These are dicloran tablets that can be used for pain and swelling.

Dicloran Tablet Uses in Urdu – A Good Choice to Control Pain

کیا آپ گٹھیا کے مرض کی وجہ سے پریشان ہیں؟ کیا آپ کو ہر وقت درد ہوتا رہتا ہے؟ اور کیا جوڑوں کی سوزش کی وجہ سے آپ کے لیے چلنا پھرنا مشکل ہو چکا ہے؟ گھبرانے کی ضرورت نہیں ہے۔ ان بیماریوں کے لیے ڈکلوران ایک بہترین دوا ہے۔ اس کو آپ گٹھیا کے علاج کے لیے استعمال کر سکتے ہیں۔

یہ بات تو آپ جانتے ہوں گے کہ گٹھیا کی کافی ساری اقسام ہوتی ہیں۔ ان میں سے ایک قسم آپ کے جسم کے چھوٹے جوڑوں کو متاثر کرتی ہے۔ جیسا کہ انگلیوں کے جوڑ۔ ڈکلوران کی گولی اس بیماری کا بھی بہترین علاج ہے۔ اس کے علاوہ جو لوگ گردن کے درد کا شکار رہتے ہیں وہ بھی اس دوا کو استعمال کر سکتے ہیں۔

کمر کا درد ان دنوں عام ہو چکا ہے۔ آفسز میں کئی گھنٹے بیٹھنے اور ورزش وغیرہ کی عادت نہ اپنانے کی وجہ سے اس کی شرح میں اضافہ ہو رہا ہے۔ اگر آپ بھی کمر کے درد کا شکار ہو چکے ہیں تو گھبرانے کی بات نہیں ہے۔ ڈکلوران کی مدد سے کمر کے درد کا علاج کیا جا سکتا ہے۔

کوئی بھی درد لاحق ہونے کی صورت میں ڈکلوران کو استعمال کرنے سے پہلے آپ معالج سے رجوع کر لیں۔ کیوں کہ یہ گولی مختلف فارم میں آتی ہے یعنی کہ 50 ملی گرام یا 100 ملی گرام۔ آپ کا معالج ہی آپ کو یہ بتا سکے گا کہ آپ کے لیے کون سی فارم زیادہ مؤثر رہے گی۔

Dicloran 50 mg Tablet Uses in Urdu 

سامی پاکستان کی ایک مشہور اور مستند فارما سوٹیکل کمپنی ہے۔ یہی کمپنی ڈکلوران کو مینوفیکچر کرتی ہے۔ اس کمپنی کی جانب سے ڈکلوران ٹیبلیٹس دو فارم میں تیار کی جاتی ہیں۔ یعنی 50 ملی گرام اور 100 ملی گرام۔ 100 ملی گرام والی گولی کا نام ڈکلوران ایس آر 100 ہے۔

ڈکلوران کی یہ دونوں فارمز ہی درد اور سوزش کو کم کرنے کے لیے استعمال کی جاتی ہیں۔ یہ آپ کے جوڑوں سے گٹھیا کے اثرات کو کم کرتی ہیں۔ اس کے علاوہ یہ بخار کی شدت میں بھی کمی لا سکتی ہیں۔ آپ کو ڈکلوران 50 ملی گرام استعمال کرنی یا اس کی دوسری قسم، اس بات کا فیصلہ ایک ڈاکٹر ہی کرے گا۔

Dicloran Tablet Uses for Headache

کیا ڈکلوران کو سر درد کو کنٹرول کرنے کے لیے استعمال کیا جا سکتا ہے؟ جی بالکل کیا جا سکتا ہے۔ حتی کے کچھ طبی ماہرین کے مطابق ڈکلوران ٹیبلیٹ سر کے آدھے حصے کے درد یعنی دردِ شقیقہ کے علاج کے لیے بھی فائدہ مند ہے۔

لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ ڈکلوران درد کو کیسے کنٹرول کرتی ہے؟ اس کا تعلق ادویات کے ایسے گروپ سے ہے جو مؤثر طریقے سے درد اور سوزش کو کم کرتا ہے۔ جب آپ ڈکلوران کو لیتے ہیں تو آپ کو کے جسم میں کیمیکلز کی افزائش رک جاتی ہے جو سوزش کی وجہ بنتے ہیں۔ جس سے آپ کو سوزش، درد، اور بخار جیسی علامات کو کنٹرول کرنے میں مدد ملتی ہے۔

یہ بات تو اوپر آپ نے جان لی ہے کہ ڈکلوران کو سر درد کنٹرول کرنے کے لیے استعمال کیا جا سکتا ہے۔ اس ضمن میں یہ یاد رکھیے گا کہ ڈکلوران کو دردِ شقیقہ سے بچنے کے لیے استعمال نہیں کیا جا سکتا۔ کیوں کہ یہ صرف درد کو کنٹرول کرتی ہے۔ سوزش یا درد سے بچاؤ میں مدد نہیں دیتی۔

Dicloran Tablet Uses for Stomach Pain

ڈکلوران کی گولی کو معدے کے درد کے لیے استعمال نہیں کیا جا سکتا۔ کیوں کہ اس دوا کا بنیادی جز ڈکلوفینیک سوڈیم ہے۔ اور یہ گٹھیا وغیرہ سے لاحق ہونے والے درد اور سوزش کو کنٹرول کرتا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ اسے پھر پیٹ کے درد کو کم کرنے کے لیے استعمال نہیں کیا جاتا۔

میڈ لائن پلس کے مطابق اگر ڈکلوران ٹیبلیٹ لینے سے آپ کو پیٹ میں درد محسوس ہو تو آپ کو یہ دوا فوری طور پر لینا بند کر دینی چاہیے۔ اس صورت میں پھر آپ کو اپنے طبی معالج سے رابطہ کرنا چاہیے۔ کوشش کیجیے کہ ڈکلوران کو دودھ یا کھانے کے ساتھ لیا جائے۔ اس سے آپ کا معدہ ڈسٹرب نہیں ہو گا۔

Dicloran Tablet Uses in Pregnancy in Urdu 

کیا حاملہ خواتین بھی ڈکلوران ٹیبلیٹ استعمال کر سکتی ہیں؟ یہ سوال اکثر ان عورتوں کی جانب سے پوچھا جاتا ہے جو ماں بننے والی ہوتی ہیں۔ اس سوال کا جواب یہ ہے کہ حاملہ خواتین کو ڈکلوران ٹیبلیٹس استعمال نہیں کرنی چاہیے۔ وجہ بہت سادہ سی ہے۔ اس دوا کے استعمال سے حاملہ خواتین میں وقت سے پہلے بچہ پیدا ہو سکتا ہے۔

اس کے علاوہ ڈکلوران کی وجہ سے حاملہ خواتین کو بلیڈنگ بھی ہو سکتی ہے۔ جب کہ ان تمام مسائل سے بچنا حاملہ خواتین کے لیے نہایت ضروری ہوتا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ ماں بننے والی خواتین کو یہی مشورہ دیا جاتا ہے کہ وہ ڈکلوران کو استعمال مت کریں۔

ایک طبی تحقیق میری نظر سے ایسی گزری ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ ڈکلوران کا بنیادی جز حاملہ خواتین کے لیے محفوظ ہوتا ہے۔ لیکن یہ صرف ایک ریسرچ ہے۔ اس کے برعکس کافی ساری ایسی ریسرچز بھی ہیں جن میں ڈکلوران کے بنیادی جز کا استعمال غیر محفوظ بتایا گیا ہے۔

Dicloran Tablet Side Effects in Urdu

ڈکلوران ٹیبلیٹس استعمال کرنے سے آپ کو کچھ مضر اثرات کا بھی سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ یہ اثرات بہت کم لوگوں میں ظاہر ہوتے ہیں۔ اس لیے آپ نے بے فکر ہو کر اس دوا کو استعمال کرنا ہے۔

