This picture shows orgasam meaning in Urdu

Orgasam Meaning in Urdu – A Comprehensive Detail About It

آرگیزم کیا ہے؟ کیا آرگیزم صرف عورتوں کو ہوتا ہے؟ بہت سارے لوگ یہ سوال پوچھتے نظر آتے ہیں۔ سب سے پہلے ہم یہ جانتے ہیں کہ آرگیزم کیا چیز ہے۔ آرگیزم جنسی تعلق یا سیکس کے دوران خوشی یا مزے کے سب سے زیادہ احساس کو کہتے ہیں۔

مثال کے طور پر جب خواتین کو جنسی کے تعلق کے دوران سب سے زیادہ مزہ آئے گا تو اسے آرگیزم کہا جائے گا۔ اسی طرح مردوں میں بھی ہو گا۔ تاہم مردوں میں جب منی خارج ہوتی ہے تو اسے آرگیزم کہا جاتا ہے۔ یہ بات آپ سمجھ چکے ہوں گے کہ مردوں اور عورتوں میں آرگیزم مختلف ہوتا ہے۔

چوں کہ خواتین کا آرگیزم ذرا مشکل ہوتا ہے۔ اس لیے آج کے اس بلاگ میں ہم جانیں گے کہ خواتین میں کیسے آرگیزم کو لایا جا سکتا ہے۔ بحثیت شوہر اپنی بیوی میں آرگیزم کو لانا آپ کے لیے آسان ہو جائے گا۔

Female Orgasam Meaning in Urdu

جنسی تعلق کے دوران خواتین کے اعضائے مخصوصہ میں خون کی روانی بڑھ جاتی ہے۔ جس کی وجہ سے اندام نہانی کے اردگرد کا ایریا نہایت حساس ہو جاتا ہے۔

اس کے علاوہ آرگیزم کے دوران خواتین کے دل کی دھڑکن بھی بڑھ جاتی ہے۔ سانس لینے کی شدت اور برلڈ پریشر میں بھی اضافہ ہو سکتا ہے۔ آرگیزم خواتین کی نفسیاتی و جسمانی صحت کے لیے بھی ضروری ہوتا ہے۔

بہت ساری خواتین کی جانب سے یہ سوال بھی پوچھا جاتا ہے کہ کیا حمل کے دوران آرگیزم ہو سکتا ہے۔ جی بالکل ہو سکتا ہے۔ حمل کے دوران مباشرت کرنے سے اس کو حاصل کیا جا سکتا ہے۔ طبی ماہرین کے مطابق حمل میں آرگیزم ہوتا بھی محفوظ ہے۔

Orgasam Ways for Females

خواتین میں آرگیزم کو مختلف طریقوں کی مدد سے لایا جا سکتا ہے۔ بہت سارے شوہروں کی مردانہ ٹائمنگ کم ہوتی ہے۔ اس لیے ان کی بیویاں آرگیزم کے لیول پر نہیں پہنچ پاتیں۔ سب سے پہلے تو ایسے شوہروں کو مردانہ ٹائمنگ کو بڑھانے کا طریقہ جاننا چاہیے۔ اس کے بعد وہ طریقے جاننا ہوں گے جو خواتین میں آرگیزم کو لا سکتے ہیں۔

Orgasam Ka Pehla Tarika

آرگیزم کا پہلا طریقہ یہ ہے کہ اپنی بیوی سے جنسی تعلق قائم کرنے سے پہلے باتیں کیجیے۔ یہ بات یقینی بنائیں کہ آپ کا پارٹنر سیکس کے لیے رضا مند ہو۔

بوسے لینا، چھاتیوں کو ہاتھوں سے رگڑنا، اور شرمگاہ کو ہاتھ سے چھونے سے آرگیزم آسان ہو جاتا ہے۔ اس کے علاوہ آپ اپنی بیوی سے پوچھ سکتے ہیں کہ مباشرت کے دوران اسے سب سے زیادہ کیا پسند ہے۔ کون سی چیز یا عمل اسے زیادہ مزہ دیتا ہے۔ اسی عمل کی پیروی کریں اور آرگیزم کو آسان بنائیں۔

Orgasam Ka Doosra Tarika

آرگیزم لانے کا دوسرا طریقہ یہ ہے کہ جنسی تعلق آپ کو اس وقت قائم کرنا چاہیے جب کوئی آپ کو ڈسٹرب نہ کر سکے۔ اس کے علاوہ اس جگہ کا انتخاب کریں جہاں کوئی آ نہ سکے۔

کیوں کہ جنسی تعلق کے دوران کسی کے ڈسٹرب کرنے سے آرگیزم تک پہنچنا مشکل ہو جاتا ہے۔ آرگیزم تک پہنچنے کے لیے سیکس کے دوران مختلف پوزیشنز آزمائیں۔ اپنے پارٹنر سے پوچھ لیں کہ اسے کون سی پوزیشن پسند ہے۔

Orgasam in Females in Urdu

خواتین میں آرگیزم کے دوران منی بھی خارج ہو سکتی ہے۔ جس کا مطلب ہے کہ خواتین بھی فارغ ہوتی ہیں۔ اسی سلسلے میں ایک 2013 میں ایک طبی تحقیق بھی کی گئی تھی۔ اس طبی تحقیق کے مطابق دس سے چون فیصد خواتین آرگیزم کے دوران فارغ ہوتی ہیں۔ مطلب کہ ان کی منی خارج ہو جاتی ہے۔

Orgasam Meaning in Urdu with Example

خواتین میں آرگیزم قدرے مشکل ہوتا ہے۔ کیوں کہ عورتوں کی جسمانی ساخت مردوں سے مختلف ہوتی ہے۔ اس لیے مردوں کو یہ سیکھنے کی ضرورت ہوتی ہے کہ وہ خواتین میں آرگیزم کو کیسے لا سکتے ہیں۔

آرگیزم کے لیے آپ کو اپنی بیوی کو پرسکون کرنے کی ضرورت ہوتی ہے۔ مثال کے طور پر اگر خواتین کو جنسی تعلق کے دوران تکلیف کا سامنا کرنا پڑے تو انہیں آرگیزم تک پہنچنے میں مشکل کا سامنا کرنا پڑے گا۔

کوشش کیجیے کہ سیکس سے پہلے اپنی بیوی کے ہونٹوں سے بوسے لیں۔ اندام نہانی کو ہاتھوں سے رگڑیں۔ اس کے علاوہ بھی کافی ساری چیزیں ہیں جو آپ آرگیزم کے لیے کر سکتے ہیں۔

Orgasam Meaning in Urdu – The Last Words

اس بلاگ میں یہ تفصیل سے بتایا گیا ہے کہ آرگیزم کیا ہے۔ خواتین آرگیزم کو کیسے انجوائے کر سکتی ہیں۔ آرگیزم لانے کے طریقے بھی آپ یہاں پر پڑھ سکتے ہیں۔ ایسی مزید معلومات کے لیے ایور ہیلدی سے جڑیں رہیں۔

About the author

Saeed Iqbal

Saeed Iqbal is a content conqueror who loves to pen down his thoughts, enabling the masses to live a healthy and balanced life.

View all posts