کیا آپ بھی جسمانی کمزوری کا شکار ہیں؟ کیا آپ بھی تھکاوٹ کی وجہ سے تنگ آ چکے ہیں؟ ہم جانتے ہیں کہ کس طرح جسمانی کمزوری آپ کے کانفیڈنس کو کم کر دیتی ہے۔ اس کے علاوہ جسم کی کمزوری کی وجہ سے روز مرہ کے کام بھی سر انجام نہیں دئیے جا سکتے۔ انہی مسائل کے حل کے لیے آج ہم جسم کی کمزوری کا علاج لکھنے لگے ہیں۔
جسمانی کمزوری پر قابو پانا کوئی بہت مشکل کام نہیں ہے۔ اس کے لیے آپ کو اپنی روٹین میں چند تبدیلیاں لانا ہوں گی۔ مثال کے طور پر آپ کو نیند کے دورانیے کو بڑھانا ہو گا۔ اگر آپ ان تبدیلیوں پر عمل کر لیں گے تو جسمانی کمزوری کو آپ ڈھونڈنے سے بھی نہیں ملے۔
جسمانی کمزوری کے علاج کے بارے میں بات کرنے سے پہلے اس کی وجوہات کے متعلق جاننا بہت ضروری ہے۔ یہ وجوہات ہمیں بہترین علاج اپنانے میں مدد فراہم کریں گی۔
جسمانی کمزوری کی وجوہات
جسمانی کزوری کی بہت ساری وجوہات ہوتی ہیں۔ نیند کی کمی ان وجوہات میں سرِ فہرست ہے۔ جو لوگ سات سے نو گھنٹے نیند نہیں لیتے، انہیں کمزوری کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ کوشش کیجیے کہ ہر روز ہر صورت میں سات سے نو گھنٹے نیند لی جائے۔
اس کے علاوہ دل کی بیماریاں بھی جسمانی کمزوری کی وجہ بن سکتی ہے۔ کچھ ایسی بیماریاں بھی ہوتی ہیں جن کی وجہ سے آپ کا وزن کم ہونے لگتا ہے۔ اور آپ کا وزن تیزی سے کم ہو جاتا ہے۔ تھکاوٹ آپ کو اپنا شکار بنا لیتی ہے۔ اور آپ کا روز مرہ کی سرگرمیوں میں دل نہیں لگتا۔
خون کی کمی، ذیابیطس، آرتھرائٹس، اور تھائی رائیڈ کی بیماریاں بھی جسمانی کمزوی کی وجوہات میں شامل ہیں۔ کچھ ادویات بھی آپ کو جسمانی کمزوری کا شکار بنا سکتی ہیں۔ ان ادویات میں بلڈ پریشر کی ادویات اور اینٹی ہسٹامائن شامل ہیں۔
جسم کی کمزوری کی علامات
جسم کی کمزوری کی بہت ساری علامات ہوتی ہیں۔ اس کمزوری کی وجہ سے آپ کو سانس لینے میں مشکل کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ کھانا کھانے اور بولنے میں مشکل بھی جسمانی کمزوری کی علامات میں شامل ہے۔ جب کہ کچھ لوگوں کو چلنے پھرنے میں بھی مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔
جسم کی کمزوری کا علاج
جسم کی کمزوری کی وجوہات اور علامات جاننے کے بعد اب ہم اس کمزوری کے علاج کے بارے میں بات کر لیتے ہیں۔
چربی کو کم کریں
جب آپ کے جسم میں فیٹ یا چربی زیادہ ہوتی ہے تو آپ کو بہت سے مسائل کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ انہی مسائل میں جسمانی کمزوری بھی شامل ہے۔ جسمانی کمزوری کو ختم کرنے کے لیے آپ کو پیٹ کی چربی پگھلانا ہو گی۔ پیٹ کی چربی پگھلانے کے طریقے جان کر آپ اس میں کامیاب ہو سکتے ہیں۔
طبی ماہرین کہتے ہیں اس چربی کے پگھلنے سے آپ کا موڈ بہتر ہوتا ہے اور کمزوری ختم ہونے لگتی ہے۔ چربی پگھلانے کے ساتھ آپ کو ورزش بھی کرنا ہو گی۔ اس کے علاوہ یہ یقینی بنائیں کہ آپ متوازن غذا کو استعمال کر رہے ہیں۔
متوازن غذا کا استعمال
جسمانی کمزوری کو دور کرنے کے لیے آپ کو متوازن غذا کو لینے کی ضرورت ہوتی ہے۔ اگر آپ جسمانی کمزوری کو بھگانا چاہتے ہیں تو عناب جیسے پھل اپنی غذا میں شامل کریں۔ عناب کے فوائد بہت زیادہ ہیں کیوں کہ اس میں وٹامنز اور منرلز پائے جاتے ہیں۔ اور یہ آپ کو جسمانی کمزوری کو ختم کرنے میں بھی مدد دیتی ہے۔
عناب کے ساتھ آپ کیلے، مالٹے، اور دوسرے پھل بھی لے سکتے ہیں۔ اس کے علاوہ آپ کو پروٹین سے بھرپور غذائیں جیسا کہ دالیں اور گوشت کو بھی استعمال کرنے کی ضرورت ہوتی ہے۔
