بہت ساری خواتین بریسٹ بڑھانے کے طریقے تلاش کرتی ہوئی نظر آتی ہیں۔ کیوں کہ انہیں لگتا ہے کہ بریسٹ سائز میں اضافہ کرنے کے بعد وہ زیادہ دلکش نظر آنا شروع ہو جائیں گی۔
اس سے پہلے کہ ہم بریسٹ بڑھانے کے گھریلو نسخے پر بات کریں، آپ کو یہ بات سمجھنا ہو گی کہ بریسٹ سائز پر کونسی چیزیں اثر انداز ہوتی ہیں۔ سب سے بڑھ کر آپ کی چھاتیوں پر آپ کے جنیز اثرا انداز ہوتی ہیں۔ اس کے علاوہ چھاتی اور ہڈیوں کی ساخت بھی بریسٹ کے سائز پر اثر انداز ہوتی ہے۔
اس کے ساتھ ساتھ آپ کی عمر، وزن، ہارمونز، او طرزِ زندگی بھی بریسٹ کے سائز پر اثر انداز ہوتے ہیں۔ اگر آپ کی کسی بھی وجہ سے بریسٹ چھوٹی رہ گئی ہے تو پریشان ہونی کی ضرورت نہیں ہے۔ کیوں کہ آج ہم بریسٹ بڑھانے کا گھریلو نسخہ ڈسکس کرنے لگے ہیں جو کہ بالکل محفوظ ہو گا۔
بریسٹ بڑھانے کی کریم
کچھ خواتین ہر صورت میں اپنی بریسٹ کے سائز میں اضافہ کرنا چاہتی ہیں۔ بازار میں ایسی بہت ساری پروڈکٹس ملتی ہیں جن کے اوپر لکھا ہوتا ہے کہ یہ بریسٹ بڑھانے کی کریمز ہیں۔
عام طور پر ان کریمز کو مقامی طور پر تیار کیا جاتا ہے۔ ان کی افادیت اور محفوظ ہونے کے متعلق کسی کو بھی کچھ علم نہیں ہوتا۔ اس لیے طبی ماہرین کی جانب سے یہ مشورہ دیا جاتا ہے کہ خواتین کو بریسٹ بڑھانے کی کریم استعمال نہیں کرنی چاہیے۔ بریسٹ چوں کہ جسم کا ایک انتہائی حساس حصہ ہوتا ہے، اس لیے اس کی حفاظت ضروری ہوتی ہے۔
مزید پڑھیں: بریسٹ کینسر کا علاج
بریسٹ بڑھانے کے طریقے
بریسٹ بڑھانے کے جو طریقے یا نسخے میں یہاں لکھنے لگا ہوں وہ آپ کے لیے بالکل محفوظ ہوں گے۔ ان سے چھاتیوں کو کسی بھی قسم کا نقصان نہیں پہنچے گا، بلکہ آپ کی چھاتیوں کی صحت میں بہتری آئی گی۔
ورزش
ورزش کو بریسٹ بڑھانے کا گھریلو نسخہ بھی کہا جاتا ہے۔ اگر آپ باقاعدگی کے ساتھ ورزش کرنے کی عادت کو اپناتے ہیں تو اس سے چھاتیوں کے سائز میں اضافہ ہو سکتا ہے۔
جب آپ ورزش کرتے ہیں تو چھاتی میں موجود مسلز صحت مند ہونا شروع ہو جاتے ہیں جس کی وجہ سے بریسٹ کا سائز اور شباہت تبدیل ہونے لگتی ہے۔ ان ورزشوں کی سب سے اچھی بات یہ ہے کہ آپ کو آسانی کے ساتھ گھر پر بھی کر سکتے ہیں۔
ان ایکسر سائزز میں پش اپس، کرنچز، وال اپس، اور چیسٹ پریس شامل ہیں۔ اگر آپ ان ورزشوں کو اپنا لیتے ہیں تو اس بات کے امکانات بڑھ جائیں گے کہ آپ کے بریسٹ سائز میں اضافہ ہو۔
متوازن اور صحت مند غذا
جسم کے کسی بھی حصے کی نشوو نما کے لیے یہ ضروری ہوتا ہے کہ آپ صحت مند اور متوازن غذائیں استعمال کریں۔ ایسی غذائیں جو نیوٹرنٹس، منرلز، اور وٹامنز سے بھرپور ہوں۔
جب آپ کچھ مہینوں کے لیے ایسی غذاؤں کو استعمال کرتے ہیں تو آپ کے جسم میں تبدیلی آنا شروع ہو جاتی ہے۔ اس تبدیلی کے اثرات بریسٹ پر بھی دیکھے جا سکتے ہیں۔ کیوں کہ بریسٹ سائز میں اضافہ ہونے لگتا ہے۔
