دوڑنے، رننگ، یا جاگنگ کو اگر ورزش کی سب سے بہترین قسم کا نام دیا جائے تو بے جا نہ ہو گا۔ یہ ورزش کرنے کے لیے آپ کو ایک روپیہ بھی خرچ کرنے کی ضرورت نہیں ہوتی۔ اس کے علاوہ دوڑنے کے فائدے دوسری ورزشوں سے زیادہ ہوتے ہیں۔
دوڑنے کی ورزش کے متعلق سب سے اچھی بات یہ ہے کہ آپ اس کو کسی بھی وقت کر سکتے ہیں۔ مطلب کہ ضروری نہیں کہ آپ نے صبح اٹھ کر ہی دوڑنا ہے اور زیادہ دیر تک دوڑنا ہے۔ مختصرا وقت کی دوڑ بھی آپ کو فائدہ پہنچاتی ہے۔ حتی کے دس منٹ کی جاگنگ بھی آپ کے دل کو صحت مند بنا سکتی ہے۔
یہ نہ صرف آپ کو دل کی بیماریوں سے بچائے گی بلکہ موڈ میں بھی بہتری لائے گی۔ جس سے آپ کو ڈپریشن وغیرہ کا سامنا نہیں کرنا پڑے گا۔ یہی وجہ ہے کہ دوڑنے یا جاگنگ کی مدد سے آپ صحت مندانہ زندگی گزارنا شروع ہو جائیں گے۔ تو چلیے پھر دوڑنے کے فوائد پر بات کرتے ہیں۔
دوڑنے کے فائدے
اگر آپ باقاعدگی کے ساتھ دوڑنا شروع کر دیں تو آپ کو مندرجہ ذیل فوائد حاصل ہو سکتے ہیں۔
یادداشت میں بہتری
کیا آپ جانتے ہیں کہ دوڑنا یادداشت کی کمزوری کا ایک بہترین علاج ہے۔ طبی ماہرین کی رائے کہ ہے کہ اگر آپ کو چیزیں یاد رکھنے میں مشکل کا سامنا کرنا پڑتا ہے تو دوڑنا شروع کر دیں۔ دوڑنے سے آپ کی یادداشت بہتر ہونا شروع ہو جائے گی۔ لیکن کیسے؟
جب آپ دوڑتے ہیں تو اس سے آپ کے دماغ پر مختصراً اور لمبے عرصے کے لیے مثبت اثرات مرتب ہوتے ہیں۔ جب آپ دوڑتے یا جاگنگ کرتے ہیں تو اس سے آپ کا پسینہ بہتا ہے۔ اور آپ کے دل کی دھڑکن بھی تیز ہوتی ہے۔ ان دو چیزوں کی وجہ سے آپ کے ہپو کیمپس کا سائز بڑھ سکتا ہے۔
ہپوکیمپس آپ کے دماغ کا حصہ ہوتا ہے۔ یہی حصہ میموری یعنی یادداشت اور سیکھنے کی صلاحیت کا ذمہ دار ہوتا ہے۔ اسی لیے تو ہم کہتے ہیں کہ یادداشت کی کمزوری کا سامنا کرنا والوں کے لیے دوڑنا دوا کا درجہ رکھتا ہے۔
وزن میں کمی لائے
دوڑنے کے فوائد میں یہ بھی شامل ہے کہ یہ وزن میں کمی لانے کے بہترین طریقوں میں شامل ہے۔ جتنا تیز آپ دوڑیں گے اتنی ہی تیزی سے آپ کے وزن میں کمی آئے گی۔ لیکن تیز دوڑنے کے ساتھ آپ نے اس بات کا خیال رکھنا ہے کہ آپ کو کوئی انجری نہ ہو جائے۔
