السی کے بیج کے فوائد کیا ہیں؟ یا السی کا مزاج کیا ہے؟ اس طرح کے بہت سارے سوالات السی کے متعلق پوچھے جاتے ہیں۔ آج ہم اس بلاگ میں السی کے فوائد کے متعلق تفصیل سے بات کریں گے۔ یہ جاننے کی کوشش کریں گے کہ السی کا استعمال کیوں ضروری ہے۔ اور آپ کو یہ کیسے استعمال کرنے چاہئیں۔
جب آپ السی کے بیج لیتے ہیں تو آپ کو پروٹین، فائبر، اور اومیگا تھری فیٹی ایسڈز ملتے ہیں۔ یہ تینوں اجزاء انسانی صحت میں بہتری لانے میں بہت اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ اس لیے طبی ماہرین کی یہ رائے ہوتی ہے کہ السی کے بیجوں کو باقاعدگی کے ساتھ استعمال کیا جانا چاہیے۔
السی کے بیج کے فوائد پر تفصیل سے بات کرنے سے پہلے ہم اس کا مزاج اور تاثیر جان لیتے ہیں۔ یہ جاننے کے بعد آپ کو پتہ چل جائے گا کہ ان بیجوں کو کتنی مقدار میں اور کب استعمال کرنا چاہیے۔
السی کا مزاج
ہمارے روایتی معاشرے میں عام طور پر یہ سوال پوچھا جاتا ہے کہ السی کا مزاج کیا ہے۔ یا پھر السی کی تاثیر کیا ہے۔ کسی بھی چیز کے مزاج یا تاثیر کو ٹھنڈا یا گرم سمجھا جاتا ہے۔
لیکن سائنس اور طبی تحقیقات اس بات کو نہیں مانتیں کہ کوئی چیز ٹھنڈی یا گرم ہو سکتی ہے۔ اس لیے ہم کہہ سکتے ہیں کہ السی کے بیجوں کا کوئی بھی مزاج نہیں ہوتا۔ تاہم پھر بھی کچھ لوگ پوچھتے نظر آتے ہیں کہ السی کی تاثیر کیا ہے۔ یاد رہے کہ السی کی تاثیر کے متعلق بھی سائنس کچھ نہیں کہتی۔
مختصراً صرف یہ سمجھ لیجیے کہ السی فائدہ مند بیج ہیں۔ جن کو باقاعدگی کے ساتھ استعمال کیا جانا چاہیے۔ اس لیے السی کی تاثیر یا مزاج کے متعلق آپ کو کچھ بھی پوچھنے کی ضرورت نہیں ہے۔
السی کے حیران کن فوائد
اگر السی کو باقاعدگی کے ساتھ لینا شروع کر دیں تو آپ کو مندرجہ ذیل فوائد حاصل ہوں گے۔
نیوٹرنٹس سے بھرپور
السی کے بیج بھی عناب کی طرح نیوٹرنٹس سے بھرپور ہوتے ہیں۔ جس طرح عناب سے فوائد حاصل کیے جاتے ہیں، اسی طرح السی سے بھی فائدے لیے جا سکتے ہیں۔
ایک چمچ السی کے بیج لینے سے آپ کو بہت ضروری منرلز اور وٹامنز ملتے ہیں۔ یہ بیج پروٹین، فائبر، اومیگا تھری، تھایامین، کاپر، مگینیز، میگنیشیم، اور فاسفورس سے بھرپور ہوتے ہیں۔ اس کے علاوہ ان میں سیلینیم، زنک، وٹامن بی6، فولیٹ، اور آئرن بھی پایا جاتا ہے۔
یہ بیج آپ جسم میں موجود سیلز کی صحت میں بہتری لاتے ہیں۔ اس کے علاوہ یہ آپ کے مدافعتی نظام کو بھی بہتر بناتے ہیں۔ السی کے بیجوں کو آپ قوت مدافعت بڑھانے والی غذاؤں کے ساتھ بھی استعمال کر سکتے ہیں۔
