کوئی انسان پیدا ہوتا ہے تو اس میں قدرتی طور پر ایک ایسا نظام پایا جاتا ہے جو اس کی صحت کو برقرار رکھتا ہے اور اسے بیماریوں سے بچاتا ہے جسے امیون سسٹم یا قدرتی قوت مدافعت کہا جاتا ہے۔

Immunity Meaning in Urdu کیا ہے؟

امیونٹی کو اردو میں قوت مدافعت کہا جاتا ہے جو انسان کو بیماریوں سے بچاتا ہے۔

قوت مدافعت Meaning in English

قوت مدافعت کو انگلش میں امیون سسٹم یا امیونٹی کہا جاتا ہے۔

قوت مدافعت کیسے بڑھائیں؟

جو غذائیں میں نے اوپر لکھی ہیں – لیموں، مالٹے، ادرک، لہسن۔ ان کو استعمال کر کے قوت مدافعت میں اضافہ کریں۔

About the author

Saeed Iqbal

Saeed Iqbal is a content conqueror who loves to pen down his thoughts, enabling the masses to live a healthy and balanced life.

View all posts