اگر ہم یہ کہیں کہ لوگوں کو سینے کی جلن دوسری بیماریوں کی نسبت سب سے زیادہ متاثر کرتی ہے تو بے جا نہ ہو گا۔ اس طبی علامت کی وجہ سے انسان پر سکون نہیں رہ پاتا۔ اس کی دن اور رات کا زیادہ تر حصہ بے چینی میں گزرتا ہے۔ اسی بے چینی کو مند نظر رکھتے ہوئے آج ہم سینے کی جلن کا علاج ڈسکس کریں گے۔
سینے میں جلن کی وجہ بنیادی طور پر معدے میں بننے والا ایسڈ یا تیزابیت ہوتی ہے۔ جب یہ ایسڈ بہت زیادہ مقدار میں بنتا ہے اور وآپس خواراک کی نالی میں آ جاتا ہے تو اس سے ہمیں سینے کی جلن کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ کئی لوگوں کو یہ جلن گردن تک آتی ہوئی محسوس بھی ہوتی ہے۔
سینے کی جلن کے فوری علاج کے لیے آپ کون سے طریقے آزما سکتے ہیں، آج ہم انہی کے متعلق بات کریں گے۔ آپ نے کوشش کرنی ہے کہ ان طریقوں پر کچھ دنوں کے لیے باقاعدگی کے ساتھ عمل کرنا ہے۔ امید ہے کہ اس آپ کے سینے میں جلن کم ہو جائے گی۔
سینے کی جلن کا علاج – Seene Me Jalan Ka Ilaj
سینے کی جلن کے علاج کے لیے آپ نیچے لکھے ہوئی کسی بھی طریقے کو آزما سکتے ہیں۔ یہ ممکن ہے کہ آپ کے لیے ایک طریقہ موثر ثابت نہ ہو۔ جب کہ دوسرا آپ کے لیے نہایت فائدہ مند ہو۔
بہت زیادہ کھانے سے پرہیز
سینے کی جلن اور تیزابیت کی وجہ سے یہ ممکن ہے کہ آپ کو بھوک زیادہ لگے۔ لیکن اس کے باوجود آپ نے کھانا بہت زیادہ مقدار میں نہیں کھانا۔ خاص طور پر سونے سے پہلے آپ نے انتہائی کم کھانا کھانا ہے۔
جب آپ سونے سے پہلے زیادہ کھانا کھاتے ہیں تو یہ معدے میں زیادہ دیر تک رہتا ہے۔ اس کی وجہ سے معدے میں تیزابیت اور سینے کی جلن کے خطرات میں اضافہ ہو جاتا ہے۔ کوشش کیجیے کہ رات کو سونے سے پہلے کھانا نہ کھایا جائے۔ اس سے آپ کو سینے کی جلن کنٹرول کرنے میں مدد ملے گی۔
مزید پڑھیں: سینے میں درد کا علاج
کچھ خاص غذاؤں کا استعمال اور پرہیز
اگر آپ ماضی میں سینے کی جلن اور تیزابیت کے مریض رہ چکے ہیں تو آپ یہ بات جانتے ہوں گے کچھ غذاؤں کی وجہ سے سینے کی جلن میں اضافہ ہو جاتا ہے۔ آپ نے بس یہ کرنا ہے کہ ان غذاؤں کی لسٹ بنا لینی ہے جو سینے کی جلن میں اضافہ کرتی ہیں۔ اس کے بعد آپ نے ان غذاؤں کا استعمال ترک کر دینا ہے جب تک آپ اس سے مکمل طور پر چھٹکارا نہیں پا لیتے۔
عام طور پر مرچیں، کیفین، کولڈ ڈرنکس، چاکلیٹ، پیاز، اور ٹماٹر کے استعمال سے سینے کی جلن میں اضافہ ہوتا ہے۔ ان غذاؤں کے استعمال کو ترک کرنے کے ساتھ آپ نے کچھ غذاؤں کے استعمال کو بھی یقینی بنانا ہے۔ آپ نے فائبر سے بھرپور غذائیں استعمال کرنی ہیں۔ اس سے آپ کو خوراک آسانی کے ساتھ ہضم کرنے میں مدد ملے گی۔
سینے میں جلن کا ایک نسخہ اور بھی ہے جس پر آپ عمل کر سکتے ہیں۔ آپ نے کوشش کرنی ہے ایک ہی دفعہ میں پیٹ بھر کر کھانا نہیں کھانا۔ اپنے دن بھر کے کھانے کو تین یا چار حصوں میں تقسیم کر دیں۔
مزید جانیں: وزن بڑھانے والی غذائیں
سیب کے سرکے کا استعمال
سیب کے سرکے کو بھی سینے کی جلن کا فوری علاج سمجھا جاتا ہے۔ اس جلن کی بنیادی وجہ معدے میں کھانے کا زیادہ دیر رہنا بھی ہوتا ہے۔ کیوں کہ کھانا مکمل طور پر ہضم نہیں ہو پاتا۔
طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ سیب کا سرکہ استعمال کرنے سے کھانا آسانی کے ساتھ ہضم ہو جاتا ہے۔ اس وجہ سے سینے کی جلن میں کمی واقع ہونا شروع ہو جاتی ہے۔