وزن میں کمی لائیں
السی کے درخت سے حاصل ہونے والے بیج وزن میں کمی لانے میں مدد فراہم کرتے ہیں۔ یہ بیج سالیوبل فائبر سے بھرپور ہوتے ہیں۔ اس لیے یہ ہاضمہ کے نظام میں پانی کو جذب کر کے جیل بناتے ہیں۔
السی کے بیج بھوک میں کمی لا کر وزن کو کم کرنے میں مدد فراہم کرتے ہیں۔ طبی تحقیقات میں بھی یہ بات ثابت ہو چکی ہے کہ السی کے بیجوں سے وزن میں کمی لائی جا سکتی ہے۔ اس لیے ہم السی کے بیجوں کو پیٹ کی چربی پگھلانے کا طریقہ بھی کہہ سکتے ہیں۔
دل کی صحت میں بہتری
السی کے بیج اومیگا تھری فیٹی ایسڈز سے بھرپور ہوتے ہیں۔ یہ فیٹی ایسڈز دل کی صحت کے لیے ناگزیر ہوتے ہیں۔ کسی بھی شخص کے لیے اومیگا تھری لینا بہت ضروری ہوتا ہے کیوں کہ انسانی جسم اس کو خود بخود نہیں بناتا۔
جانوروں میں ہونے والی طبی تحقیق میں یہ بات سامنے آئی تھی کہ السی کے بیجوں کا استعمال سوزش کو کم کر سکتا ہے۔ اس کے علاوہ یہ بیج کولیسٹرول کو بھی خون کی نالیوں میں شامل نہیں ہونے دیتے۔
بلڈ پریشر میں کمی
السی کے بیج کو بلڈ پریشر کو کم کرنے کا بھی ایک مؤثر نسخہ سمجھا جاتا ہے۔ اگر چھ ماہ تک ہر روز تین چمچ السی کے بیج استعمال کیے جائیں تو بلڈ پریشر کم ہونا شروع ہو جائے گا۔
ہائی بلڈ پریشر کے علاج کے لیے یہ بیج استعمال کرنے سے پہلے آپ اپنے طبی معالج سے بھی رجوع کر سکتے ہیں۔ یہ بیج آپ کے بلڈ پریشر میں کمی لا کر دل کی بیماریوں سے بچاؤ میں بھی مدد فراہم کریں گے۔ اس لیے السی کے بیج اپنی غذا میں ضرور شامل کریں۔
کینسر سے بچاؤ
السی کے بیجوں میں لیگننز بھی پائے جاتے ہیں۔ اس کمپاؤںڈ میں کینسر سے بچانے والی خصوصیات پائی جاتی ہیں۔ دوسری غذاؤں کی نسبت السی میں لیگننز سب سے زیادہ مقدار میں پائے جاتے ہیں۔
کچھ طبی تحقیقات کے مطابق السی کے بریسٹ کینسر کے خطرات میں بھی کمی لاتے ہیں۔ خاص طور پر مینوپاز کا سامنا کرنے والی خواتین میں۔
بریسٹ کینسر کا علاج اب آپ آسانی کے ساتھ جان سکتے ہیں۔
قبض سے بچاؤ
السی کے بیج آپ کو قبض سے بچانے میں بھی مدد فراہم کر سکتے ہیں۔ یہ بیج ہر روز استعمال کرنے سے آپ کا پاخانہ آسانی کے ساتھ خارج ہو جاتا ہے۔
ان بیجوں میں چوں کہ فائبر پایا جاتا ہے، اس لیے یہ قبض سے بچاتے ہیں۔ یہ بات یاد رکھیے گا کہ السی کے ساتھ آپ کو پانی زیادہ مقدار میں استعمال کرنے کی ضرورت ہوتی ہے۔ اس کے علاوہ ان کو زیادہ مقدار میں استعمال کرنے کی صورت میں اسہال کا سامنا بھی کرنا پڑ سکتا ہے۔
