سینگوبیان کیپسولز کا شمار سب سے مؤثر ترین ملٹی وٹامنز میں کیا جاتا ہے۔ یہ کیپسولز سافٹ جیلاٹن کیپسول ہوتے ہیں۔ ان میں آئرن اور فولک ایسڈ سمیت بہت سے منرلز پائے جاتے ہیں۔ سینگوبیان میں پائے جانے والے اجزاء میں فیرس گلوکونیٹ ڈی ہائڈریٹ، میگنیز سلفیٹ مونو ہائڈریٹ، اور کاپر سلفیٹ پنٹا ہائڈریٹ شامل ہیں۔
اس کے علاوہ سینگوبیان میں وٹامن سی بطور ایسکاربک ایسڈ پایا جاتا ہے۔ جو کہ ایک نہایت طاقت ور اینٹی آکسیڈنٹ ہے۔ سینگوبیان کیپسولز میں اس کے ساتھ ساتھ فولک ایسڈ اور وٹامن بی12 بھی پایا جاتا ہے۔ یہی وہی اجزاء ہیں جو سینگوبیان کو آپ کے لیے مؤثر بناتے ہیں۔
جب آپ سینگوبیان کیپسولز کو استعمال کرتے ہیں تو اس سے آپ کو آئرن حاصل ہوتا ہے۔ یہ بات تو سبھی جانتے ہیں کہ آئرن انسانی جسم کے لیے کتنا ضروری ہوتا ہے۔ یہ آپ کے خون کا حصہ ہے اور جسم کو بہت سارے فنکشنز میں مدد فراہم کرتا ہے۔ مردوں میں فی کلو وزن کے حساب سے پچاس ملی گرام آئرن ہوتا ہے۔ جب کہ عورتوں میں یہ مقدار فی کلو وزن کے حساب سے پینتیس ملی گرام رہ جاتی ہے۔
مردوں اور عورتوں دنوں کا جسم جگر، تلی، اور بون میرو کے سیلز میں اسے سٹور کرتے ہیں۔ سینگوبیان کیپسولز کی سب سے اچھی بات یہ ہے ان کا استعمال آپ کے جسم کے لیے بالکل محفوظ ہوتا ہے۔ ان سے حاصل ہونے والا آئرن آسانی کے ساتھ آپ کے جسم میں جذب ہو جاتا ہے۔ اور آپ کسی بھی قسم کے آنتوں کے مسائل کا سامنا نہیں کرنا پڑتا۔
Complete Sangobion Capsule Uses in Urdu
سینگوبیان کیپسولز کو مختلف بیماریوں کے علاج کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔ یہ بنیادی طور پر ایک ملٹی وٹامن ہے جو تب تجویز کیا جاتا ہے جب آپ کے جسم میں وٹامنز کی مقدار کم ہو جاتی ہے۔ اور قدرتی ذرائع سے وٹامنز حاصل کرنا مشکل ہو جاتا ہے۔
Traumatic Endogenous Bleeding in Urdu
یہ ایک ایسی بیماری یا صورت حال ہے جس کی وجہ سے جسم سے بہت سارا خون بہہ جاتا ہے۔ جب کسی شخص کا شدید ایکسڈنٹ ہوتا ہے یا اس کو چوٹ لگتی ہے جو بہت ہسپتال پہنچنے تک بہت سارا خون ضائع ہو جاتا ہے۔ اس شدید چوٹ یا ایکسیڈنٹ کے بعد ایک شخص کی جان تو بچ جاتی ہے۔ لیکن اس کو پھر خون کی کمی کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔
ایسے افراد کے لیے سینگوبیان کیپسولز تجویز کیے جاتے ہیں۔ یہ کیپسولز پھر مؤثر طریقے سے خون کی کمی کو دور کرنے میں مدد دیتے ہیں۔
Anemia During Pregnancy in Urdu
بہت ساری حاملہ خواتین کو خون کی کمی کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ اس خون کی کمی کی وجہ سے پیٹ میں بچے کی افزائش متاثر ہو سکتی ہے۔ خون کی کمی کی وجہ سے حاملہ خواتین بچے کو وقت سے پہلے پیدا کر سکتی ہیں۔ جس سے بچے کا وزن کم ہوتا ہے۔ اور اس بات کے بھی امکانات ہوتے ہیں کہ وہ پیدائش کے بعد بھی خون کی کمی کا شکار رہے۔
جن حاملہ خواتین کو خون کی کمی ہوتی ہے ان کو پھر سینگوبیان کے کیپسولز تجویز کیے جاتے ہیں۔ یہ کیپسولز نہ صرف خواتین کی صحت کو برقرار رکھتے ہیں۔ بلکہ بچے کی افزائش میں بھی مدد دیتے ہیں۔
Old Age and Convalescence Anemia in Urdu
