یہ ڈارک چاکلیٹ ہے جس کو بہت سارے فوائد کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔

ڈارک چاکلیٹ کے فوائد جانیں اور اس سے اپنی صحت بہتر بنائیں

کیا آپ جانتے ہیں کہ ڈارک چاکلیٹ کے فوائد لکھنے کے لیے آپ کو گھنٹوں کا وقت درکار ہو گا؟ اس میں کوئی شک نہیں کہ چاکلیٹ کو سبھی پسند کرتے ہیں۔ لیکن جو چاکلیٹ ہم پسند کرتے ہیں اس میں شوگر زیادہ ہوتی ہے اور وہ اتنی فائدے مند نہیں ہوتی، جتنی ڈارک چاکلیٹ ہوتی ہے۔

رنگت کو دیکھ کر آپ یہ نہیں کہہ سکتے کہ یہ ڈارک چاکلیٹ ہے۔ مثال کے طور پر ڈیری ملک کی چاکلیٹس کا رنگ ڈارک ہوتا ہے۔ لیکن وہ ڈارک چاکلیٹس نہیں ہوتیں۔ ڈارک چاکلیٹ اس چاکلیٹ کو کہا جاتا ہے جن میں کوکو کی مقدار زیادہ ہوتی ہے۔ اس کو کوکو درخت یعنی ناریل کے بیجوں سے بنایا جاتا ہے۔

ڈارک چاکلیٹ کو متوازن مقدار میں استعمال کرنے سے آپ کو ضروری اینٹی آکسیڈنٹس ملتے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ اس کو استعمال کرنے سے دل کے دورے کے خطرات میں کمی آتی ہے۔ لیکن ڈارک چاکلیٹ خریدتے وقت اس بات کو یقینی بنا لیں اس میں شوگر موجود نہ ہو۔

ڈارک چاکلیٹ میں زنک بھی پایا جاتا ہے۔ زنک ایک ایسا منرل ہے جو مردانہ کمزوری کا بہترین علاج سمجھا جاتا ہے۔ اس لیے اگر آپ کو مردانہ کمزوری کا سامنا ہے اور آپ اپنی بیوی کو مطمئن نہیں کر پاتے تو ڈارک چاکلیٹ استعمال کریں۔ یہ مردانہ کمزوری کو ختم کرنے میں مدد فراہم کر سکتی ہے۔

ڈارک چاکلیٹ کے فوائد

اب ہم ڈارک چاکلیٹ کے فائدوں پر تفصیل سے لکھتے ہیں۔ تا کہ آپ کو اندازہ ہو سکے کہ آپ کے لیے اس کا استعمال کس قدر ضروری ہے۔

نیوٹرنٹس سے بھرپور

اگر آپ ایک اچھی ڈارک چاکلیٹ خریدتے ہیں تو سمجھ جائیں کہ یہ نیوٹرنٹس سے بھرپور ہے۔ یہ نہ صرف فائبر سے بھرپور ہو گی بلکہ آپ کو منرل بھی فراہم کرے گی۔ اب یہاں پر یہ سوال پیدا ہوتا ہے کہ اچھی ڈارک چکلیٹ سے کیا مراد ہے؟

ایک اچھی ڈارک چاکلیٹ وہ ہو گی جس میں ستر سے پچاسی فیصد کوکو پایا جاتا ہو۔ اس مقدار میں کوکو سو گرام چاکلیٹ میں موجود ہو گا۔ سو گرام چاکلیٹ میں 11 گرام فائبر، میگنیشیم، کاپر، میگنیز، اور آئرن بھی موجود ہوں گے۔ آپ جانتے ہیں کہ آئرن خون کی کمی کا شکار افراد کے لیے کتنا ضروری ہوتا ہے۔

اگر آپ بھی خون کی کمی کا شکار ہو چکے ہیں تو اس کو متوازن مقدار میں استعمال کرنا شروع کر دیں۔ ڈارک چاکلیٹ میں پوٹاشیم، فاسفورس، اور سیلینیم بھی کافی مقدار میں پائے جاتے ہیں۔ لیکن ہر روز ایک سو گرام ڈارک چاکلیٹ مت استعمال کریں۔ کیوں کہ یہ کافی زیادہ مقدار ہوتی ہے۔

