دماغ کو تیز کیسے کریں؟ کیا آپ بھی یہی سوال پوچھنا چاہتے ہیں؟ کیا آپ بھی کسی جگہ پر چیزیں رکھ کر بھول جاتے ہیں؟ اور آپ کو یاد نہیں رہتا کہ کون سا کام کر لیا ہے اور کون سا رہتا ہے؟ گھبرائیں مت۔ ہم آج آپ کو دماغ تیز کرنے کا طریقہ بتانے لگے ہیں۔
دماغ تیز کرنے کے طریقے جاننے کے بعد آپ کو یہ شکایت نہیں ہو گی کہ آپ کو چیزیں بھول جاتی ہیں۔ یہ طریقے آپ کے دماغ کی صحت کو بھی بہتر بنائیں گے۔ جس سے نہ صرف آپ کا دماغ تیز ہو گا بلکہ آپ کو چیزیں بھولیں گی بھی نہیں۔
خاص طور پر ان لوگوں کو دماغ کی کمزوری کا سامنا کرنا پڑتا ہے جن کی عمر زیادہ ہوتی ہے۔ اس میں کوئی شک نہیں کہ عمر بڑھنے کی وجہ سے دماغ پر اثرات مرتب ہوتے ہیں۔ لیکن کچھ طریقوں کی مدد سے ان اثرات کو بڑی حد تک کنٹرول کیا جا سکتا ہے۔ تو چلیے پھر ان طریقوں کے متعلق جانتے ہیں۔
دماغ تیز کرنے کا طریقہ
اگر آپ مندرجہ ذیل طریقوں پر باقاعدگی سے عمل کرنا شروع کر دیں گے تو آپ کا دماغ چند ہی ہفتوں میں تیز ہو جائے گا۔
سیکھتے رہیں
دماغ تیز کرنے کا سب سے بہترین طریقہ یہ ہے کہ ہمیشہ نئی چیزیں سیکھتے رہیں۔ نئی چیزیں سیکھنے کے لیے کتاب پڑھنے کی عادت کو اپنائیں۔ کتاب پڑھنا سبھی کے لیے فائدہ مند ہوتا ہے۔ کیوں کہ کتابیں پڑھنے سے آپ کو نئے خیالات کو جاننے کا موقع ملتا ہے۔
اگر آپ سمجھتے ہیں کہ آپ کے بچے کا دماغ تیز نہیں ہے تو اسے نئی چیزیں سکھائیں۔ مثال کے طور پر آپ اسے کوئی گیم سکھا سکتے ہیں۔ نئی چیزیں سیکھنے سے آپ کے دماغ کے سیلز متحرک ہوتے ہیں اور ان میں کمیونیکیشن بھی بہتر ہوتی ہے۔
کوشش کیجیے کہ آپ اور آپ کا بچہ روزانہ کی بنیادوں پر نئی چیزیں سیکھتے رہیں۔ سیکھتے رہنے کے لیے دوسروں کو سکھانا شروع کر دیں۔ اخبار پڑھنا بھی آپ کے لیے فائدہ مند ہو سکتا ہے۔ کیوں کہ یہ بھی آپ کو تازہ خبریں فراہم کرتا ہے۔
متوازن غذاؤں کا استعمال
دماغ کو تیز کرنے والی غذائیں بھی آپ کو استعمال کرنا ہوں گی۔ یہ غذائیں آپ کے دماغ کی صحت میں بہتری لائیں گی۔ ان غذاؤں میں منرلز، وٹامنز، اور نیوٹرنٹس بھرپور مقدار میں پائے جاتے ہیں۔ یہ غذائیں پھلوں، سبزیوں، دالوں، اور خشک میوہ جات پر مشتمل ہوتی ہیں۔ یہی وہ غذائیں ہیں جو قوت مدافعت کو بڑھاتی ہیں۔
ورزش کریں
ورزش کرنے کی عادت بھی دماغ کو تیز کرنے کا طریقہ ہے۔ اس عادت سے براہِ راست آپ کے دماغ پر مثبت اثرات مرتب ہوتے ہیں۔ یہ ضروری نہیں کہ ہر روز آپ گھنٹوں جِم میں رہیں تو ہی آپ کا دماغ تیز ہو۔
اس کے لیے ہر روز تیس منٹوں کی ورزش بھی کافی ہو گی۔ تاہم اس دورانیے میں جتنا اضافہ کریں گے اتنا آپ ہی کے لیے مفید ہو گا۔ ورزش کے لیے آپ واک کر سکتے ہیں۔ جاگنگ اور سائیکلنگ بھی بہترین آپشن ہوتے ہیں۔