طبی ماہرین اسی لیے یہ مشورہ دیتے ہیں کہ السی کے بیجوں کو متوازن مقدار میں ہی استعمال کریں۔
السی کے بیج استعمال کرنے کا طریقہ
یہ بیج کیسے استعمال کریں؟ یہ سوال بہت سارے لوگوں کی جانب سے پوچھا جاتا ہے۔ اس ضمن میں یہ بات یاد رکھیے گا کہ آپ نے السی کے بیج ہمیشہ پیس کر استعمال کرنے ہیں۔
یہ بیج ثابت استعمال کرنے کی صورت میں ہضم نہیں ہوں گے۔ السی کو پیس کر گرائنڈ کر لیں۔ پھر اس کو پانی یا کسی بھی سویٹ ڈش میں شامل کر کے استعمال کر سکتے ہیں۔ جب آپ یہ بیج استعمال کریں تو پانی کو زیادہ مقدار میں پینے کی کوشش کریں۔ اس طرح استعمال کرنے سے السی سے زیادہ فوائد حاصل ہوں گے۔
السی کے نقصانات
اس کے فوائد پر بات کرنے کے بعد اب ہم اس کے نقصانات کو دیکھ لیتے ہیں۔ عام طور پر السی کا استعمال بالکل محفوظ ہوتا ہے۔ اس کی وجہ سے کسی بھی مضر صحت اثر کا سامنا نہیں کرنا پڑتا۔
تاہم کچھ لوگوں کو السی کے نقصانات کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ یہ نقصانات تبھی ظاہر ہوں گے جب آپ کو ان کو بے احتیاطی سے استعمال کریں گے۔ السی کے نقصانات میں پیٹ کا پھول جانا، گیس، پیٹ کا درد، اور متلی شامل ہے۔
اختتام
اس بلاگ میں آپ السی کے بیج کے فوائد اور نقصانات کو تفصیل سے جان چکے ہیں۔ یہ بیج اپنی غذا میں شامل کریں اور صحت مند زندگی گزاریں۔ ایور ہیلدی سے جڑے رہیں۔
سوالات و جوابات
السی کا پشتو نام کیا ہے؟
پاکستان میں السی کا پشتو نام د زعفرانو تخم ہے۔
السی کو کیسے استعمال کریں؟
یہ بیج آپ پیس کر پانی میں شامل کر کے استعمال کر سکتے ہیں۔ پانی کے ایک گلاس میں ایک چمچ السی کا پاؤڈر شامل کر لیں۔
السی کا مزاج کیا ہے؟
السی کا مزاج کچھ بھی نہیں ہوتا۔ سائنس صرف اس کے فوائد بتاتی ہے۔ اس کا مزاج نہ گرم ہوتا ہے نہ ٹھنڈا۔
السی کو انگلش میں کیا کہتے ہیں؟
سب ممالک میں السی کو میں انگلش میں فلیکس سیڈ کہا جاتا ہے۔
السی کا تیل کیا ہے؟
السی کے بیج سے تیل بھی نکالا جاتا ہے۔ یہ تیل بھی بہت فائدہ مند ہوتا ہے۔
السی کا بیج in English
السی کے بیج کو انگلش میں فلیکس سیڈ کہا جاتا ہے۔
Alsi Ke Fayde
السی کے بہت زیادہ فائدے ہوتے ہیں۔ یہ آپ کو قبض سے بھی بچاتی ہے۔
Alsi Ke Beej Ke Fayde in Urdu
السی کے بیج استعمال کرنے سے کینسر کے خطرات کم ہو جاتے ہیں۔ وزن میں بھی کمی آتی ہے۔
Alsi Ke Beej In English
السی کو بیج کو انگلش میں فلیکس سیڈ کہتے ہیں۔
Flaxseed In Urdu
فلیکس سیڈ کو اردو میں السی کے بیج کہا جاتا ہے۔