دل کی صحت میں بہتری

ڈارک چاکلیٹ کا استعمال آپ کے دل کی صحت میں بھی بہتری لاتا ہے۔ لیکن کیسے؟ وجہ بہت دل چسپ ہے۔ جب آپ ڈارک چاکلیٹ کو استعمال کرتے ہیں تو اس سے آپ کی خون کی نالیاں بند نہیں ہوتیں۔ حتی کہ ہفتے میں ایک بار ڈارک چاکلیٹ کا استعمال بھی آپ کی خون کی نالیوں کو صحت مند بنا سکتا ہے۔

اس کے علاوہ ڈارک چاکلیٹ میں فلیوو نائڈز بھی پائے جاتے ہیں۔ یہ ایسے کیمیکلز ہوتے ہیں جو جسم کو نائٹرک آکسائڈ پیدا کرنے میں مدد دیتے ہیں۔ ان کی مدد سے آپ کی خون کی نالیاں پرسکون رہتی ہیں اور بلڈ پریشر میں بھی اضافہ نہیں ہوتا۔

اگر آپ کو بھی خون کی نالیوں یا دل کے مسائل کا سامنا ہے تو ڈارک چاکلیٹ کو استعمال کرنا شروع کر دیں۔ یہ عادت آپ کے دل کو مضبوط اور صحت مند بنا دے گی۔

دماغ کی صحت میں بہتری

کیا آپ یہ بات جانتے ہیں کہ ڈارک چاکلیٹ کے استعمال سے آپ کی صحت بہتر ہو سکتی ہے؟ یہ آپ کے دماغ  کو تیز کرنے کا بہترین طریقہ ہے۔ اس کے استعمال سے آپ کا دماغ بہتر طریقے سے کام کرنا شروع کر دیتا ہے۔

لیکن کیوں اور کیسے؟ جب آپ ڈارک چاکلیٹ استعمال کرتے ہیں تو اس سے آپ کے دماغ میں خون کی روانی و گردش بہتر ہوتی ہے۔ اس کے علاوہ آپ کو توجہ مرکوز کرنے میں بھی مشکل نہیں پیش آتی۔ یہ بات بھی یاد رکھیں کہ ڈارک چاکلیٹ سے یادداشت بھی بہتر ہوتی ہے۔ اس لیے ہم اسے یادداشت کی کمزوری کے مؤثر علاج کے طور پر بھی استعمال کر سکتے ہیں۔

ڈارک چاکلیٹ کا استعمال بوڑھے افراد کے لیے بھی ضروری ہوتا ہے۔ اگر بوڑھے افراد اس کو کھاتے ہیں تو اس سے ان میں ڈیمینشیا کے خطرات کم ہو جائیں گے۔ یہ بات یاد رکھیں کہ ڈارک چاکلیٹ نہایت ہی کم وقت میں آپ کے دماغ کی صحت کو بہتر بنا دے گی۔

ایچ ڈی ایل اور ایل ڈی ایل میں بہتری

سب سے پہلے تو ایچ ڈی ایل اور ایل ڈی ایل میں فرق جان لیں۔ ایچ ڈی ایل فائدہ مند کولیسٹرول کو کہا جاتا ہے جب کہ ایل ڈی ایل نقصان کولیسٹرول کو۔ ایک طبی ریسرچ میں یہ بات سامنے آئی کہ جو لوگ موٹاپے کا شکار تھے جب انہوں نے ڈارک چاکلیٹ استعمال کی تو ان کے ایل ڈی ایل یعنی نقصان دہ کولیسٹرول کے لیول میں کمی آ گئی۔

تاہم یہ بات یاد رکھیں کہ ایل ڈی ایل میں کمی لانے کے لیے آپ کو ڈارک چاکلیٹ بہت زیادہ مقدار میں استعمال نہیں کرنی چاہیے۔ طبی ماہرین کا خیال ہے کہ اس سلسلے میں ابھی مزید ریسرچز کی ضرورت ہے۔ اس کے بعد ہی یہ واضح ہو سکے گا کہ موٹاپے یا ایل ڈی ایل کئ شکار افراد کو ہر روز کتنی ڈارک چاکلیٹ استعمال کرنی چاہیے۔

جِلد کی صحت میں بہتری

یہ بات تو اوپر آپ پڑھ چکے ہیں کہ ڈارک چاکلیٹ نیوٹرنٹس اور منرلز سے بھرپور ہوتی ہے۔ کاپر، آئرن، اور میگنیشیم جیسے منرلز آپ کی صحت کے لیے ناگزیر ہوتے ہیں۔ لیکن کیوں؟

