ایلوویرا کے فوائد جانیں اور اس کو استعمال کریں ہر روز۔

ایلوویرا کے فوائد – آپ کی صحت کا ضامن پودا

ایلوویرا کا پودا آپ کی صحت کے لیے ایک چھپا ہوا خزانہ ہے۔ یہ پودا اینٹی آکسیڈنٹ خصوصیات رکھتا ہے۔ اس میں تقریباً پچھہتر قدرتی اجزاء پائے جاتے ہیں جو ہر سطح پر آپ کی صحت کو سپورٹ دیتے ہیں۔ ایلوویرا کے فوائد کو میں ان گنت کہوں گا۔ کیوں کہ اسے کھایا بھی جا سکتا ہے، اس کا جوس بھی بنتا ہے، اور اس کی جیل بھی استعمال کی جاتی ہے۔

اسے نہ صرف سینے میں جلن کا علاج سمجھا جاتا ہے بلکہ اس کی مدد سے بریسٹ کینسر کے خطرات کو بھی کم کیا جا سکتا ہے۔ طبی ماہرین کہتے ہیں کہ ابھی اس کے بہت سارے فوائد دریافت ہونا باقی ہیں۔ تو جو فائدے معلوم ہو چکے ہیں، اب ہم ان کے متعلق تفصیل سے بات کرتے ہیں۔

ایلوویرا کے فوائد

ایلویرا کو اگر آپ اپنی روٹین کا حصہ بنا لیں تو آپ کو مندرجہ ذیل فوائد حاصل ہوں گے۔

منہ کی بدبو سے چھٹکارا

ایلوویرا کا پودا منہ کی بدبو کا بہترین علاج ہے۔ اس کو قدرتی ماؤتھ واش بھی کہا جاتا ہے۔ مارکیٹ سے ملنے والے ماؤتھ واشز کی نسبت اس کا استعمال زیادہ محفوظ ہوتا ہے۔

اس میں چوں کہ وٹامن سی سمیت بہت سے قدرتی اجزاء پائے جاتے ہیں جو کہ پلیک کو بننے سے روکتے ہیں۔ اس کے علاوہ ایلوویرا کی مدد سے مسوڑھوں کی سوزش پر بھی قابو پایا جا سکتا ہے۔

بریسٹ کینسر کے خطرات میں کمی

ایلوویرا کی مدد سے بریسٹ کینسر کے خطرات کو بھی کم کیا جا سکتا ہے۔ اس میں پائے جانے والے کمپاؤنڈز بریسٹ کینسر کی گروتھ کو سست کر دیتے ہیں۔ بریسٹ کینسر کے علاج کے متعلق بھی جاننا آپ کے لیے ضروری ہوتا ہے کیوں کہ بیماری کسی بھی خاتون کو متاثر کر سکتی ہے۔

بریسٹ کینسر سے بچنے کے لیے آپ ایلوویرا کو کسی بھی طرح استعمال کر سکتے ہیں۔ اس کا جوس بھی بنا کر پیا جا سکتا ہے۔ تاہم کچھ طبی ماہرین کی رائے کہ مستقبل میں مزید طبی تحقیقات کی ضرورت ہو گی کہ ایلوویرا کس طرح بریسٹ کینسر کے خطرات کو کم کرتا ہے۔

اینٹی آکسیڈنٹ اور بیکٹیریل خصوصیات

ایلوویرا جیل میں اینٹی آکسیڈنٹ خصوصیات پائی جاتی ہیں جو کہ صحت کے لیے ناگزیر ہوتی ہیں۔ یہ اینٹی بیکٹیریل خصوصیات جسم میں بیکٹیریا کی افزائش کو روکتی ہیں جو کہ انفیکشنز کی وجہ بنتے ہیں۔

اس کے علاوہ ایلوویرا میں اینٹی وائرل اور اینٹی سیپٹک خصوصیات بھی پائی جاتی ہیں۔ ایلوویرا جیل کی یہی خصوصیات ہیں جو کہ زخموں کو جلدی بھرنے میں مدد فراہم کرتی ہیں۔

آئی بی ایس کا علاج

آپ یہ بات جانتے ہوں گے کہ آئی بی ایس کی بیماری کس قدر بے چینی کا باعث بنتی ہے۔ یہ بیماری اسہال اور پیٹ درد کی جیسی علامات کی وجہ بنتی ہے۔ جب آپ کی آنتوں میں فائدہ مند بیکٹیریا کی تعداد کم ہو جاتی ہے تو آئی بی ایس لاحق ہوتی ہے۔

ایلوویرا کی مدد سے آنتوں میں مفید بیکٹیریا کی تعداد میں اضافہ جب کہ نقصان دہ بیکٹیریا کی تعداد میں کمی لائی جا سکتی ہے۔ یہ جیل آنتوں کی سوزش کو بھی کم کر سکتی ہے۔ اسی لیے ایلوویرا کے جوس کو آئی بی ایس کا علاج سمجھا جاتا ہے۔

قبض کا خاتمہ

ایلوویرا کی مدد سے قبض کا بھی خاتمہ کیا جا سکتا ہے۔ قبض سے چھٹکارا پانے کے لیے ایلوویرا کا جوس بنایا جا سکتا ہے۔ اس کے علاوہ اس کا چھلکا اتار کر بھی اس کو استعمال کیا جا سکتا ہے۔

جب آپ چھلکا اتار کر اس کا گودا استعمال کریں گے تو اس سے آپ کا پاخانہ نرم ہو گا اور آسانی کے ساتھ خارج ہو جائے گا۔ تاہم ایک بات یاد رکھیں کہ آپ نے ایلوویرا کو قبض ختم کرنے کے لیے زیادہ مقدار میں استعمال نہیں کرنا۔