وزن میں کمی لانے کے لیے دوڑنے کے ساتھ آپ کو اپنی غذا کی طرف بھی توجہ دینا ہو گی۔ یہ نہ ہو کہ آپ محنت کے ساتھ دوڑیں اور پھر رات کو پیٹ بھر کر فاسٹ فوڈ کھا لیں۔ اس طرح دوڑنا یا جاگنگ آپ کے لیے مفید نہیں ہو گی۔ صحت مند غذائیں استعمال کیجیے اور دوڑیے۔ پھر دیکھیے کہ کیسے چند ہی دنوں میں آپ کا وزن کم ہوتا ہے۔
مدافعتی نظام کی مضبوطی
آپ نے بہت سارے لوگوں سے سنا ہو گا کہ دوڑنے کی عادت آپ کو کمزور کر دیتی ہے۔ لیکن حقیقت میں ایسا نہیں ہے۔ دوڑنا یا جاگنگ کرنا آپ کے مدافعتی نظام کو مضبوط بناتا ہے۔ جس سے آپ بیماریوں سے بچ جاتے ہیں۔ اور صحت مند زندگی گزارتے ہیں۔
دوڑنے سے جب آپ کا مدافعتی نظام مضبوط ہوتا ہے تو آپ کو موسمی بیماریاں اپنا شکار نہیں بناتیں۔ اس بات کے امکانات کم ہوتے ہیں کہ سانس کی اوپر والی نالی کا انفیکشن آپ کو متاثر کرے۔ اس کے ساتھ دوڑنے کی عادت دائمی بیماریوں یعنی ذیابیطس کے خطرات کو بھی کم کرے گی۔
اگر آپ دوڑنے کے ساتھ مدافعتی قوت میں اضافہ کرنے والی غذائیں استعمال کرتے ہیں تو اس سے زیادہ مفید نتائج حاصل ہوں گے۔ دوڑنا اور صحت مند غذائیں ہی وہ نسخہ ہیں جو آپ کو بیماریوں سے بچائیں گی۔
گٹھیا کے خطرات میں کمی
بہت ساری تحقیقات میں یہ بات ثابت ہو چکی ہے کہ دوڑنے سے گٹھیا کے خطرات کم ہو جاتے ہیں۔ جو لوگ دوڑتے ہیں ان کو گٹھیا کے مسائل سمیت جوڑوں کی بیماریوں کا سامنا نہیں کرنا پڑتا۔ دوڑنے سے آپ کے گھٹنے مضبوط ہوتے ہیں۔ حتی کہ آپ کو کو کمر کے مسائل بھی لاحق نہیں ہوتے۔
جتنا زیادہ آپ دوڑیں گے اتنا ہی زیادہ گٹھیا کے خطرات میں کمی آئے گی۔ گٹھیا آپ جانتے ہیں کہ ایک خطرناک بیماری ہوتی ہے۔ جس کی وجہ سے آپ کو شدید درد کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ اور گٹھیا کا مؤثر علاج بھی آپ کے لیے مشکل ہو سکتا ہے۔ اس لیے پہلے ہی دوڑ کر گٹھیا کے خطرات کو کم کر لیجیے۔
دل کی صحت میں بہتری
دوڑنے یا جاگنگ کے فوائد میں یہ شامل ہے کہ یہ آپ کے دل کی صحت کو بہتر بناتی ہے۔ دس منٹوں کے لیے بھی دوڑنا آپ میں دل کی بیماریوں کے خطرات کو کم کر دیتا ہے۔ حتی کہ دوڑنے سے بھی اس بات کے امکانات کم ہوں گے کہ دل کی بیماریوں کی وجہ سے آپ کی موت واقع ہو۔
دوڑنے کی وجہ سے آپ کا ریسٹنگ ہارٹ ریٹ کم ہوتا ہے۔ یعنی آرام کے دوران آپ کے دل کی دھڑکن کم ہوتی ہے۔ یہ آپ کی مجموعی صحت کے لیے ایک بہترین آپشن ہوتا ہے۔ تو پھر دوڑنے کی عادت اپنا کر آپ اپنے دل کی صحت کو بہتر کیوں نہیں بناتے؟
