معدے کا کنیسر ایک نہایت خطرناک بیماری ہے۔ عام طور پر اس کا ابتدائی اسٹیج پر پتہ نہیں چلتا۔ کیوں کہ لوگوں میں اس کی علامات ہی ظاہر نہیں ہوئی ہوتیں۔ اسی لیے زیادہ تر افراد اس کی وجہ سے جان سے ہاتھ دھو بیٹھتے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ آج ہم معدے کے کینسر کا علاج اور اس کی علامات پر بات کرنے لگے ہیں۔
معدے کے کینسر کو گیسٹرک کینسر بھی کہا جاتا ہے۔ اس کینسر کی وجہ سے معدے کی اندرونی جھلی متاثر ہوتی ہے جہاں اس کینسر کے سیلز کی افزائش شروع ہوتی ہے۔ معدہ آپ کے پیٹ کا اوپر والا حصہ ہوتا ہے۔ پسلیوں کے بالکل نیچے۔
اس میں تو کوئی شک نہیں کہ پیٹ کا کینسر ایک جان لیوا بیماری ہے۔ لیکن اس ضمن میں خوشی کی بات یہ ہے کہ معدے یا پیٹ کے کینسر کے مریضوں کی تعداد میں کمی آ رہی ہے۔ کینسر آرگنائزیشن کے مطابق 2024ء میں تقریباً چھبیس سو افراد معدے کے کینسر کا شکار ہوئے ہیں۔
معدے کے کینسر کی علامات
معدے کے کینسر کی علامات کے متعلق جاننا ہر کسی کے لیے نہایت ضروری ہے۔ جیسا کہ میں اوپر آپ کو بتا چکا ہوں کہ پیٹ کے کینسر کی ابتدائی اسٹیج پر تشخیص نہیں ہو پاتی۔ جس سے یہ بیماری زیادہ خطرناک ہو جاتی ہے۔ اسی لیے ہم آپ کو پیٹ کے کینسر کی علامات کے متعلق بتانے لگے ہیں۔
معدے کے کینسر کی پہلی علامت معدے میں درد اور جلن کا احساس ہے۔ اس کی دوسری علامت سینے میں جلن اور ہاضمہ کے نظام میں خرابی ہے۔ چند لقمے کھانے کے بعد ہی پیٹ کا بھر جانا بھی معدے کے کینسر کی علامت ہو سکتا ہے۔
اس کے علاوہ قے، متلی، وزن میں کمی، اور بھوک کا نہ لگنا بھی معدے کے کینسر کی علامات میں شامل ہے۔ معدے کی سوزش، کمزوری، قے میں خون آنا، اور کالے رنگ کا پاخانہ آنا بھی معدے کے کینسر کی وجہ ہو سکتا ہے۔
ضروری نہیں کہ ان میں سے کوئی علامت ظاہر ہو تو آپ سمجھیں کہ آپ کو معدے کا کینسر لاحق ہو گیا ہے۔ ایسا بالکل بھی نہیں ہوتا۔ ان میں سے کوئی علامت جب آپ کو لمبے عرصے کے لیے متاثر کرے یا ادویات بطور علاج مؤثر ثابت نہ ہوں تو پھر اپنے معالج سے رجوع کریں۔
آپ کا طبی معالج آپ کے لیے کچھ ٹیسٹ تجویز کرے گا۔ سب سے سرِ فہرست ٹیسٹ اینڈسکوپی ہو گا۔ اینڈسکوپی میں ایک پائپ کے آگے کیمرے لگا کر منہ کی طرف سے آپ معدے میں داخل کیا جاتا ہے۔
معدے کے کینسر کی وجوہات
معدے کے کینسر کی بہت ساری وجوہات ہوتی ہیں۔ ان وجوہات میں سگریٹ نوشی پہلے نمبر پر ہے۔ سگریٹ نوشی کے بہت سارے نقصانات ہوتے ہیں، جن میں معدے کا کینسر بھی شامل ہے۔
ساٹھ سے سال سے زیادہ عمر بھی آپ کے معدے کے کینسر کے خطرات کو بڑھا دیتی ہے۔ ایچ پائلوری، الکوحل کا زیادہ استعمال، موٹاپہ، اور خون کے سرخ خلیات کی کمی بھی معدے کے کینسر کی وجہ ہے۔
معدے کی دائمی سوزش، معدے کے کینسر کی فیملی ہسٹری، اور گیسٹریکٹومی بھی معدے کے کینسر کی وجوہات میں شامل ہو سکتے ہیں۔ گیسٹریکٹومی ایک سرجیکل طریقہ ہے جس میں معدے کا ایک حصہ یا معدہ مکمل طور پر جسم سے ہٹا دیا جاتا ہے۔
ہم نے پیٹ کے کینسر کی علامات اور وجوہات کو جان لیا ہے۔ اب ہم اس کے علاج پر تفصیل سے بات کر لیتے ہیں۔
معدے کے کینسر کا علاج
اگر آپ میں معدے کے کینسر کی تشخیص ہوتی ہے تو مندرجہ ذیل علاج آپ کے لیے بہترین آپشن ثابت ہو سکتے ہیں۔
کیموتھراپی
کینسر کی دوسری اقسام کی طرح کیموتھراپی بھی پیٹ کے کینسر کا ایک بہترین علاج ہے۔ تاہم کیموتھراپی ہمیشہ ایک آنکالوجسٹ یعنی کینسر کے ماہر کی جانب سے تجویز کی جاتی ہے۔
ریڈی ایشن تھراپی
