یہ املتاس ہے جس کو مختلف فوائد کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔

املتاس کے فوائد – وہ پھلی جو آپ کو تندرست رکھے سال بھر

کیا آج ہم آپ کو ایسے پودے کے متعلق بتائیں جس کا پھل، جڑیں، پتے، اور حتی کے پھول بھی آپ کی صحت کے لیے فائدہ مند ہوتے ہیں؟ اس پودے کے پھل کا گودا آپ کی صحت کے لیے جادوئی اثرات رکھتا ہے۔ یہ پودا یا پھل املتاس ہے۔ آیئور ویدا میں اس پھل کی اہمیت بہت زیادہ ہے۔

املتاس کے بارے میں یہ سمجھا جاتا ہے کہ اس سے تقریباً ہر بیماری کا علاج ممکن ہے۔ یعنی اس میں موجود خصوصیات آپ کو بیماریوں سے بچاؤ میں مدد دیتی ہیں۔ بلکہ علاج کے پراسس کو بھی بہتر بنا سکتی ہیں۔ پچھلے کچھ عرصے سے املتاس کے فوائد پر مسلسل طبی ریسرچز ہو رہی ہیں۔

اور تقریباً ہر ریسرچ میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ املتاس کا استعمال انسانوں کے لیے فائدہ مند ہے۔ پاکستان اور ہندوستان میں املتاس کا درخت عام پایا جاتا ہے۔ جب کہ مشرقِ وسطی کے کچھ ممالک میں بھی اس کی موجودگی پائی جاتی ہے۔ تھائی لینڈ میں اس درخت کے پھولوں کو قومی پھول کا درجہ بھی دیا گیا ہے۔

فوائد کے لیے آپ نہ صرف املتاس کی جڑیں استعمال کر سکتے ہیں بلکہ شربت املتاس بھی آپ کی صحت کے لیے بہت زیادہ فائدہ مند ثابت ہو سکتا ہے۔ اس لیے املتاس کا باقاعدگی کے ساتھ استعمال آپ کی صحت کو بہتر بنا سکتا ہے۔ آخر ایسے کون سے فوائد جو آپ کو املتاس کے استعمال سے حاصل ہوتے ہیں؟ چلیے پھر اس سوال کا جواب جانتے ہیں تفصیل کے ساتھ۔

لوگوں کے لیے املتاس کے فوائد

جو لوگ بھی املتاس کے گودے، جڑوں، یا پھولوں وغیرہ کے استعمال کو اپنی روٹین میں شامل کر لیں گے۔ ان کے لیے اس سے فوائد حاصل کرنا مشکل نہیں رہے گا۔

زخموں کے بھراؤ میں مددگار

کیا آپ کو یہ بات معلوم ہے کہ املتاس کے استعمال سے زخموں کے مندمل ہونے کے عمل کو بھی تیز کیا جا سکتا ہے؟ اور طبی ریسرچز میں بھی یہ بات سامنے آ چکی ہے کہ املتاس کا استعمال زخموں کے بھراؤ میں مدد دیتا ہے۔

نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ میں شائع ہونے والی ایک ریسرچ کے مطابق جو لوگ چوٹ لگنے کے بعد املتاس کا استعمال یقینی بنائیں گے۔ ان کے زخم جلدی بھر جائیں گے۔ تاہم اس ریسرچ میں یہ بات واضح نہیں ہو سکی کہ زخموں کو مندمل کرنے کے لیے املتاس کو کیسے استعمال کرنا ہے۔

اگر آپ کو بھی ایسی ہی کشمکش میں ہیں تو پریشان ہونے کی ضرورت نہیں ہے۔ زخم لگنے کی صورت میں آپ املتاس کا شربت بنا کر پی سکتے  ہیں۔ اس کے پھل کا گودا کھا سکتے ہے۔ اس کے علاوہ املتاس کی جڑوں کو بھی استعمال کیا جا سکتا ہے۔

اینٹی آکسی ڈیٹو اثرات

آپ کو یہ بات معلوم ہو گی کہ ہمارے جسم میں میٹابولزم کا ایک پراسس ہوتا ہے۔ اس پراسس میں آپ کا جسم کھائی گئی خوراک اور پیے گئے مشروبات کو انرجی میں تبدیل کرتا ہے۔ میٹابولزم کے دوران ہمارے جسم میں کچھ غیر صحت مندانہ مالیکیولز پیدا ہو جاتے ہیں۔ ان مالیکیولز کو فری ریڈیکلز کا نام دیا جاتا ہے۔

