یہ تصویر تخم بالنگا کی ہے جو مختلف فوائد کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔

تخم بالنگا کے فوائد – وہ بیج جو آپ کی صحت کے ضامن ہیں

تخم بالنگا یا تخم ملنگا کا نام تو آپ نے سن رکھا ہو گا۔ لیکن ایک بات شروع میں ہی جان لیں کہ تخم بالنگا چیا سیڈز نہیں ہیں۔ وہ یہ کہ تخم ملنگا اور چیا سیڈز میں فرق ہوتا ہے۔ آج کے اس بلاگ میں ہم صرف تخم بالنگا کے فوائد پر بات کریں گے۔ اور یہ جانیں گے کہ یہ بیج کس طرح آپ کی صحت کو بہتر بناتے ہیں۔

تخم بالنگا کے بیجوں کو سینکڑوں سالوں سے چینی اور آئیور ویدک ادویات میں استعمال کیا جا رہا ہے۔ تخم بالنگا کا پودا افریقہ اور ایشیا میں پایا جاتا ہے۔ ایشیا اور افریقہ کے ممالک سے ہی پھر ان بیجوں کو باقی دنیا میں ایکسپورٹ کیا جاتا ہے۔ یہ بیج نہ صرف آپ کی صحت کو بہتر بناتے ہیں بلکہ کھانوں کو ذائقہ بڑھانے میں بھی کردار ادا کرتے ہیں۔

ان میں پروٹین، کاربوہائڈریٹس، اور فائبر بہت زیادہ مقدار میں پایا جاتا ہے۔ اس کے علاوہ یہ پودوں سے حاصل ہونے والے اومیگا تھری کا بھی بہترین ذریعہ ہیں۔ تخم بالنگا کی انہی خصوصیات کی بنا پر طبی ماہرین یہ مشورہ دیتے ہیں کہ اسے باقاعدگی اسے استعمال کرنا چاہیے۔ تو چلیے پھر اس کی تاثیر جان کر اس کے فوائد پر تفصیل سے بات کرتے ہیں۔

تخم بالنگا کا مزاج

پاکستان اور ہندوستان میں کھانے والی چیزوں کا مزاج پوچھنے کا رواج عام ہے۔ وہ پوچھتے نظر آتے ہیں تخم بالنگا کا مزاج کیا ہے۔ تخم بالنگو کی تاثیر کیا ہے۔ معلوم نہیں چیزوں کا مزاج اور تاثیر پوچھنے کا یہ رواج کیسے شروع ہوا۔ لیکن ہم کو یہ ماننا ہو گا کہ اب یہ سوال ایک حقیقت بن چکا ہے۔

سائنسی طبی تحقیقات یہ بات کہتی ہیں کہ تخم بالنگا کا مزاج کچھ بھی نہیں ہوتا۔ تخم بالنگا کی تاثیر نہ ٹھنڈی ہوتی ہے اور نہ گرم۔ ان بیجوں کو سارا سال استعمال کیا جا سکتا ہے۔ فائبر کی موجودگی کی وجہ سے یہ آپ کو قبض نہیں ہونے دیتے۔ آپ کا ہاضمہ کا نظام بھی صحت مند رہتا ہے۔

جب تخم بالنگا کا استعمال سارا سال محفوظ ہے تو پھر آپ کو اس کا مزاج یا تاثیر کے متعلق پوچھنے کی ضرورت کیوں ہے؟ آپ تخم بالنگا کا استعمال یقینی بنائیں اور اس سے فائدے حاصل کریں۔

تخم بالنگا کے فوائد

تخم ملنگا کے کیا فائدے ہیں؟ ہم انہی فوائد کو تو اب تفصیل سے بیان کرنے لگے ہیں۔ تاکہ آپ تخم بالنگا کے فوائد کو جان کر اس کو اپنی روٹین میں شامل کر سکیں۔

وزن میں کمی

کیا آپ جانتے ہیں کہ تخم بالنگا بھی وزن کم کرنے کے طریقوں میں شامل ہے؟ تخم بالنگا میں فائبر کافی زیادہ مقدار میں ہایا جاتا ہے۔ یہ آپ کی بھوک کی شدت میں کمی لاتا ہے۔ جس کی وجہ سے آپ کم کھانا کھاتے ہیں۔ 

اس کے علاوہ تخم بالنگا آپ کے ہاضمہ کے نظام میں بھی بہتری لاتا ہے۔ یہ آپ کے جسم کو خوراک سے نیوٹرنٹس جذب کرنے میں بھی مدد دیتا ہے۔ تخم بالنگا کی یہی وہ خصوصیات ہیں جو اسے وزن میں کمی لانے کا بہترین طریقہ بناتی ہیں۔

مدافعتی نظام میں بہتری

تخم بالنگا کے استعمال سے مدافعتی نظام کو بھی بہتر بنانے میں مدد ملتی ہے۔ ان بیجوں میں پائے جانے والے نیوٹرنٹس اور اینٹی آکسیڈنٹس آپ کو مدافعتی نظام کو بہتر بنانے میں مدد دیتے ہیں۔

