اس تصویر کی مدد سے سگریٹ نوشی کے نقصانات کو ظاہر کرنے کی کوشش کی گئی ہے۔

سگریٹ نوشی کے نقصانات – یہ عادت اب آپ کو چھوڑنا ہو گی

سگریٹ نوشی کیوں مضر صحت ہے؟ ہو سکتا ہے کہ آپ کے ذہن میں بھی یہی سوال ہو۔ عام طور پر یہ سوال ان لوگوں کی جانب سے پوچھا جاتا ہے جو سگریٹ نوشی کی عادت کا شکار ہوتے ہیں۔ انہیں یہ بات ماننے میں دشواری ہوتی ہے کہ اس عادت کی وجہ سے انہیں نقصان پہنچ رہا ہے۔ اس لیے آج ہم سگریٹ نوشی کے نقصانات پر بات کرنے لگے ہیں۔

کچھ لوگوں میں یہ بھی غلط فہمی پائی جاتی ہے کہ سگریٹ نوشی صرف پھیپھڑوں کو متاثر کرتی ہے۔ جب کہ حقیقت میں ایسا نہیں ہے۔ یہ آپ کی جنسی خواہش کو کم کر سکتی ہے۔ ہو گئے نا حیران؟ یہ بھی جان لیں کہ سگریٹ نوشی کی وجہ سے بانجھ پن جیسی بیماری کا بھی سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

تو چلیے پھر سگریٹ نوشی کی تباہ کاریوں پر بات کرتے ہیں۔ اور یہ جانتے ہیں کہ اس بری عادت سے کس طرح چھٹکارا پایا جا سکتا ہے۔

سگریٹ نوشی کے پوشیدہ نقصانات

سگریٹ نوشی مرد و خواتین دونوں کو متاثر کرتی ہے۔ کس طرح؟ یہی ہم جاننے لگے ہیں۔

جنسی خواہش میں کمی

یہ بات جان کر آپ یقیناً حیران ہوں گے کہ سگریٹ نوشی کی وجہ سے بانجھ پن کے مسائل بھی لاحق ہو سکتے ہیں۔ سگریٹ نوشی کی عادت سے مردوں اور خواتین کی سیکس کرنے کی خواہش میں کمی آتی ہے۔

اس لیے ہم کہہ سکتے ہیں کہ سگریٹ آپ کے ٹیسٹوسٹیرون کے لیول کو متاثر کرتی ہے۔ جب ٹیسٹوسٹیرون کم ہوں گے تو آپ کی جنسی خواہش بھی کم ہو جائے اور آپ کو پھر ٹیسٹوسٹیرون بڑھانے والی غذائیں استعمال کرنا ہوں گی۔

اسی طرح سگریٹ نوشی خواتین کی جنسی صلاحیت کو بھی متاثر کرتی ہے۔ یہ ویجائنا میں لبریکشن کو کم کر دیتی ہے۔ اور خواتین کے لیے آرگیزم تک پہنچنا بھی مشکل ہو جاتا ہے۔ سگریٹ نوشی کی وجہ سے مینوپاز بھی جلدی آ سکتا ہے۔ جو خواتین سگریٹ پیتی ہیں ان میں حمل نہ ٹھہرنے کے خطرات بھی بڑھ جاتے ہیں۔

اس لیے ہم کہہ سکتے ہیں کہ سگریٹ نوشی حمل نہ ہونے کی وجوہات میں شامل ہے۔ اس کے علاوہ سگریٹ نوشی وقت سے پہلے بچے کی پیدائش کے خطرات کو بھی بڑھا سکتی ہے۔

کینسر کے خطرات میں اضافہ

سگریٹ نوشی کے نقصانات پر مضمون آج ہم اسی لیے لکھنے لگے ہیں تا کہ آپ کو اس کی تباہ کاریاں معلوم ہو سکیں۔ اس عادت کی وجہ سے کینسر کے خطرات بڑھ جاتے ہیں۔ حتی کہ سگریٹ کی ڈبیوں پر بھی لکھا ہوتا ہے کہ یہ کینسر کی وجہ بن سکتے ہیں۔ لیکن حیرت کی بات یہ ہے کہ لوگ پھر بھی باز نہیں آتے۔