مزید پڑھیے: وزن بڑھانے والی غذائیں
دودھ کا استعمال
جیسا کہ میں اوپر لکھ چکا ہوں کہ خواتین کے چھاتیوں کے سائز پر ان کے ہارمونز اثر انداز ہوتے ہیں۔ انہی ہارمونز میں ایسٹروجن بھی شامل ہے۔
دودھ کے استعمال کو بریسٹ سائز بڑھانے کا دیسی نسخہ سمجھا جاتا ہے، جب آپ گائے کے دودھ کو استعمال کرتے ہیں تو اس سے بریسٹ کے ٹشوز کی افزائش میں مدد ملتی ہے۔
گائے کی دودھ میں ایسٹروجن، پروجیسٹیرون، اور پرولیکٹن بھی پائے جاتے ہیں جو کہ خواتین میں دودھ بننے کے عمل میں مفید ثابت ہوتے ہیں۔ اس لیے اگر خواتین گائے کا دودھ باقاعدگی کے ساتھ استعمال کرتی ہیں تو ان کی بریسٹ بڑھ سکتی ہے۔
سپلیمنٹس کا استعمال
بہت ساری خواتین بریسٹ سائز بڑھانے کے لیے ہربل سپلیمنٹس استعمال کرتی ہیں۔ ان سپلیمنٹس کا استعمال خواتین کے جسم میں ایسٹروجن کے لیول میں اضافہ کرتا ہے۔
بریسٹ سائز کو بڑھانے کے لیے اگر آپ بھی سپلیمنٹس استعمال کرنا چاہتی ہیں تو اپنی طبی معالج سے رجوع ضرور کریں۔ طبی معالج مکمل معائنے کے بعد بتا سکے گا کہ آپ کو کون سے سپلیمنٹس استعمال کرنے چاہیئں۔
مزید پڑھیں: جلد حاملہ ہونے کا طریقہ
مساج کریں
مساج بھی بریسٹ سائز بڑھانے کے طریقوں میں شامل ہے۔ جب آپ اپنی بریسٹ کو باقاعدگی کے ساتھ مساج کرتے ہیں تو ان میں خون کی گردش بہتر ہوتی ہے۔
بریسٹ کو مساج کرنے کے لیے آپ کوئی بھی آئل استعمال کر سکتے ہیں۔ بریسٹ سائز بڑھانے کے لیے کوشش کریں کہ ہر روز پانچ منٹ تک ان کو مساج کریں۔
مزید پڑھیے: مردانہ ٹائمنگ کو بڑھانے کا طریقہ
بریسٹ سائز کو بڑھانے کے طریقے ہم ڈسکس کر چکے ہیں۔ اب آخر میں ایک اور بات ذکر کرنا ہے جو کہ عام طور پر خواتین کی جانب سے پوچھی جاتی ہے۔ یہ بات پستانوں کے لٹک جانے یا بریسٹ کو ٹائٹ کرنے سے متعلق ہے۔
بریسٹ کا ٹائٹ کرنے کا طریقہ
کچھ خواتین کی جانب سے پستانوں کے لٹک جانے کی شکایت کی جاتی ہے۔ پستانوں کے لٹک جانے کی بہت سی وجوہات ہوتی ہیں۔ جن میں عمر، حمل، وزن میں کمی، اور مینوپاز شامل ہیں۔
بریسٹ کو مختلف طریقوں کی مدد سے ٹائٹ کیا جا سکتا ہے۔ ان میں سر فہرست برا کا استعمال ہے۔ برا کی مدد سے چھاتی کی شیپ میں تبدیلی لائی جا سکتی ہے۔ اگر آپ اچھی کوالٹی کا برا استعمال کرنا شروع کرتی ہیں تو اس سے بریسٹ ٹائٹ ہونا شروع کو جائے گی۔
اس کے ساتھ ساتھ بریسٹ کو ٹائٹ کرنے کے لیے آپ باقاعدگی کے ساتھ ورزش بھی کر سکتی ہیں اور اپنی غذا میں بہتری بھی لا سکتی ہیں۔ تو ابھی ان طریقوں پر عمل کریں اور بریسٹ ٹائٹ کریں۔
کچھ آخری الفاظ
بریسٹ بڑھانے کے طریقے جو اس بلا گ میں بیان کیے گئے ہیں ان پر آپ آسانی کے ساتھ عمل کر کے اپنی چھاتیوں کا سائز بڑھا سکتے ہیں۔ اس کے علاوہ میں نے یہاں بریسٹ کو ٹائٹ کرنے کا طریقہ بھی لکھ دیا ہے۔ مزید اپ ڈیٹس کے لیے ایور ہیلدی سے جڑے رہیں۔