تخم ملنگا سے آپ کو جو نیوٹرنٹس اور اینٹی آکسیڈنٹس ملتے ہیں ان کی وجہ سے آپ کو انفیکشنز اور بیماریوں سے بچنے میں مدد ملتی ہے۔ طبی ماہرین کے مطابق تخم ملنگا کے اینٹی آکسیڈنٹس ہی اسے قوت مدافعت بڑھانے والی غذاؤں میں شامل کرتے ہیں۔

منرلز کا بہترین ذریعہ

تخم بالنگا منرلز حاصل کرنے کا ایک بہرین ذریعہ ہیں۔ ان بیجوں کو استعمال کرنے سے آپ کے جسم کو کیلشیم، میگنیشیم، اور آئرن حاصل ہو سکتا ہے۔

آپ جانتے ہیں کہ کیلشیم اور میگنیشیم آپ کی ہڈیوں کے لیے کتنے ضروری ہوتے ہیں۔ یہ منرلزآپ کے پٹھوں کی صحت کو بھی بہتر بناتے ہیں۔ جب کہ تخم ملنگا سے حاصل ہونے والا آئرن خون کے سرخ خلیات میں اضافہ کرتا ہے۔

بہت سارے لوگ اپنی روز مرہ کی غذا سے کیلشیم اور میگنیشیم نہیں حاصل کر پاتے۔ تاہم تخم بالنگا کو استعمال کر کے آپ ان تمام منرلز کو آسانی کے ساتھ حاصل کر سکتے ہیں۔ تخم بالنگا سے حاصل ہونے والا آئرن آپ کو دودھ سے کیلشیم کو بھی جذب کرنے میں مدد دیتا ہے۔

آنتوں کی صحت میں بہتری

آپ جانتے ہیں آئی بی ایس آنتوں کی ایک بیماری ہے جو کہ صحت مند بیکٹیریا کی تعداد میں کمی کی وجہ سے لاحق ہو جاتی ہے۔ تخم بالنگا پری بائیوٹک کے طور پر کام کرتا ہے اور آنتوں میں صحت مند بیکٹیریا کی تعداد میں اضافہ کرتا ہے۔ اسی لیے تو ان بیجوں کو آئی بی ایس کا مؤثر ترین علاج سمجھا جاتا ہے۔

اس کے علاوہ تخم بالنگا میں سوزش کو کم کرنے والی خصوصیات بھی پائی جاتی ہیں۔ یہی خصوصیات آپ کی آنتوں کی سوزش کو بھی کم کرنے میں مدد فراہم کر سکتی ہیں۔ جس سے آئی بی ایس کی علامات کی شدت میں کمی آئے گی۔

جِلد کی صحت میں بہتری

تخم بالنگا کے فوائد آپ کی جِلد کی صحت کو بھی بہتر بناتے ہیں۔ ان بیجوں میں وہ وٹامنز اور منرلز پائے جاتے ہیں جو آپ کی صحت کی حفاظت کرتے ہیں۔ تخم بالنگو میں پائے جانے والے وٹامن اے، سی، ای، اور زنک آپ کی جلد کے لیے بہت زیادہ فائدہ مند ہیں۔

تخم بالنگو کو استعمال کرنے سے آپ کو جِلد کی نمی برقرار رکھنے میں مدد ملتی ہے۔ اس کے علاوہ جھریوں کو بھی کنٹرول کیا جا سکتا ہے۔ یہ بیج زخموں کو بھرنے میں بھی مدد فراہم کر سکتے ہیں۔

اگر آپ اپنی جلد میں نکھار لانا چاہتے ہیں تو ان بیجوں کو استعمال کرنا شروع کر دیں۔ یہ بیج آپ کی جلد کو اس قدر تر و تازہ رکھیں گے کہ ہر کوئی آپ کو دیکھتا رہ جائے گا۔

سانس کی تنگی کا خاتمہ

تخم بالنگا کو سانس کے تنگی کے علاج میں بھی استعمال کیا جا سکتا ہے۔ یہ دمہ کی علامات کو بھی کنٹرول کر سکتا ہے۔ کیوں کہ یہ آپ کے سانس لینے والے اعضا کی صحت کو بہتر بناتا ہے۔

تخم بالنگا میں پائی جانے والی اینٹی آکسیڈنٹ اور سوزش کو کم کرنے والی خصوصیات آپ کے سانس لینے کے عمل کو بہتر بناتی ہیں۔ تاہم کچھ طبی ماہرین کا ماننا ہے کہ ابھی تخم بالنگا کے فوائد پر مزید تحقیق کے ضرورت ہے۔ تا کہ یہ پتہ چل سکے کہ یہ کس طرح سانس کے نظام میں بہترین لاتے ہیں۔

اگر آپ کو سانس کی بیماریاں لاحق ہو چکی ہیں تو اپنے ڈاکٹر کے مشورے کے مطابق تخم بالنگا کو ضرور استعمال کریں۔ امید ہے کہ اس سے آپ کو افاقہ ہو گا۔