بہت سارے افراد بڑھاپے کی وجہ سے بھی خون کی کمی کا شکار ہو جاتے ہیں۔ اس کے علاوہ کچھ لوگ جب بیماریوں سے صحت یاب ہو رہے ہوتے ہیں تو انہیں بھی خون کی کمی کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ ایسے افراد کے لیے پھر ایک ہی آپشن ہوتا ہے۔
یہ آپشن سینگوبیان کیپسولز ہیں۔ بوڑھے اور صحت یاب ہونے والے افراد کو مشورہ دیا جاتا ہے کہ وہ کچھ ہفتوں تک ان کیپسولز کو ضرور استعمال کریں۔ اس سے انہیں افاقہ ہو گا۔
سینگوبیان کیپسولز ان افراد کے لیے بھی فائدہ مند ثابت ہوتے ہیں کہ جنہیں انفیکشنز کی وجہ سے خون کی کمی لاحق ہو جاتی ہے۔ اس کے علاوہ کچھ افراد صحت مند غذائیں استعمال نہیں کرتے۔ جس سے ان کے جسم میں آئرن نہیں ہوتا۔ ایسے افراد کو بھی سینگوبیان کیپسولز استعمال کرنے کا مشورہ دیا جاتا ہے۔
Sangobion Capsule for Skin Whitening in Urdu
ایک بات یاد رکھیے گا کہ کوئی بھی دوا آپ کی رنگت کو گورا نہیں کرے گی۔ اب میں آپ کو یہ بات سمجھاتا ہوں۔ مثال کے طور پر اگر آپ کی رنگت گندمی یا سیاہ ہے اور آپ چاہتے ہیں کہ سینگوبیان کی مدد سے یہ گوری ہو جائے تو ایسا نہیں ہو گا۔
بعض اوقات فضائی آلودگی یا جلد کے مسائل کی وجہ سے آپ کی رنگت تبدیل ہو جاتی ہے۔ اس صورت میں ادویات کی مدد سے جلد کو گورا بنایا جا سکتا ہے۔ اسی طرح سینگوبیان میں پایا جانے والا آئرن اور منرلز آپ کی جلد کے لیے فائدہ مند ہوں گے۔ یہ آپ کی جلد میں نکھار لانے میں مدد دیں گے۔
Sangobion Capsule Uses in Urdu for Hair
سینگوبیان کیپسولز آپ کے بالوں کے لیے بھی مفید ہو سکتے ہیں۔ ان کیپسولز میں پایا جانے والا آئرین بالوں تک آکسیجن لے کر جانے میں بھی مدد فراہم کر سکتا ہے۔ یہ بالوں کے سیلز کی صحت میں بھی بہتری لانے میں کردار ادا کرتا ہے۔
اس کے علاوہ سینگوبیان میں پایا جانے والا فولک ایسڈ آپ کے بالوں کی افزائش کو بھی بڑھاتا ہے۔ یہ ان کی چمک اور مضبوطی میں اضافہ کرتا ہے۔ اگر آپ بالوں کی صحت کو بہتر بنانا چاہتے ہیں تو سینگوبیان کو اپنی روٹین میں ضرور شامل کریں۔
Sangobion Benefits for Female in Urdu
سینگوبیان کیپسولز خواتین کے لیے بہت زیادہ ضروری ہوتے ہیں۔ یہ ان میں خون کی کمی کو دور کرتے ہیں اور ان کی مجموعی صحت میں بھی بہتری لاتے ہیں۔ یہ کیپسولز خاص طور پر ان خواتین کے لیے فائدہ مند ہوتے ہیں جن حمل ٹھہر چکا ہوتا ہے۔
حاملہ خواتین میں خون کی کمی کے خطرات زیادہ ہوتے ہیں۔ اس لیے انہیں سینگوبیان کیپسولز استعمال کرنے کا مشورہ دیا جاتا ہے۔ تا کہ ان کے پیٹ میں بچے کی افزائش متاثر نہ ہو۔
Sangobion Capsule Uses for Male in Urdu
سینگوبیان کیپسولز مردوں کے لیے بہت مفید ہوتے ہیں۔ جن مردوں میں خون کی کمی واقع ہو چکی ہے وہ یہ کیپسولز لے سکتے ہیں۔ کچھ بوڑھے مردوں میں عمر کے اضافے کی وجہ سے خون یا آئرن کی کمی واقع ہو جاتی ہے۔ اس لیے انہیں سینگوبیان کیپسولز استعمال کرنے کا مشورہ دیا جاتا ہے۔
جن مردوں کی غذا صحت مند نہیں ہے وہ بھی اسے استعمال کر سکتے ہیں۔ جب صحت مند غذا استعمال نہیں کی جاتی تو انہیں اس سے آئرن حاصل نہیں ہوتا اور خون کی کمی واقع ہو جاتی ہے۔ اس لیے انہیں کہا جاتا ہے کہ وہ سینگوبیان کیپسولز استعمال کریں۔