اس کے علاوہ دماغی ورزشیں بھی آپ کے لیے مفید ہوتی ہیں۔ مثال کے طور پر جگسا پزل یا ریوبک کیوب کو حل کرنا ایک نہایت اچھی ورزش ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ شطرنج کھیلنا بھی ایک اچھی دماغی ورزش ہو سکتی ہے۔
نیند کو بہتر بنائیں
دماغ کو تیز کرنے کے لیے آپ کو اپنی نیند بہتر بنانا ہو گی۔ بہت سارے لوگ نیند کی کمی کا شکار ہوتے ہیں۔ اس لیے ایسے لوگ شکایت کرتے ہیں ان کے لیے اچھی اور پرسکون نیند لینا مشکل ہوتا ہے۔ ہم پھر ایسے لوگوں کو نیند کی کمی کا علاج تجویز کرتے ہیں۔
نیند کے دورانیے میں اضافہ کرنے سے آپ کے دماغ پر مثبت اثرات مرتب ہوتے ہیں۔ لیکن جب آپ نیند نہیں لیتے تو اس سے آپ کا دماغ مؤثر طریقے سے کام نہیں کرتا۔ اگر آپ جاب کرتے ہیں یا اپنا بزنس چلا رہے ہیں۔ دونوں صورتوں میں نیند لینا آپ کے لیے نہایت ضروری ہے۔
تو پرسکون نیند کے دورانیے میں اضافہ کیجیے اور یقین کیجیے کہ آپ کا دماغ اپنے آپ تیز ہونا شروع ہو جائے گا۔
جسمانی صحت کو بہتر بنائیں
آپ کی جسمانی صحت دماغ پر بھی اثرا انداز ہوتی ہے۔ جتنی آپ کی جسمانی صحت بہتر ہو گی اتنا ہی آپ کا دماغ تیز ہو گا۔ اسی لیے طبی ماہرین یہ کہتے ہیں دماغ کو تیز کرنے کے لیے آپ کو جسمانی صحت بہتر بنانے کی ضرورت ہوتی ہے۔
دماغ کو تیز کرنے کے لیے آپ کو زیابیطس، ہائی بلڈ پریشر، اور ذہنی دباؤ سے بچنا ہو گا۔ لیکن اگر یہ بیماریاں آپ کو اپنا شکار بنا چکی ہیں تو پھر آپ کو ان کے علاج کی طرف توجہ دینا ہو گی۔ آپ کو ذہنی دباؤ کا مؤثر ترین علاج لینا ہو گا۔ آپ کو ہائی بلڈ پریشر سے نجات پانا ہو گی۔ یقین کیجیے اس سے آپ کا دماغ تیز ہونا شروع ہو جائے گا۔
یوگا کریں
آپ سمیت کسی کو بھی یوگا کے فائدوں سے انکار نہیں ہو گا۔ لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ یوگا دماغ کو تیز کرنے کا علاج ہے۔ آپ کے دماغ کو دن بھر کی تھکاوٹ دور کرنے کے لیے کچھ سرگرمیوں کی ضرورت ہوتی ہے۔ اور یوگا ایک ایسی ہی سرگرمی ہے۔
یوگا سے نہ صرف آپ کا دماغ تیز ہو گا بلکہ آپ کی جسمانی صحت میں بھی بہتری آئے گی۔ اس سے آپ کو ایک جگہ توجہ مرکوز کرنے میں بھی مدد ملے گی۔ کوشش کیجیے ہر روز مختلف قسموں کا یوگا کیا جائے۔ کسی بھی آن لائن پلیٹ فارم سے آپ یوگا سیکھ سکتے ہیں۔ یوگا کا ہر پوز آپ کے دماغ اور جسم کی صحت کو بہتر بنائے گا۔
لکھنے کی عادت اپنائیں
آپ نے دیکھا ہو گا کہ اکثر لوگوں کو ڈائری لکھنے کی عادت ہوتی ہے۔ ڈائری لکھنا ایک نہایت فائدہ مند مشغلہ ہے۔ اس سے نہ صرف آپ کو چیزیں یاد رکھنے میں مدد ملتی ہے بلکہ آپ کے لکھنے کی صلاحیت میں بھی بہترین آتی ہے۔
