میرے گلے میں خراش ہے۔ کوئی ایسی گولی یا دوا بتائیں جس کے استعمال سے میں سے تکلیف دہ طبی علامت سے نجات پا سکوں۔ بہت سارے افراد کی جانب سے یہ پوچھا جاتا ہے کہ گلے کی خراش اگر شکار بنا لے تو کیا کرنا چاہیے۔ گھبرائیے نہیں۔ آج ہم گلے کی خراش کا علاج ڈسکس کریں گے۔
اگر آپ کو الرجی یا انفیکشن ہو جائے تو گلے کی خراش کے خطرات میں اضافہ ہو جاتا ہے۔ پانی کی کمی، ایسڈ ریفلکس، ادویات کے مضر صحت اثرات بھی گلے کی خراش کی وجہ بنتے ہیں۔ اس بیماری کی وجہ سے بولنا، پینا، اور کھانا نگلنا مشکل ہو جاتا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ اس سے جلدی سے چھٹکارا پانا نہایت ضروری ہے۔
یہ کوئی شدید بیماری نہیں ہوتی۔ اس لیے اس سے نجات پانے کے لیے گھریلو علاج ہی آزامائے جاتے ہیں۔ جو کہ بہت فائدہ مند ثابت ہوتے ہیں۔ تو چلیے پھر گلے کی خراش کے گھریلو علاج پر بات کرتے ہیں۔
گلے کی خراش کا علاج – Gale Ki Kharash Ka Fori Ilaj in Urdu
گلے کی خراش اور کھانسی کے لیے آپ مندرجہ ذیل گھریلو علاج اپنا سکتے ہیں۔
پانی کے غرارے
طبی ماہرین کی جانب سے گلے کی خراش لاحق ہونے کی صورت میں جو پہلا علاج تجویز کیا جاتا ہے وہ غرارے ہیں۔ دنیا کے تقریباً سبھی ممالک میں اس گھریلو نسخے پر عمل کیا جاتا ہے۔
غرارے کرنے کے لیے آپ نے ایک پانی گرم کر لینا ہے۔ پھر اس میں آدھا چمچ نمک شامل کر لینا ہے۔ جب نمک مکس ہو جائے تو ایک گھونٹ پانی منہ میں رکھنا ہے۔ منہ اوپر کر کے غرارہ کریں۔ اس طرح آپ نے غرارہ کرنا ہے کہ اس کا اثر گلے تک محسوس ہو۔ دس سیکنڈز کے بعد پانی کو باہر پھینک دیں۔
دن میں تین سے چار مرتبہ اس طرح پانی کے غرارے کریں۔ امید ہے کہ یہ گلے کی خراش کا فوری علاج ثابت ہو گا۔
مزید پڑھیں: سانس کی تنگی کا علاج
شہد استعمال کریں
شہد کا استعمال بھی گلے کی خراش کے لیے نہایت مفید ہے۔ اس میں اینٹی آکسیڈنٹ، سوزش کو کم کرنے والی، اور اینٹی مائیکروبیل خصوصیات پائی جاتی ہیں۔ یہ طبی علامت لاحق ہونے کی صورت میں آپ کے لیے اس کا استعمال بہت فائدہ مند ثابت ہو گا۔
گلے کی خراش لاحق ہونے کی صورت میں رات کو سونے سے پہلے یا صبح اٹھنے کے بعد شہد استعمال کر لیں۔ کوشش کریں کہ شہد کو نیم گرم کر لیا جائے۔ اگر آپ چمچ شہد گرم کرنے کے بعد چٹکی بھر کالی مرچ اس میں شامل کریں تو اس کی افادیت میں اضافہ ہو جائے گا۔ خاص طور پر اگر اس کو رات سونے سے پہلے استعمال کیا جائے تو۔
اگر گلے کی خراش کے ساتھ آپ کو بلغم بھی بن رہی ہے تو اس صورت میں بھی شہد کو استعمال کیا جا سکتا ہے۔ بلغم کا علاج تفصیل سے جاننے کے لیے آپ دوسرا بلاگ پڑھ سکتے ہیں۔
ادرک کا قہوہ
بات آئے جب ادرک کے قہوے کی تو اس سے بہتر گلے کی خراش کا کوئی علاج نہیں ہے۔ یہ قہوہ نہ صرف ذائقہ دار ہوتا ہے بلکہ اس کی طبی افادیت پر بھی بہت ساری سائنسی تحقیقات بھی کی جا چکتی ہیں۔
ادرک میں بھی سوزش کو کم کرنے والی خصوصیات پائی جاتی ہیں۔ قہوہ بنانے کے لیے آپ کیتلی میں ڈیڑھ کپ پانی لے لیں۔ اس میں ادرک کے دو سے تین چھوٹے چھوٹے تکڑے شامل کر لیں۔ تھوڑی دیر کے لیے اس کو ابلنے دیں۔ جب پانی کا رنگ تبدیل ہو جائے تو اس نیچے اتار کر چھان لیں۔
پھر اس کے بعد کپ میں ڈال کر لیموں کے دوسرے یا تیسرے حصے کا رس شامل کر لیں۔ اس کے بعد ایک چمچ شہد ملا لیں۔ لیجیے ادرک کا مزے دار قہوہ تیار ہے۔ یہ گلے کی خراش کا بہترین علاج ثابت ہو گا۔