اگر آپ بھی سینے میں جلن کا شکار ہیں تو کوشش کیجیے کہ دن میں دو سے تین بار سیب کا سرکہ استعمال کیا جائے۔ آپ سیب کے سرکے کے ایک سے دو چمچ ایک گلاس پانی میں شامل کر کے استعمال کر سکتے ہیں۔ تاہم اس بات کو یقینی بنائیں کہ یہ سرکہ پانی میں ہی استعمال کیا جائے، کیوں کہ یہ ایسڈک ہوتا ہے۔ اور پانی کے بغیر استعمال کرنے سے منہ کے چھالوں کا باعث بن سکتا ہے۔
چیونگم کا استعمال
چیونگم کے استعمال سے بھی معدے میں ایسڈ کی مقدار کو کم کیا جا سکتا ہے۔ جب آپ چیونگم چباتے ہیں تو اس سے تھوک کی پروڈکشن میں اضافہ ہوتا ہے جس سے خوراک کی نالی میں ایسڈ کم ہونا شروع ہو جاتا ہے۔
انیس سال پہلے کی گئی ایک طبی تحقیق میں یہ بات سامنے آئی تھی کہ شوگر فری چیونگم کو اگر کھانے کے بعد ایک سے دو گھنٹوں تک چبایا جائے تو اس سے سینے کی جلن کو کم کیا جا سکتا ہے۔ اس لیے ہم چیونگم کو سینے کی جلن کا فوری علاج کہہ سکتے ہیں۔
سگریٹ نوشی سے نجات
آپ یہ بات سن کر حیران ہوں گے کہ سگریٹ نوشی کا سینے کی جلن سے بھی تعلق ہے۔ عام طور پر یہی غلط فہمی پائی جاتی ہے سگریٹ نوشی صرف پھیپھڑوں کو متاثر کرتی ہے۔ لیکن حقیقت اس کے برعکس ہے۔
اس عادت کی وجہ سے معدے کے ان پٹھوں کی افادیت کم ہو جاتی ہے جو ایسڈ کو معدے میں رکھنے کے لیے مفید ہوتے ہیں۔ اس لیے اگر آپ یہ چاہتے ہیں کہ معدے کی جلن کم ہو جائے تو آپ کو سگریٹ نوشی کو خیر آباد کہنا ہو گا۔ امید ہے کہ یہ سینے کی جلن کا فوری علاج ثابت ہو گا۔
مزید جانیں: قوت مدافعت بڑھانے والی غذائیں
ادرک کا استعمال
ادرک کو بھی سینے کی جلن اور تیزابیت کا علاج سمجھا جاتا ہے۔ اس کو ہزاروں سالوں سے چائینز ادویات میں استعمال کیا جا رہا ہے۔ ادرک کے استعمال سے متلی کے احساس اور شدت کم کیا جا سکتا ہے۔
کچھ طبی ماہرین یہ مشورہ دیتے ہیں کہ ادرک کو باقاعدگی کے ساتھ استعمال کرنے سے سینے کی جلن کم ہو جاتی ہے۔ تاہم آپ نے اس بات کا خصوصی خیال رکھنا ہے کہ ادرک کو بہت زیادہ مقدار میں استعمال نہ کیا جائے۔
مزید جانیں: گرین ٹی کے فوائد
وزن میں کمی
اگر آپ کا وزن زیادہ ہے یا آپ موٹاپے کا شکار ہیں تو کوشش کریں کہ وزن میں کمی لائی جائے۔ اس سے آپ کو سینے کی جلن کم کرنے میں مدد ملے گی۔
کیا آپ نہیں جانتے کہ وزن کم کرنے کا طریقہ کیا ہے؟
یہاں میں نے وزن کم کرنے کے طریقے بیان کیے ہیں۔
کچھ آخری الفاظ
اس بلاگ میں سینے کی جلن اور تیزابیت کے علاج کو تفصیل سے بیان کیا گیا ہے۔ آپ ان طریقوں پر عمل کر کے سینے میں جلن کو آسانی کے ساتھ کم کر سکتے ہیں۔ سینے کی جلن کے متعلق مزید جاننے کے لیے ایور ہیلدی سے جڑے رہیے۔
سوالات اور ان کے جوابات
سینے کی جلن کیا ہے؟
جب معدے میں ایسڈ زیادہ بنتا ہے تو وہ خوراک کی نالی میں وآپس آ جاتا ہے۔ اسے پھر سینے کی جلن یا تیزابیت کہا جاتا ہے۔ اب آپ سمجھ گئے ہوں گے کہ سینے کی جلن کیا ہے۔
سینے کی جلن in English
بہت سارے لوگوں کی جانب سے یہ پوچھا جاتا ہے کہ سینے کی جلن کو انگلش میں کیا کہتے ہیں۔ یاد رہے کہ انگلش میں اسے ہارٹ برن کہا جاتا ہے۔
Heartburn Meaning in Urdu
کچھ لوگ یہ بھی سوال کرتے ہیں کہ ہارٹ برن کو اردو میں کیا کہا جاتا ہے۔ آپ کو یہ بات رکھنی چاہیے کہ ہارٹ برن کو اردو میں سینے کی جلن کہا جاتا ہے۔
Seene Ki Jalan in English
یہ بات ہمیشہ یاد رکھیے گا کہ سینے کی جلن کو انگلش میں ہارٹ برن کہا جاتا ہے۔
Seene Me Jalan ka Ilaj
سینے میں جلن کے علاج کے لیے آپ سیب کا سرکہ، چیونگم، اور ادرک کو استعمال کر سکتے ہیں۔ اس کے علاوہ آپ کو سگریٹ نوشی کی عادت بھی ترک کرنا ہو گی۔