ہہت سارے ایسے افراد ہیں جن کی جانب سے بار بار پیشاب آنے کی شکایت کی جاتی ہے۔ وہ اس بات پر پریشان نظر آتے ہیں کہ انہیں ہی کیوں بار بار چھوٹا پیشاب آتا ہے۔ یاد رہے کہ بار بار پیشاب آنا کوئی خطرناک طبی علامت نہیں ہے۔ عام طور کسی طبی مسئلے کی وجہ سے اس علامت کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔
بار بار پیشاب آنا کا مسئلہ کسی بھی عمر کے افراد کو متاثر سکتا ہے۔ خواتین بھی اس مسئلے کا شکار ہو سکتی ہیں۔ خاص طور پر جنسی تعلق قائم کرنے بعد بھی بار بار پیشاب آ سکتا ہے۔ اس کے علاوہ بچے بھی اس طبی علامت کا شکار ہو سکتے ہیں۔
بار بار پیشاب آنا کا علاج کیا ہے؟ آپ بھی یقیناً اس سوال کا جواب جاننا چاہ رہے ہوں گے۔ لیکن اس کا علاج جاننے سے پہلے ہمیں یہ جاننا ہو گا کہ بار بار چھوٹا پیشاب آتا کیوں ہے۔
بار بار پیشاب آںے کی وجوہات
مندرجہ ذیل وجوہات کی بنا پر آپ کو باتھ روم کے چکر لگانا پڑ سکتے ہیں۔ اور رات کو بھی کئی مرتبہ اٹھنا پڑ سکتا ہے۔
ذیابیطس
حمل
بخار
گردوں کا مسئلہ
پیشاب کی نالی کا انفیکشن
پروسٹیٹ کے مسائل
خون میں کیلشیم کا زیادہ ہو جانا
اسٹروک
ان کے علاوہ بھی کچھ وجوہات ایسی ہوتی ہیں جو کہ بار بار چھوٹے پیشاب کی وجہ بن سکتی ہیں۔ ان وجوہات کو جاننے کے لیے آپ کسی یورالوجسٹ سے رابطہ کر سکتے ہیں۔
یہاں پر آپ پیشاب کی جلن کا علاج جان سکتے ہیں۔
بار بار پیشاب آنا کا علاج
اگر آپ کو بھی دن میں یا رات کو بار بار پیشاب آتا ہے تو آپ مندرجہ طریقہ علاج پر عمل کر سکتے ہیں۔
صحت مند وزن
کچھ کیسز میں موٹے افراد کو بار بار چھوٹا پیشاب آنے کے مسئلے کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ ایسے افراد کو وزن میں کمی لانے کا مشورہ دیا جاتا ہے۔ وزن میں کمی لانے سے امید ہے کہ کئی مرتبہ پیشاب نہیں آئے گا۔
اگر ذہنی دباؤ کی وجہ سے بھی آپ کو بار بار پیشاب آتا ہے تو وزن میں کمی لانا فائدہ مند ثابت ہو سکتا ہے۔ وزن کم کرنے کا طریقہ جانیے اور بار بار پیشاب آنے کی مصیبت سے نجات پائیں۔
تلسی کا استعمال
تلسی کو بہت سے وائرسز، فنگس، اور بیکٹیریا کے خلاف مدد لینے کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔ آیور ویدا میں تلسی کو پیشاب کی نالی کے انفیکشن کا بہترین علاج سمجھا جاتا ہے۔
یاد رہے کہ پیشاب کی نالی کا انفیکشن بہت سارے لوگوں میں رات کو بار بار پیشاب آنے کی وجہ بنتا ہے۔ آپ تلسی کے پتوں کو شہد کے ساتھ استعمال کر سکتے ہیں۔ کوشش کیجیے کہ چند دنوں تک کچھ پتے شہد کے ساتھ استعمال کیے جائیں۔ امید ہے کہ پھر آپ کو بار بار رات کو اٹھنے کی ضرورت نہیں پڑے گی۔
مزید پڑھیں: اندام نہانی کی خارش کا علاج