ایلوویرا کا چہرے پر استعمال

ایلوویرا کا چہرے پر استعمال بھی بہت مفید ثابت ہوتا ہے۔ یہ جیل چہرے پر جھریوں کے عمل کو سست کر دیتی ہے۔ کچھ طبی تحقیقات میں یہ بات سامنے آئی تھی کہ ایلوویرا جیل کی مدد سے کولاجین کی پروڈکشن کو بھی بڑھایا جا سکتا ہے۔

اس کے علاوہ ایلوویرا کی جیل استعمال کرنے سے جِلد کی خشکی کا بھی سامنا نہیں کرنا پڑتا۔ جس سے آپ کی جِلد کی چمک برقرار رہتی ہے۔

ایلوویرا کا بالوں میں استعمال

ایلوویرا کا بالوں میں استعمال بھی آپ کو بہت سارے فائدے دے گا۔ بلکہ اس کو سر کی خارش کا علاج بھی سمجھا جاتا ہے۔ کیوں کہ اس میں اینٹی بیکٹیریل خصوصیات پائی جاتی ہیں۔

جب آپ ایلوویرا کی جیل کو بالوں میں لگائیں گے تو اس آپ کے بال نہیں ٹوٹیں گے۔ اور ان کی مضبوطی میں اضافہ ہو گا۔ یہ جیل آپ کو سر کی خشکی کو بھی کنٹرول کرنے میں مدد فراہم کرے گی۔

ایلوویرا اور جوڑوں کا درد

جیسا کہ میں اوپر لکھ چکا ہوں کہ ایلوویرا میں سوزش کو کم کرنے والی خصوصیات پائی جاتی ہیں۔ انہی خصوصیات کی وجہ سے الیوویرا کی جیل کو جوڑوں کے درد کے علاج کے لیے استعمال کیا جا سکتا ہے۔ کیوں کہ کئی بار سوزش کی وجہ سے جوڑوں کا درد لاحق ہو سکتا ہے۔

اس لیے جس جوڑ میں درد ہو اس پر یہ جیل لگائیں۔ طبی ماہرین کی نگرانی میں جیل کو استعمال کرنے سے اس کی افادیت میں اضافہ ہو جائے گا۔

منہ کے چھالوں سے نجات

ایلوویرا کی مدد سے منہ کے چھالوں سے بھی جات پائی جا سکتی ہے۔ منہ کے چھالے آپ جانتے ہیں کہ ہونٹوں، زیان، اور منہ کی نچلی سطح پر نمودار ہو سکتے ہیں۔ یہ چھالے کافی تکلیف کا باعث بنتے ہیں۔ اس لیے ان سے نجات پانا نہایت ضروری ہوتا ہے۔

 ایلوویرا ان چھالوں کو کنٹرول کرنے میں مدد دیتی ہے۔ جب آپ یہ جیل استعمال کریں تو اس کے ساتھ آپ کو دوسرے اجزاء استعمال کرنے کی ضرورت نہیں ہو گی۔ اسی بنیاد پر ایلویرا کو منہ کے چھالوں کا بہترین علاج سمجھا جاتا ہے۔

ایلوویرا کا جوس بنانے کا طریقہ

ایلوویرا کا جوس بنانے کا طریقہ بہت آسان ہے۔ بلینڈر میں ایلوویرا کا ایک دو ڈنڈل چھیل کر شامل کر لیں۔ پھر اس میں حسب ذائقہ پانی شامل کریں۔ بلینڈر چلائیں۔ لیجیئے ایلوویرا کا جوس تیار ہے۔ 

کوشش کیجیے کہ اس جوس میں چینی شامل نہ کی جائے۔ کیوں کہ چینی کسی بھی قدرتی چیز کی افادیت کو کم کر دیتی ہے۔

الیوویرا کی تاثیر

بہت سارے لوگ الیوویرا کی تاثیر کے متعلق پوچھتے ہیں۔ لیکن سائنس اور ڈاکٹر حضرات اس ک تاثیر کے متعلق کچھ نہیں بتاتے۔ 

اس لیے ہم کہہ سکتے ہیں کہ ایلوویرا کا کچھ بھی مزاج نہیں ہوتا۔ یہ صرف فائدہ مند ہوتی ہے۔ جس کو باقاعدگی سے استعمال کیا جانا چاہیے۔

ایلوویرا کے نقصانات

بعض اوقات ایلوویرا کو استعمال کرنے سے کافی سارے نقصانات کا سامنا بھی کرنا پڑ سکتا ہے۔ تاہم یہ بات یاد رکھیں کہ اگر آپ اس کو متوازن مقدار میں استعمال کریں گے تو کسی بھی قسم کے نقصان کا سامنا نہیں کرنا پڑے گا۔

ایلوویرا کے استعمال سے آپ کو اسہال اور گردوں کے مسائل لاحق ہو سکتے ہیں۔ کوشش کیجیے کہ کسی طبی معالج کے مشورے کے بعد ہی اس جیل کو استعمال کیا جائے۔

کچھ اخری الفاظ

اس بلاگ میں ایلوویرا کھانے کے فوائد بیان کیے گئے ہیں۔ ایلوویرا کا استعمال آپ کے لیے نہایت فائدہ مند ہے۔ یہی وجہ سے ڈاکٹر حضرات اس کو استعمال کرنے کا مشورہ دیتے ہیں۔ الیوویرا کو اپنی روٹین میں شامل کریں اور فوائد سے بہرہ مند ہوں۔

About the author

Saeed Iqbal

Saeed Iqbal is a content conqueror who loves to pen down his thoughts, enabling the masses to live a healthy and balanced life.

View all posts