ڈکلوران کے استعمال سے آپ کا پیٹ خراب ہو سکتا ہے۔ اس کے علاوہ آپ کو متلی، اسہال، قبض، اور گیس کا سامنا بھی کرنا پڑ سکتا ہے۔ غنودگی، سر کا ہلکا پن، اور آنکھوں کا دھندلا پن بھی آپ کو اپنا شکار بنا سکتا ہے۔ اس لیے کوشش کریں کہ ڈکلوران کو ڈاکٹر کے مشورے کے مطابق ہی استعمال کیا جائے۔ اس سے آپ میں ان اثرات کے خطرات کم ہو جائیں گے۔

Dicloran Tablet Price in Pakistan

ڈکلوران ٹیبلیٹ کی پاکستان میں قیمت ایک سو پندرہ روپے ہے۔ اس کے ایک پتے میں دس گولیاں ہوتی ہیں۔ ان دس گولیاں کی قیمت ایک سو پندرہ روپے کے لگ بھگ ہے۔ یہ ممکن ہے کہ جب آپ ڈکلوران کی گولیاں خریدنے جائیں تو آپ ان کی قیمت بڑھ چکی ہے۔

اس لیے میرا مشورہ یہی ہے کہ ڈکلوران کی گولیاں خریدنے سے پہلے کسی قریبی فارمیسی سے اس کی قیمت ضرور معلوم کر لیں۔

Conclusion About Dicloran Tablet Uses in Urdu

ڈکلوران ٹیبلیٹ کا استعمال آپ نے جان لیا ہے۔ یہ گولی مؤثر طریقے سے آپ کے جسمانی درد اور سوزش کو کم کرتی ہے۔ اسے اپنے معالج کے مشورے کے مطابق استعمال کریں اور گٹھیا جیسے امراض کو بھول جائیں۔

FAQs

Is dicloran a strong painkiller?

جی بالکل۔ ڈکلوران کی مدد سے درد کو مؤثر طریقے سے کنٹرول کیا جا سکتا ہے۔ یہ گٹھیا کے مرض کی وجہ سے لاحق ہونے والے درد اور سوزش کو کم کرنے میں مدد فراہم کرتی ہے۔ آپ اسے دن میں ایک سے دو بار استعمال کر سکتے ہیں۔

What are the side effects of dicloran a Tablet?

کسی بھی دوسری دوا کی طرح ڈکلوران کے استعمال سے بھی کچھ مضر صحت اثرات کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ اس کی وجہ سے آپ کا معدہ ڈسٹرب ہو سکتا ہے۔ اس کے علاوہ آپ کو متلی اور سر درد بھی اپنا شکار بنا سکتے ہیں۔ ڈکلوران استعمال کرنے کے بعد اگر یہ علامات ظاہر ہوں تو فوری طور پر اپنے معالج کو آگاہ کریں۔

Is dicloran used for periods?

جی نہیں۔ ڈکلوران ٹیبلیٹس کو پیریڈز کے لیے استعمال نہیں کیا جاتا۔ لیکن اگر خواتین کو پیریڈز کے دوران کسی درد کا سامنا ہو تو پھر طبی ماہرین اس دوا کا استعمال تجویز کر سکتے ہیں۔ پیریڈز کے دوران خواتین کو خود سے یہ دوا استعمال کرنے سے گریز کرنا چاہیے۔

How many tablets of dicloran per day?

عام طور پر ڈکلوران ٹیبلیٹ دن میں ایک سے دو بار استعمال کرنے کا مشورہ دیا جاتا ہے۔ ڈکلوران چوں کہ دو فارمز میں آتی ہے 50 ملی گرام اور 100 ملی گرام۔ اس لیے ڈاکٹر حضرات آپ کی علامات کو مد نظر رکھتے ہوئے آپ کو ایک فارم استعمال کرنے کا مشورہ دیتے ہیں۔

Does dicloran make you sleepy?

یہ ممکن ہے کہ ڈکلوران کی گولیاں استعمال کرنے کے بعد آپ کو غنودگی کا سامنا کرنا پڑے۔ لیکن ہر بار ایسا نہیں ہو گا کہ آپ ڈکلوران لینے کے بعد غنودگی محسوس کریں۔

About the author

Saeed Iqbal

Saeed Iqbal is a content conqueror who loves to pen down his thoughts, enabling the masses to live a healthy and balanced life.

View all posts