دہی کے فوائد – اب صحت مند زندگی گزاریں

دہی کے فوائد اس قدر زیادہ ہیں کہ آپ کسی بھی قیمت پر اس کا استعمال ترک نہیں کر سکتے۔ مجھے اگر صرف اور صرف ایک غذا استعمال کرنے کا مشورہ دیا جائے تو میں دہی کو استعمال کروں گا۔

آپ یہ بات جانتے ہیں کہ دہی پروٹین اور کیلشیم سے بھرپور ہوتا ہے۔ اس کے استعمال سے آنت میں پائے جانے والے مفید بیکٹیریا کی افزائش میں اضافہ ہوتا ہے۔ معدے سمیت آنت کی بہت سی بیماریوں کو دہی کی مدد سے کنٹرول کیا جا سکتا ہے۔

تاہم یہ بات آپ کو یاد رکھنا ہو گی کہ دہی کی کچھ اقسام مضرِ صحت بھی ثابت ہو سکتی ہیں۔ اس کے علاوہ جب آپ دہی میں چینی شامل کر کے استعمال کرتے ہیں تو اس کی افادیت کم ہو جاتی ہے۔

اس لیے کوشش کیجیے کہ دہی تازہ ہو اور تازے دودھ سے بنایا گیا ہو۔ اگر آپ کچھ دنوں یا ہفتوں تک دہی کو استعمال کریں گے تو آپ کو واضح فرق محسوس ہو گا۔

دہی کے فوائد

تو چلیے پھر دہی کے فوائد پر بات کرتے ہیں۔ لیکن آپ نے یہ کوشش کرنی ہے کہ فائدے جاننے کے بعد اس کے استعمال کو یقینی بنانا ہے۔

نیوٹرنٹس سے بھرپور

دہی میں ہر وہ نیوٹرنٹ پایا جاتا ہے جس کی آپ کے جسم کو ضرورت ہوتی ہے۔ اس میں کیلشیم سب سے زیادہ مقدار میں پایا جاتا ہے جس کی جسم کو سخت ضرورت ہوتی ہے۔ کیوں کہ کیلشیم ہڈیوں اور دانتوں کی صحت کے لیے ناگزیر ہوتا ہے۔

اس کے ساتھ ساتھ دہی میں وٹامن بی اور رائبوفلاوین بھی پائے جاتے ہیں جو کہ دل کی بیماریوں سے بچاؤ میں مدد فراہم کر سکتے ہیں۔ ان کے علاوہ آپ دہی سے فاسفورس، میگنیشیم، اور پوٹاشیم بھی حاصل کر سکتے ہیں۔

مزید پڑھیں: وزن بڑھانے والی غذائیں

ہاضمے میں بہتری

دہی میں ایک صحت مند بیکٹیریا پایا جاتا ہے جسے پروبائیوٹک کہا جاتا ہے۔ اسے آنت کی صحت کے لیے نہایت مفید سمجھا جاتا ہے۔ یہ بیکٹیریا ہاضمے کو بہتر بنانے میں نہایت اہم کردار ادا کرتے ہیں۔

آنتوں کی ایک بیماری ہے جسے آئی-بی-ایس کہا جاتا ہے، ان کے لیے اس کا استعمال بہت فائدہ مند ہوتا ہے۔ اگر ایسے مریض دہی کو باقاعدگی کے ساتھ استعمال کریں تو انہیں پیٹ کے اپھار کا سامنا نہیں کرنا پڑتا۔ اس کے علاوہ اگر آپ دہی کے استعمال کو اپنی روٹین کا حصہ بنا لیں تو آپ کو اسہال اور قبض کا سامنا نہیں کرنا پڑے گا۔

پروٹین سے بھرپور

دہی پروٹین سے بھرپور ہوتا ہے۔ اس لیے دہی کا استعمال آپ کو صحت مند زندگی گزارنے میں مد د فراہم کرتا ہے۔ پروٹین کا استعمال میٹابولزم کو تیز کرتا ہے۔ اس کے علاوہ یہ آپ کو کیلوریز برن کرنے میں بھی مدد فراہم کرتا ہے۔

دہی کے استعمال سے حاصل ہونے والے پروٹین سے آپ کو بھوک کو بھی کنٹرول کرنے میں مدد ملتی ہے۔ اس سلسلے میں زیادہ سے زیادہ مفید نتائج حاصل کرنے کے لیے آپ دہی میں اسپغول کو شامل کر کے بھی استعمال کر سکتے ہیں۔

ہڈیوں کی بیماریوں سے بچاؤ

دہی میں ایسے نیوٹرنٹس پائے جاتے ہیں جو کہ ہڈیوں کی صحت کے لیے مفید ثابت ہوتے ہیں۔ اس میں پائے جانے والے کیلشیم، پروٹین، پوٹاشیم، اور فاسفورس کی کہ وجہ سے ہڈیوں کی صحت میں بہتری آنا شروع ہو جاتی ہے۔

طبی ماہرین کے مطابق اگر آپ دہی کو باقاعدگی کے ساتھ استعمال کرتے ہیں تو آپ کو ہڈیوں کے بھربھرے پن کا سامنا نہیں کرنا پڑے گا۔ اس لیے دہی کے استعمال کو یقینی بنائیں۔