سیب کا سرکہ
آپ یہ بات اچھی طرح سے جانتے ہیں کہ سیب کا سرکہ ایسڈک خصوصیات کا حامل ہوتا ہے۔ یہ سرکہ انہی خصوصیات کی وجہ سے گلے کی خراش لاحق ہونے کی صورت میں استعمال کرنے کا مشورہ دیا جاتا ہے۔
ایک گلاس پانی میں ایک چمچ سیب کر سرکہ شامل کر لیں۔ پھر اس کو مکس کرنے کے بعد پی لیں۔ دن میں دو سے تین مرتبہ اس طرح سیب کے سرکے کو استعمال کریں۔
لیکن ایک بات کو آپ نے یقینی بنانا ہے کہ سیب کا سرکہ قدرتی ہو۔ اسے کیسی لیبارٹری میں تیار نہ کیا گیا ہو۔ جب بھی آپ سیب کا سرکہ خریدیں تو اس بات کو یقینی بنائیں کہ اس کے اوپر “مدر نیچر” لکھا ہو۔
دودھ اور ہلدی کا استعمال
دودھ میں جب آپ ہلدی شامل کرتے ہیں تو اس بہتر ذائقہ بہت کم مشروبات کا ہوتا ہے۔ لیکن یاد رہے کہ ہلدی قدرتی ہو۔ آپ جانتے ہیں کہ بازار سے خریدی ہوئی ہلدی میں ملاوٹ کی گئی ہوتی ہے۔
ایک گلاس نیم گرم دودھ لے لیں۔ ہلدی کا ایک چمچ لے کر اس میں شامل کر لیں۔ پھر اس ہلدی ملے نیم گرم دودھ کو مزہ لے کر آہستہ آہستہ پئیں۔ اس مشروب کو اتنے دن استعمال کریں جب تک کہ گلے کی خراش مکمل طور پر ختم نہ ہو جائے۔ امید ہے کہ یہ گلے کی خراش کا گھریلو علاج ثابت ہو گی۔
سوپ بھی استعمال کریں
گلے کی کراش لاحق ہونے کی صورت میں گرم مشروبات کو استعمال کرنا نہایت ضروری ہوتا ہے۔ جب آپ گرم مشروبات جیسا کہ سوپ استعمال کرتے ہیں تو اس سے آپ کی سانس اور خوراک کی نالی پرسکون رہتے ہیں۔ جس کی وجہ سے گلے میں بلغم اکھٹی نہیں ہوتی۔
اس کے علاوہ سوپ اور گرم مشروبات استعمال کرنے سے آپ میں پانی کی کمی بھی واقع نہیں ہوتی۔ کوشش کیجیے کہ گلے کی خراش لاحق ہونے کی صورت میں چکن، بیف، یا مٹن کا سوپ استعمال کیا جائے۔ یہ گلے میں خراش کا علاج ثابت ہو گا۔
مزید جانیں: گرین ٹی کے فوائد
گلے کی خراش کی گولی
گلے میں خراش آنے کی صورت میں عام طور پر گولی بھی تجویز کی جاتی ہے۔ یہ گولی تب تجویز کی جاتی ہے جب انفیکشن کی وجہ سے گلے کی خراش کا سامنا کرنا پڑے۔
لفلوکس کو گلے کی خراش کی گولی سمجھا جاتا ہے۔ تاہم آپ کا ڈاکٹر آپ کی علامات کا معائنہ کرنے بعد کوئی دوسری دوا بھی تجویز کر سکتا ہے۔ اس لیے یہی مشورہ دوں گا کہ گلے کی خراش کی دوا اپنے ڈاکٹر کے مشورے کے بعد ہی استعمال کریں۔
آخری الفاظ
اس بلاگ میں گلے میں خراش کے علاج کو تفصیل سے بیان کر دیا گیا ہے۔ ان میں سے ہر علاج پر عمل کرنے کی کوشش کریں اور گلے کی خراش سے کم وقت میں نجات پائیں۔
سوالات و جوابات
اب ہم ان سوالات کی طرف آتے ہیں جو گلے کی خراش کے متعلق پوچھے جاتے ہیں۔
گلے کی خراش in English
گلے کی خراش کو انگلش میں اچی تھراٹ کہا جاتا ہے۔
Gale Ki Kharash Ka Fori Ilaj
گلے کی خراش کے فوری علاج کےلیے آپ نیم گرم پانی کے غرارے کر سکتے ہیں۔ اس کے علاوہ ادرک کا قہوہ بھی استعمال کیا جا سکتا ہے۔
Gale Ki Kharash Ki Medicine
گلے خراش کے لیے اینٹی بائیوٹک ادویات جیسا کہ لفلوکس استعمال کی جا سکتی ہیں۔ اس کے علاوہ سیرب بھی لیے جا سکتے ہیں۔
Gale Ki Kharash Ka Ilaj in Urdu
گلے کی خراش کے علاج کے لیے آپ دودھ اور ہلدی اور سوپ جیسے گھریلو نسخے استعمال کر سکتے ہیں
Gale Ki Kharash Ka Syrup
گلے کی خراش اور کھانسی کے لیے کوفرب سیرپ استعمال کیا جا سکتا ہے۔ بچوں کے لیے کوفرب سیرپ فائدہ مند ہوتا ہے۔ جب بڑوں کے لیے کوفرب پلس سیرپ مفید ثابت ہوتا ہے۔