This a gaviscon syrup that can be used for heartburn.

Gaviscon Syrup Uses in Urdu – An Easy Guide for You

گیوی سکان سیرپ معدے کی بیماریوں کے علاج کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔ اس میں پائے جانے والے بنیادی اجزاء مؤثر طریقے سے معدے کی جلن جیسے مسائل کو کنٹرول کرنے میں مدد فراہم کرتے ہیں۔ اگر آپ کچھ دنوں تک اس سیرپ کو باقاعدگی سے استعمال کریں گے تو کی سینے کی جلن میں کمی واقع ہو گی۔

اسی لیے اس سیرپ کو سینے میں جلن کا علاج سمجھا جاتا ہے۔ گیوی سکان سیرپ کی مدد سے آپ بد ہضمی کی شدت کو بھی کنٹرول کر سکتے ہیں۔ اس کے علاوہ اگر آپ کا پیٹ خراب ہے یا ایسڈ زیادہ بننے کی وجہ سے کچھ دیگر مسائل لاحق ہیں، تو پھر بھی یہ سیرپ مؤثر ثابت ہو سکتا ہے۔

Gaviscon Syrup Composition in Urdu

گیوی سکان سیرپ میں جو اجزاء پائے جاتے ہیں وہ نہایت مؤثر ہوتے ہیں۔ سوڈیم الجینیٹ اور سوڈیم بائی کاربونیٹ اس سیرپ کے اجزاء ہیں۔ انہی اجزاء کی بنیاد پر اس سیرپ کو الجینیٹ کمپاؤنڈ کہا جاتا ہے۔ 

یہ اجزاء قدرتی ذرائع سے حاصل کر کے کے سیرپ بنایا جاتا ہے۔ اس وجہ سے یہ نہایت مؤثر طریقے سے آپ کے معدے اور سینے کی جلن کی علامات کو کنٹرول کرتا ہے۔

جب آپ گیوی سکان سیرپ کو استعمال کرتے ہیں تو اس سے آپ معدے میں بننے والے ایسڈ میں کمی آتی ہے۔ جب ایسڈ کم بنے گا تو آپ کو بے چینی اور تکلیف کا سامنا نہیں کرنا پڑے گا۔ اس لیے آپ میں سینے کی جلن بھی کم ہو گی اور اس جلن کی وجہ سے ہونے والا درد بھی کم ہو جائے گا۔

Gaviscon Syrup Uses for Stomach Pain in Urdu

گیوی سکان سیرپ آپ کے پیٹ کے درد اور بے چینی کو مؤثر طریقے سے ختم کر سکتا ہے۔ اس سیرپ کو استعمال کرنے سے معدے میں بننے والے ایسڈ میں کمی آئے گی۔ جس سے پیٹ درد کی علامات کی شدت کم ہو جائے گی۔

جب آپ کے معدے میں زیادہ مقدار میں ایسڈ بنتا ہے تو اس سے آپ کو درد اور بے چینی کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ اس صورت میں یہی ضرورت ہوتی ہے کہ ایسی ادویات استعمال کی جائیں جو آپ کو اس ایسڈ کو نیوٹرلائزڈ کریں۔

Gaviscon Syrup uses for Gas in Urdu

جی بالکل، گیوی سکان سیرپ کو گیس کے علاج کے لیے بھی استعمال کیا جا سکتا ہے۔ ایسڈیٹی کی وجہ سے آپ کو پیٹ کے اپھار اور گیس کا سامنا بھی کرنا پڑتا ہے۔ گیس سے نجات پانے کے لیے ہمیں ایسڈیٹی کو کم کرنے کی ضرورت ہوتی ہے۔

Gaviscon Syrup Uses in Pregnancy in Urdu

گیوی سکان سیرپ کو حمل کے دوران استعمال کرنا ہے یا نہیں۔ اس بات کا فیصلہ آپ کا طبی معالج کرے گا۔ حمل اور بریسٹ فیڈنگ کے دوران بہت ساری خواتین کو ایسڈیٹی اور معدے کے دوسرے مسائل کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

اس لیے ان خواتین کے لیے مختلف ادویات تجویز کی جاتی ہیں۔ گیوی سکان سیرپ کا حمل اور بریسٹ فیڈنگ میں استعمال محفوظ ہوتا ہے۔ تاہم ہمیشہ یہ بات تجویز کی جاتی ہے کہ حاملہ اور بریسٹ فیڈنگ والی خواتین کوئی بھی دوا ڈاکٹر سے مشورے کے بعد استعمال کریں۔

