کانسٹی پیشن کو اردو میں قبض کہا جاتا ہے۔ آپ ہر روز پاخانہ کرتے ہیں۔ جب آپ ہفتے میں تین بار سے کم پاخانہ کرتے ہیں تو اسے قبض کا نام دیا جاتا ہے۔ ہر شخص کی پاخانہ کرنے کی روٹین مختلف ہوتی ہے۔ اگر آپ ہر روز پاخانہ نہیں بھی کرتے تو اسے قبض نہیں کہا جائے گا۔
قبض آپ کو اس صورت میں ہو گی جب آپ ہفتے میں تین بار سے کم پاخانہ کریں گے۔ اور آپ کو پاخانہ کرتے وقت تکلیف کا سامنا ہو گا۔ قبض کا سامنا کرنے والے ہر فرد کو پاخانہ کرتے وقت درد کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ کیوں کہ پاخانہ کافی سخت ہو چکا ہوتا ہے اور یہ بڑی آنت کو نقصان پہنچاتا ہے۔
قبض کی بہت ساری وجوہات ہوتی ہیں۔ جن پر آگے چل کر ہم تفصیل سے بات کریں گے۔ یہاں صرف یہ جان لیں کہ خوراک میں فائبر نہ ہونے کی صورت میں آپ قبض کا شکار ہو جاتے ہیں۔ اس لیے پھر آپ کو قبض کے علاج کی ضرورت پڑتی ہے۔ مثال کے طور پر فاسٹ فوڈ میں فائبر نہ ہونے کے برابر ہوتا ہے۔
اس لیے فاسٹ فوڈ کا زیادہ استعمال کرنے والے افراد قبض کا شکار ہو جاتے ہیں۔ اسی لیے یہ ضروری ہوتا ہے کہ ہر شخص پھلوں، سبزیوں، اور دالوں وغیرہ سے فائبر کو حاصل کرے۔ تا کہ اسے قبض کا سامنا نہ کرنا پڑے۔
پہلے ہم قبض کے معنی اور علامات وغیرہ کے متعلق تفصیل سے جانیں گے۔ اور پھر اس کے مختلف اقسام پر تفصیلی روشنی ڈالیں گے۔
Constipation Meaning in Urdu Everyone Must Know
کانسٹی پیشن کا اردو میں تفصیل سے مطلب سمجھنے کے لیے آپ کو تھوڑی سی معلومات یاد رکھنا ہوں گی۔ جب آپ کا زیادہ فائبر والی غذائیں استعمال کرتے ہیں تو کھائی گئی خوراک زیادہ دیر آنتوں میں نہیں ٹھہرتی۔ بلکہ پاخانہ بن کر خارج ہو جاتی ہے۔
اس کے برعکس جب آپ فائبر والی غذائیں استعمال نہیں کرتے تو پھر یہ کافی دیر کے لیے آنتوں میں ٹھہری رہتی ہیں۔ جس سے وہ آنتوں میں موجود پانی کو جذب کرتی رہتی ہیں۔ اس سے آپ کا پاخانہ کافی سخت ہو جاتا ہے اور آپ کو کافی دنوں تک رفع حاجت کی ضرورت محسوس نہیں ہوتی۔
امید ہے کہ اب آپ کو کانسٹی پیشن کا اردو میں مطلب سمجھ آ گیا ہو گا۔ قبض پر تو ہم کافی بات کر لی ہے۔ اب ہم اس کی علامات کو جان لیتے ہیں۔ تا کہ آپ کے لیے قبض کی نشاندہی آسان ہو جائے۔
Constipation Symptoms in Urdu
قبض کی صرف یہی علامت نہیں ہوتی کہ آپ کو ہفتے میں تین بار سے کم پاخانہ آئے۔ بلکہ کافی ساری علامات قبض کی موجودگی کا بتا سکتی ہیں۔ یہ علامات مندرجہ ذیل ہو سکتی ہیں۔
پاخانے کا سخت یا خشک ہو جانا
پاخانہ کرتے وقت تکلیف یا درد محسوس کرنا
ہفتے میں تین بار سے کم پاخانہ آنا
بڑی آنت کا مکمل طور پر خالی نہ ہو پانا
یہ محسوس ہونا کہ بڑی آنت بلاک یا بند ہو چکی ہے