مزید پڑھیں: آنکھوں کے گرد سیاہ حلقوں کا علاج

مدافعتی نظام میں بہتری

دہی کے فوائد میں یہ بھی شامل ہے کہ اس کے استعمال سے مدافعتی نظام مضبوط ہوتا ہے۔ مدافعتی نظام مضبوط ہونے کی وجہ سے اس بات کے خطرات نہایت کم ہو جاتے ہیں کہ بیماریاں آپ کو نشانہ بنائیں۔

دہی میں پائے جانے والے پروبائیوٹکس آپ کے جسم کی سوزش کو کم کرتے ہیں۔ یہ سوزش کم ہونے کی وجہ سے وائرل انفیکشن کے خطرات میں کمی آ جاتی ہے۔

اس کے علاوہ اگر آپ دہی کو باقاعدگی کے ساتھ استعمال کرتے رہیں تو آپ پر موسمی بیماریاں اثر انداز نہیں ہوں گی۔ اس وجہ سے آپ کو اپنی صحت کو برقرار رکھنے میں مدد ملے گی۔

مزید پڑھیں: وزن کم کرنے کا طریقہ

اندام نہانی کی انفیکشن سے بچاؤ

خواتین کو اندام نہانی کی انفیکشن کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ یہ بیماری کسی بھی عمر کی خواتین کو متاثر کر سکتی ہے۔ اندام نہانی کی انفیکشن کی کافی ساری وجوہات ہوتی ہیں۔

طبی ماہرین کا ماننا ہے کہ اگر خواتین ہر روز دہی کے استعمال کو یقنی بنائیں تو ان میں اس انفیکشن کے خطرات کم ہو جائیں گے۔ اندام نہانی کے انفیکشن سے بچاؤ کے لیے دہی کو استعمال کرنے سے پہلے آپ اپنے معالج سے بھی رابطہ کر سکتے ہیں۔

دماغ کی صحت میں بہتری

طبی تحقیقات میں تواتر کے ساتھ یہ بات ثابت ہو چکی ہے کہ دہی کے استعمال سے دماغ کی صحت میں بہتری آتی ہے۔

جو لوگ دہی یا اس سے بنے ہوئے کیپسولز استعمال کرتے ہیں ان میں ذہنی دباؤ، ڈپریشن، اور اضطراب کی علامات ان لوگوں کی نسبت کم ہوتی ہیں جو لوگ دہی کو استعمال نہیں کرتے۔

دہی چوں کہ آنتوں کی صحت میں بہتری لاتا ہے اس لیے اس کے استعمال سے دماغ کی صحت بھی بہتر ہو سکتی ہے۔

مزید جانیں: احتلام سے بچنے کا طریقہ

دہی کے نقصان

دہی کے فوائد تو آپ نے جان لیے ہیں، اب اس کے نقصانات پر بھی بات کر لیتے ہیں۔ یہ جان کر حیران مت ہوئیے کہ گا کہ دہی کے نقصانات نہ ہونے کے برابر ہیں۔ اگر آپ کو اس کو متوازن مقدار میں استعمال کریں گے تو آپ کو کسی بھی قسم کے نقصان کا سامنا نہیں کرنا پڑے گا۔

تاہم دہی کی وجہ سے وزن میں اضافہ ہو سکتا ہے اور ذیابیطس کے خطرات بھی بڑھ سکتے ہیں۔

کچھ آخری الفاظ

دہی کے فوائد تو آپ نے تفصیل سے جان لیے ہیں۔ اس لیے اب اس کے استعمال کو اپنی روٹین کا حصہ بنائیں اور صحت مند زندگی کا آغاز کریں۔ ایور ہیلدی سے جڑے رہیں۔

سوالات

دہی متعلق عام طور پر بہت سے سوالات پوچھے جاتے ہیں جو میں یہاں لکھنے لگا ہوں۔

دہی کو انگلش میں کیا کہتے ہیں؟

دہی کو انگلش میں یوگرٹ کہا جاتا ہے۔

دہی کا مزاج یا تاثیر  کیا ہے؟

ہمارے ہاں عام طور پر یہ غلط فہمی پائی جاتی ہے کہ کھائی جانے والی چیزوں کا مزاج ٹھنڈا یا گرم ہوتا ہے۔ لیکن سائنس سے ان باتوں کو کوئی تعلق نہیں ہے۔ دہی کا مزاج یا تاثیر مت جانیے، بلکہ اس کے استعمال کو یقینی بنائیں۔

دہی کھانے کا وقت کیا ہے؟

دہی کو آپ دن میں کسی بھی وقت استعمال کر سکتے ہیں۔ لیکن اس بات کو یقینی بنائیے گا کہ اس میں چینی شامل نہ ہو۔

دہی بنانے کا طریقہ کیا ہے؟

آپ تازہ دودھ لے کر اس کو ابال لیجیے۔ ٹھنڈا ہونے پر اس میں دہی یا لسی شامل کر کے برتن کا منہ ڈھک دیں۔ کچھ گھنٹوں بعد دہی تیار ہو جائے گی۔

کیا دہی سے وزن بڑھتا ہے؟

جی بالکل۔ دہی کے استعمال سے وزن میں آسانی کے ساتھ اضافہ کیا جا سکتا ہے۔

کیا دہی مذکر ہے یا مؤنث؟

یہ بات آپ پر منحصر ہے کہ آپ دہی کو مذکر رہنے دیتے ہیں یا پھر اس کو مؤنث بنا دیتے ہیں۔

About the author

Saeed Iqbal

Saeed Iqbal is a content conqueror who loves to pen down his thoughts, enabling the masses to live a healthy and balanced life.

View all posts