صبح کی سیر کیوں ضروری ہے؟ کیا آپ کے ذہن میں بھی یہی سوال ہے؟ صبح کی سیر انرجی کو بڑھانے کا ایک بہترین ذریعہ ہے۔ اس کے علاوہ یہ آپ کے جوڑوں کی صحت کی بھی ضامن ہے۔ صبح کی سیر کے فائدے ان گنت ہیں۔ لیکن ان میں سے آج ہم زیادہ سے زیادہ لکھنے کی کوشش کریں گے۔
جب آپ صبح اٹھ کر واک پر یا سیر کرنے جاتے ہیں تو اس سے آپ کی جسمانی صحت بہتر ہوتی ہے۔ اس کے علاوہ آپ کے دماغ پر بھی مثبت اثرات مرتب ہوتے ہیں۔ یہی وجہ سے لوگوں کو صبح کی سیر کا مشورہ دیا جاتا ہے۔ پچھلے دنوں میری امی کے جوڑوں میں درد تھی۔ تو ایک ڈاکٹر نے مشورہ دیا تھا کہ صبح کے وقت کم از کم آدھا گھنٹہ واک ضرور کریں۔
مختصرا ہم یہ کہہ سکتے ہیں ہمارے جسم کا کوئی بھی اعضاء ایسا نہیں ہے جس کے لیے صبح کی سیر فائدہ مند نہیں ہوتی۔ تو پھر میرا سوال یہ ہے کہ آپ صبح کی سیر کیوں نہیں کرتے؟
صبح کے سیر کے فائدے
اگر آپ ہر روز صبح اٹھ کر سیر کریں گے تو آپ کو مندرجہ ذیل فوائد حاصل ہوں گے۔ حتی کہ آدھے گھنٹے کی سیر بھی آپ کو فائدے پہنچائے گی۔
مدافعتی نظام کی مضبوطی
جب آپ صبح کی سیر کرتے ہیں تو اس سے آپ کا مدافعتی نظام بہتر ہوتا ہے۔ اس سیر سے یہ خطرات کم ہو جاتے ہیں بیماریاں آپ کو اپنا شکار بنائیں۔ اگر صبح کی سیر کے ساتھ آپ مدافعتی قوت میں اضافہ کرنے والی غذائیں بھی استعمال کر لیں تو اس مزید فوائد حاصل ہوں گے۔
کچھ طبی تحقیقات میں یہ بات سامنے آئے تھی کہ جو لوگ ہفتے میں پانچ دن تیس منٹوں کے لیے ورزش کرتے ہیں ان میں بیماریوں کے خطرات میں تنتالیس فیصد تک کم ہو جاتے ہیں۔ اس کے باوجود بھی اگر آپ کو موسمی بیماریاں متاثر کریں تو یہ شدت اختیار نہیں کرتیں۔ جس سے آپ آسانی کے ساتھ ان سے نجات پا سکتے ہیں۔
پیٹ کی چربی بھی پگھلے
صبح کی سیر پر دس جملے پڑھنے کے بعد یہ بھی جان لیں کہ اس سے پیٹ کی چربی بھی پگھلائی جا سکتی ہے۔ جس سے آپ کے مجموعی وزن میں بھی کمی آتی ہے۔ اس سے آپ کو صحت مندانہ زندگی گزارنے میں مدد ملے گی۔
جب آپ تینس منٹوں کے لیے آہستہ سے واک کرتے ہیں تو اس سے آپ ایک سو پچاس کیلوریز برن کر سکتے ہیں۔ کیلوریز برن کرنے کے ساتھ صحت مد غذاؤں کا استعمال آپ کی پیٹ کی چربی کو تیزی سے کم کرنا شروع کر دے گا۔ کوشش کیجیے کہ صبح کی سیر کے ساتھ فاسٹ فوڈ نہ استعمال کی جائے۔
موڈ میں بہتری
صبح کی سیر کے فوائد میں یہ بھی شامل ہے کہ یہ آپ کے موڈ کو بہتر بناتی ہے۔ کیا آپ اس کی وجہ جانتے ہیں؟ صبح کی واک یا سیر سے آپ کا ذہنی دباؤ کم ہوتا ہے۔ اضطراب میں کمی آتی ہے۔ ڈپریشن اور تھکاوٹ کی علامات بھی شدت اختیار نہیں کرتیں۔
اسی لیے صبح کی سیر آپ کے موڈ کو بہتر بناتی ہے۔ اگر آپ کے پاس وقت کی قلت ہوتی ہے تو صرف بیس سے تیس منٹوں کے لیے واک کر لیں۔ ہفتے میں پانچ دن واک کرنا بھی آپ کے موڈ پر مثبت اثرات مرتب کر سکتا ہے۔
