بھنے ہوئے سورج مکھی کے بیج نہ صرف ذائقہ دار ہوتے ہیں بلکہ آپ کی صحت کے لیے بہت فائدہ مند ہیں۔ جسم کے لیے ضروری نیوٹرنٹس حاصل کرنے کے لیے آپ کو بیجوں کی مختلف اقسام کو استعمال کرنے کی ضرورت ہوتی ہے۔ سورج مکھی انہی بیجوں میں شامل ہے۔ اس لیے آج ہم سورج مکھی کے بیج کے فوائد پر بات کریں گے۔
اگر آپ ان بیجوں کو صرف چند ہفتوں تک استعمال کر لیں تو آپ کو جادوئی فوائد حاصل ہوں گے۔ لیکن آپ نے ایک بات کا دھیان رکھنا ہے کہ ان کو متوازن مقدار میں ہی استعمال کیا جائے۔ کسی بھی چیز کی طرح ان کا زیادہ استعمال آپ کے لیے مسائل کی وجہ بن سکتا ہے۔
اگر ان کو متوازن مقدار میں استعمال کیا جائے تو آپ کو کون سے فوائد حاصل ہوں گے، چلیے پھر اسی پر بات کرتے ہیں۔
سورج مکھی کے بیج کے فوائد
آئیے جانتے ہیں کہ سن فلاور بیج کو استعمال کرنے سے کون سے فوائد حاصل ہوتے ہیں۔
قوت مدافعت میں اضافہ
سورج مکھی کے بیجوں کو قوت مدافعت بڑھانے والی غذاؤں میں شامل کیا جاتا ہے۔ کیوں کہ ان بیجوں میں منرلز اور وٹامنز پائے جاتے ہیں۔ اگر آپ سورج مکھی کو استعمال کریں تو یہ آپ کو جراثیموں کے خلاف لڑنے میں مدد فراہم کرتے ہیں۔
سورج مکھی کے استعمال سے آپ کو زنک اور سیلینیم حاصل ہوتا ہے۔ زنک آپ کی قوت مدافعت کو بہتر بناتا ہے اور آپ کے جسم کو امیون سیلز بنانے میں مدد دیتا ہے۔ سیلینیم کی وجہ سے آپ کے جسم میں سوزش کی شدت میں کم آتی ہے۔ انہی دونوں کی وجہ سے آپ کی مدافعتی قوت میں اضافہ ہو گا۔
کینسر کے خطرات میں کمی
سورج مکھی کے بیجوں کے فوائد میں یہ بھی شامل ہے کہ یہ آپ کو کینسر سے بچا سکتے ہیں۔ ان بیجوں میں اینٹی آکسیڈنٹس بہت زیادہ مقدار میں پائے جاتے ہیں۔ یہی اینٹی آکسیڈنٹس کینسر کی مختلف اقسام کے خطرات کو کم کرتے ہیں۔
اگر آپ سورج مکھی کو استعمال کرتے ہیں تو آپ کا جسم سوزش سے محفوظ رہے گا۔ جب کہ جسمانی سیلز آکسی ڈیٹو نقصان سے بھی بچ جائیں گے جس سے کینسر کے خطرات میں کمی آئے گی۔ منہ یا بریسٹ کینسر سے بچاؤ کے لیے آپ سن فلاور کے بیجوں کو اپنی غذا کا حصہ بنا سکتے ہیں۔
تاہم اگر خدا نخواستہ آپ کو یا کسی جاننے والے کو بریسٹ کینسر نشانہ بنا لے تو آپ لیے پھر بریسٹ کینسر کے علاج کے متعلق جاننا ضروری ہو جائے گا۔ اسی لیے میں یہی مشورہ دوں گا کہ ایسی خطرناک بیماریوں سے بچاؤ کے لیے سن فلاور کے بیج استعمال کریں۔
انرجی لیول میں اضافہ
کیا آپ یہ بات جانتے ہیں کہ سورج مکھی کے بیجوں میں پروٹین بھی پایا جاتا ہے؟ بس یہی سمجھ لیجیے کہ پروٹین کی وجہ سے آپ کے انرجی لیولز میں اضافہ ہو جائے گا۔ جب ان بیجوں میں پائے جانے والے دوسرے نیوٹرنٹس بھی آپ کی انرجی کو برقرار رکھیں گے۔
سورج مکھی کے بیجوں میں پایا جانے والا وٹامن بی1 آپ کو غذا کو انرجی میں تبدیل کرنے میں مدد فراہم کرتا ہے۔ اس کے علاوہ اس سے حاصل ہونے والا سیلینیم خون کی روانی کو بھی بہتر بناتا ہے۔ خون کی روانی بہتر ہونے سے آپ کی جنسی زندگی بھی بہتر ہو سکتی ہے۔
سیکس کے دوران آپ کے نفس میں خون کی گردش میں بہتری آئے گی۔ جس سے ٹائمنگ میں اضافہ ہو سکتا ہے۔ اس لیے ہم سورج مکھی کے بیجوں کو مردانہ طاقت بڑھانے کا طریقہ کہہ سکتے ہیں۔
دل کی بیماریوں سے بچاؤ