ذہنی دباؤ میں کمی

تخم بالنگا کی مدد سے ذہنی دباؤ میں بھی کمی لائی جا سکتی ہے۔ کیوں کہ ان بیجوں میں کولنگ اثرات پائے جاتے ہیں۔ یہی اثرات کو ذہنی دباؤ یا سٹریس کو کم کرنے میں مدد فراہم کر سکتے ہیں۔ اسی لیے تو تخم بالنگا کو ذہنی دباؤ میں کمی کا بہترین علاج سمجھا جاتا ہے۔

یہ بیج آپ کے جسم اور دماغ کو پرسکون کرنے میں مدد فراہم کر سکتے ہیں۔ جس سے آپ کو مجموعی صحت کو بھی بہتر بنانے میں مدد ملتی ہے۔

آرتھرائٹس کی شدت میں کمی

تخم بالنگا میں فیٹی ایسڈ پائے جاتے ہیں جو کہ ان کی افادیت میں اضافہ کرتے ہیں۔ ان بیجوں میں ایفا لینولک ایسڈ پایا جاتا ہے جو کہ ایک نہایت اہم فیٹی ایسڈ ہے۔ یہ فیٹی ایسڈ آپ کا جسم خود سے نہیں بناتا، بلکہ مختلف ریسورسز سے حاصل کرتا ہے۔

کچھ طبی تحقیقات یہ بات کہتی ہیں کہ ایلفا لینولک ایسڈ میں سوزش کو کم کرنے والی خصوصیات پائی جاتی ہیں۔ جس کی وجہ سے یہ آرتھرائٹس کی شدت میں کمی لا سکتا ہے۔ یہی خصوصیات اس کو اینٹی السر بھی بناتی ہیں۔

تخم بالنگا کے نقصان

تخم بالنگا کے نقصان بہت زیادہ نہیں ہوتے۔ اگر آپ ان کو متوازن مقدار میں استعمال کریں گے تو یہ آپ کو کسی بھی قسم کا نقصان نہیں پہنچائیں گے۔

تاہم آپ یہ بات جانتے ہیں تخم بالنگا میں فائبر کافی مقدار میں پایا جاتا ہے۔ اس لیے اس کی وجہ سے آپ کو پیٹ کے اپھار اور اسہال کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ کوشش کیجیے کہ ان بیجوں کو متوازن مقدار میں ہی استعمال کیا جائے۔ یقین کیجیے کہ تخم بالنگا کے نقصان نہ ہونے کے برابر رہ جائیں گے۔

کچھ آخری الفاظ

تخم بالنگا کے فوائد جتنے تفصیل سے اس بلاگ میں لکھے گئے ہیں، شاید ہی آپ کسی اور جگہ آپ ان کو پڑھ سکیں۔ ہماری یہی تجویز ہے کہ تخم بالنگا کا استعمال ہر فرد کی جانب سے یقینی بنایا جانا چاہیے۔

سوالات و جوابات

تخم بالنگا کی انگلش کیا ہے؟

تخم ملنگا کو انگلش میں باسل سیڈز کہا جاتا ہے۔ باسل سیڈز بازار سے آسانی کے ساتھ مل جاتے ہیں۔ یہ بیج آپ کے لیے بہت زیادہ فائدہ مند ثابت ہوں گے۔

تخم ملنگا کے کیا فائدے ہیں؟

تخم ملنگا کے فائدے بہت زیادہ ہیں۔ یہ آپ کو قبض سے بچاتے ہیں۔ حتی کہ آپ کو ذہنی دباؤ کم کرنے میں بھی مدد فراہم کر سکتے ہیں۔ اس لیے کوشش کیجیے کہ تخم ملنگا آپ کی روٹین کا حصہ ہو۔

چیا سیڈ اور تخم ملنگا میں کیا فرق ہے؟

چیا سیڈ اور تخم ملنگا میں بہت زیادہ فرق ہے۔ ان دونوں کی غذائی خصوصیات بھی مختلف ہوتی ہیں۔ چیا سیڈ کی رنگت قدرے کالی اور سفید ہوتی ہے۔ جب کہ تخم ملنگا مکمل طور پر سیادہ ہوتا ہے۔ تاہم ان دونوں کے مفید ہونے میں کسی کو بھی کوئی شک نہیں ہے۔

تخم بالنگا کی انگریزی کیا ہے؟

تخم بالنگا کو انگریزی میں لوگ باسل سیڈز کہتے ہیں۔ اگر آپ باسل سیڈز خرید کر ان کو اپنی روٹین کا حصہ بنا لیں گے تو یہ آپ کو صحت کو بہتر بنانے میں مدد فراہم کریں گے۔

About the author

Saeed Iqbal

Saeed Iqbal is a content conqueror who loves to pen down his thoughts, enabling the masses to live a healthy and balanced life. As a content writer, he has more than five years of experience, producing health-oriented and SEO-driven articles and blogs.

View all posts