انگلی یا کسی دوسری عمودی چیز کا استعمال کرنا تا کہ پاخانہ خارج ہو جائے
پاخانہ کرنے کے بعد پیٹ کے اپھار کا احساس
اگر یہ علامات کچھ دنوں کے بعد ختم نہ ہوں تو پھر آپ کو ہر صورت کسی ڈاکٹر سے رجوع کرنا ہو گا۔ اس کے علاوہ اگر قبض کے ساتھ نیچے لکھی گئی علامات بھی محسوس کریں تو پھر بھی اپنے معالج سے رجوع کریں۔ یہ علامات ذیل ہیں۔
مقعد سے خون آنا
دائمی پیٹ درد
پاخانے میں خون آنا
کمر کے نچلے حصے میں درد
گیس کا خارج نہ ہونا
قے
بخار
بغیر کسی وجہ کے وزن میں کمی
پاخانہ کرنے کی روٹین میں تبدیلی
ان علامات کے موجود ہونے کی صورت میں ایک معالج آپ کا تفصیل سے معائنہ کرے گا۔ کچھ ٹیسٹوں کی مدد سے وہ یہ پتہ چلائے گا کہ آیا یہ قبض کی علامات ہیں یا نہیں۔ اور پھر آپ کچھ ہلکی پھلکی ادویات تجویز کرے گا۔ تا کہ قبض سے نجات پائی جا سکے۔
قبض کی علامات تو آپ نے جان لی ہیں۔ اب ہم اس کی وجوہات پر بھی بات کر لیتے ہیں۔ ان وجوہات کو جاننے کے بعد آپ کے لیے یہ لازم ہو جائے گا کہ آپ ہر صورت اس سے بچنے کی کوشش کریں۔
Constipation Meaning in Urdu and Its Causes
قبض کی کافی ساری وجوہات ہوتی ہیں۔ مثال کے طور پر جو لوگ غذا سے فائبر نہیں لیتے، وہ عام طور پر قبض کا شکار ہو جاتے ہیں۔ کافی لوگ ہر روز فاسٹ فوڈ استعمال کرتے ہیں۔ جس سے ان کے لیے یہ ممکن نہیں رہتا کہ وہ ضروری مقدار میں فائبر حاصل کر سکیں۔ یہی وجہ ہے کہ وہ پھر قبض کا شکار ہو جاتے ہیں۔
یہی معاملہ حاملہ خواتین کے ساتھ بھی ہوتا ہے۔ حمل میں جب ان کی یوٹرس پر پریشر پڑتا ہے اور وہ فائبر والی غذائیں استعمال نہیں کرتیں تو ان میں قبض کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔ اس کے علاوہ پانی کو اگر کم مقدار میں استعمال کیا جائے تو پھر بھی قبض لاحق ہو سکتی ہے۔ قبض کی کچھ دیگر وجوہات مندرجہ ذیل ہیں۔
ورزش کی عادت کو نہ اپنانا
روٹین میں مسلسل تبدیلی، جیسا کہ سفر کرنا یا مختلف غذاؤں کا استعمال
دودھ یا چیز کا ضرورت سے زیادہ استعمال کرنا
ذہنی دباؤ
پاخانے کو روکنے کی کوشش کرنا
اس کے علاوہ کچھ ادویات بھی قبض کے خطرے کو بڑھا دیتی ہیں۔ ان ادویات میں پین کلرز سرِ فہرست ہوتی ہیں۔ کچھ مہینے پہلے میرے کندھے میں شدید درد تھا۔ ڈاکٹر نے مجھے دو تین ہفتوں تک پین کلرز تجویز کیں۔ اس عرصے میں، میں زیادہ تر قبض کا شکار رہا۔ تاہم میں نے فائبر کا استعمال بڑھا دیا جس سے پاخانہ آسانی کے ساتھ خارج ہو جاتا تھا۔
پین کلرز کے ساتھ کچھ بیماریاں بھی قبض کا خطرہ بڑھا سکتی ہیں۔ بڑی آنت کا کینسر اور آئی بی ایس ایسی بیماریاں ہیں جن سے قبض کے چانسز بڑھ جاتے ہیں۔ اس کے ساتھ ساتھ حمل اور دماغ کے مسائل بھی قبض کا خطرہ بڑھا سکتے ہیں۔
Chronic Constipation Meaning in Urdu
