اس تصویر کی مدد سے کالے ہونٹوں کا علاج دکھایا گیا ہے

کالے ہونٹوں کا علاج – اب چہرے کو پرکشش بنائیں آسانی کیساتھ

گلابی ہونٹ ہر عورت کی خواہش ہوتی ہے۔ ہونٹ اگر گلابی ہوں تو چہرے کی کشش میں اضافہ ہو جاتا ہے۔ اس کے برعکس کالے ہونٹ آپ کے چہرے کی خوبصورتی کو کم کر دیتے ہیں۔ یہ آپ کا کانفیڈنس بھی تباہ کر سکتے ہیں۔ اس لیے آج ہم کالے ہونٹوں کا علاج لکھیں گے تا کہ آپ اس مسئلے نجات پا سکیں۔

آپ یہ بات جانتے ہیں کہ ہر شخص کے ہونٹوں کا رنگ کا مختلف ہوتا ہے۔ قدرتی رنگ جو بھی ہو خوبصورت ہوتا ہے۔ تاہم کچھ لوگ جان بوجھ کر اپنی عادات کی وجہ سے ہونٹوں کا رنگ کالا کر لیتے ہیں۔ یہ بلاگ آج ہم انہی لوگوں کے لیے لکھنے لگے ہیں جو ہونٹوں کا رنگ کالا کر چکے ہیں۔

تو چلیے پھر ہونٹ کالے ہونے کی وجہ جانتے ہیں اور پھر ہونٹوں کو گلابی کرنے کا طریقہ جانیں گے۔

ہونٹ کالے ہونے کی وجہ

بہت ساری ایسی خواتین ہوتی ہیں جن کے ہونٹوں کا قدرتی رنگ پنک یا سرخ ہوتا ہے۔ پنک یا سرخ ہونٹ آپ کے چہرے کی خوبصورتی کو بڑھا دیتے ہیں۔ لیکن کچھ عادات ایسی بھی ہوتی ہیں جو ہونٹوں کو گلابی نہیں رہنے دیتیں۔

مثال کے طور پر سگریٹ نوشی کی وجہ سے ہونٹ کالے ہونے شروع ہو جاتے ہیں۔ سگریٹ نوشی کے نقصانات تو آپ جانتے ہیں کس قدر زیادہ ہوتے ہیں۔ اس لیے کالے ہونٹوں والے لوگوں کو سگریٹ نوشی چھوڑنے کا کہا جاتا ہے۔

اس کے علاوہ پانی کی کمی، ہارمونز میں تبدیلی، چوٹ، اور الٹر وائلٹ شعاؤں کی وجہ سے بھی ہونٹ کالے ہو سکتے ہیں۔ وجوہات جاننے کے بعد اب ہم ہونٹوں کو سرخ کرنے کا طریقہ جان لیتے ہیں۔

کالے ہونٹوں کا علاج

اب ہم کالے ہونٹوں کا علاج یا گلابی ہونٹ کرنے کا طریقہ لکھنے لگے ہیں، جو کہ آپ کی خوبصورتی کو چار چاند لگا دے گا۔

ہونٹوں والے سکرب کا استعمال

چہرے کے لیے استعمال ہونے والے سکرب کے بارے میں یقینی طور پر آپ جانتے ہوں گے۔ لیکن کیا آپ یہ بھی جانتے ہیں کہ ہونٹوں کا بھی سکرب ہوتا ہے؟ اس سکرب کی مدد سے ہونٹوں میں خون کی روانی کو بہتر بنایا جا سکتا ہے۔

ہونٹوں کے سکرب کسی بھی سٹور سے خریدے جا سکتے ہیں۔ لیکن کیا میں اس سے بہتر اور قدرتی سکرب نہ بتاؤں آپ کو؟ یہ سکرب بنانے کے لیے آپ بادام کے میٹھے یا کوکونٹ تیل میں چینی یا نمک شامل کر سکتے ہیں۔ 

یہ سکرب اپنے ہونٹوں پر لگائیں۔ ہونٹوں کی جِلد آپ جانتے ہیں نازک ہوتی ہے، اس لیے انہیں سختی سے رگڑنے سے گریز کریں۔ اس سکرب کو ہفتے میں ایک سے دو بار استعمال کریں۔ تاہم اس بات کا خیال رکھیں کہ چہرے کا سکرب ہونٹوں پر استعمال نہ کیا جائے۔

وٹامن ای کا کیپسول

وٹامن ای کا کیپسول بھی ہونٹوں کو گلابی کرنے کا بہترین طریقہ ہے۔ اور جب بات آئے وٹامن ای کے کیپسول کی تو ای ویان سے بہتر آپشن کیا ہو سکتا ہے۔ ای ویان کیپسول کے فائدے بہت زیادہ ہیں کیوں کہ اس میں وٹامن ای بھرپور مقدار میں پایا جاتا ہے۔

لیکن ہونٹوں کو گلابی کرنے کے لیے آپ نے کیپسول کو کھانا نہیں ہے۔ ایک کیپسول لے کر اس کو کھول لیں۔ کیپسول سے نکلنے والے سیال کو ہونٹوں کی جلد پر لگائیں۔ اس سے نہ صرف ہونٹ نرم ہوں گے بلکہ ان کی جلد کی رنگت بھی گلابی ہو گی۔