Sangobion Capsule Price in Pakistan in Urdu
پاکستان میں سینگوبیان کیپسولز بہت زیادہ مہنگے نہیں ہیں۔ پاکستان میں انہیں مارٹن ڈاؤ کمپنی بناتی ہے۔ ان کے ایک سٹرپ کی قیمت ستر سے اسی روپے کے درمیان ہوتی ہے۔ آپ آسانی کے ساتھ انہیں کسی بھی سٹور سے خرید سکتے ہیں۔ سینگوبیان کیپسولز کو آن لائن بھی منگوایا جا سکتا ہے۔
کوشش کیجیے کہ سینگوبیان کیپسولز کی قیمت خریدنے سے پہلے معلوم کر لی جائے۔ ہو سکتا ہے جب آپ سینگوبیان خریدنے جائیں تو ان کی قیمت کم یا زیادہ ہو چکی ہو۔
Sangobion Capsule Side Effects in Urdu
مارٹن ڈاؤ کے مطابق کچھ لوگوں کو سینگوبیان استعمال کرنے کے بعد کچھ مضر صحت اثرات کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ لیکن یہ ضروری نہیں ہے کہ یہ اثرات ہر کسی میں ظاہر ہوں۔ مارٹن ڈاؤ کے مطابق اگر آپ میں یہ اثرات ظاہر ہوں تو فوری طور پر اپنے فارماسسٹ یا ڈاکٹر سے رجوع کریں۔
سینگوبیان کے اثرات میں جِلد کے مسائل جیسا کہ ریش اور سینے کی جلن شامل ہے۔ اس کے علاوہ معدے کا درد، اسہال، قے، متلی، اور پاخانے کا کالا ہونا بھی شامل ہے۔
Last Words About Sangobion Capsule Uses in Urdu
سینگوبیان کیپسولز کے تمام استعمالات آپ نے جان لیے ہیں۔ اگر آپ میں خون یا آئرن کی کمی واقع ہو چکی ہے تو ان کیپسولز کو اپنی روٹین کا حصہ ضرور بنائیں۔ ایسے مزید بلاگز کے لیے ایور ہیلدی سے جڑے رہیں۔
FAQs
What is Sangobion good for?
سینگوبیان ایک ملٹی وٹامن ہے جو کہ بہت سی بیماریوں کے علاج کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔ اس کی مدد سے آپ آئرن کی کمی کو دور کر سکتے ہیں۔ یہ حاملہ خواتین میں خون کی کمی کو بھی دور کرتا ہے۔
Can I take Sangobion every day?
جی بالکل۔ آپ سینگوبیان کو ہر روز استعمال کر سکتے ہیں۔ جن لوگوں کو خون کی کمی کا سامنا ہوتا ہے انہیں دن میں دو سے تین مرتبہ استعمال کرنے کا مشورہ دیا جاتا ہے۔ تاہم آپ کے لیے بہتر یہی ہے کہ سینگوبیان کو اپنے ڈاکٹر کے مشورے کے مطابق استعمال کریں۔
What are the side effects of Sangobion capsule?
سینگوبیان کی مدد سے آپ کو جلد کے مسائل لاحق ہو سکتے ہیں۔ یہ ممکن ہے کہ آپ کی جِلد پر ریشز نمودار ہو جائیں۔ اس کے علاوہ آپ کا معدہ بھی ڈسٹرب ہو سکتا ہے۔
Can I take Sangobion with milk?
یہ بات آپ کے ڈاکٹر پر منخصر ہوتی ہے کہ آپ کو سینگوبیان کیسے استعمال کرنے کا مشورہ دیتا ہے۔ اگر آپ کا ڈاکٹر یہ سمجھتا ہے کہ آپ کے سینگوبیان کے ساتھ دودھ کا استعمال محفوظ ہے تو آپ ضرور دودھ استعمال کیجیے۔
Does Sangobion cause weight gain?
مارٹن ڈاؤ کے مطابق تو سینگوبیان سے آپ کے وزن میں اضافہ نہیں ہو گا۔ تاہم اگر اس کورس کے دوران وزن بڑھانے والی غذائیں استعمال کریں گے تو پھر آپ کا وزن بڑھ سکتا ہے۔
Is Sangobion a multivitamin?
جی بالکل۔ سنگوبیان ایک ملٹی وٹامن ہے۔ اس میں آئرن اور فولک ایسڈ پایا جاتا ہے۔ اس کے علاوہ بھی کافی اجزاء پائے جاتے ہیں جو آپ کی صحت کو بہتر بناتے ہیں۔