کرونک کاسٹی پیشن کو اردو میں دائمی قبض بھی کہا جاتا ہے۔ دائمی قبض کی علامات بھی وہی ہوتی ہیں جو ہم پہلے ہی اوپر لکھ چکے ہیں۔ تاہم قبض اور دائمی قبض میں فرق علامات کے دورانیے کا ہوتا ہے۔ قبض میں علامات آپ کو صرف چند دنوں کے لیے متاثر کرتی ہیں۔ جب کہ دائمی قبض میں ان کا دورانیہ بڑھ جاتا ہے۔
اگر قبض کی دو یا اس سے زیادہ علامات آپ کو تین مہینوں یا اس سے زائد عرصہ کے لیے آپ کو متاثر کریں تو سمجھ جائیں کہ آپ دائمی قبض کا شکار ہو چکے ہیں۔ دائمی قبض پر قابو پانا قدرے مشکل ہو جاتا ہے۔
یہ بھی ممکن ہے کہ فائبر کو زیادہ مقدار میں بھی لینے سے دائمی قبض ختم نہ ہو۔ اس لیے اکثر طبی ماہرین یہ رائے رکھتے ہیں کہ دائمی قبض کی صورت میں ایک معالج سے رجوع ضرور کیا جانا چاہیے۔
Severe Constipation Meaning in Urdu
اس کو اردو میں شدید قبض کہا جاتا ہے۔ اس طبی علامت کی وجہ سے آپ کو پاخانہ کرتے وقت شدید درد ہوتا ہے۔ کیوں کہ پاخانے کا اخراج نہایت مشکل ہو جاتا ہے۔ شدید قبض کا آپ کو لمبے عرصے کے لیے متاثر کرنا آپ کی بڑی آنت کو نقصان پہنچا سکتا ہے۔
اس لیے آپ کے لیے یہ ضروری ہے کہ شدید قبض سے نجات پانے لیے جلد از جلد اقدامات اٹھائیں۔ ورزش کے فوائد سے تو آپ آگاہ ہوں گے۔ ورزش قبض سے نجات پانے کا ایک بہترین ذریعہ ہے۔ اس کے لیے آپ کسی جم یا پارک میں جا سکتے ہیں۔ جاگنگ اور دوڑ بھی ورزش کا ایک بہترین ذریعہ ہے۔
اس کے ساتھ آپ فائبر والی غذائیں بھی استعمال کر سکتے ہیں۔ پھلوں اور سبزیوں میں کافی مقدار میں فائبر پایا جاتا ہے۔ ڈرائی فروٹس بھی فائبر کا بہترین ذریعہ ہوتے ہیں۔ چیا سیڈز اور اسپغول کا چھلکا بھی اس مقصد کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔
شدید قبض سے نجات پانے کے لیے آپ پانی کو زیادہ مقدار میں بھی استعمال کر سکتے ہیں۔ یاد رکھیں کہ کولڈ ڈرنکس اور بازار سے ملنے والے جوسز پانی کا متبادل نہیں ہوتے۔ اگر آپ کو سادہ پانی پسند نہیں ہے تو پھر آپ اس میں تھوڑا سا نمک اور لیموں کا رس بھی شامل کر لیں۔ گرمیوں میں آپ لسی بھی استعمال کر سکتے ہیں۔ تاہم لسی میں چینی کا شامل کرنے سے گریز کریں۔ کیوں کہ چینی نقصان دہ ہوتی ہے۔
Lasts Thoughts on Constipation Meaning in Urdu
اس بلاگ میں قبض کے متعلق آپ کو تفصیل سے بتا دیا گیا ہے۔ قبض کی علامات اور وجوہات کے متعلق آپ نے جان لیا ہے۔ ہم نے کوشش کی ہے کہ آپ کو قبض سے بچایا جا سکے۔ کیوں کہ قبض ایک تکلیف دہ طبی علامت ہوتی ہے۔ اور کافی ساری دیگر علامات کی وجہ بھی بن سکتی ہے۔
قبض سے نجات پانے یا بچنے کے لیے آپ ہمارے مشورے پر عمل کر سکتے ہیں۔ یعنی ورزش کی عادت اپنا سکتے ہیں۔ فائبر کو زیادہ مقدار میں لے سکتے ہیں۔ اور پانی کے استعمال کو بڑھا سکتے ہیں۔