Sick adult woman coughing covering mouth with tissue sitting on a couch at home

بلغم کا علاج – اب بے چینی کو ختم کریں آسانی سے

بلغم کوئی خطرناک بیماری تو نہیں ہے، لیکن یہ کافی بے چینی کا باعث بن سکتی ہے۔ بہت سارے مواقعوں پر اسے تھوکنا مشکل ہو جاتا ہے۔ خاص طور پر تب جب پاس کوئی شخص کھڑا ہو یا باتھ روم نزدیک نہ ہو۔

اس لیے بلغم سے نجات حاصل کرنا ضروری ہوتا ہے۔ بلغم کے علاج کے لیے بہت سارے گھریلو ٹوٹکے آزمائے جا سکتے ہیں جو کہ بالکل محفوظ ہوتے ہیں۔ تاہم ہم یہ پہلے جان لیتے ہیں کہ بلغم کا معنی کیا ہے اور اس کی اقسام کون سی ہوتی ہیں۔

بلغم میوکس کی ایک قسم ہوتی ہے جو کہ سانس کی نالی اور پھیپھڑوں میں بنتی ہے۔ یاد رہے کہ میوکس ایک پتلا اور صاف سیال ہوتا ہے جو کہ پانی، نمکیات، اور مدافعتی سیلز پر مشتمل ہوتا ہے۔ بلغم عام طور پر پتلی ہوتی ہے اس وجہ سے اس کی جانب توجہ مرکوز نہیں کی جاتی۔

لیکن جب کسی کو انفیکشن کا سامنا کرنا پڑتا ہے تو بلغم گاڑھی ہو جاتی ہے اور اس کی رنگت بھی تبدیل ہو جاتی ہے۔ امید ہے کہ اب آپ بلغم کے معنی سمجھ گئے ہوں گے۔

بلغم کے مؤثر علاج جاننے سے پہلے یہ نہایت ضروری ہے کہ اس کی اقسام کو ڈسکس کر لیا جائے تا کہ اس سے نجات پانا آسان ہو سکے۔

بلغم کی اقسام

بلغم کو عام طور پر تین اقسام میں تقسیم کیا جاتا ہے۔ یہ اقسام مندرجہ ذیل ہیں۔

سفید بلغم

جب ناک کے ٹشوز کی سوزش کی وجہ سے سانس کی نالی سے بلغم کا اخراج نہیں ہوتا تو یہ گاڑھی اور سفید ہو جاتی ہے۔ سفید بلغم ایک معمولی سی طبی علامت ہوتی ہے۔

اس کے علاوہ الرجیز، دمہ، اور وائرل انفیکشنز کی وجہ سے بھی سفید بلغم کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

مزید پڑھیں: سپرم کی کمی کا علاج

پیلی بلغم

آپ کے جسم سے پیلی بلغم خارج ہو رہی ہے تو سمجھ لیں کہ آپ کے مدافعتی سیلز نے انفیکشن کے خلاف کام کرنا شروع کر دیا ہے۔ مدافعتی نظام میں خون کے سفید خلیات جراثیم کے خلاف لڑنے میں مدد فراہم کرتے ہیں۔

جب یہ سیلز انفیکشن کے خلاف لڑتے ہیں تو بلغم ان پر اثر انداز ہو جاتی ہے اور ان کا رنگ پیلا ہو جاتا ہے۔

سبز بلغم

جب آپ کے پورے جسم میں مدافعتی نظام انفیکشنز کے خلاف لڑتا ہے تو ایسی بلغم پیدا ہوتی ہے جس کی رنگت سبز ہوتی ہے۔ سبز بلغم کا مطلب یہ نہیں ہوتا کہ کسی شخص کو انفیکشن ہو گئی اور اسے اینٹی بائیوٹکس استعمال کرنا چاہیئے۔

بلغم کے معنی اور اس کی اقسام پر بات کرنے کے بعد اب اس کے علاج پر روشنی ڈالتے ہیں۔

بلغم کا علاج

عام طور پر بلغم کے علاج کے لیے آپ کو ادویات کے استعمال کی ضرورت نہیں پڑتی۔ اگر آپ گھر پر ہی کچھ گھریلو نسخوں کو اپنی روٹین کا حصہ بنا لیں تو اس سے چھٹکارا پایا جا سکتا ہے۔

پانی کا زیادہ استعمال

بلغم کو پتلا رکھنے کے لیے جسم کو پانی کی زیادہ مقدار میں ضرورت ہوتی ہے۔ اگر آپ کو انفیکشن یا موسم کی شدت کی وجہ سے بلغم کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے تو پانی کے زیادہ استعمال کو یقینی بنائیں۔

پانی زیادہ مقدار میں استعمال کرنے سے بلغم پتلی رہے گی اور آسانی کے ساتھ خارج ہوتی رہے گی۔ ایسے افراد جن کو الرجیز کا سامنا کرنا پڑتا ہے وہ بھی پانی کو زیادہ مقدار میں استعمال کر کے فائدہ حاصل کر سکتے ہیں۔

نمکین پانی سے غرارے

قدرے گرم پانی میں نمک شامل کر کے غرارے کرنے سے بھی بلغم کو خارج کرنے میں مدد مل سکتی ہے۔ غرارے کرنے سے گلے میں موجود بلغم خارج ہو گی اور آپ کے گلے کو بھی سکون ملے گا۔