یہ فری ریڈیکلز انسانی صحت کے لیے نقصان دہ ہوتے ہیں۔ اور جسم میں آکسیڈیشن کا سبب بنتے ہیں۔ اگر اس آکسیڈیشن کے عمل کو نہ روکا جائے تو آپ کافی بیماریوں کا شکار ہو سکتے ہیں۔ تاہم املتاس کے ہوتے ہوئے ایسا نہیں ہو گا۔ کیوں کہ اس میں اینٹی آکیسی ڈیٹو خصوصیات پائی جاتی ہیں۔

جب آپ املتاس کی پھلی کو استعمال کریں گے یا پھر اس کا شربت بنائیں گے تو امید ہے کہ آپ کے جسم میں آکسی ڈیشن کا عمل رک جائے گا۔ یقین کیجیے کہ یہ املتاس کا سب سے بڑے فوائد میں شامل ہے۔

دمہ اور الرجیز کی شدت میں کمی

ہمارے جسم میں کچھ ایسے کیمیکلز بھی ہوتے ہیں جو سوزش کی وجہ بنتے ہیں۔ جن سے دمہ اور الرجیز وغیرہ شدت اختیار کر جاتی ہیں۔ اگر جسم میں ان کیمیکلز کے اثرات کو روکنے کے لیے بر وقت اقدامات نہ اٹھائے جائیں تو اس سے آپ کی بیماری شدت اختیار کر جاتی ہیں۔

لیکن املتاس کی پھلی کے فوائد کے ہوتے ہوئے آپ کو ان کیمیکلز کی وجہ سے پریشان ہونے کی ضرورت نہیں ہے۔ کیوں کہ جب آپ اسے استعمال کریں گے تو اس سے آپ کے جسم میں اندرونی سوزش نہیں واقع ہو گی۔ جس سے دمہ اور الرجی وغیرہ کے خطرات خاطر خواہ کم ہو جائیں گے۔

اس کے علاوہ املتاس میں سوزش کو کم کرنے والی مجموعی خصوصیات بھی پائی جاتی ہیں۔ جس کا یہ مطلب ہے کہ اس کے استعمال سے آپ کو جوڑوں اور ہڈیوں کی سوزش کا سامنا نہیں کرنا پڑے گا۔ اس سے آپ کے لیے بیماریوں سے بچنا نہایت آسان ہو جائے گا۔

اینٹی بیکٹیریل خصوصیات

بیکٹیریا ہر وقت ہمارے جسم پر حملہ آور رہتے ہیں۔ کئی بار ہمارا جسم ان بیکٹیریا کا مقابلہ کر لیتا ہے تو کئی مرتبہ ان کی وجہ سے ہمیں بیماریوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ ان بیماریوں سے بچاؤ کے لیے ہمیں ایسی غذائیں یا پھل استعمال کرنا ہوتے ہیں جن میں اینٹی بیکٹیریل خصوصیات پائی جاتی ہوں۔

املتاس ان پھلوں میں شامل ہے جس میں پاور فل اینٹی بیکٹیریل خصوصیات موجود ہوتی ہیں۔ جب آپ اس پھل کو استعمال کریں گے تو اس سے آپ کے جسم میں بیکٹیریا ختم ہونا شروع ہو جائیں گے۔ املتاس ان بیکٹیریا کے ڈی این اے کو ڈسٹرب کرتا ہے جس سے آپ دوبارہ صحت مند ہونا شروع ہو جاتے ہیں۔

پیشاب کے مسائل کا خاتمہ

بہت سارے لوگوں کو پیشاب کے مسائل کا سامنا ہوتا ہے۔ کچھ لوگوں کو پیشاب کرتے وقت تکلیف ہوتی ہے تو بہت سوں کو بار بار پیشاب آتا ہے۔ تاہم املتاس کے استعمال سے تکلیف اور بار بار پیشاب آنے کے مسئلے کو ختم کیا جا سکتا ہے۔

پیشاب کے مسئلے سے نجات پانے کے لیے آپ نے املتاس کی جڑوں کا پیسٹ بنا لینا ہے۔ پھر اس پیسٹ کو رات کو پانی میں بھگو دیں۔ صبح اٹھ کر پانی کو چھان کر اس میں دیسی گھی شامل کر کے پی لیں۔ امید ہے کہ آپ کے پیشاب کے مسائل ختم ہونا شروع ہو جائیں گے۔

