عناب کے فوائد
اس بلاگ کے ذریعے عناب کے فوائد جانیں

عناب کے فوائد – اس پھل کا استعمال کیوں ضروری ہے

عناب کو اگر صحت کا خزانہ کہا جائے تو بے جا نہ ہو گا۔ اس کے استعمال سے صحت کو آسانی کے ساتھ بہتر بنایا جا سکتا ہے اور اس کو برقرار بھی رکھا جا سکتا ہے۔ اس لیے آج کے بلاگ میں ہم عناب کے فوائد پر تفصیل سے بات کریں گے۔

عناب کا درخت عام طور جنوب ایشیائی ممالک میں پایا جاتا ہے۔ اس پھل کی سب سے بڑی خصوصیت یہ ہے کہ اس کو سکھا کر محفوظ بھی کیا جا سکتا ہے۔ اس کے علاوہ عناب کا شربت بھی بنایا جا سکتا ہے۔ جس کی وجہ سے اس کو سارا سال استعمال کرنے میں سہولت ملتی ہے۔

آج کے اس بلاگ میں ہم یہ بھی جانیں گے کہ عناب کا انگریزی نام کیا ہے۔ اس کے علاوہ شربت عناب بنانے کا طریقہ بھی ڈسکس کیا جائے گا۔ لیکن سب سے پہلے ہم اس کے فوائد پر بات کر لیتے ہیں۔

عناب کے فوائد – Anab Ke Fayde

عناب کو اگر آپ باقاعدگی سے یا ہفتے میں چند بار بھی استعمال کریں تو آپ کو مندرجہ ذیل فوائد حاصل ہوں گے۔

اینٹی آکسیڈنٹ سے بھرپور

عناب کا شمار ان پھلوں میں ہوتا ہے جن میں اینٹی آکسیڈنٹس بھرپور مقدار میں پائے جاتے ہیں۔ اس میں فلیوونائڈ نامی کمپاؤنڈ پایا جاتا ہے جو کہ ایک طاقت ور اینٹی آکسیڈنٹ ہے۔

عناب کے درخت سے اتارنے کے بعد جب اس کو استعمال کیا جاتا ہے تو اس سے ہمیں یہ اینٹی آکسیڈنٹ ملتا ہے۔ جس کی وجہ سے ہمارے جسم میں موجود سیلز کو نقصان نہیں پہنچتا۔ اس کے علاوہ ماحولیاتی عناصر بھی آپ کے جسم پر اثر انداز نہیں ہوتے۔

مزید جانیں: بہی کے فوائد

دماغ کی صحت میں بہتری

عام طور پر یہ سوال پوچھا جاتا ہے کہ عناب کا مزاج کیا ہے۔ لیکن یہ سوال ہی غلط ہے۔ سوال یہ ہونا چاہیے کہ کیا عناب کا استعمال دماغ کی صحت میں بہتری لاتا ہے یا نہیں۔ 

تو اس سوال کا جواب ہاں میں ہے۔ عام طور پر عناب کو نیند اور دماغ کی صحت بہتر بنانے کے لیے دوا کے متبادل کے طور پر استعمال کیا جاتا ہے۔ اس کے علاوہ عناب کا استعمال اضطراب کی شدت کو کم کرنے میں بھی مدد فراہم کر سکتا ہے۔

کچھ طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ عناب اور دماغ کی صحت کے متعلق جاننے کے لیے ابھی مزید طبی تحقیقات کی ضرورت ہے۔ تاہم یہ بات طے ہے کہ عناب کے استعمال سے آپ کی صحت میں بہتری آئے گی۔

مزید پڑھیں: دہی کے فوائد

قوت مدافعت میں اضافہ

عناب کا شمار بھی قوت مدافعت بڑھانے والی غذاؤں میں ہوتا ہے۔ اس پھل میں ایسے اجزا پائے جاتے ہیں جو کہ آپ کے امیون سسٹم کو مضبوط بناتے ہیں۔ جس کی وجہ سے آپ کو کینسر جیسی جان لیوا بیماریوں سے بھی بچنے میں مدد ملتی ہے۔

عناب میں پائے جانے ولاے دیگر اجزا سوزش کو کم کرنے والی خصوصیات رکھتے ہیں۔ انہی خصوصیات کی وجہ سے آپ کو دائمی بیماریوں جیسا کہ ذیابیطس سے بچاؤ میں مدد ملتی ہے۔ اگر آپ عناب کو باقاعدگی کے ساتھ استعمال کرتے ہیں تو اس سے آپ مدافعتی سیلز کی پیداوار میں اضافہ ہو گا۔

اس پھل میں وٹامن سی بھی پایا جاتا ہے جو کہ آپ کے مدافعتی نظام کے لیے بہت فائدہ مند ہے۔ اس لیے آپ کو عناب کا استعمال یقینی بنانا چاہیے۔

ہاضمہ میں بہتری

عناب کے استعمال سے ہاضمہ کے نظام کو بھی بہتر بنایا جا سکتا ہے۔ کیوں کہ پھلوں سے حاصل ہونے والے پچاس فیصد کاربز فائبر پر مشتمل ہیں۔ یہ فائبر ہاضمے کو بہتر بنانے میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔

اس پھل کے استعمال سے آپ کا پاخانہ پتلا رہے گا۔ جس کی وجہ سے اس کے اخراج میں آپ کو تکلیف کا سامنا نہیں کرنا پڑے گا اور یہ آسانی کے ساتھ بڑی آنت کے ذریعے خارج ہو جائے گا۔

اس کے علاوہ عناب کے استعمال سے آپ کے معدے اور آنتوں کی صحت میں بھی بہتری آئے گی۔ معدے اور آنتوں کی صحت میں یہ بہتری آپ کی مجموعی صحت پر بھی مثبت اثرات مرتب کرے گی۔

عناب کے فوائد پر بات کرنے کے بعد اب ہم جان لیتے ہیں کہ اس کے نقصانات بھی ہیں یا نہیں۔ تو چلیے پھر عناب کے نقصانات پر بات کرتے ہیں۔

عناب کے نقصانات

یہ بات جان کر حیران مت ہوئیے گا کہ عناب کے نقصانات نہیں ہوتے۔ زیادہ تر افراد کے لیے اس کا استعمال محفوظ ثابت ہوتا ہے۔ تاہم کچھ طبی ماہرین یہ کہتے ہیں اگر آپ ڈپریشن کو کم کرنے والی ادویات استعمال کر رہے ہیں تو عناب کے استعمال سے گریز کریں۔

لیکن اگر صحت مند ہیں اور کوئی دوا استعمال نہیں کر رہے تو آپ کو عناب کے نقصانات کا سامنا نہیں کرنا پڑے گا۔

عناب کا قہوہ

بہت سارے لوگ عناب کے قہوے کے متعلق پوچھتے ہیں کہ اس کو کیسے بنایا جاتا ہے۔ یا پھر اس کو کیسے استعمال کرنا چاہیے۔ عناب کا قہوہ بنانے کا طریقہ بہت سادہ سا ہے۔

آپ نے کچھ سوکھے ہوئے عناب لے کر ان کو پانی میں ابال لینا ہے۔ ذائقے کو بہتر بنانے کے لیے آپ اس میں ادرک اور دار چینی بھی شامل کر سکتے ہیں۔ ابالنے کے بعد اس کو چھان لیں۔ لیجیے عناب کا مزیدار قسم کا قہوہ تیار ہے۔

مزید جانیں: بریسٹ بڑھانے کے طریقے

شربت عناب کے فوائد – Anab Ka Sharbat

شربت عناب کے فوائد بھی وہی ہیں جو اس پھل کے ہیں۔ یہ مت سمجھیے کہ اگر آپ شربت عناب استعمال کرتے ہیں تو اس سے آپ کو کم فوائد حاصل ہوں گے۔ شربت عناب کے فوائد حاصل کرنے کے لیے کوشش کریں کہ اس کو متوازن مقدار میں آسانی کے استعمال کیا جائے۔

ایک اور بات یاد رکھیے گا۔ آپ نے جب شربت عناب استعمال کرنا ہے تو اس میں چینی شامل نہیں کرنی۔ اس سے آپ کو زیادہ فوائد حاصل ہوں گے اور آپ کو زیادہ کیلوریز بھی نہیں ملیں گے۔

آخری الفاظ

اس بلاگ میں عناب کے فوائد اور نقصانات کو تفصیل سے بیان کیا گیا ہے۔ ان کو جان کر آپ اس کے استعمال کو یقینی بنا سکتے ہیں۔ سال بھر تندرست رہنے کے لیے ایور ہیلدی سے جڑے رہیے۔

سوالات اور جوابات

عناب کا مزاج کیا ہے؟

پاکستان اور ہندوستان میں عام طور پر یہ بات پوچھی جاتی ہے کہ عناب کا مزاج کیا ہے۔ گرم یا ٹھنڈا۔ لیکن سائنس کے نزدیک کسی بھی کھائی جانے والی چیز کا مزاج نہیں ہوتا۔ یہ چیز یا تو فائدہ مند ہوتی ہے یا پھر نقصان دہ۔

عناب کا درخت کہاں اگتا ہے؟

عناب کا درخت زیادہ تر جنوب ایشیائی ممالک میں اگتا ہے۔ اس کے علاوہ یہ درخت امریکہ کی کئی ریاستوں میں بھی پایا جاتا ہے۔

عناب کا قہوہ کیسے بنتا ہے؟

سوکھی ہوئی اناب کو لے کر اس کو پانی میں ابالنے سے قہوہ بن جائے گا۔

عناب کا انگریزی نام کیا ہے؟

عناب کا انگریزی نام جوجوبی ہے۔

شربت عناب بنانے کا طریقہ کیا ہے؟

شربت عناب بنانے کے کے لیے مختلف طریقے اپنائے جاتے ہیں۔ عام طور پر اسے رات کو بھگو کر رکھ دیا جاتا ہے اور صبح اٹھ کر اس کا شربت بنا لیا جاتا ہے۔

About the author

Saeed Iqbal

Saeed Iqbal is a content conqueror who loves to pen down his thoughts, enabling the masses to live a healthy and balanced life.

View all posts