غرارے کرنے کے لیے ایک کپ گرم پانی میں چمچ کا چوتھائی حصہ نمک شامل کر لیں۔ گرم پانی میں نمک آسانی کے ساتھ مکس ہو جائے گا۔ اس کے بعد آہستہ آہستہ غرارے کریں، تیس سیکنڈ سے ایک منٹ تک غرارہ کریں۔

مزید پڑھیے: مردانہ ٹائمنگ کو بڑھانے کا طریقہ

یوکلپٹس کا استعمال

صدیوں سے یوکلپٹس کو طبی علامات کی شدت کو کم کرنے کے لیے استعمال کیا جا رہا ہے۔ یوکلپٹس کا استعمال کھانسی اور بلغم کے خلاف بھی مفید ثابت ہوتا ہے۔ 

روایتی طور پر یوکپلٹس کو چھاتی پر لگایا جاتا ہے جس سے بلغم کو خارج کرنے میں مدد ملتی ہے۔ اس کے علاوہ یوکلپٹس کے آئل کو گرم پانی میں شامل کر کے اس کی بھاپ بھی لی جا سکتی ہے۔ اس عمل کی وجہ سے ناک کی بندش ختم ہو گی اور بلغم آسانی کے ساتھ خارج ہونا شروع ہو جائے گی۔

سگریٹ نوشی سے پرہیز

سگریٹ نوشی ترک کرنے کی عادت کو بلغم کا مؤثر علاج سمجھا جاتا ہے۔ اگر آپ لمبے عرصے سے سگریٹ نوشی کر رہے ہیں اورآپ کو بلغم کا سامنا ہے تو اس عادت کو فوری طور پر ترک کر دیں۔

سگریٹ اور تمباکو نوشی کی وجہ سے جسم میں بلغم زیادہ بنتی ہے۔ اس لیے آپ نے اس بات کو یقینی بنانا ہے کہ آپ ان لوگوں کے پاس بھی نہیں بیٹھ رہے جو سگریٹ نوشی کرتے ہیں۔ اگر آپ اس عادت کو اپنا لیتے ہیں تو بلغم کم بنے گی۔

مزید پڑھیں: جلد حاملہ ہونے کا طریقہ

الرجیز سے بچیں

الرجیز سے بچنا بھی بلغم کا ایک علاج ہے۔ عام طور موسم کے بدلنے سے لوگوں کو الرجی کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ جس کی وجہ سے وہ بلغم اور ناک کی بندش جیسے مسائل کا شکار ہو جاتے ہیں۔

جب بھی موسم تبدیل ہو تو آپ نے اس بات کی کوشش کرنی ہے کہ آپ کو الرجیز کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ الرجیز سے بچنے کے لیے آپ کو اپنا مدافعتی نظام مضبوط بنانا ہو گا۔

بلغم کے گھریلو علاج پر بات کرنے کے بعد ہم اس کے سیرپ پر بھی بات کر لیتے ہیں۔

بلغم کا سیرپ

بلغم کا سیرپ آپ کسی بھی میڈیکل اسٹور سے حاصل کر سکتے ہیں۔ کوشش کیجیے کہ کسی اچھی کمپنی کا سیرپ خریدا جائے۔ اگر آپ مجھ سے پوچھیں تو میں یہ کہوں گا کہ بچوں کے لیے کوفرب اور بڑوں کے لیے کوفرب پلس بلغم کا بہترین سیرپ ہے۔

مزید پڑھیے: بریسٹ بڑھانے کے طریقے

بلغم کے نقصانات

بلغم خود تو نقصان دہ نہیں ہوتی۔ تاہم اس کی وجہ سے کچھ مزید معمولی طبی علامات کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ بلغم کے نقصانات میں ناک کی بندش، ناک بہنا، اور گلے کی خراش شامل ہے۔

کچھ آخری الفاظ

اس بلاگ میں بلغم کا علاج، بلغم کی اقسام، اور بلغم کے نقصانات کو بیان کیا گیا ہے۔ ان کو پڑھنے کے بعد آپ آسانی کے ساتھ بلغم سے چھٹکارا پا سکیں گے۔ مزید معلومات کے لیے ایور ہیلدی سے جڑے رہیے۔

سوالات

بلغم کی انگلش کیا ہے؟

بلغم کو انگلش میں فلیم کہا جاتا ہے۔

بلغم کیسے بنتا ہے؟

انفیکشن یا ٹھنڈ لگنے کی وجہ سے پھیپھڑوں اور سانس کی نالی میں بلغم بنتا ہے جو کہ کھانسی کی وجہ سے خارج ہوتا رہتا ہے۔

کیا دودھ بلغم بناتا ہے؟

دودھ کے استعمال سے جسم سے بلغم پیدا نہیں ہوتی۔ یہ سائنسی تحقیقات میں بھی ثابت ہو چکا ہے۔

کیا دہی بلغم پیدا کرتا ہے؟

یہ ممکن ہے کہ دہی کا استعمال کچھ لوگوں میں بلغم بننے کی شرح میں اضافہ کر دے۔

About the author

Saeed Iqbal

Saeed Iqbal is a content conqueror who loves to pen down his thoughts, enabling the masses to live a healthy and balanced life.

View all posts