انرجی لیول میں اضافہ
صبح کی سیر یا مارننگ واک آپ کے انرجی لیول کو بڑھانے کا ایک بہترین ذریعہ ہے۔ خاص طور پر تب جب آپ واک کرنے کسی پارک یا کھلی جگہ پر جائیں۔ کیوں کہ طبی تحقیقات کہتی ہیں کہ باہر سیر کرنے سے انرجی میں بیس فیصد تک اضافہ ہوتا ہے۔ بیس فیصد تک اضافہ ان لوگوں کی نسبت جو گھر میں ہی سیر یا واک کرتے ہیں۔
یہ بات یاد رکھیں کہ صبح کی سیر آپ کو کافی یا چائے سے بھی زیادہ انرجی دیتی ہے۔ اگر آپ ہر صبح تھکے تھکے سے اٹھتے ہیں تو مارننگ واک کو اپنی روٹین کا حصہ بنائیں۔ امید ہے کہ چند ہی دنوں میں آپ کا انرجی لیول بڑھنا شروع ہو جائے گا۔
خون کی روانی میں بہتری
صبح کی سیر مضمون پڑھتے ہوئے یہ بات بھی جان لیں کہ اس سے آپ کے جسم میں خون کی روانی بہتر ہوتی ہے۔ جب آپ صبح کو سیر پر جاتے ہیں تو اس سے آپ کے دل کی دھڑکن بڑھتی ہے۔ جس سے بلڈ پریشر کم ہونا شروع ہو جاتا ہے۔
اس سیر سے چند ہی دنوں میں آپ کے دل کے صحت میں بہتری آتی ہے۔ اس کے علاوہ یہ پورے جسم میں خون کی روانی کو بہتر بناتی ہے۔ حتی کہ سیر کی مدد سے آپ اسٹروک کے خطرات کو بھی کم کر سکتے ہیں۔ ہر روز دو میل تک پیدل چلنے سے اسٹروک کے خطرات کم ہو جاتے ہیں۔
پٹھوں کی مضبوطی
صبح کی سیر سے آپ کے پٹھے بھی مضبوط ہوتے ہیں۔ خاص طور پر ٹانگوں کے پٹھوں کی مضبوطی میں اضافہ ہوتا ہے۔ اگر آپ مفید نتائج حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نارمل رفتار میں واک یا سیر کریں۔
اس کے علاوہ کوشش کریں کہ ہر روز روٹین میں تبدیلی کی جائے۔ کبھی پارک میں واک کریں۔ تو کبھی لمبی سیڑھیاں چڑھنا شروع کر دیں۔ صبح کے سیر کے ساتھ آپ سکواٹ بھی کر سکتے ہیں۔ اس سے پٹھے مزید مضبوط ہو جائیں گے۔
دماغی صحت پر مثبت اثرات
سیر کے کیا فائدے ہیں؟ امید ہے کہ اب تک آپ کو اس سوال کا جواب مل چکا ہو گا۔ اس کے ساتھ یہ بات بھی جان لیں کہ صبح کی سیر سے آپ کی دماغی صحت بھی بہتر ہوتی ہے۔ آپ کو توجہ مرکوز کرنے میں مشکل پیش نہیں آتی۔
جو بوڑھے افراد اپنے دن کا آغاز صبح کی سیر سے کرتے ہیں ان کا دماغ اچھ طریقے سے کام کرتا ہے۔ اس کے علاوہ سیر سے آپ کی تخلیقی قوت میں بھی اضافہ ہوتا ہے۔ جس سے آپ آسانی کے ساتھ مسائل کو حل کر سکتے ہیں۔ پھر وہی بات کہ پارک میں سیر کرنے سے آپ کے لیے زیادہ فائدے مند ہے۔
اپنے پارٹنر کے ساتھ سیر پر جانا آپ کے لیے فائدوں کو مزید بڑھا دے گا۔ اس لیے کوشش کریں کہ سیر پر جاتے ہوئے اپنے پارٹنر یا کسی اور کو ساتھ لے لیں۔
نیند کی کمی کا خاتمہ
جن لوگوں کو نیند نہیں آتی، انہیں صبح کی سیر کا مشورہ دیا جاتا ہے۔ کیوں کہ صبح کی سیر نیند کی کمی ایک آزمودہ علاج ہے۔ اس لیے جن لوگوں کو نیند کے مسائل لاحق ہیں انہیں باقاعدگی سے سیر کرنی چاہیے۔