ذہنی دباؤ کا خاتمہ
اگر آپ دوڑتے ہیں تو اس سے آپ کو ذہنی دباؤ سے نجات پانے میں مدد ملے گی۔ دوڑنا آپ کے دماغ کو سٹریس کے منفی اثرات سے محفوظ رکھتا ہے۔ حتی کے عمر میں اضافے کی وجہ سے بھی آپ کا دماغ متاثر نہیں ہوتا۔
طبی تحقیقات بھی دوڑنے کو ذہنی دباؤ کے خاتمے کا بہترین ذریعہ بتاتی ہیں۔ یہ ضروری نہیں ہے کہ ذہنی دباؤ کو ختم کرنے کے لیے آپ نے ہفتے میں ساتوں دن ہی دوڑنا ہے۔ اگر آپ پانچ دن کے لیے بھی دوڑ لیتے ہیں۔ تو یہ بھی آپ کے ذہنی دباؤ کو ختم کرنے میں مدد دے گا۔
نیند کی کوالٹی بھی بہتر ہو
دوڑنے کی وجہ سے آپ کی نیند کی کوالٹی بھی بہتر ہو سکتی ہے۔ اور آپ جانتے ہیں کہ نیند آپ کی صحت کے لیے کتنی ضروری ہوتی ہے۔ کیوں کہ جب آپ سوتے ہیں تو اس سے کا جسم ری پئیر ہوتا ہے۔ اور پھر آپ ہر صبح کو فریش اٹھتے ہیں۔
بہترین نیند کے لیے کوشش کیجیے کہ صبح کے وقت دوڑا جائے۔ اس سے آپ میں ایک کیمیکل پیدا ہو گا۔ اس کیمیکل کا نام انڈورفنز ہے۔ یہ کیمیکل آپ کو درد اور سٹریس سے نجات پانے میں مدد دیتا ہے۔ جس سے آپ کی نیند کی کوالٹی بہتر ہوتی ہے۔
اگر آپ کو نیند کی کمی کا سامنا ہے تو دوڑنا شروع کر دیں۔ یہ آپ کے لیے نیند کی کمی کا سب سے مؤثر علاج ثابت ہو گا۔ پھر آپ پرسکون ہو کر سو سکیں گے۔ اور صبح کو فریش اٹھیں گے۔
ڈپریشن کا خاتمہ
دوڑنے کی وجہ سے آپ کو ڈپریشن کو ختم کرنے میں بھی مدد ملے گی۔ اس میں کوئی شک نہیں کہ ورزش کی عادت کو سینکڑوں سالوں سے ڈپریشن اور ذہنی دباؤ کے خاتمے کے لیے استعمال کیا جا رہا ہے۔
اگر آپ کو بھی ڈپریشن کی علامات کا سامنا ہے تو دوڑنے کی عادت کو اپنا لیں۔ یہ مت سوچیں کہ جاگنگ سے آپ کمزور ہو جائیں گے۔ جاگنگ کے ساتھ صحت مند غذائیں استعمال کریں۔ کیوں کہ صحت مند غذا بھی آپ کو ڈپریشن سے نجات پانے میں مدد دیتی ہے۔
جاگنگ کے فوائد اور صحت مند غذا کا کمبی نیشن آپ کی ڈپریشن کو تیزی سے کم کرے گا۔ چند ہی ہفتوں میں آپ ذہنی دباؤ اور ڈپریشن سے نجات پانے میں کامیاب ہو جائیں گے۔
انسولین ریزسٹنس کا خاتمہ