آپ یہ بات بخوبی جانتے ہیں کہ ہائی بلڈ پریشر کی وجہ سے دل کی بیماریوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ جس کی وجہ سے اسٹروک یا ہارٹ اٹیک کے خطرات میں اضافہ ہو جاتا ہے۔
سورج مکھی کے بیج میں پائے جانے والے بائیو ایکٹو کمپاؤنڈز آپ کی خون کی نالیوں کو سکڑنے نہیں دیتے۔ جس سے آپ بلڈ پریشر میں کمی آتی ہے۔ اس کے علاوہ سورج مکھی میں پایا جانے والا میگنیشیم بھی بلڈ پریشر میں کمی لاتا ہے۔
طبی تحقیقات بھی سورج مکھی کے بیج کے فوائد کو ظاہر کرتی ہیں۔ ایک طبی تحقیق سے بات سامنے آئی تھی کہ ذیابیطس ٹائپ ٹو کی شکار جن خواتین نے تیس گرام سورج مکھی کے بیج استعمال کیے تھے ان کے سسٹولک بلڈ پریشر میں پانچ فیصد تک کمی آئی تھی۔
جِلد کی صحت میں بہتری
سن فلاور بیج کرنے سے آپ کی جِلد کی صحت میں بھی بہتری آ سکتی ہے۔ یہ بات تو آپ جان چکے ہیں کہ ان بیجوں میں وٹامن ای کافی مقدار میں پایا جاتا ہے۔ یہی تو وہ وٹامن ہے جو کہ آپ کی جِلد کے لیے سب سے زیادہ مفید ہوتا ہے۔
یہ وٹامن آپ کے جِلد کے سیلز کو نقصان پہنچنے سے روکتا ہے۔ فری ریڈیکلز آپ کی جلد پر اثر انداز نہیں ہو پاتے۔ اس لیے آپ کی جلد کی صحت بہتر ہونے اور نکھرنے لگتی ہے۔ یہ خاص طور پر خواتین کی جِلد کے لیے مفید ہوتے ہیں۔
سوزش میں کمی
سورج مکھی کے بیج استعمال کر لے سوزش میں بھی کمی لائی جا سکتی ہے۔ اس میں پائے جانے والے وٹامن ای، فلیوونائڈز، اور پلانٹ کمپاؤنڈز میں سوزش کو کم کرنے والی خصوصیات پائی جاتی ہیں۔
جب آپ باقاعدگی کے ساتھ یہ بیج استعمال کرتے ہیں تو دائمی بیماریوں کی وجہ بننے والی سوزش میں کمی واقع ہوتی ہے۔ اس لیے اگر آپ کو جسم کے کسی بھی حصے کی سوزش کا سامنا ہے تو ان بیجوں کو اپنی غذا میں شامل کر لیں۔
سورج مکھی کے بیج کے نقصان
سورج مکھی کے بیج کے نقصان بھی ہو سکتے ہیں۔ لیکن یہ نقصان تبھی ظاہر ہوں گے جب آپ ان کو زیادہ مقدار میں استعمال کر لیں گے۔ ان بیجوں میں کچھ ایسے کمپاؤنڈز پائے جاتے ہیں جو آپ کی صحت کو متاثر کر سکتے ہیں۔
اس لیے سورج مکھی کو ہر صورت میں متوازن مقدار میں ہی استعمال کریں۔ یہ ترکیب اپنانے سے آپ کو کسی بھی قسم کے نقصان کا سامنا نہیں کرنا پڑے گا۔
سورج مکھی کا تیل
مختلف فوائد کے لیے آپ سورج مکھی کا تیل بھی استعمال کر سکتے ہیں۔ اس تیل کو آپ جِلد پر بھی لگا سکتے ہیں۔ لیکن کوشش کیجیے تیل میں کسی قسم کی ملاوٹ نہ کی گئی ہو۔ ملاوٹ زدہ تیل آپ کی صحت کو نقصان بھی پہنچا سکتا ہے۔
سورج مکھی کے تیل کو اگر آپ اپنے معالج کی ہدایات کے مطابق استعمال کریں گے تو زیادہ فوائد حاصل ہوں گے۔ کیوں کہ معالج آپ کی صحت کو مد نظر رکھتے ہوئے یہ بتائے گا کہ تیل کو کب اور کتنی مقدار میں استعمال کرنا ہے۔
سورج مکھی کے بیج کا مزاج
بہت سارے لوگ یہ سمجھتے ہیں کہ سورج مکھی کا مزاج گرم ہوتا ہے۔ لیکن حقیقت میں ایسا نہیں ہے۔ طبی ماہرین یہ کہتے ہیں کہ غذاؤں کے مزاج نہیں ہوتے۔ بلکہ یہ مفید ہوتی ہیں۔ مثال کے طور پر اگر سورج مکھی کے بیج متوازن مقدار میں استعمال کریں گے تو یہ آپ کے لیے گرم نہیں بلکہ فائدہ مند ہوں گے۔
اختتام
سورج کے بیج کے فوائد تو آپ نے جان لیے ہیں۔ اب کوشش کیجیے کہ ان کو اپنی غذا کا حصہ بنائیں۔ چند ہفتوں تک ان کو استعمال کرنے سے آپ کو فوائد حاصل ہونا شروع ہو جائیں گے۔ ایسے مزید بلاگز کے لیے ایور ہیلدی سے جڑے رہیں۔