یہ پھٹکری ہے جو فوائد کے لیے استعمال کی جاتی ہے۔

پھٹکری کے فوائد – جانیے کہ یہ آپ کو کیسے فائدے پہنچاتی ہے

پھٹکری کے فوائد اور نقصان کیا ہیں؟ اور اس کو کیسے استعمال کرنا چاہیے؟ کیا پھٹکری کو کھا سکتے ہیں؟ آج ہم ان سوالات کے تفصیل سے جوابات جاننے لگے ہیں۔ تا کہ اس کے متعلق آپ کو مکمل معلومات مل سکیں۔

پھٹکری ایک کمپاؤنڈ ہے جس میں ایلومینیم پایا جاتا ہے۔ کاسمیٹکس میں اسے پوٹاشیم ایلم کا نام بھی دیا جاتا ہے۔ جب بات آئے اینٹی بیکٹیریل خصوصیات کی تو بہت کم ایسی چیزیں ہیں جو پھٹکری کا مقابلہ کرتی ہیں۔ تاہم بہت زیادہ لمبے عرصے تک اس کو استعمال نہیں کرنا چاہیے۔ کیوں کہ اس سے پھٹکری کے نقصان کا بھی سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

چاہے آپ ڈینڈرف یا سکری کو ختم کرنا چاہتے ہیں یا پھر شیونگ کے بعد جراثیموں کو سے بچنا چاہتے ہیں، پھٹکری کا استعمال آپ کے لیے ایک بہترین آپشن ثابت ہو گا۔ حتی کہ کئی علاقوں میں پھٹکری کو ہئیر رموول یعنی غیر ضروری بال ہٹانے کے لیے بھی استعمال کیا جاتا ہے۔

پھٹکری کا فارمولا

یہ پھٹکری کا فارمولا ہی ہے جس کی بنا پر اسے مختلف کاسمیٹک پروڈوکٹس میں استعمال کیا جاتا ہے۔ پھٹکری ایک آسٹرنجنٹ ہے۔ مطلب کہ پھٹکری کے استعمال سے جِلد سکڑ جاتی ہے۔ اس کے استعمال سے جِلد کو ٹائٹ بھی کیا جا سکتا ہے۔

یہ بات بھی جان لیں کہ پھٹکری میں بیکٹیریا کو ختم کرنے والی خصوصیات پائی جاتی ہیں۔ جس کا مطلب یہ ہے کہ اس کے استعمال سے بیکٹیریا کی افزائش کو روکا جا سکتا ہے۔ یہ بہت ساری پروڈکٹس کو بھی بیکٹیریا سے بچاتی ہے اور ان کے لائف سائیکل میں اضافہ کرتی ہے۔

پھٹکری کے فارمولا، ایلومینیم یا پوٹاشیم ایلم، کی وجہ سے اسے ادویات میں بھی استعمال کیا جاتا ہے۔ اسے ادویات میں بطور ایڈجووَنٹ شامل کیا جاتا ہے۔ اس مطلب ہے کہ جس دوا میں شامل ہوتی ہے اس کو امیون سسٹم بہتر طریقے سے رسپانڈ کرتا ہے۔

پھٹکری کے فائدے، فارمولے، اور اس کے تعارف پر تو ہم نے تفصیل سے بات کر لی ہے۔ اب ہم اس کے فوائد پر روشنی ڈالتے ہیں۔

پھٹکری کے فوائد

یقین کیجیے اگر آپ پھٹکری کو صحیح طریقے سے استعمال کریں گے تو آپ کو فوائد حاصل کرنے سے کوئی نہیں روک سکتا۔

ویکسنگ کے بعد استعمال

ویکسنگ آج کل ہر مرد و عورت کی ضرورت بن چکی ہے۔ لیکن ویکسنگ کے بعد کچھ اثرات کا بھی سامنا کرنا پڑتا ہے۔ کیوں کہ ویکسنگ کے دوران بعض اوقات کٹ لگ جاتے ہیں۔ ان کٹس میں بیکٹیریا افزائش پا سکتے ہیں۔ اس کے علاوہ جِلد کے اندر بال بڑھنا شروع ہو سکتے ہیں۔