آپ کو پیشاب کرتے وقت تکلیف نہیں ہو گی۔ اس کے علاوہ جسم میں پیشاب کے نظام کی صحت بھی بہتر ہو جائے گی۔ چوں کہ اس پھل میں اینٹی بیکٹیریل اور اینٹی فنگل خصوصیات پائی جاتی ہیں۔ اس لیے اس کے استعمال سے آپ کو پیشاب کی نالی کے انفیکشنز وغیرہ سے بچاؤ میں بھی مدد مل سکتی ہے۔

ہاضمہ کے نظام میں بہتری

کیا آپ ایک ایسے پھل کے بارے میں جاننا چاہتے ہیں جو آپ کے ہاضمہ کے مختلف مسائل کو ختم کرنے میں مدد دے؟ جس سے آپ کی گیس بھی ختم ہو جائے۔ اور آپ کو پیٹ کے اپھار جیسے مسائل کا سامنا بھی نہ ہو۔

یہ پھل ہے املتاس۔ جس کا استعمال آپ کے معدے اور آنتوں کی کارکردگی کو بہتر بناتا ہے۔ اس کے استعمال سے آپ کے پیٹ اور آنتوں میں کم گیس بنے گی۔ جس سے آپ کو پیٹ کے اپھار اور بد ہضمی جیسی شکایات نہیں ہوں گی۔

اس کے علاوہ املتاس میں فائبر بھی پایا جاتا ہے۔ جو کہ قبض کے لیے بہترین علاج سمجھا جاتا ہے۔ اس فائبر سے آپ کا کھانا آسانی کے ساتھ ہضم ہو جاتا ہے جس سے یہ زیادہ دیر آنتوں میں نہیں رہتا۔ اور قبض کی وجہ نہیں بنتا۔

گلے کی خراش اور بخار وغیرہ سے بچاؤ

کیا آپ جانتے ہیں کہ املتاس کے فوائد میں شامل ہے کہ یہ آپ کو گلے کی خراش سے بچاؤ میں مدد دیتا ہے؟ اس کے علاوہ انفیکشنز اور بخار وغیرہ کے خطرات میں بھی کمی آتی ہے۔ آپ سوچ رہے ہوں گے کہ کیسے املتاس ان بیماریوں سے بچاؤ میں مدد دے سکتا ہے؟

اس سوال کا جواب املتاس کی خصوصیات میں چھپا ہوا ہے۔ اس پھل میں اینٹی بیکٹیریل خصوصیات سمیت کافی سارے نیوٹرنٹس پائے جاتے ہیں جو کہ آپ کی قوت مدافعت کو بہتر بناتے ہیں۔

جب آپ کی قوت مدافعت بہتر ہوتی ہے تو اس سے آپ کو بخار اور گلے کی خراش کے علاج اور بچاؤ میں مدد ملتی ہے۔ اس کے علاوہ آپ میں بیکٹیریا اور فنگل کی وجہ سے لاحق ہونے والی انفیکشنز کا خطرہ بھی کم ہو جاتا ہے۔

جِلد کے نکھار میں اضافہ

ہم میں سے ہر کوئی اپنی جِلد کے نکھار میں اضافہ کرنا چاہتا ہے۔ ہر کسی کی یہ خواہش ہوتی ہے کہ لوگ اس کے چہرے کی طرف دیکھیں اور پھر دیکھتے ہی رہ جائیں۔ تاہم آج کل کے ماحول اور غیر متوازن غذاؤں کے استعمال کی وجہ سے ایسا ممکن نہیں ہے۔

کیوں کہ ان وجوہات کی بنا پر فری ریڈیکلز آپ کی جِلد کو نقصان پہنچانا شروع کر دیتے ہیں۔ جس سے آپ کے لیے جِلد کی خوبصورتی کو برقرار رکھنا مشکل ہوتا ہے۔ لیکن یہاں پر املتاس کی پھلی کے فوائد آپ کی مدد کو آتے ہیں۔

جب آپ املتاس کو استعمال کرتے ہیں تو اس آپ کے چہرے پر جھریاں وغیرہ نمودار نہیں ہوتیں۔ کیوں کہ فری ریڈیکلز آپ کی جِلد کو نقصان نہیں پہنچا رہے ہوتے۔ اس کے علاوہ املتاس کا شربت آپ کی جِلد کو ماحولیاتی عناصر سے بھی بچانے میں مدد دیتا ہے۔

