This is a canesten cream that can be used for fungal infections.

Canesten Cream Uses in Urdu​ – An Effective Treatment for Fungal Infections

کینیسٹن کریم ایک نہایت مؤثر دوا ہے۔ یہ کریم  فنگل انفیکشنز کی بہت سی اقسام کے علاج کے لیے استعمال کی جاتی ہے۔ رنگ ورم کے علاج کے لیے کینیسٹن کریم سب سے زیادہ مؤثر ہوتی ہے۔ رنگ ورم ایک متعدی فنگل انفیکشن ہوتی ہے۔ اس انفیکشن کی سب سے بنیادی وجہ پیراسائٹس ہوتے ہیں۔ یہ پیرا سائٹس جِلد کی اوپر والی سطح پر رہتے ہیں۔

رنگ ورم آسانی کے ساتھ ایک شخص سے دوسرے منتقل ہو سکتی ہے۔ رنگ ورم کے علاوہ کینیسٹن کریم جاک اچ کے علاج کے لیے بھی استعمال کی جاتی ہے۔ جاک اچ بھی ایک فنگل انفیکشن ہے۔ یہ انفیکشن زیادہ تر پسینہ آنے والے اعضاء کو متاثر کرتی ہے۔ مثال کے طور پر رانوں کے اوپر والے حصے کو۔

کینیسٹن کریم فنگل سویٹ ریش کے علاج کے لیے بھی مؤثر ہے۔ فنگل سویٹ ریش کی وجہ سے آپ کی جِلد پر سرخ رنگ کے دھبے اور چھالے نمودار ہو جاتے ہیں۔ ان دھبوں اور چھالوں کی وجہ سے پھر آپ کو خارش کا سامنا کرنا پڑتا ہے اور آپ کی جِلد بھی پھٹ سکتی ہے۔

اس کے ساتھ ساتھ کینیسٹن کریم کو نیپی ریش کے علاج کے لیے بھی استعمال کیا جاتا ہے۔ جب آپ بچے کو نیپی لگاتے ہیں اور وہ بہت گھنٹوں تک لگی رہتی ہے تو ریش کی وجہ بنتی ہے۔ ریش کے خطرات اس صورت میں بڑھ جاتے ہیں جب نیپی لگانے کے تھوڑی ہی دیر بعد بچہ پیشاب یا پوٹی کر دے۔

ان سب بیماریوں کا سب سے مؤثر علاج کینیسٹن کریم ہے جو آپ ڈاکٹر کے مشورے کے مطابق استعمال کر سکتے ہیں۔ تاہم اس بات کو یقینی بنائیں کہ آپ نے کریم کا کورس پورا کیا ہے۔

Canesten Clotrimazole Cream Uses in Urdu​

کیا آپ جانتے ہیں کہ فنگل انفیکشن کے خلاف کینیسٹن کریم اتنی مؤثر کیوں ہے؟ وجہ بہت سادہ سی ہے۔ اس کریم میں کلوٹری مازول نامی جز پایا جاتا ہے۔ فنگل انفیکشن کے خلاف یہ جز سب سے زیادہ افادیت کا حامل ہوتا ہے۔ یہ آپ کی جِلد میں فنگل انفیکشن کی افزائش کو روکتا ہے۔

جب آپ اس کریم کو اپنے جلد پر لگاتے ہیں تو فنگل انفیکشن کی وجہ بننے والی فنگس ختم ہونا شروع ہو جاتی ہے۔ جب آپ کی جِلد سے یہ فنگس ختم ہوتی ہے تو آپ کی جلد کو سکون ملتا ہے۔ اس سے آپ کو خارش کرنے کی ضرورت بھی محسوس نہیں ہوتی۔

کینیسٹن کریم آپ کو آسانی کے ساتھ گھر پر استعمال کر سکتے ہیں۔ اس کا استعمال تقریباً عمر کے افراد میں مفید ثابت ہوتا ہے۔ اس لیے کینیسٹن کو تمام فیملی کے لیے محفوظ دوا بھی کہا جاتا ہے۔ اگر آپ کی فیملی کو بھی فنگل انفیکشن اکثر نشانہ بناتی ہے تو ایک کریم لا کر گھر رکھ لیں اور ضرورت پڑنے پر استعمال کر لیں۔

Canesten Cream for Men in Urdu​

اس میں کوئی شک نہیں کہ کینیسٹن کریم مردوں کے لیے بھی استعمال کی جا سکتی ہے۔ مردوں کو زیادہ تر رنگ ورم، جاک اچ، اور فنگل سویٹ ریش جیسی علامات نشانہ بناتی ہیں۔ ان علامات کو بھگانے کے لیے عام طور پر کینیسٹن کریم ہی تجویز کی جاتی ہے۔