ریڈی ایشن تھراپی بھی معدے کے کینسر کے علاج میں اہم کردار ادا کرتی ہے۔ اگر خدا نخواستہ آپ کو بھی معدے کا کینسر لاحق ہو چکا ہے تو کوشش کیجیے کہ کسی قابل آنکالوجسٹ سے رابطہ کیا جائے۔ جو اچھے طریقے سے ریڈی ایشن تھراپی کرے۔
سرجری
اس کو بھی معدے کے کینسر کے علاج میں ایک بہترین آپشن تصور کیا جاتا ہے۔ سرجری کی مدد سے معدے کے کچھ حصے یا سارے معدے کو ہی ہٹا دیا جاتا ہے۔ اس عمل کو گیسٹریکٹومی کہا جاتا ہے۔
امیونوتھراپی
امیونوتھراپی بھی ایک مؤثر طریقہ علاج ہے۔ یہ طریقہ علاج آپ کے مدافعتی نظام کو بہتر بناتا ہے جس سے وہ کینسر کو مؤثر طریقے سے ہینڈل کرنے کے قابل ہو جاتا ہے۔
اگر آپ معدے کے کینسر کا بروقت علاج نہیں لیں گے تو یہ جسم کے دوسرے حصوں تک بھی پھیل سکتا ہے۔ یہ آپ کے پھیپھڑوں، لمف نوڈز، ہڈیوں، اور جگر کو بھی متاثر کر سکتا ہے۔
معدے کے کینسر سے بچاؤ کا طریقہ
یہاں میں کچھ طریقے لکھنے لگا ہوں جن کی مدد سے آپ معدے کے کینسر سے بچ سکتے ہیں۔
وزن میں کمی لائیں
وزن میں اضافہ یا موٹاپہ آپ میں بہت ساری بیماریوں کے خطرات کو بڑھا دیتا ہے۔ انہی بیماریوں میں معدے کا کینسر بھی شامل ہے۔ تاہم وزن میں کمی لا کر معدے کے کینسر سے بچا جا سکتا ہے۔ پیٹ کی چربی کو پگھلانے کے طریقے جانیں اور وزن میں کمی لائیں۔
متوازن غذا کا استعمال
جو بھی خوراک آپ کھاتے ہیں اس کو آپ کا معدہ ہی ہضم کرتا ہے۔ اس لیے طبی ماہرین کی جانب سے آپ کو متوازن غذا استعمال کرنے کا مشورہ دیا جاتا ہے۔ کوشش کیجیے کہ زیادہ سے زیادہ قدرتی غذائیں استعمال کی جائیں جیسا کہ بہی جیسے مفید پھل اور چیا سیڈ جیسے بیج۔
الکوحل کا ترک استعمال
الکوحل کا استعمال آپ کے لیے کسی بھی سطح پر فائدے مند نہیں ہوتا۔ یہ آپ کی دماغی صحت تو متاثر کرتی ہی ہے لیکن یہ معدے کے کینسر کے خطرات کو بھی بڑھا دیتی ہے۔ اس لیے میرا مشورہ یہی ہے کہ الکوحل کے استعمال کو مکمل طور پر ترک کر دیں۔
سگریٹ نوشی سے نجات
اگر آپ معدے کے کینسر سے بچنا چاہتے ہیں تو آپ کو معدے کے کینسر سے بچنا ہو گا۔ سگریٹ نوشی نہ صرف آپ کے پھیپھڑوں کو متاثر کرتی ہے بلکہ یہ معدے کے کینسر کے خطرات کو بھی بڑھا دیتی ہے۔ سگریٹ پینے سے جب آپ کو کوئی بھی فائدہ نہیں ہوتا تو آپ اسے پیتے ہی کیوں ہیں۔
ورزش کی عادت اپنائیں
معدے کے کینسر سے بچنے کے لیے آپ کو ورزش کی عادت اپنانا ہو گی۔ ورزش کی عادت فوائد سے بھرپور ہوتی ہے۔ یہ صرف وزن کو کم کرنے میں مدد دیتی ہے، بلکہ آپ کے ذہنی دباؤ کو بھی کم کرتی ہے۔ ہر روز مختلف قسم کی ورزشیں کیا کیجیے جیسا کہ ایروبک، کارڈیو، اور ویٹ لفٹنگ۔
اختتام
سب سے پہلے تو اس بلاگ میں معدے کے کینسر کی علامات کو بیان کیا گیا ہے۔ پھر آپ کو یہ بتایا گیا ہے کہ معدے کے کینسر کا علاج کیا ہو سکتا ہے۔ اگر اس کی علامات میں سے کوئی بھی علامت کو لمبے عرصے کے لیے آپ کو متاثر کرے تو اس کو اپنے معالج سے ضرور رجوع کریں۔
سوالات و جوابات
پیٹ کے کینسر کی علامات کیا ہیں؟
پیٹ کے کینسر کی علامات میں سینے کی جلن، پیٹ کا درد، اور قے میں خون آنا شامل ہے۔ اس کے علاوہ بھوک کا نہ لگنا اور بغیر کسی وجہ کے وزن میں کمی بھی پیٹ کے کینسر کی علامت ہو سکتی ہے۔
پیٹ کے کینسر کا علاج کیا ہے؟
پیٹ کے کینسر کے علاج میں ایک مریض کے پاس کافی سارے آپشن ہوتے ہیں۔ اس میں پہلا آپشن کیموتھراپی، دوسرا ریڈی ایشن تھراپی، جب کہ تیسرا آپشن سرجری ہوتا ہے۔
معدے کے کینسر سے کیسے بچا جا سکتا ہے؟
معدے کے کینسر سے بچاؤ کے لیے آپ کو سگریٹ نوشی کی عادت ترک کرنا ہو گی۔ اس کے علاوہ آپ کو ورزش کی عادت بھی اپنانا ہو گی۔