دانتوں کی صفائی کیوں ضروری ہے؟ یقیناً آپ کے ذہن میں بھی یہی سوال ہو گا کہ آخر کیوں ہر روز دانتوں کو برش یا مسواک کی جائے۔ اس کا جواب بہت سادہ سا ہے۔ جواب یہ ہے کہ دانت صاف کرنے سے آپ کی صحت برقرار رہے گی۔ کیسے؟ اسی لیے آج کے بلاگ میں تفصیل سے دانتوں کی صفائی کے فوائد پر بات کرنے لگے ہیں۔
آپ شاید یہ بھی جاننا چاہتے ہوں کہ دانتوں کی صفائی کیسے کی جائے۔ آخر ایسا کون سا طریقہ ہے جس کی مدد سے دانتوں کو برش کرنا چاہیے؟ آپ کو فکر مند ہونے کی ضرورت نہیں ہے۔ آج ہم ان طریقوں پر بھی بات کریں گے۔ پہلے ہم منہ کی صفائی کے فوائد پر بات کر لیتے ہیں، ہھر ہم طریقے بھی جانیں گے۔
دانتوں کی صفائی کے فوائد
اگر آپ باقاعدگی سے دانتوں کو صاف کرنے کی عادت کو اپنا لیتے ہیں تو ذیل فوائد کو حاصل کرنے سے آپ کو کوئی نہیں روک سکے گا۔
منہ کی بدبو کا خاتمہ
دانتوں کی صفائی کا پہلا فائدہ یہ ہے کہ اسے منہ کی بدبو کا علاج سمجھا جاتا ہے۔ اگر آپ کو دانتوں کو صاف کرنے کی عادت کو اپنا لیتے ہیں تو منہ کی بدبو آپ کو کبھی بھی متاثر نہیں کرے گی۔
کوشش کریں کہ اچھی ٹوتھ پیسٹ استعمال کی جائے۔ کیوں کہ اچھی ٹوتھ پیسٹ آپ کی سانسوں کو زیادہ دیر تک مہکتا ہوا رکھے گی۔ اس کے علاوہ یہ دانتوں کو بھی اچھے طریقے سے صاف کرے گی۔
یہ بات یقینی بنائیں کہ ہر رات کو سونے سے پہلے برش کیا جائے۔ کوشش کریں کہ کھانے کے بعد برش کیا جائے۔ یہ عادت دانتوں میں کھانے کے ذرے نہیں رہنے دے گی۔
مسوڑھوں کی صحت میں بہتری
یہ بات تو آپ جانتے ہوں گے کہ منہ میں دو طرح کے بیکٹیریا پائے جاتے ہیں۔ فائدہ مند اور نقصان دہ۔ جب آپ دانتوں کو صاف نہیں کرتے تو منہ میں نقصان دہ بیکٹیریا کی تعداد میں اضافہ ہو جاتا ہے۔
اسی لیے طبی ماہرین یہ کہتے ہیں کہ آپ کو ہر روز دانت صاف کرنے چاہئیں۔ دانتوں کی صفائی پر مضمون لکھنے کی بھی یہی وجہ ہے کہ آپ کو بتایا جائے کہ منہ کی صفائی اور مسوڑھوں کی صحت کا آپس میں کیا تعلق ہے۔
جب آپ باقاعدگی سے ماؤتھ واش استعمال کریں گے تو مسوڑھوں اور دانتوں پر پلیک نہیں بنے گا۔ جس سے آپ کو سوزش کا سامنا نہیں کرنا پڑے گا۔ اس لیے دانتوں کی ہر روز صاف کریں اور مسوڑھوں کی صحت کو بہتر بنائیں۔
حمل بھی جلدی ٹھہرے
خواتین کے لیے دانتوں کی صفائی مردوں کی نسبت زیادہ ضروری ہوتی ہے۔ کیوں کہ خواتین کے دانت نہ صاف کرنے سے حمل ٹھہرنے میں دیری ہو سکتی ہے۔ اس لیے دانت صاف نہ کرنے کی عادت کو حمل نہ ہونے کی وجہ سمجھا جاتا ہے۔
جب خواتین دانت صاف نہیں کرتیں تو ان کو مسوڑھوں کی بیماریوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ جب اس سلسلے میں ایک طبی تحقیق کی گئی تو یہ بات سامنے آئی کہ جن خواتین کو مسوڑھوں کے مسائل کا سامنا تھا، ان میں دوسری خواتین کی نسبت دہ ماہ بعد حمل ٹھہرا تھا۔
لیکن آپ یہ نہ سمجھیں کہ مردوں کے لیے دانتوں کو صاف کرنا ضروری نہیں ہے۔ مرد دانتوں کی صحت کی طرف توجہ نہیں دیں گے تو ان کے سپرم کی صحت بھی اثر انداز ہو سکتی ہے۔ پھر ایسے مردوں کو سپرم کی کمی کا علاج لینا پڑتا ہے۔
اس لیے دانتوں کی صفائی سب سے بڑا فائدہ یہ ہے کہ حمل جلدی ٹھہرے گا۔
پیسوں کا بچاؤ
دانتوں کی صفائی آپ کو پیسے بچانے میں بھی مدد فراہم کرے گی۔ ہو گئے نا آپ حیران؟ دانتوں کی صفائی سے آپ بہت ساری بیماریوں سے بچ جائیں گے۔