سب سے پہلے تو یہ سمجھ لیں کہ انسولین ریزسٹنس کیا ہوتی ہے۔ انسولین آپ کے جسم میں ایک ہارمون ہوتا ہے جو بلڈ شوگر کے لیولز کو متوازن رکھتا ہے۔ جب آپ کے جسم کے دوسرے سیلز انسولین کو رسپانڈ نہیں کرتے تو پھر اسے انسولین ریزسٹنس کا نام دیا جاتا ہے۔ انسولین ریزسٹنس پری-ذیابیطس کی ایک نشانی ہوتی ہے۔
لیکن آپ کے لیے میرے پاس ایک خوش خبری ہے۔ دوڑنے سے انسولین ریزسٹنس کو کم کیا جا سکتا ہے۔ کیوں کہ دوڑنے سے آپ کے جسم سے فیٹ اور سوزش کم ہوتی ہے۔ دوڑنے کی عادت اپنائیں اور انسولین کے مسائل کو ختم کریں۔
دوڑنے والی مشین
اس میں کوئی شک نہیں کہ بازار سے آپ کو دوڑنے والی مشین مل جاتی ہے۔ اس مشین کو ٹرید مل کہتتے ہیں۔ لیکن اس کی قیمت لاکھوں میں ہوتی ہے۔ اور اسے چلانے کے لیے آپ کو بجلی کی بھی ضرورت ہوتی ہے۔ جس سے بِل بہت زیادہ آتا ہے۔
اس کے برعکس اگر آپ پارک وغیرہ میں جاگنگ کریں تو یہ فری میں ہوتی ہے۔ اس کے علاوہ پارک میں جاگنگ کرنا زیادہ فائدہ مند ہوتا ہے۔ کیوں کہ آپ کو آکسیجن زیادہ ملتی ہے۔ تو پھر میرا سوال یہ ہے کہ آپ دوڑنے والی مشین کیوں خریدنا چاہتے ہیں؟
دوڑنے کا طریقہ
دوڑنے کا طریقہ کوئی بہت زیادہ مشکل نہیں ہے۔ اچھے شوز خرید لیں جو آپ کے لیے آرام دہ ہوں۔ لباس بھی وہ پہنیں جو آپ دوڑنے کے دوران کسی مشکل کا باعث نہ بنے۔ شروع میں تیز مت دوڑیں۔
آہستہ آہستہ پھر اپنی سپیڈ میں اضافہ کرتے جائیں۔ یہ دوڑنے کا بہترین طریقہ ہو گا۔
اختتام
دوڑنے کے فائدے آپ نے جان لیے ہیں۔ اب خود سے تہیہ کریں کہ آپ ہر روز دوڑنے کی عادت کی اپنائیں گے۔ چاہے دس منٹ کے لیے۔ یہ عادت آپ کو صحت مند بنا کر ہی دم لے گی۔
سوالات و جوابات
دوڑنے کے فوائد کیا ہیں؟
دوڑنے کے فائدے بہت زیادہ ہوتے ہیں۔ یہ آپ کی دل کی صحت کو بہتر بناتی ہے۔ اس کے علاوہ آپ کو وزن کم کرنے میں بھی مدد ملتی ہے۔ یہ ڈپریشن کے لیول کو بھی کم کر سکتی ہے۔
کیا دوڑنے والی مشین خریدنی چاہیے؟
بالکل بھی نہیں۔ آپ کو دوڑنے کے لیے مشین خریدنے کی ضرورت نہیں ہے۔ آپ کیوں اپنے لاکھوں روپے خرچ کرنا چاہتے ہیں۔ اس کے برعکس آپ پارک یا قدرتی جگہوں پر دوڑا کریں۔ یہ آپ کے لیے زیادہ مفید رہے گا۔
دوڑنے کا سب سے بہترین طریقہ کیا ہے؟
دوڑنے کا سب سے بہترین طریقہ یہ ہے کہ سب سے پہلے اچھے شوز خریدیں۔ پھر آرام دہ ٹراؤزر یا شارٹس۔ اس کے بعد شروع کے دن آہستہ آہستہ دوڑیں۔ پھر اپنی سپیڈ میں اضافہ کرتے جائیں۔