کچھ لوگوں کو جِلد کے مسائل لاحق ہو جاتے ہیں۔ ان کے لیے بھی املتاس ایک فائدہ مند پھل ثابت ہو سکتا ہے۔ جِلد کے مسائل جیسا کہ الرجک ری ایکشن وغیرہ سے نجات پانے کے لیے آپ نے املتاس کا جوس یا پیسٹ وغیرہ بنا لینا ہے۔ پھر اس پیسٹ کو آپ نے جِلد کے متاثرہ حصے پر لگانا ہے۔ امید ہے کہ چند ہی دنوں میں آپ کے جِلد کے مسائل ختم ہونا شروع ہو جائیں گے۔

اختتام

یہ بلاگ املتاس کے فوائد کو نہایت تفصیل کے ساتھ بیان کرتا ہے۔ ہم نے کوشش کی ہے کہ آپ کو بتایا جائے کہ املتاس کو کیسے استعمال کرنا چاہیے۔ آپ املتاس کا قہوہ بھی بنا سکتے ہیں اور اس کے شربت سے بھی لطف اندوز ہو سکتے ہیں۔ کچھ طبیب یہ رائے رکھتے ہیں کہ املتاس گرم ہوتا ہے۔ اور کچھ اسے معتدل کہتے ہیں۔

لیکن ہم آپ کو یہی مشورہ دیں گے کہ ایسی باتوں کی طرف توجہ مت دیجیے۔ یہ بات کئی طبی ریسرچز میں سامنے آ چکی ہے کہ املتاس ایک فائدہ مند پودا ہے۔ جو کہ آپ کو صحت کو برقرار رکھنے میں مدد دیتا ہے۔ آپ نے یہی کوشش کرنی ہے کہ اس کو متوازن مقدار میں ہر روز استعمال کیا جائے۔ مزید معلومات اگر درکار ہوں تو ایور ہیلدی کو ضرور زخمت دیجیے گا۔

سوالات و جوابات

کیا املتاس کا مزاج گرم ہوتا ہے؟

اس سوال کے مختلف جواب ہو سکتے ہیں۔ کچھ طبیب یہ کہتے ہیں کہ املتاس کا مزاج گرم ہوتا ہے۔ جب کہ کئی یہ رائے رکھتے ہیں کہ املتاس کا مزاج معتدل ہوتا ہے۔ یونانی اور ہماری دیسی طب میں یہ سمجھا جاتا ہے کہ کھائی جانے والی چیزوں کے مزاج ہوتے ہیں۔

یہ مزاج گرم، ٹھنڈا، یا پھر معتدل ہو سکتا ہے۔ تاہم ایلو پیتھی اس چیز کو نہیں مانتی۔ ایلو پیتھی میں کھائی جانے والی چیزوں کا مزاج نہیں دیکھا جاتا۔ بلکہ یہ دیکھا جاتا ہے کہ وہ چیز مفید ہے یا نہیں۔ اس بات کو مد نظر رکھ ہم یہ بات کہہ سکتے ہیں کہ آپ کو املتاس کا مزاج جاننے کی ضرورت نہیں ہے۔ بلکہ آپ کو چاہیے کہ اس کو باقاعدگی کے ساتھ استعمال کریں۔

املتاس کو استعمال کرنے کا سب سے بہترین طریقہ کیا ہے؟

املتاس ایک ایسا درخت ہے جس کی ہر چیز فائدہ مند ہوتی ہے۔ پھولوں سے لے کر آپ اس کی جڑوں تک ہر چیز کو استعمال کر سکتے ہیں۔ اس کے پتے بھی مفید ہوتے ہیں۔ اور املتاس کی پھلیاں کی تو خیر بات ہی چھوڑ دیجیے۔ آپ اس کے پتوں اور جڑوں کا پیسٹ بنا کر بھی استعمال کر سکتے ہیں۔

پھلیوں کا گودا بہت زیادہ افادیت کا حامل ہوتا ہے۔ اس گودے کو کھایا بھی جاتا ہے اور اس کی مدد سے املتاس کا شربت بھی بنا لیا جاتا ہے۔ آپ املتاس کو کسی بھی حالت میں استعمال کر سکتے ہیں۔ کوشش کیجیے کہ اس کو باقاعدگی کے ساتھ کھایا جائے۔ بے شک تھوڑی ہی مقدار میں کھایا جائے۔

About the author

Saeed Iqbal

Saeed Iqbal is a content conqueror who loves to pen down his thoughts, enabling the masses to live a healthy and balanced life.

View all posts