اس کریم کی مدد سے رنگ ورم اور جاک اچ کی وجہ بننے والی فنگس کو کنٹرول کرنے میں مدد ملتی ہے۔ جس سے آپ آسانی کے ساتھ جِلد کی بیماریوں سے نجات پا سکتے ہیں۔ تاہم آپ نے اس بات کا خیال رکھنا ہے کہ کینیسٹن کو ڈاکٹر کی ہدایات کے مطابق ہی استعمال کیا جائے۔

Canesten Cream Vaginal in Urdu​

اس میں کوئی شک نہیں کہ کینیسٹن کریم کو اندام نہانی کی خارش کے علاج کے لیے بھی استعمال کیا جاتا ہے۔ لیکن اندام نہانی کی خارش کو ختم کرنے کے لیے جو کینیسٹن کریم استعمال کی جاتی ہے وہ یہ والی نہیں ہوتی۔ اندام نہانی کی خارش کو ختم کرنے کے لیے ایک خاص طرح کی کینیسٹسن کریم تیار کی جاتی ہے۔

یہ کریم صرف ایک بار ہی استعمال کی جاتی ہے۔ اس کریم کا نام کینیسٹن 1-ڈے انٹرنل کریم ہے جو آپ کو بازار سے مل سکتی ہے۔ اگر آپ کی اندام نہانی میں خارش ہو رہی ہے، سوزش ہو چکی ہے، ویجائنا سرخ ہو گئی ہے تو کینیسٹن کریم کو استعمال کیا جا سکتا ہے۔

اس کے علاوہ اندام نہانی سے ڈسچارج، جلن کے احساس، اور درد کی صورت میں بھی اسے استعمال کیا جا سکتا ہے۔ یاد رکھیں کہ اندام نہانی کی یہ علامات فنگل انفیکشن کی وجہ سے لاحق ہو سکتی ہیں۔ اس لیے ان کے لیے کینیسٹن کریم استعمال کی جاتی ہے۔

اگر آپ کی ویجائنا میں بھی یہ علامات پائی جاتی ہیں تو گھبرانے کی ضرورت نہیں ہے۔ ہر چار میں سے تین خواتین کو ان کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ آپ نے یہ کریم لینی ہے اور اس کو دی گئی ہدایات کے مطابق اپنی اندام نہانی میں لگا لینا ہے۔

Canesten Cream Side Effects in Urdu​

کینیسٹن کریم کا استعمال عام طور پر بالکل محفوظ ثابت ہوتا ہے۔ اسے بچوں کے نیپی ریش کے علاج کے لیے بھی استعمال کیا جا سکتا ہے۔ تاہم میں ہر بار یہی کہتا ہوں کہ کسی بھی بیماری کے علاج کے لیے ادویات استعمال کرنے سے پہلے اپنے ڈاکٹر سے رابطہ ضرور کریں۔

مینوفیکچرر کے مطابق کریم کو متاثرہ جلد پر ایک دن میں دو سے تین مرتبہ لگائیں۔ اس روٹین پر آپ کو دو سے چار ہفتوں تک عمل کرنے کی ضرورت ہو گی۔ کریم استعمال کرنے کے چند دنوں کے اندر اندر آپ کی علامات کی شدت کم ہونا شروع ہو جائے گی۔

Canesten Cream Price in Pakistan

پاکستان میں کینیسٹن کریم کی قیمت ایک سو چالیس روپے کے لگ بھگ ہوتی ہے۔ ملکی حالات کو مدِ نظر رکھتے ہوئے یہ بات اپنے ذہن میں رکھیں کہ اس قیمت میں ہر ماہ اضافہ ہو سکتا ہے۔ یہ بھی ممکن ہے کہ جب آپ یہ بلاگ پڑھ رہے ہوں تو اس کی قیمت کم ہو چکی ہے۔

Last Words About Canesten Cream Uses in Urdu

اس بلاگ میں کینیسٹن کریم کو استعمال کرنے کا طریقہ بتا دیا گیا ہے۔ یہ بھی آپ جان چکے ہیں کہ کینیسٹن کریم کو استعمال کیسے کرنا ہے۔ فنگل انفیکشن کی صورت میں اس کریم کو استعمال کریں اور بے چینی کو بھول جائیں۔

About the author

Saeed Iqbal

Saeed Iqbal is a content conqueror who loves to pen down his thoughts, enabling the masses to live a healthy and balanced life. As a content writer, has more than five years of experience, producing health-oriented and SEO-driven articles and blogs.

View all posts