ہونٹوں پر وٹامن ای لگانے سے خون کی روانی میں بہتری آئے گی۔ اس کے علاوہ ہونٹوں کی لکیریں یا جھریاں بھی ختم ہونا شروع ہو جائیں گی۔

ہونٹوں کا مساج

مساج بھی ہونٹ سرخ کرنے کا ایک طریقہ ہے۔ مساج کی مدد سے ہونٹوں میں خون کی گردش کو بہتر بنایا جا سکتا ہے۔ جس سے آپ کے ہونٹ گلابی یا سرخ ہونا شروع ہو جاتے ہیں۔

ہونٹوں کو گلابی کرنے کے لیے آپ کوکونٹ آئل کی مدد سے دن میں ایک بار مساج کر سکتے ہیں۔ اس کے علاوہ رات کو سونے سے پہلے بھی آپ یہ آئل ہونٹوں پر لگا سکتے ہیں۔

ایلوویرا اور شہد کا استعمال

جیسا کہ میں اوپر لکھ چکا ہوں کہ پانی کی کمی کی وجہ سے بھی ہونٹوں کے کالے پن کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ اس صورت میں آپ کو ایسی چیزیں استعمال کرنے کی ضرورت ہوتی ہے جو آپ کے ہونٹوں کو ہائڈریٹ رکھیں۔

ایلوویرا سے ایک چمچ تازہ جیل لے لیں اور اس کو ایک چمچ شہد میں مکس کر لیں۔ پھر اس مکسچر کو ہونٹوں پر پندرہ منٹوں کے لیے لگائیں۔ پندرہ منٹ بعد اس کو دھو لیں۔ شہد اور ایلوویرا آپ کے ہونٹ نرم کرکے ان کو گلابی بنائیں گے۔ تو پھر میں کیوں نہ کہوں کہ ایلوویرا اور شہد استعمال کریں اور ہونٹوں کو خوبصورت بنائیے۔

ہونٹوں کا ماسک 

ہونٹ گلابی کریں اور وہ بھی ایک سستے ماسک کے ساتھ۔ آپ اپنے ہونٹ گلابی کرنے کے لیے ان پر ماسک لگائیں اور پھر ان کو دھو لیں۔ یاد رہے کہ یہ ماسک کسی بھی سٹور یا فارمیسی سے خریدے جا سکتے ہیں۔

کچھ لوگ کہتے ہیں ہلدی سے بنے ماسک زیادہ مؤثر ہوتے ہیں۔ ایک طبی تحقیق کے مطابق، ہلدی چہرے کی ہائپر پگمنٹیشن کو کم کرتی ہے۔ اسی بنیاد پر یہ سمجھا جاتا ہے کہ ہلدی کا ماسک کالے ہونٹوں کا علاج ہے۔

ہلدی کو کوکونٹ آئل میں مکس کر لیں۔ اس مکسچر کو ہونٹوں پر لگائیں۔ پندرہ منٹ کے بعد ہونٹوں کو دھو لیں۔ اور ہونٹوں کو خشک کر لیں۔

پانی زیادہ پئیں

پانی کو زیادہ مقدار میں استعمال کرنے سے آپ کو جسم اور خاص طور پر ہونٹوں کی خشکی کا سامنا نہیں کرنا پڑتا۔ جب ہونٹ خشک نہیں ہوں گے تو ان کا رنگ گلابی کرنے میں مدد ملے گی۔

کوشش کیجیے کہ وہ چیزیں استعمال کریں جن میں پانی زیادہ مقدار میں پایا جاتا ہو۔ جیسا کہ تربوز اور کھیرا۔ ان پھلوں سے آپ کو وٹامنز بھی ملیں گے اور پانی کی کمی بھی دور ہو گی۔

اختتام

اس بلاگ میں کالے ہونٹوں کا علاج لکھ دیا گیا ہے۔ یہ علاج جان کر آپ آسانی کے ساتھ اپنے ہونٹ گلابی کر سکتے ہیں۔ ہونٹوں کو گلابی کریں اور اپنے چہرے کو پرکشش بنائیں۔ ایور ہیلدی اس معاملے میں آپ کا پارٹنر ہے۔

سوالات و جوابات

ہونٹ کالے کیوں ہوتے ہیں؟

ہونٹ کالے ہونے کی وجوہات مختلف ہوتی ہیں۔ کچھ لوگوں میں سگریٹ نوشی کی وجہ سے ہونٹ کالے ہو جاتے ہیں۔

ہونٹ گلابی کیسے کریں؟

گلابی ہونٹ کرنے کا سب سے بہترین ذریعہ یہ ہے کہ پانی زیادہ پئیں، سگریٹ نوشی ترک کریں، اور وٹامن ای کو استعمال کریں۔

ہونٹ سیاہ کیوں ہوتے ہیں؟

کافی ساری وجوہات کی وجہ سے ہونٹ سیاہ ہو جاتے ہیں۔ ہارمونز میں تبدیلی بھی آپ کے ہونٹوں کی رنگت تبدیل کر سکتی ہے۔

About the author

Saeed Iqbal

Saeed Iqbal is a content conqueror who loves to pen down his thoughts, enabling the masses to live a healthy and balanced life.

View all posts