کینسر کی ایسی بہت ساری اقسام ہیں جو سگریٹ نوشی کی وجہ سے لاحق ہو سکتی ہیں۔ مثانے، بڑی آنت، جگر، معدے، لبلبے، اور منہ کا کینسر کا شامل ہے۔ معلومات کے لیے منہ کے کینسر کا علاج جاننا آپ کے لیے مفید ہو گا۔ خدا نخواستہ اگر یہ آپ کو اپنا شکار بنائے تو آپ کے پاس انفارمیشن ہونی چاہیے۔

ٹائپ ٹو ذیابیطس

سگریٹ نوشی کے نقصانات میں یہ بھی شامل ہے کہ اس سے آپ کو انسولین کے مسائل سامنا کرنا پڑے گا۔ اس عادت کی وجہ سے خون میں پائی جانے والی شوگر دوسرے سیلز کو منتقل نہیں ہو پاتی۔ جس سے یہ خون میں ہی جمع ہونے لگتی ہے۔

جو لوگ سگریٹ نوشی کرتے ہیں ان میں ٹائپ ٹو ذیابیطس کے خطرات میں تیس سے چالیس فیصد اضافہ ہو جاتا ہے۔ یہ بات سگریٹ اور ٹائپ ٹو ذیابیطس کے تعلق پر کی جانے والی ایک طبی تحقیق میں سامنے آئی تھی۔

اس لیے کوشش کریں کہ سگریٹ نوشی ترک کی جائے۔ یہ آپ کو ذیابیطس اور انسولین جیسے مسائل سے بچانے میں مدد فراہم کرے گی۔

سانس کی تنگی کا سامنا

سگریٹ نوشی کی وجہ سے آپ کو سانس کی تنگی کا بھی سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ آپ جانتے ہیں یہ کس قدر تکلیف دہ بیماری ہوتی ہے۔ اور سانس کی تنگی کا علاج لینا بھی کتنا ضروری ہوتا ہے۔

 تمباکو نوشی کی وجہ سے آپ کے پھیپھڑوں تک آکسیجن صحیح طریقے سے نہیں پہنچ پاتی۔ اس کے علاوہ تمباکو نوشی آپ کے دمہ کی علامات میں بھی شدت لا سکتی ہے۔ کچھ ماہرین یہ بھی کہتے ہیں کہ سگریٹ نوشی دمہ کے خطرات کو بڑھا دیتی ہے۔

دل کی بیماریاں

سگریٹ نوشی کی تباہ کاریاں دل تک بھی پہنچ جاتی ہیں۔ اس کی وجہ سے اسٹروک اور دل کے کئی دوسرے مسائل کا بھی سامنا کرنا پڑتا ہے۔ یہ بات آپ بخوبی جانتے ہوں گے اسٹروک اور دل کی بیماریاں کس قدر خطرناک ہوتی ہیں۔

جب آپ سگریٹ پیتے ہیں تو اس سے بلڈ کلاٹس کے بننے کے چانسز میں اضافہ ہو جاتا ہے۔ جس سے دل، دماغ، اور ٹانگوں کو پہنچنے والے خون کی روانی متاثر ہوتی ہے۔ حتی کہ کچھ لوگوں کو ٹانگ بھی کٹوانا پڑ سکتی ہے۔

جو لوگ تمباکو نوشی کرتے ہیں ان میں ہارٹ اٹیک کا خطرہ بھی زیادہ ہوتا ہے۔ اگر وہ جوان ہوں تب بھی ہارٹ اٹیک کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ تو پھر آپ اس عادت کو ترک کیوں نہیں کر دیتے؟