کدو کے بیج
کدو کے بیجوں کو صحت کا خزانہ کہا جاتا ہے۔ یقین کیجیے کہ بالکل ٹھیک کہا جاتا ہے۔ ان بیجوں میں اومیگا تھری فیٹی ایسڈز پائے جاتے ہیں جو کہ سوزش کو کم کرنے والی خصوصیات رکھتے ہیں۔ ایک طبی تحقیق کے مطابق، کدو کے بیجوں کی مدد سے پیشاب کے بار بار آنے کی شدت کو کم کیا جا سکتا ہے۔
کچھ اور تحقیقات میں بھی یہ بات سامنے آئی ہے کہ کدو اور سویا بین کے بیجوں کے ایکسریکٹ سے چھوٹے پیشاب کے بار بار آنے کو روکا جا سکتا ہے۔
پیلوک فلور ایکسرسائز
کچھ ایسی ورزشیں یا ایکسرسائزز بھی ہیں جن کی مدد سے چھوٹے پیشاب کے بار بار آنے کا روکا جا سکتا ہے۔ ان ورزشوں کو کیگل ایکسرسائزز کہا جاتا ہے۔ یہ ایکسرسائز پیلوک فلور کے پٹھوں کو مضبوط بنانے میں کردار ادا کرتی ہیں۔
یہ پٹھے مضبوط ہوتے ہیں تو آپ کا اپنے مثانے پر کنٹرول بڑھ جاتا ہے۔ جس سے اس بات کے امکانات میں اضافہ ہو جاتا ہے کہ اب آپ کو بار بار پیشاب نہیں آئے گا۔
آپ کا طبی معالج یا تھراپسٹ آپ کو کیگل ایکسرسائز سیکھنے میں مدد فراہم کر سکتا ہے۔ یہ ایکسرسائزز آپ کے لیے کتنی مفید ہوں گی۔ اس بات کا انحصاراس چیز پر ہو گا کہ آپ باقاعدگی کے ساتھ ان پر عمل کرتے ہیں یا نہیں۔
مزید پڑھیے: نفس پر خارش کا علاج
قبض سے چھٹکارا
قبض ایک تکلیف دہ طبی علامت ہوتی ہے۔ اس کی وجہ سے آپ کے مثانے پر ایکسٹرا پریشر پڑ سکتا ہے۔ بار بار چھوٹا پیشاب آنے کی مشکل سے بچنے کے لیے آپ کو قبض سے بچنا ہو گا۔
قبض سے بچنے کے لیے آپ باقاعدگی کے ساتھ ورزش کر سکتے ہیں۔ فائبر کو زیادہ مقدار میں لے سکتے ہیں۔ اور سبزیوں اور پھلوں کو اپنی روٹین کا حصہ بنا سکتے ہیں۔ قبض سے بچاؤ کی صورت میں آپ کے مثانے پر پریشر نہیں پڑے گا، جس سے آپ کو بار بار پیشاب نہیں آئے گا۔
زیرے کا استعمال
زیرے کو عام طور پر کھانوں کی خوشبو اور ذائقہ بڑھانے کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔ بیکٹیریل انفیکشنز کے لاحق ہونے کی صورت میں اس کا استعمال مفید ثابت ہوتا ہے۔ زیرے کا تیل بار بار پیشاب آنے کی وجہ بننے والے بیکٹیریا کے خلاف اہم کردار ادا کرتا ہے۔
اس لیے یہ سمجھا جاتا ہے کہ زیرے کے استعمال سے بار بار پیشاب آنے کی علامات کو کنٹرول کیا جا سکتا ہے۔ چھوٹے پیشاب کے بار بار آنے سے نجات پانے کے لیے آپ زیرے کو استعمال کر سکتے ہیں۔
یہاں پر آپ فسچولا کا علاج بھی جان سکتے ہیں۔
کچھ آخری الفاظ
اگر آپ کو بھی رات کو بار بار پیشاب آتا ہے تو پریشان ہونے کی ضرورت نہیں ہے۔ اس بلاگ میں میں نے بار بار پیشاب آنا کا علاج لکھ دیا ہے جو کہ بالکل محفوظ ہے۔ یہ علاج امید ہے کہ آپ کے لیے فائدہ مند ثابت ہو گا۔