اس کے پیچھے ایک بنیادی وجہ ہوتی ہے۔ حاملہ اور بریسٹ فیڈنگ کروانے والی خواتین جو بھی کھاتی ہیں اس کے بچے پر اثرات ظاہر ہو سکتے ہیں۔ اس لیے ان خواتین کو احتیاط کو مشورہ دیا جاتا ہے۔ جس سے اس بات کو یقینی بنایا جاتا ہے کہ بچے کی صحت کو کوئی نقصان نہ پہنچے۔

Gaviscon Syrup Price in Pakistan in Urdu 

 پاکستان میں گیوی سکان سیرپ کی قیمت ان دنوں دو سو ے لگ بھگ ہے۔ یہ قیمت مختلف شہروں میں تبدیل ہوتی رہتی ہے۔ بعض اوقات فارمیسیز نے ڈسکاؤنٹ آفر لگائی ہوتی ہے، جس کی وجہ سے یہ سیرپ آپ کو سستے میں مل جاتا ہے۔

اگر آپ اسے آن لائن منگوائیں گے تو ہو سکتا ہے ڈلیوری چارجز بھی آپ کو ادا کرنے پڑیں۔ جس کی وجہ سے قیمت میں اضافہ ہو جائے گا۔

بہتر یہی ہوتا ہے کسی بھی نزدیکی میڈیکل اسٹور سے اس سیرپ کی قیمت کو معلوم کر لیں۔ جہاں سے سستا اور معیاری سیرپ ملے، وہاں سے اسے خرید لیں۔

Gaviscon Syrup Dose for Adults in Urdu

بہت سارے لوگ یہ سوال پوچھتے ہیں کہ گیوی سکان سیرپ کو کتنی مقدار میں استعمال کرنا چاہیے۔ جن لوگوں میں معدے کی علامات شدت اختیار کر جاتی ہیں انہیں دن میں دو سے تین مرتبہ یہ سیرپ استعمال کرنے کا مشورہ دیا جاتا ہے۔

طبی ماہرین کی جانب سے بڑوں کے لیے ایک وقت کی ڈوز ایک سے دو چمچ سیرپ ہوتا ہے۔ تاہم یہ ڈوز عمر اور بیماری کی علامات کو دیکھ کر ہر بار تبدیل کی جا سکتی ہے۔ 

اگر آپ خود سے اس دوا کو استعمال کر رہے ہیں تو کوشش کریں کہ مینوفیکچچرر کی ہدایات کے مطابق اسے استعمال کیا جائے۔

Gaviscon Syrup Side Effects in Urdu

گیوی سکان استعمال کرنے کی وجہ سے کچھ مضر صحت اثرات کا بھی سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ یہ اثرات صرف اس سیرپ کے ساتھ ہی لنکڈ نہیں ہیں۔ جب آپ کوئی بھی گولی یا سیرپ لیتے ہیں تو مضر صجت اثرات کے چانسز باقی رہتے ہیں۔

بعض اوقات یہ سیرپ استعمال کرنے سے آپ کو پیٹ کے درد کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ جب کہ کچھ لوگوں میں گیس زیادہ بن سکتی ہے۔ اس کے علاوہ کچھ افراد کو سانس لینے میں بھی مشکل پیش آ سکتی ہے۔

تاہم جب آپ اس سیرپ کو اپنے معالج کی ہدایات کے مطابق استعمال کریں گے تو آپ کو کسی بھی اثر کا سامنا نہیں کرنا پڑے گا۔ اور یہ سیرپ استعمال کرنے سے پہلے اس بات کو ذہن میں بھی مت لائیں کہ آپ کو کسی مضر صحت اثر کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

The Final Thought About Gaviscon Syrup Uses in Urdu

گیوی سکان سیرپ کے تمام استعمالات کو اس بلاگ میں لکھ دیا گیا ہے۔ اس میں ڈوز بھی آپ کو بتائی گئی ہے۔ کون سے مضر اثرات جو اس کو استعمال کرنے کے بعد ظاہر ہو سکتے ہیں، وہ بھی لکھ دیے گئے ہیں۔ مزید بلاگز کے لیے ایور ہیلدی کو اپنا پارٹنر بنا لیں۔

About the author

Saeed Iqbal

Saeed Iqbal is a content conqueror who loves to pen down his thoughts, enabling the masses to live a healthy and balanced life.

View all posts