ویکسنگ کے بعد آپ کو جِلد کی بے چینی کا بھی سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ لیکن گھبرائیے نہیں۔ ان سب کا بہترین علاج پھٹکری ہے۔ ویکسنگ کے بعد پھٹکری آپ کی جلد کو بیکٹیریا کے اثرات سے بچائے گی۔ اس کے علاوہ پھٹکری کی اینٹی سیپٹک خصوصیات بھی اپنا کام دکھاتی ہیں اور آپ کی جلد کو محفوظ بناتی ہیں۔

چاہے آپ گھر پر خود ہی ویکس کر رہے ہیں یا ویکسنگ کے لیے کسی سنٹر جا رہے ہیں، اس بات کو یقینی بنائیں کہ ویکسنگ کے بعد پھٹکری استعمال کی جائے۔ اس کا استعمال آپ کو طبی مسائل سے بچائے گا۔

ڈینڈرف کا خاتمہ

کیا آپ بھی ڈینڈرف کی وجہ سے پریشان ہیں؟ اور کیا سر کی خارش سے آپ کو بار بار لوگوں کے سامنے شرمندہ ہونا پڑتا ہے؟ اس مسئلے کی وجہ سے آپ کو پریشان ہونے کی ضرورت نہیں ہے۔ کیوں کہ پھٹکری آپ کو ان مسائل سے نجات پانے میں مدد دے گی۔

پھٹکری میں پائی جانے والی اینٹی بیکٹیریل خصوصیات ڈینڈرف اور سر کی خارش کو ختم کرنے میں مدد دیتی ہیں۔ عام طور پر یہ دونوں مسائل بیکٹیریا کی وجہ سے لاحق ہوتے ہیں۔ اور پھٹکری ان بیکٹیریا ہی کو ختم کرتی ہے۔

ڈینڈرف اور سر کی خارش سے نجات پانے کے لیے آپ نے پھٹکری کو پانی میں مکس کر لینا ہے۔ پھر اس پانی سے سر کو دھو لیں۔ امید ہے کہ چند ہی دنوں میں یہ دونوں مسائل ختم ہو جائیں گے۔ اور آپ کے سر کی جلد کی صحت میں بھی بہتری آئے گی۔

بغلوں کی بو کا خاتمہ

گرمیوں اور حتی کہ سردیوں کے دوران بھی مرد و خواتین کو بغلوں کی بو کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ بغلوں میں چوں کہ پسینہ آتا ہے اس لیے یہاں بیکٹیریا افزائش پانے لگتے ہیں۔ اور پھر بغلوں سے بو آنے لگتی ہے جو دوسروں کے لیے ناقابل برداشت ہوتی ہے۔

لیکن بغلوں کی اس بو کو پھٹکری کی مدد سے کنٹرول کیا جا سکتا ہے۔ اس کو پانی میں شامل کر کے بغلوں کو دھویا جا سکتا ہے۔ اس کے علاوہ پھٹکری کو بھگو کر بھی بغلوں کی جِلد پر رگڑا جا سکتا ہے۔ بغلوں کی بو کو پھٹکری والی پرفیوم سے بھی کنٹرول کیا جا سکتا ہے۔

بہت سارئ خوشبوؤں میں پھٹکری کو بطور ڈیوڈرنٹ استعمال کیا جاتا ہے۔ یہ آپ کی بغلوں کے بیکٹیریا کو ختم کرنے میں مدد دے گی۔ جس کے نتیجے میں آپ کی بغلوں سے بو نہیں آئے گی۔ اور دوسروں کو آپ کے قریب آنے میں مسئلہ نہیں ہو گا۔