یہ عادت آپ کو مسوڑھوں کے مسائل سے بچنے میں مدد دے گی۔ اس کے علاوہ آپ ذیابیطس سمیت دل کی بیماریوں سے بھی بچ جائیں گے۔ تو پھر دانتوں کو صاف کرنے کی عادت کو اپنا کر آپ اپنے پیسے کیوں نہیں بچاتے۔
دل کی بیماریوں سے بچاؤ
دانت صاف کرنے کی عادت کو آپ کو دل کی بیماریوں سے بھی بچا سکتی ہے۔ جب آپ دانت صاف نہیں کرتے تو منہ میں نقصان دہ بیکٹیریا کی تعداد بڑھنے لگتی ہے۔
یہ نقصان دہ بیکٹیریا پھر جسم کے دوسرے حصوں میں بھی پھیلنے لگتے ہیں۔ یہ بیکٹیریا دل تک بھی پہنچتے ہیں اور خون کی نالیوں کے سکڑنے کا بھی باعث بنتے ہیں۔ اس لیے کوشش کریں کہ ہر روز دانتوں کو صاف کیا جائے تا کہ آپ کے مسوڑھے محفوظ رہیں۔ اور آپ دل کی بیماریوں سے محفوظ رہ سکیں۔
وزن میں کمی لانے میں مددگار
اگر آپ وزن میں کمی لانا چاہتے ہیں تو منہ کی صحت کو بہتر بنائیں، یعنی دانتوں کو صاف کرنے کی عادت کو اپنائیں۔ جب آپ دانتوں کو باقاعدگی کے ساتھ صاف کریں گے تو آپ کو اسٹروک جیسی بیماریوں کا سامنا نہیں کرنا پڑے گا۔
اس وجہ سے آپ کے لیے وزن میں کمی لانا آسان ہو جائے گا۔ جب آپ صحت مند ہوتے ہیں تو وزن آسانی کے ساتھ کم کیا جا سکتا ہے۔ اس لیے ہم دانتوں کی صفائی کو وزن کم کرنے کا طریقہ بھی کہہ سکتے ہیں۔
یہاں تک آپ دانتوں کی صفائی کے فوائد تو آپ جان چکے ہیں، اس لیے اب ان کو صاف کرنے کا طریقہ جانتے ہیں۔
دانتوں کی صفائی کا طریقہ
دانتوں کو مختلف طریقوں کی مدد سے صاف کیا جا سکتا ہے۔ اگر آپ قدرتی طریقوں سے ان کو صاف کریں گے تو زیادہ مفید ثابت ہو گا۔ مثال کے طور پر آپ باقاعدگی کے ساتھ برش کر سکتے ہیں۔
اس کے علاوہ مختلف قسم کے ماؤتھ واش بھی استعمال کیے جا سکتے ہیں۔ لیکن میرے نزدیک جو سب سے بہترین طریقہ ہے، وہ دانتوں کو برش کرنا ہے۔ لیکن کوشش کیجیے کہ آپ کی ٹوتھ پیسٹ قدرتی اجزاء سے تیار کی گئی ہو۔ جیسا کہ ہمالیہ کی ٹوتھ پیسٹ۔
دانتوں کو برش کرنے کا طریقہ
دانتوں کو بھی آپ نے خاص طریقے سے برش کرنا ہوتا ہے۔ ہر روز اور کم از کم دو منٹوں کے لیے آپ کو دانتوں کو برش کرنا ہو گا۔ دانتوں کی ساری جانب برش کیجیے۔ تاہم آپ نے بہت سختی اور تیزی سے برش نہیں کرنا، اس سے دانتوں کو نقصان پہنچ سکتا ہے۔
اس کے علاوہ نے زبان پر بھی برش کرنا ہے۔ یہ زبان کو صاف کرنے میں مدد دے گی۔ ٹوتھ برش بھی اچھا استعمال کریں۔ کوشش کریں کہ اس کو دو سے تین ماہ کے بعد تبدیل کر دیا جائے۔
کچھ آخری الفاظ
دانتوں کی صفائی کے فوائد کو جانیں اور اس عادت کو اپنی روٹین کا حصہ بنائیں۔ یہ عادت آپ کو صحت کو بہتر بنانے میں مدد فراہم کرے گی۔ منہ اور دانتوں کی صحت کے متعلق مزید معلومات کے لیے ایور ہیلدی سے جڑے رہیں۔
سوالات و جوابات
دانتوں کی حفاظت کیسے کی جائے؟
ہر روز دانتوں کو برش کریں، میٹھی چیزوں کو کم استعمال کریں، اور سگریٹ نوشی سے پرہیز کریں۔ یہ لائف سٹائل آپ کو دانتوں کی حفاظت کرنے میں مدد فراہم کرے گا۔
دانت کیسے صاف کریں؟
دانت صاف کرنے کے لیے ہر روز دن میں دو بار برش کریں۔ آپ مسواک کرنے کی عادت کو بھی اپنا سکتے ہیں۔
دانتوں کی صفائی کیوں ضروری ہے؟
دانتوں کی صفائی اس لیے ضروری ہے کہ یہ آپ کو مختلف بیماریوں سے بچائے گی۔ آپ کی سانسیں بھی مکہتی رہیں گے۔