شام کی سیر نیند کے لیے صبح کی سیر جتنی فائدے مند نہیں ہوتی۔ اس لیے کوشش کریں کہ سورج سے نکلنے سے پہلے بیدار ہوا جائے۔ اس کے بعد نماز ادا کریں۔ اور پھر واک پر چلے جائیں۔ امید ہے کہ چند ہی دنوں میں آپ کو پرسکون نیند آنا شروع ہو جائے گی۔
ذیابیطس کے خطرات میں کمی
صبح کی سیر پر مضمون پڑھتے ہوئے یہ بات یاد رکھیں کہ اس سے ذیابیطس کے خطرات کم ہوتے ہیں۔ اس کے علاوہ بلڈ شوگر لیول میں بھی کمی لائی جا سکتی ہے۔ ہر روز تیس منٹوں کے لیے سیر کرنے سے ذیابیطس ٹائپ ٹو کے خطرات میں کمی آتی ہے۔
باقاعدگی کے ساتھ سیر کرنے سے آپ کا جسم انسولین کو بہتر طریقے سے رسپانڈ کرتا ہے۔ جس سے آپ کے بلڈ شوگر لیول میں بھی بہتری آتی ہے۔ حتی کہ جن لوگوں کو ذیابیطس متاثر کر چکی ہے ان کے لیے بھی صبح کی سیر نہایت ضرورر ہے۔
الزائمر کا خطرہ بھی کم
کیا آپ یہ بات جانتے ہیں کہ صبح کی سیر سے الزائمر کے خطرے کو بھی کم کیا جا سکتا ہے۔ الزائمر ایک دماغی بیماری ہے۔ اس بیماری کی وجہ سے آپ کے میموری، سوچنے، اور سیکھنے کی صلاحیت متاثر ہوتی ہے۔ یہ بیماری عام طور ہر بوڑھے افراد کو متاثر کرتی ہے۔
لیکن مارننگ واک سے اس بیماری کے خطرات کو کم کیا جا سکتا ہے۔ اس کے علاوہ صبح کی سیر سے ڈیمینشیا کے خطرات بھی کم ہوں گے۔ لیکن شرط یہ ہے کہ آپ کو صبح کی سیر باقاعدگی کے ساتھ کرنا ہو گی۔
صبح کی سیر پر اشعار
صبح کی سیر پر مضمون تو آپ نے پڑھ لیا ہے۔ اب صبح کی سیر پر اشعار بھی دیکھ لیں۔ ویسے تو بہت سارے شعر ہیں جو صبح کی سیر کے فوائد کو اجاگر کرتے ہیں۔ لیکن میرا پسندیدہ شعر ملاحظہ فرمائیں۔
صبح کو جو اٹھتا ہے پاتا ہے صحت بے گماں
جاگنا ہے صبح کا تندرستی کا اک نشاں
صبح کی سیر پر یہ شعر اس بات کو عیاں کرتا ہے کہ یہ عادت کس قدر فائدے مند ہے۔ تو پھر آج ہی سے صبح کی سیر کرنے کی عادت اپنائیں۔
اختتام
صبح کی سیر کے فائدے آپ نے اس مضمون میں پڑھ لیے ہیں۔ اب ہم کو یہ دیکھنا ہے کہ آپ کب سے صبح کی سیر پر جانا شروع کرتے ہیں۔ صبح کی سیر کی عادت اپنانے کے کچھ ہی دنوں بعد آپ کو فوائد حاصل ہونا شروع ہو جائیں گے۔ ان فوائد کے متعلق پھر ہمیں بھی آگاہ کیجیے گا۔
سوالات و جوابات
سیر کے کیا فائدے ہیں؟
صبح کی سیر کے فائدے بہت زیادہ ہیں۔ یہ آپ کے دل کی صحت کو بہتر بناتی ہے۔ اس کے علاوہ سیر کی مدد سے موڈ کو بھی بہتر بنایا جا سکتا ہے۔ سیر آپ کو وزن کم کرنے میں بھی مدد دیتی ہے۔
سیر کے معنی کیا ہیں؟
صبح کی سیر کو مارننگ واک بھی کہا جاتا ہے۔ سیر کے معنی یہ ہیں کہ آپ بیس سے تیس منٹوں کے لیے چلنے جا رہے ہیں۔ جب آپ اتنی دیر چلیں گے تو اس کو سیر کا نام دیا جائے گا۔
صبح کی سیر کیوں ضروری ہے؟
صبح کی سیر سبھی کے لیے بہت ضروری ہوتی ہے۔ یہ آپ کی جسمانی و دماغی صحت کی ضامن ہے۔ اس لیے ہر روز صبح کی سیر پر جانے کی عادت اپنائیں۔