جب آپ کا جسم غذاؤں سے ان منرلز کو حاصل نہیں کر پاتا تو اس سے کولاجین کی پروڈکشن کم ہونا شروع ہو جاتی ہے۔ جسم میں کولاجین کا لیول کم ہونے سے جھریوں کے خطرات بڑھ جاتے ہیں۔ اس لیے یہ ضروری ہے کہ جھریوں کے خطرے کو کم کرنے کے لیے یہ منرلز غذا سے حاصل کیے جائیں۔

ڈارک چاکلیٹ ان منرلز کا بہترین ذریعہ ہے۔ اس کو استعمال کرنے سے آپ کی جلد کے نکھار میں اضافہ ہو گا۔ اور چہرے یا ماتھے پر جھریاں بھی نمودار نہیں ہوں گی۔

دیکھنے کی صلاحیت کا بہتر ہونا

جب آپ ڈارک چاکلیٹ استعمال کرتے ہیں تو اس سے آپ کی دیکھنے کی صلاحیت بہتر ہوتی ہے۔ جو لوگ دودھ والی چاکلیٹ کے برعکس ڈارک چاکلیٹ استعمال کرتے ہیں ان کی آنکھوں کی صحت میں بہتری آنا شروع ہو جاتی ہے۔

چوں کہ دیکھنے کی صلاحیت اور ڈارک چاکلیٹ کے تعلق پر ابھی زیادہ اریسرچز نہیں ہوئی ہیں، اس لیے ہم ابھی یقین سے نہیں کہہ سکتے کہ کیسے ڈارک چاکلیٹ دیکھنے کی صلاحیت کو کیسے بہتر بناتی ہے۔

کینسر سے بچاؤ میں مددگار

ڈارک چاکلیٹ کی طبی خصوصیات کی بنا پر ہم یہ بات کہہ سکتے ہیں اس کے استعمال سے کینسر کے خطرات میں بھی کمی آ سکتی ہے۔ اس کے استعمال سے آپ کے جسم کو اینٹی آکسیڈنٹس اور فلیوو نائڈز حاصل ہوتے ہیں۔ یہی وہ دنوں چیزیں ہیں جو آپ کو کینسر سے بچاؤ میں مدد دیتی ہیں۔

اس کے علاوہ دارک چاکلیٹ کے استعمال سے آپ کے مدافعتی سیلز بھی بہتر طریقے سے کام کرنا شروع کر دیتے ہیں۔ جس کی وجہ سے ہم کہہ سکتے ہیں آپ اس سے آپ کو کینسر سے بچاؤ میں مدد ملتی ہے۔

اختتام

ڈارک چاکلیٹ کے فوائد پر اس بلاگ میں ہم نے تفصیل سے روشنی ڈالی ہے۔ اب آپ نے کوشش کرنی ہے کہ کسی اچھی برانڈ کی ڈارک چاکلیٹ خریدی جائے جس میں شوگر موجود نہ ہو۔ پھر اس کو روز استعمال کریں اور بیماریوں سے بچاؤ کو یقینی بنائیں۔

سوالات و جوابات

کیا ڈارک چاکلیٹ کو روزانہ استعمال کیا جا سکتا ہے؟

جی بالکل۔ ڈارک چاکلیٹ کو ہر روز استعمال کیا جا سکتا ہے۔ لیکن اس کو زیادہ مقدار میں استعمال مت کریں۔ کسی نیوٹریشن سے مشورہ کرنے کے بعد آپ یہ جان سکتے ہیں کہ آپ کو اسے کتنی مقدار میں کھا سکتے ہیں۔ اس کے علاوہ کیلوری کاؤنٹ کو مد نظر رکھتے ہوئے بھی اسے استعمال کیا جا سکتا ہے۔

ڈارک چاکلیٹ کا سب سے بڑا فائدہ کیا ہے؟

ڈارک چاکلیٹ کا سب سے بڑا فائدہ یہ ہے کہ یہ نیوٹرنٹس سے بھرپور ہوتی ہے۔ اور آپ کو بیماریوں سے بچاؤ میں مدد فراہم کرتی ہے۔ اس لیے اس کا استعمال یقینی بنائیں۔

کیا شوگر والی ڈارک چاکلیٹ استعمال کی جا سکتی ہے؟

کوشش کیجیے کہ وہ ڈارک چاکلیٹ استعمال نہ کی جائے جس میں شوگر پائی جاتی ہو۔ کیوں کہ شوگر ہمیشہ آپ کی صحت کے لیے نقصان دہ ہوتی ہے۔

About the author

Saeed Iqbal

Saeed Iqbal is a content conqueror who loves to pen down his thoughts, enabling the masses to live a healthy and balanced life.

View all posts