سرعت انزال کیا ہے؟ سرعت انزال کا معنی کیا ہے؟ بہت سارے لوگوں کی جانب سے یہ سولات پوچھے جاتے ہیں۔ سرعت انزال جلدی فارغ ہو جانے کو کہا جاتا ہے۔ جنسی عمل کے دوران جب مرد کی منی نہ چاہتے ہوئے بھی خارج ہو جاتی ہے تو اسے سرعت انزال کہا جاتا ہے۔ یہ بیماری آپ کے لیے شرمندگی کا باعث بن سکتی ہے۔ اس لیے آج ہم سرعت انزال کے علاج پر بات کریں گے۔
جلدی فارغ ہونا یا سرعت انزال ایک ایسی بیماری ہے جو تیس سے چالیس فیصد مردوں کو زندگی میں ایک بار ضرور متاثر کرتی ہے۔ سرعت انزال کی وجہ سے مرد ا کا جنسی عمل کے دوران کنٹرول ختم ہو جاتا ہے۔ اگر آپ بھی سرعت انزال کا شکار ہیں تو پریشان ہونے کی ضرورت نہیں ہے۔ آج ہم یہاں اس کے گھریلو علاج بیان کرنے لگے ہیں جن پر عمل کر کے آپ سرعت انزال سے نجات پا سکتے ہیں۔
سرعت انزال کی وجوہات کیا ہیں؟ اس کے علاج پر تفصیل پر بات کرنے سے پہلے وجوہات کا جاننا ضروری ہوتا ہے۔ یہ وجوہات جاننے کے بعد آپ کے لیے سرعت انزال کا مکمل علاج آسان ہو جائے گا۔ اور آپ اپنی بیوی کی جنسی خواہش بھی آسانی کے ساتھ پوری کر سکیں گے۔
سرعت انزال کی وجوہات
مندجہ ذیل وجوہات کی بنیاد پر آپ کو سرعت انزال کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔
نفس کی جِلد کا حساس ہو جانا
جینیاتی مسائل
اضطراب
ڈپریشن
مردانہ کمزوری
ذہنی دباؤ
سرعت انزال کی وجوہات کو جاننے کے بعد اب ہم اس کی علامات پر بات کرتے ہیں۔
سرعت انزال کی علامات
آپ کو معلوم ہو گا کہ سرعت انزال کی علامات صرف ایک ہوتی ہے۔ اپنے پارٹنر سے جنسی تعلق قائم کرتے وقت جب آپ تین منٹوں سے پہلے فارغ ہو جاتے ہیں تو اسے سرعت انزال کی علامت سمجھا جاتا ہے۔ یاد رہے کہ یہ تین منٹ تب کاؤنٹ ہوں گے جب آپ کا نفس اپنے پارٹنر کے شرمگاہ میں داخل کریں گے۔
سرعت انزال کا علاج
سرعت انزال کے مکمل علاج کے لیے اگر آپ نے نیچے دی گئی ہدایات پر عمل کیا تو امید ہے کہ یہ طبی علامت کچھ ہفتوں کے اندر اندر ختم ہو جائے گی۔
کریمز اور سپریز کا استعمال
کریمز اور سپریز کو سرعت انزال کا انگریزی علاج بھی سمجھا جاتا ہے۔ اس طریقہ علاج کی مدد سے سرعت انزال کا آسانی کے ساتھ کنٹرول یا جا سکتا ہے۔ لیکن ایک بات کو آپ نے یقینی بنانا ہے کہ یہ کریمز اور سپریز اچھی کوالٹی کی ہوں۔
جنسی تعلق قائم کرنے سے پہلے آپ یہ کریمز اور سپریز اپنے نفس پر لگاتے ہیں۔ جس کی وجہ سے نفس کی جِلد سُن ہو جاتی ہے۔ اس لیے آپ اس تعلق کے دوران کنٹرول نہیں کھوتے۔ کوشش کریں کہ ان کریمز اور سپریز کو مینو فیکچرر کی ہدایات کے مطابق استعمال کیا جائے۔
مزید جانیں: مردانہ کمزوری کا علاج
کیلشیم اور سیلینیم کا استعمال
کچھ منرلز کے استعمال کو بھی سرعت انزال کا دیسی علاج سمجھا جاتا ہے۔ طبی تحقیقات یہ بات ظاہر کرتی ہیں کہ ان منرلز کے استعمال سے مردانہ طاقت میں اضافہ ہوتا ہے۔ ان منرلز کے استعمال سے سپرم کی کوالٹی بھی بہتر ہوتی ہے۔
