چیا سیڈ کیا ہے؟ یہ ہے وہ سوال جو زیادہ تر لوگوں کی جانب سے پوچھا جاتا ہے۔ غلط فہمی کی بنا پر بہت سارے لوگ چیا سیڈ کو تخم بالنگا سمجھتے ہیں۔ کیوں کہ ان کا رنگ کسی قدر ملتا جلتا ہے۔ یہ بیج نیوٹرنٹس، منرل، اور پروٹین وغیرہ سے بھرپور ہوتے ہیں۔ آج کے اس بلاگ میں ہم چیا سیڈ کے فوائد پر بھی بات کریں گے اور یہ بھی جانیں گے کہ ان کو استعمال کیسے کرنا چاہیے۔
چیا سیڈ سینٹرل امریکہ کے ممالک میں پائے جاتے ہیں۔ جہاں سے انہیں پھر دنیا بھر میں سپلائی کیا جاتا ہے۔ تقریباً پچھلے پانچ ہزار سالوں سے انہیں غذا کے طور پر استعمال کیا جا رہا ہے۔ چیا سیڈ کا ذائقہ بہت شان دار ہوتا ہے۔ انہیں پانی میں شامل کرے بھی استعمال کیا جا سکتا ہے۔ جب کہ ان کی سویٹ ڈش بھی بنائی جا سکتی ہے۔
ان کا استعمال کس طرح آپ کی صحت کو برقرار رکھتا ہے، چلیے اس پر تفصیل سے بات کرتے ہیں۔
چیا سیڈ کے فوائد
چیا سیڈ یا تخم شربتی کو اگر آپ اپنی روٹین کا حصہ بنا لیتے ہیں تو ذیل فوائد حاصل کیے جا سکتے ہیں۔
پیٹ کی چربی کا خاتمہ
چیا سیڈ میں فائبر کافی زیادہ مقدار میں پایا جاتا ہے۔ ان بیجوں میں پانی کو جذب کرنے کی صلاحیت پائی جاتی ہے۔ جب آپ انہیں کھاتے یا پانی کی مدد سے پیتے ہیں تو یہ معدے میں پھول جاتے ہیں۔ اس لیے آپ کو پیٹ کے بھرا رہنے کا احساس ہوتا ہے۔
نتیجے کے طور پر آپ کو بھوک کم لگتی ہے اور کھانا بھی کم کھایا جاتا ہے۔ اس لیے پھر وزن کم ہونا اور پیٹ کی چربی پگھلنا شروع ہو جاتی ہے۔ چیا سیڈ کو اسی بنیاد پر پھر پیٹ کی چربی پگھلانے کا مؤثر طریقہ سمجھا جاتا ہے۔
اینٹی آکسیڈنٹس سے بھرپور
چیا سیڈ یا تخم شربتی کے فوائد میں یہ بھی شامل ہے کہ یہ اینٹی آکسیڈنٹس سے بھرپور ہوتے ہیں۔ یہ بیج آپ کے جسم میں فری ریڈیکلز کی سرگرمی کو روکتے ہیں۔ آپ جانتے ہیں کہ فری ریڈیکلز ان مالیکیولز کو کہا جاتا ہے جو آپ کے جسم کو نقصان پہنچاتے ہیں۔
جو اینٹی آکسیڈنٹس ان بیجوں میں پائے جاتے ہیں ان کی مدد سے کینسر سے بھی بچا جا سکتا ہے۔ اس کے علاوہ بلڈ پریشر اور سوزش میں بھی کمی لائی جا سکتی ہے۔
مزید جانیں: منہ کے کینسر کا علاج
اومیگا تھری
چیا سیڈز کو اومیگا تھری کا پاور ہاؤس بھی کہا جاتا ہے۔ یہ فیٹی ایسڈ عام طور پر مچھلی میں پایا جاتا ہے۔ تاہم چیا سیڈز بھی اس کو حاصل کرنے کا بہترین ذریعہ ہیں۔
جب آپ چیا سیڈ سے اومیگا تھری کو حاصل کرتے ہیں تو آپ کے دماغ کی صحت میں بہتری آتی ہے۔ یہ دل کی صحت کو بھی بہتر بناتا ہے اور جسم میں سوزش کو بھی کم کرتا ہے۔ تو دیر مت کیجیے، چیا سیڈ کو اپنی خوراک میں شامل کر کے اپنی صحت کو بہتر بنائیں۔
ہڈیوں کی صحت میں بہتری
چیا سیڈز یا تخم شربتی میں کیلشیم، فاسفورس، اور میگنیشیم بھی کافی مقدار میں پایا جاتا ہے۔ یہ تینوں نیوٹرنٹس ہڈیوں کی صحت کے لیے بہت زیادہ مفید ہوتے ہیں۔
بہت ساری طبی تحقیقات یہ بات کہتی ہیں کہ اگر ان نیوٹرننٹس کو حاصل کیا جائے تو ہڈیوں کی صحت میں بہتری لائی جا سکتی ہے۔ اس کے علاوہ تخم شربتی میں اے-ایل-اے نامی نیوٹرنٹ بھی پایا جاتا ہے جو کہ ہڈیوں کے لیے مفید ہے۔
پروٹین کا ذریعہ