پھلوں، گوشت، اور دالوں کے ساتھ کوشش کیجیے کہ بیج بھی آپ کی غذا میں شامل ہوں۔ چیا سیڈز، تل، اور سورج مکھی کے بیج آپ کے لیے بہترین آپشن ہو سکتے ہیں۔ سورج مکھی کے بیج کے فوائد جانیں اور جسمانی کمزوری کو بھگانے کے لیے اس کو اپنی روٹین میں شامل کریں۔
پانی زیادہ پئیں
پانی کو زیادہ مقدار میں استعمال کرنے کو جسمانی کمزوری کا بہترین علاج سمجھا جاتا ہے۔ بہت سارے لوگ ایسے ہوتے ہیں جو پانی کم مقدار میں پیتے ہیں اور کمزوری کا شکار ہو جاتے ہیں۔ اس کے علاوہ کچھ لوگوں کو پانی کمی کی وجہ سے غنودگی اور تھکاوٹ کا بھی سامنا کرنا پڑتا ہے۔
یہ آپ کے جسم کی ضرورت پر منخصر ہے کہ آپ کو دن میں کتنا پانی پینا چاہیے۔ اگر آپ گرم علاقے میں رہتے ہیں تو آپ کو ٹھنڈے علاقوں میں رہنے والوں کی نسبت پانی کو زیادہ مقدار میں استعمال کرنے کی ضرورت ہوتی ہے۔ اگر پانی میں الیکٹرو لائٹس شامل کر لیں تو اس کے فوائد میں اضافہ کیا جا سکتا ہے۔
الکٹرولائٹس کے لیے آپ پانی میں پنک سالٹ اور لیمن شامل کر سکتے ہیں۔ اس کے علاوہ آپ سیب کا سرکہ بھی ملا سکتے ہیں۔ یہ بھی آپ کے انرجی لیولز کو بڑھانے میں مدد دے گا۔
نیند کے دورانیے میں اضافہ
اس میں کوئی شک نہیں کہ نیند کے دورانیے میں اضافہ کر کے بھی جسم کی کمزوری پر قابو پایا جا سکتا ہے۔ نیند کا دورانیہ کتنا ہونا چاہیے؟ یقیناً آپ کے ذہن میں بھی یہ سوال ہو گا۔ طبی ماہرین کے مطابق ہر روز سات سے نو گھنٹے کی نیند ہر شخص کے لیے ضروری ہوتی ہے۔
نیند کے دورانیے کے ساتھ آپ کو اس کے شیڈول پر بھی عمل کرنا ہوتا ہے۔ کوشش کیجیے وقت پر سونے اور اٹھنے کی عادت پر عمل کیا جائے۔ آپ کو اپنے سونے والے کمرے کو ٹھنڈا، ڈارک، اور شور سے محفوظ رکھنا ہو گا۔ یہ ساری چیزیں سکون آور نیند میں مددگار ہوں گی۔
جب آپ چند دنوں یا ہفتوں تک پرسکون نیند لیں گے تو آپ کی جسمانی کمزوری ختم ہونا شروع ہو جائے گی۔
کافی کا استعمال
کافی کا استعمال بھی جسم کی کمزوری کا علاج ثابت ہوتا ہے۔ اس میں کیفین پائی جاتی ہے جو کہ عارضی طور پر تھکاوٹ اور کمزوری کو ختم کر سکتی ہے۔ کافی کو اگر آپ دن کے آغاز میں استعمال کرتے ہیں تو اس سے آپ کو رات کو نیند پرسکون آئے گی۔
اس کے علاوہ کافی آپ کی دل کی صحت کو بھی بہتر بناتی ہے۔ تاہم اگر آپ کو کافی لینا پسند نہیں ہے تو اس کی جگہ آپ گرین ٹی سے کیفین لے سکتے ہیں۔ گرین ٹی کے فوائد بھی آپ جانتے ہیں کہ کافی زیادہ ہیں۔ یہ بھی آپ کے ہاضمہ کے نظام کو بہتر بنا کر آپ کی کمزوری کو ختم کرے گی۔
انڈے بھی کھائیں
انڈوں کو جسمانی کمزوری کا مؤثر ترین علاج سمجھا جاتا ہے۔ یہ غذا کمزوری اور تھکاوٹ سے لڑنے والے پروٹین سے بھرپور ہوتی ہے۔ اس کے علاوہ انڈوں میں فائدہ مند فیٹ بھی پایا جاتا ہے۔
انڈوں میں لیوسن نامی ایک امائنو ایسڈ بھی پایا جاتا ہے جو کہ پٹھوں کی صحت کو وآپس لانے میں مدد دیتا ہے۔ طبی ماہرین یہ بات کہتے ہیں ہر روز ایک شخص کو کم از کم چار انڈے کھانے چاہئیں۔
کیلے کھائیں
بہت ہی کم پھل ایسے ہوں گے جو کیلے سے زیادہ میٹھے اور ذائقہ دار ہوں گے۔ کیلوں میں پوٹاشیم بہت زیادہ مقدار میں پایا جاتا ہے۔ پوٹاشیم ایک ایسا منرل اور الیکٹرو لائٹ ہے جو آپ کے اعصاب اور پٹھوں کو کام کرنے میں مدد دیتا ہے۔
جب آپ پوٹاشیم کو متوازن مقدار میں نہیں لیتے تو آپ کو پٹھوں کی کمزوری اور تھکاوٹ کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ اس لیے کوشش کریں کہ پوٹاشیم لینے کے لیے ہر روز کیلوں کو استعمال کیا جائے۔
کچھ آخری الفاظ
جسم کی کمزوری کا علاج تو آپ نے جان لیا ہے۔ اس علاج پر عمل کریں اور آسانی کے ساتھ جسمانی کمزوری سے نجات پائیں۔ جسمانی کمزوری سے نجات پا کر ہی آپ صحت مند زندگی گزار سکتے ہیں۔