سرعت انزال کو ختم کرنے کے لیے آپ مندرجہ ذیل منرلز استعمال کر سکتے ہیں۔
کیلشیم
کاپر
میگنیز
سیلینیم
اگر آپ یہ منرلز استعمال کریں گے تو آپ جنسی صحت پر بھی اچھے اثرات مرتب ہوں گے۔ جنسی صحت میں بہتری آنے سے سرعت انزال سے چھٹکارا پانا آسان ہو جائے گا۔
مزید پڑھیں: مردانہ طاقت بڑھانے کا طریقہ
کنڈوم کا استعمال
جیسا کہ میں نے اوپر لکھا ہے نفس کی جِلد حساس ہونے کی وجہ سے بھی سرعت انزال کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ جن لوگوں کے نفس کی جِلد حساس ہوتی ہے ان کے لیے کنڈوم کو استعمال بہترین اور محفوظ ہوتا ہے۔
مارکیٹ میں ایسے بہت سارے کنڈومز موجود ہوتے ہیں جو اس حساس جِلد کو کنٹرول کرنے میں مدد فراہم کرتے ہیں۔ تاہم ایک بات کو آپ نے یقینی بنانا ہے کہ کنڈوم کسی اچھی کمپنی کا ہو۔ اگر بری کوالٹی کا کنڈوم استعمال کیا جائے تو اس سے نفس کی جِلد بھی متاثر ہو سکتی ہے۔
زنک کا استعمال
جسم میں زنک کی کمی مردانہ کمزوری کی ایک بڑی وجہ بنتی ہے۔ اگر آپ چاہتے ہیں کہ بانجھ پن سے نجات پائی جائے تو آپ اس کے لیے زنک کو استعمال کرنا ہو گا۔
ایک طبی تحقیق کے مطابق زنک کو مردانہ طاقت بڑھانے کے لیے استعمال کیا جا سکتا ہے۔ زنک کے استعمال سے جسم میں ٹیسٹوسٹیرون کے لیولز میں بھی اضافہ ہوتا ہے۔
زنک کے استعمال سے آپ کی جنسی تعلق قائم کرنے کی صلاحیت میں اضافہ ہوتا ہے۔ اس سے اس بات کے امکانات بڑھ جاتے ہیں کہ آپ کو سرعت انزال کا سامنا نہ کرنا پڑے۔
جنسی عمل کے دوران وقفہ
جنسی عمل کے دوران کچھ سیکنڈز یا چند منٹوں کے وقفے کو بھی سرعت انزال کا مکمل علاج سمجھا جاتا ہے۔ سیکس کے دوران جب آپ کو لگے کے آپ فارغ ہونے والے ہیں تو کچھ دیر کے لیے وقفہ لے لیں۔
وقفے کے بعد آپ جنسی عمل کو دوبارہ شروع کر سکتے ہیں۔ لیکن یاد رہے کہ اس طریقے پر عمل کرنے کے لیے آپ کے پارٹنر کا مطمئن ہونا بھی ضروری ہوتا ہے۔
سرعت انزال کی گولیاں
سرعت انزال کی گولیوں کو اس کا انگریزی علاج بھی سمجھا جاتا ہے۔ آپ ذہن میں بھی یہ سوال آ رہا ہو گا کہ سرعت انزال کی گولیاں کون سی ہوتی ہیں۔
جیسا کہ میں نے اوپر لکھا ہے کہ سرعت انزال جلدی فارغ ہونے کو کہا جاتا ہے۔ عام طور پر سرعت انزال کے لیے ویاگرا گولیاں استعمال کی جاتی ہیں۔ تاہم جن لوگوں کو یہ مسئلہ ہوتا ہے ان کے لیے بہتر یہی ہے کہ سرعت انزال کے انگریزی علاج کے لیے کسی طبی معالج سے رجوع کیا جائے۔
کوئی بھی طبی معالج آپ میں سرعت انزال کی وجہ جانے گا اور پھر گولیاں تجویز کرے گا۔ اگر آپ سرعت انزال کا شکار ہیں تو شرمندہ ہونی ضرورت نہیں ہے۔ یہ بیماری کسی بھی مرد کو اپنا نشانہ بنا سکتی ہے۔
مزید جانیں: ٹیسٹوسٹیرون کی کمی کا علاج
آخری الفاظ
سرعت انزال کا مکمل علاج اس بلاگ میں لکھ دیا گیا ہے۔ آپ اس پر عمل کر کے خوش گوار ازداوجی زندگی کا آغاز کر سکتے ہیں۔ ایور ہیلدی سے جڑے رہیے۔