انفیکشنز کے خطرات

سگریٹ نوشی کے نقصانات پر مضمون لکھنے کی ایک وجہ یہ بھی ہے کہ آپ کو بتایا جائے کس طرح یہ انفیکشنز کے خطرات میں اضافہ کرتی ہے۔ جب لوگ سگریٹ پیتے ہیں تو ان کا مدافعتی کمزور ہو جاتا ہے۔ اس وجہ سے بیکٹیریل اور وائرل انفیکشنز کے خطرات بڑھ جاتے ہیں۔

جو لوگ سگریٹ پیتے ہیں ان کو چاہیے کہ فوری طور پر اس عادت کو چھوڑ دیں۔ اس کے علاوہ انہیں قوت مدافعت بڑھانے والی غذائیں بھی استعمال کرنا ہوں گی۔ تا کہ ان کا مدافعتی نظام مضبوط ہو سکے۔ اس سے انفیکشنز کے خطرات کم ہو جائیں گے۔

کانوں کے مسائل

سگریٹ نوشی کی وجہ سے کان کے اندرونی حصے کو خون کی سپلائی متاثر ہوتی ہے۔ یہ کان کی سوزش اور خارش کی وجہ بن سکتی ہے۔ جس کی وجہ سے آپ کو درد اور انفیکشن کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

یہ بات آپ کو بھی حیران کرے گی کہ جو لوگ سگریٹ پیتے ہیں ان کو کان کے مسائل کے زیادہ سامنا کرنا پڑتا ہے۔

سگریٹ نوشی چھوڑنے کا طریقہ

سگریٹ نوشی کیسے ترک کی جائے؟ بہت سارے لوگ یہ سوال پوچھتے ہیں۔ اس عادت کو چھوڑنے کے لیے آپ مندرجہ ذیل طریقوں پر عمل کر سکتے ہیں۔ لوگوں کو بتائیں کہ آپ سگریٹ نوشی چھوڑ رہے ہیں۔ یہ عادت چھوڑنے کی وجوہات لکھیں اور ان وجوہات کو ہر روز پڑھیں۔

اس کے علاوہ آپ اپنے دوستوں اور فیملی ممبرز سے بھی مدد حاصل کر سکتے ہیں۔ مصروفیت میں اضافہ کر کے بھی اس عادت سے نجات پائی جا سکتی ہے۔

اختتام

سگریٹ نوشی کے نقصانات کو مفصل طریقے سے یہاں بیان کر دیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ سگریٹ نوشی ترک کرنے کے طریقے بھی بیان کر دیے گئے ہیں۔ ان طریقوں پر عمل کریں اور صحت مند زندگی کو ویلکم کہیں۔

سوالات و جوابات

سگریٹ نوشی کیسے ترک کی جائے؟

سگریٹ نوشی ترک کرنے کی وجوہات لکھیے۔ ہر روز خود کو موٹیویٹ کرنے کے لیے ان وجوہات کو پڑھیے۔ اپنے دوستوں سے مدد لیجیے۔ خود کو زیادہ سے زیادہ مصروف رکھیں۔

سگریٹ چھوڑنے کے بعد کیا ہوتا ہے؟

یقین کیجیے سگریٹ چھوڑنے کے بعد کچھ بھی نہیں ہو گا۔ ہاں لیکن آپ صحت مند ضرور ہو جائیں گے۔ یہ تبدیلی آپ خود ہی چند دنوں میں محسوس کر لیں گے۔

سگریٹ نوشی کیوں مضر صحت ہے؟

سگریٹ نوشی آپ کی جنسی خواہش کو کم کرتی ہے۔ خواتین کی ویجائنا خشک ہو جاتی ہے۔ مردوں کا نفس ایستادہ نہیں ہو پاتا۔ پھیپھڑوں کی بیماری کے خطرات بڑھ جاتے ہیں۔ اس لیے سب ماہرین سگریٹ نوشی کو مضر صحت کہتے ہیں۔

About the author

Saeed Iqbal

Saeed Iqbal is a content conqueror who loves to pen down his thoughts, enabling the masses to live a healthy and balanced life.

View all posts