اس کے علاوہ ڈائری لکھنے کی عادت سے آپ کو اپنی یادداشتیں مرتب کرنے میں بھی آسانی رہتی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ بہت سارے طبی ماہرین آپ کو ڈائری لکھنے کا مشورہ دیتے ہیں۔ ڈائری لکھنا دماغ کو تیز کرنے کا ایک بہترین علاج ہے۔
ڈانس سیکھیں
کیا آپ جانتے ہیں کہ ڈانس کرنے سے بھی آپ کا دماغ تیز ہو سکتا ہے؟ جی بالکل۔ ڈانس کرنے سے آپ کی دماغی صلاحیت میں اضافہ ہوتا ہے۔ اور آپ کی یادداشت میں بھی بہتری آتی ہے۔ جتنا زیادہ آپ ڈانس کریں گے اتنا ہی زیادہ آپ کے لیے فائدے مند ہو گا۔
ڈانس سیکھنے کے لیے آپ کسی بھی کنسلٹنٹ سے رابطہ کر سکتے ہیں۔ یاد رہے کہ ڈانس میں ایسی چیزیں شامل مت کریں جن میں قباحت موجود ہو۔ آپ اپنے پارٹنر کے ساتھ ڈانس کر سکتے ہیں۔ یا پھر کمرے میں میوزک چلا کر اکیلے ڈانس کریں۔ دوستوں کے ساتھ ڈانس کرنے کا بھی آپشن آپ کے پاس ہے۔
نئی زبان سیکھیں
طبی تحقیقات کے مطابق، ایک سے زائد زبان بولنے کے دماغ پر مثبت اثرات ہوتے ہیں۔ سائنسی تحقیقات میں یہ بات بار بار ثابت ہو چکی ہے کہ زیادہ زبانیں بولنے سے یادداشت بہتر ہوتی ہے۔ اور آپ کے تخلیقی پن میں اضافہ ہوتا ہے۔
ایک سے زائد زبانیں بولنے کے ویسے بھی کافی فوائد ہوتے ہیں۔ یہی زبانیں آپ کو اس قابل بناتی ہیں آپ ایک سے زیادہ ٹاسک بغیر کسی غلطی کے مکمل کر سکیں۔ اگر آپ اپنے دماغ کو تیز کرنا چاہتے ہیں تو آج ہی نئی زبان سیکھنا شروع کر دیں۔
کچھ آخری الفاظ
دماغ تیز کرنے کا طریقہ آپ نے جان لیا ہے۔ اب کوشش کریں کہ اس طریقے پر عمل کیا جائے تا کہ آپ کا دماغ تیز ہو۔ یاد رہے کہ آپ انہی طریقوں کی مدد سے اپنے بچوں کا بھی دماغ تیز کر سکتے ہیں۔ اس سے ان مستقبل میں کامیاب ہونے کے امکانات بڑھ جائیں گے۔
سوالات و جوابات
دماغ کو تیز کیسے کریں؟
دماغ کو تیز کرنے کے بہت سے طریقے ہیں۔ مثال کے طور پر آپ کتاب پڑھنے کی عادت کو اپنا سکتے ہیں۔ اس کے علاوہ ورزش کرنے سے بھی آپ کا دماغ تیز ہوتا ہے اور یادداشت میں بہتری آتی ہے۔
دماغ کو تیز کرنے والی غذائیں کون سی ہیں؟
بہت ساری ایسی غذائیں ہیں جو آپ کے دماغ کو تیز کرتی ہیں۔ ان غذاؤں کو اپنی روٹین میں ضرور شامل کریں۔ کیوں کہ یہ غذائیں آپ کے جسم کو منرلز، وٹامنز، اور نیوٹرنٹس فراہم کرتی ہیں۔ ان غذاؤں میں ہلدی اور چیا سیڈز وغیرہ شامل ہیں۔
دماغ کو تیز کرنے کے طریقے بتائیں؟
دماغ کو تیز کرنے کے طریقے بہت سارے ہیں۔ ان طریقوں میں یوگا شامل ہے۔ اگر آپ یوگا کریں گے تو اس سے آپ کا دماغ تیز ہونا شروع ہو جائے گا۔ اس کے علاوہ ڈانس سے بھی دماغ کو تیز کیا جا سکتا ہے۔