چیا سیڈز میں پروٹین بھی پایا جاتا ہے۔ اس میں نو امائنو ایسڈ پائے جاتے ہیں۔ یہ امائنو ایسڈ آپ کی صحت کے لیے ضروری ہوتے ہیں۔ اور سارا سال ان کو حاصل کرنا ضروری ہوتا ہے۔
جب آپ یہ بیج استعمال کرتے ہیں تو آپ کو پروٹین حاصل ہوتا ہے جس سے آپ کو انرجی ملتی ہے۔ اس کے علاوہ آپ کے بلڈ شوگر کا لیول بھی زیادہ نہیں ہوتا۔ بلڈ شوگر کے لیول کو بہتر بنانے کے لیے آپ چیا سیڈ کے ساتھ سیب کا سرکہ بھی استعمال کر سکتے ہیں۔ سیب کے سرکے کے فوائد سے تو آپ واقف ہوں گے کہ یہ ہاضمہ کو بھی بہتر بناتا ہے۔
جِلد کی صحت میں بہتری
چیا سیڈ کی مدد سے جِلد کی صحت کو بھی بہتر بنایا جا سکتا ہے۔ ایک طبی تحقیق کے مطابق ان بیجوں کے ایکسٹریکٹ میں وٹامن ایف پایا جاتا ہے۔ یہ وٹامن جلد کی صحت کے لیے بہت فائدہ مند ہوتا ہے۔
اس وٹامن کی مدد سے جِلد کی خشکی کو دور کیا جا سکتا ہے۔ یہ ایکسٹریکٹ جِلد کو انزائم سے نقصان پہنچنے سے بھی روک سکتا ہے۔ اگر ان انزائم سے آپ کی جِلد کو نقصان پہنچے تو جھریوں کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔
چیا سیڈ کے فوائد کو تفصیل سے جاننے کے بعد اب ہم اس کے نقصانات کے پر بات کر لیتے ہیں۔
چیا سیڈ استعمال کرنے کا طریقہ
کوشش کیجیے کہ چیا سیڈز کو صبح اٹھ کر خالی پیٹ استعمال کیا جائے۔ ایک گلاس پانی لے لیں۔ پھر اس میں ایک چمچ چیا سیڈ شامل کر کے مکس کر لیں۔ اب اس کو کچھ منٹوں کے لیے رکھ دیں جب تک کہ جیل نہ بن جائے۔ پھر اسے پی لیں۔ چیا سیڈ استعمال کرنے کا یہ سب سے بہترین طریقہ ہے۔
چیا سیڈ کھانے کا طریقہ
ان سیڈز کو کھایا بھی جا سکتا ہے۔ آپ ان بیجوں کو دہی، دلیے، یا سلاد میں شامل کر کے کھا سکتے ہیں۔ اس کے علاوہ چیا سیڈز کو سوپ یا سویٹ ڈش میں بھی شامل کیا جا سکتا ہے۔ کیوں کہ ان کا ذائقہ بہت شان دار ہوتا ہے۔
چیا سیڈ کے نقصانات
چیا سیڈ ایک قدرتی خوراک ہیں۔ اگر ان کو متوازن مقدار اور احتیاط کے ساتھ استعمال کیا جائے تو کسی بھی نقصان کا سامنا نہیں کرنا پڑتا۔
تاہم یہ ممکن ہے کہ کوئی شخص اسے بے احتیاطی کے ساتھ استعمال کرےا اور اسے کوئی مسئلہ لاحق ہو جائے۔ مثال کے طور پر انہیں زیادہ مقدار میں استعمال کرنے سے پیٹ خراب ہو سکتا ہے۔ اس لیے کوشش کیجیے کہ چیا سیڈ کے نقصانات سے بچنے کے لیے انہیں متوازن مقدار میں ہی استعمال کیا جائے۔
اختتام
چیا سیڈ یا تخم شربتی کے فوائد بہت زیادہ ہیں۔ البتہ اس کے نقصانات نہ ہونے کے برابر ہیں۔ یہ بیج اپنی خوراک میں شامل کیجیے اور صحت مند زندگی گزاریں۔
سوالات و جوابات
ان سیڈ کے متعلق کافی سارے سوالات پوچھے جاتے ہیں، جن کے جوابات یہ ہیں۔
چیا سیڈ کو اردو میں کیا کہتے ہیں؟
چیا سیڈ کو اردو میں تخم شربتی کہا جاتا ہے۔ جب کہ اس زیادہ تر لوگ اردو میں بھی چیا سیڈ ہی کہتے ہیں۔
Chia Seeds in Urdu
آپ چیا سیڈ کو اردو میں تخم شربتی کہہ سکتے ہیں۔ ہر کوئی انہیں چیا سیڈ کے نام سے بھی جانتا ہے۔
Weight Loss Chia Seeds in Urdu
چیا سیڈ کے استعمال سے وزن میں بھی کمی لائی جا سکتی ہے۔ لیکن شرط یہ ہے کہ آپ کو چیا سیڈ باقاعدگی کے ساتھ استعمال کرنا ہوں گے۔
Chia Seeds Benefits in Urdu
چیا سیڈ کے بہت زیادہ فوائد ہیں۔ آپ اس کی مدد سے ہاضمے کو بہتر بنا سکتے ہیں۔ یہ کینسر اور دل کی بیماریوں سے بھی بچاتے ہیں۔