ایکنی سے نجات

پھٹکری کو ایکنی سے نجات پانے کے لیے بھی استعمال کیا جاتا ہے۔ یہ جلد کو اچھے طریقے سے صاف کرتی ہے۔ اور بیکٹیریا کو ختم کرنے میں مدد دیتی ہے۔ پھٹکری جب بیکٹیریا کو ختم کرتی ہے تو اس سے جِلد کو ٹائٹ کرنے میں مدد ملتی ہے۔

اس سے یہ امید کی جاتی ہے کہ ایکنی کی شدت میں کمی آئے گی۔ کوشش کیجیے کہ ایکنی کے علاج کے لیے پھٹکری کو استعمال کرنے سے پہلے کسی ڈرماٹالوجسٹ یا طبی معالج سے رجوع کر لیں۔

جلد کے نکھار میں اضافہ

کیا آپ بھی جلد کے نکھار میں اضافہ کرنا چاہتے ہیں؟ تو آپ کے لیے پھٹکری ایک بہترین آپشن ہے۔ خاص طور پر لوگ چہرے کی نکھار کو بڑھانا چاہتے ہیں کیوں کہ چہرے کی جلد میں سیلز ختم یعنی ڈیڈ ہو جاتے ہیں۔ ان ڈیڈ سیلز کو ہٹا کر جلد کے نکھار میں اضافہ کیا جا سکتا ہے۔

جب آپ کو پھٹکری کو استعمال کرتے ہیں تو اس سے جلد کے ڈیڈ سیلز کو ہٹانے میں مدد ملتی ہے۔ پگمنٹیشن کا خاتمہ ہوتا ہے اور ڈارک سپاٹ یعنی سیاہ دھبوں سے نجات پانے میں بھی مدد ملتی ہے۔ تو ابھی پھٹکری استعمال کیجیے اور جلد کے نکھار میں اضافہ کریں۔

شیونگ کے بعد پھٹکری کے فوائد

آپ نے دیکھا ہو گا کہ اکثر حماموں میں شیو کرنے کے بعد پھٹکری کو استعمال کیا جاتا ہے۔ ہو سکتا ہے کہ شیونگ کے بعد پھٹکری کے استعمال سے آپ کو بے چینی کا سامنا کرنا پڑتا ہو۔ لیکن یہ بات یاد رکھیں کہ پھٹکری کا استعمال آپ کو بہت سارے طبی مسائل سے بچا سکتا ہے۔

شیو کے دوران اکثر اوقات گردن یا گالوں پر چھوٹے چھوٹے کٹ لگ جاتے ہیں۔ جس سے بیکٹیریا کے حملہ آور ہونے کے چانسز میں اضافہ ہو جاتا ہے۔ اس لیے آپ کو بار شیو کرنے کے بعد پھٹکری ضروری استعمال کرنی چاہیے۔

پھٹکری کے نقصان

اس میں کوئی شک نہیں کہ پھٹکری آپ کے لیے فائدہ مند ہوتی ہے۔ لیکن بعض اوقات اس کی وجہ سے کچھ بے چینی کا بھی سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ شیونگ کے بعد پھٹکری کے استعمال سے آپ کو جلن کا احساس ہو سکتا ہے۔ لیکن یہ احساس نہایت ہی کم وقت کے لیے ہو گا۔

کچھ دیر بعد جلن کا احساس خود ہی ختم ہو جاتا ہے۔ تاہم اگر یہ جلن ختم نہ ہو تو جلد کو اچھی طرح پانی سے دھو لیں۔ اور اگر آپ کو پھٹکری سے الرجی ہو جاتی ہے تو پھر اسے استعمال مت کریں۔ پھٹکری اگر آنکھوں میں داخل ہو جائے تو اس صورت میں بھی نقصانات کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

کیا پھٹکڑی کھا سکتے ہیں؟

طبی ماہرین یہ رائے رکھتے ہیں کہ پھٹکری کو استعمال کرنے سے گریز کرنا چاہیے۔ کیوں کہ پھٹکری کھانے سے آپ کو متلی اور قے کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ اس کے علاوہ آپ کا معدہ بھی ڈسٹرب ہو سکتا ہے۔

