Coferb syrup which can be used for cough and phlegm

Coferb Syrup Uses in Urdu, Side Effects, and Dose

کوفرب سیرپ کو کھانسی اور ناک کی بندش کے علاج کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔ اس میں آئی وی لیف ایکسٹریکٹ پایا جاتا ہے۔ کوفرب سیرپ پر بات کرنے سے پہلے ہمیں آئی وی لیف کے بارے میں جاننا ہو گا کہ یہ کیا ہے۔

آئی وی لیف کو آئی وی درخت سے حاصل کیا جاتا ہے۔ یہ درخت ایشیا اور یورپ میں پایا جاتا ہے۔ اس کے استعمال سے انسان کے نروس سسٹم میں بہتری آتی ہے۔ آئی وی لیف نروس سسٹم کے ذریعے سیلز کو ایکٹیویٹ کرتا ہے۔ جس سے کھانسی کی شدت کم ہوتی ہے اور بلغم کو خارج کرنے میں بھی مدد ملتی ہے۔

اس لیے ہم کہہ سکتے ہیں کوفرب سیرپ میں پایا جانے والا آئی وی لیف ایکسٹریکٹ بہت زیادہ مفید ہوتا ہے۔ کوفرب سیرپ کی دو قسمیں ہیں۔ ایک سادہ کوفرب سیرپ اور دوسرا کوفرب پلس۔ پہلی قسم بچوں کے لیے تجویز کی جاتی ہے جب کہ دوسری بڑوں کے لیے۔

ہم ان دونوں اقسام کے استعمال کو باری باری ڈسکس کر لیتے ہیں۔

Coferb Syrup Uses for Babies in Urdu

کوفرب سیرپ کو بچوں میں طبی علامات کو بھی کنٹرول کرنے کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔ اس سیرپ کے استعمال سے کھانسی کی شدت میں کمی آتی ہے۔ بلغم کو آسانی کے ساتھ خارج کرنے میں مدد ملتی ہے۔ جب کہ اس کی مدد سے بچے آسانی سے سانس بھی لے سکتے ہیں۔

یاد رہے کہ بچوں کے کوفرب سیرپ میں صرف آئی وی لیف ایکسٹریکٹ پایا جاتا ہے۔

بلغم کا علاج تفصیل سے جانیے اور اس سے نجات پائیں آسانی کے ساتھ۔

Coferb Syrup Dose for Children in Urdu

سادہ کوفرب سیرپ خاص طور پر بچوں کے لیے تیار کیا جاتا ہے۔ اس لیے ہم یہ کہہ سکتے ہیں کہ اس کا استعمال بچوں کے لیے محفوظ ہوتا ہے۔ لیکن سوال یہ ہے کہ اس کی بچوں کے لیے مقدار یا ڈوز کیا ہونی چاہیے؟

عام طور اس سیرپ کو طبی معالج کی جانب سے بچے کی کھانسی یا بلغم کے علاج کے لیے تجویز کیا جاتا ہے۔ بہتر یہی ہوتا ہے کہ طبی معالج ہی اس کی ڈوز بھی تجویز کرے۔ ڈاکٹر حضرات پہلے تو بچے کا معائنہ کرتے ہیں۔ علامات کو تفصیل سے جانتے ہیں۔ اور پھر یہ سیرپ تجویز کر کے ڈوز بتاتے ہیں۔

مزید جانیں: ای ویان کے فائدے

Coferb Plus Syrup Uses in Urdu

کوفرب پلس یعنی بڑوں کے سیرپ میں بھی آئی وی لیف ایکسٹریکٹ پایا جاتا ہے۔ لیکن اس ایکسٹریکٹ کے ساتھ اس میں تھائم لیکو رائس بھی پایا جاتا ہے۔ جس کی وجہ سے اس کی افادیت میں اضافہ ہو جاتا ہے۔

کوفرب کے استعمال سے کھانسی کی شدت میں کمی آتی ہے۔ یہ بلغم کو بھی پتلا کرتا ہے۔ جس کی وجہ سے مریض کو بلغم کو خارج کرنے میں مشکلات کا سامنا نہیں کرنا پڑتا۔ جن لوگوں کے سانس لینے میں مشکل کا سامنا کرنا پڑتا ہے، ان کے لیے بھی یہ فائدہ مند ہوتا ہے۔

کوفرب کے استعمال سے سانس کی تنگی کا علاج بھی کیا جا سکتا ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ کوفرب پلس کے استعمال سے گلے کی خراش کو بھی کنٹرول کرنے میں مدد ملتی ہے۔

Coferb Syrup in Pregnancy

کیا کوفرب پلس کو حمل کے دوران استعمال کرنا چاہیے؟ اس کے استعمال سے بچے پر تو منفی اثرات مرتب نہیں ہوں گے؟ ان سوالوں کے جوابات جاننے کے لیے پہلے ہمیں اس میں پائے جانے والے ایکسٹریکٹ کے متعلق جاننا ہو گا۔

کوفرب پلس میں پایا جانے والا آئی وی لیف ایکسٹریکٹ کا استعمال حمل کے دوران محفوظ ہوتا ہے۔ تاہم اس شربت میں آئی وی لیف ایکسٹریکٹ کے ساتھ تھائم لیکو رائس بھی پایا جاتا ہے۔ اس لیے کوفرب پلس کو حمل کے دوران استعمال کرنے سے پہلے اپنے طبی معالج سے رجوع ضرور کریں۔

Coferb Syrup Price in Pakistan

کوفرب سیرپ کی پاکستان میں قیمت مختلف ہوتی ہے۔ جیسا کہ میں اوپر لکھ چکا ہوں کہ کوفرب سیرپ کی دو اقسام ہیں۔ ان دونوں قسموں کی قیمت مختلف ہوتی ہے۔

بچوں کے کوفرب کی قیمت اڑھائی سو سے شروع ہوتی ہے۔ اس میں پانچ دس روپے کی کمی بیشی ممکن ہوتی ہے۔ کیوں کہ ہر فارمیسی اور میڈیکل اسٹور پر ادویات کی قیمت میں فرق ہوتا ہے۔

اس کے ساتھ ساتھ کوفرب پلس کی قیمت تین سو تیس روپے ہوتی ہے۔ کوفرب پلس کی قیمت بھی پانچ دس روپے زیادہ یا کم ہو سکتی ہے۔

Coferb Syrup Side Effects

عام طور پر کوفرب پلس کے استعمال سے کسی بھی قسم کے مضر صحت اثرات کا سامنا نہیں کرنا پڑتا۔ اگر آپ اس کو اپنے معالج کی ہدایات کے مطابق استعمال کریں تو یہ محفوظ ثابت ہو گا۔ تاہم یہ ممکن ہوتا ہے کہ کوئی دوا استعمال کرنے سے آپ کسی اثر کا سامنا کرنا پڑے، جیسا کہ غنودگی۔

The Last Words

اس بلاگ میں ہم نے تفصیل سے کوفرب کے استعمال کو اردو میں جانا ہے۔ اس کے مضر صحت اثرات کو بھی ڈسکس کیا ہے۔ اور یہ بھی جانا ہے کہ پاکستان میں اس کی قیمت کیا ہے۔ اس بلاگ خود بھی پڑھیں اور دوسروں کے ساتھ بھی شئیر کریں۔ ایور ہیلدی کے ساتھ جڑے رہیں۔

About the author

Saeed Iqbal

Saeed Iqbal is a content conqueror who loves to pen down his thoughts, enabling the masses to live a healthy and balanced life. As a content writer, has more than five years of experience, producing health-oriented and SEO-driven articles and blogs.

View all posts