اگر آپ نے غلطی سے پھٹکری کھا لی ہے تو کوشش کیجیے کہ اس کے بعد پانی کو زیادہ مقدار میں استعمال کیا جائے۔ پانی زیادہ پینے سے پھٹکری کے اثرات کی شدت کو کم کرنے میں مدد ملے گی۔ امید ہے کہ اب آپ کو اس سوال کا جواب مل گیا ہو گا کہ کیا پھٹکری کھا سکتے ہیں۔

کچھ آخری الفاظ

آپ نے یہ جان لیا ہے کہ پھٹکری کے فوائد کون سے ہیں۔ کیسے پھٹکری بغلوں کی بو کو ختم کرنے میں مدد دیتی ہے۔ اور کیسے یہ سر کی خارش سے نجات دلاتی ہے۔ پھٹکری کو محفوظ طریقے سے استعمال کریں اور کم وقت میں فائدے حاصل کریں۔

سوالات و جوابات

پھٹکڑی کو انگلش میں کیا کہتے ہیں؟

پھٹکری کو انگلش میں ایلم کہتے ہیں۔ ہمارے ہاں عام طور پر یہ لفظ استعمال نہیں کیا جاتا۔ یہ ممکن ہے آپ جب پنسار کی دوکان پر جا کر کہیں کہ مجھے ایلم چاہیے تو وہ حیرانگی سے آپ کا منہ تکنا شروع کر دے کہ ایلم کیا چیز ہے۔

کیا پھٹکڑی کھا سکتے ہیں؟

پھٹکری کو کھانے سے گریز کریں۔ یہ آپ کے معدے پر منفی اثرات مرتب کر سکتی ہے۔ اس کے برعکس اسے جلد پر یا پانی میں مکس کر کے استعمال کریں۔

پھٹکری کا کیمیائی نام کیا ہے؟

پھٹکری کا کیمیائی نام پوٹاشیم ایلومینیم سلفیٹ ہے۔ عام پھٹکری کو پوٹاش ایلم بھی کہتے ہیں۔

شب یمانی کیا ہے؟

کیا آپ یہ بات جانتے ہیں کہ شب یمانی پھٹکری کو ہی کہا جاتا ہے۔ عربی میں پھٹکری کا نام شب یمانی ہے۔ لیکن پاکستان میں بہت کم لوگ پھٹکری کے اس نام سے واقف ہوتے ہیں۔

پھٹکڑی کو عربی میں کیا کہتے ہیں؟

پھٹکری کو عربی میں شب یمانی کہا جاتا ہے۔ اگر آپ سعودی عرب یا کسی اور عرب ملک میں ہیں تو وہاں پھٹکری کو شب یمانی کے نام سے خریدا جا سکتا ہے۔

پھٹکری in English

پھٹکری کو انگلش میں لوگ ایلم کہتے ہیں۔ اس میں ایک کمپاؤنڈ پایا جاتا ہے جس کا نام ایلومینیم ہے۔

پھٹکری English Meaning

پھٹکری کا انگلش میں مطلب ایلم ہے۔ یعنی برف کی شکل کا ایک ایسا ٹکڑا جس میں ایلومینیم پائی جاتی ہے۔

پھٹکری Translate in English

پھٹکری کی ٹرانسلیشن ایلم ہے۔ اب جب بھی کوئی آپ کو پھٹکری کو انگلش میں ٹرانسلیٹ کرنے کو کہے تو سمجھ جائیں کہ آپ نے جواب میں ایلم کہنا ہے۔

About the author

Saeed Iqbal

Saeed Iqbal is a content conqueror who loves to pen down his thoughts, enabling the masses to live a healthy and balanced life. As a content writer, has more than five years of experience, producing health-oriented and SEO-driven articles and blogs.

View all posts