These are duphaston tablets that can be used to treat menstrual issues.

Duphaston Tablet Uses in Urdu – End Your Menstrual Problems

کیا آپ ماہواری کے مسائل کی وجہ سے پریشان ہیں؟ کیا آپ کو ہر ماہ وقت پر حیض نہیں آتا؟ اور کیا آپ کا حمل بار بار ضائع ہو جاتا ہے؟ ان تمام مسائل کے پیچھے ایک ہی وجہ ہوتی ہے۔ وہ یہ کہ خواتین کے جسم میں ایک قدرتی ہارمون کا لیول کم ہو جاتا ہے۔ اس ہارمون کو پروجیسٹرون کہا جاتا ہے۔

ایسی خواتین جن میں اس ہارمون کا لیول کم ہو گیا ہے۔ ہم آج ان کو ایک خوش خبری سنانے لگے ہیں۔ کیوں کہ ایک گولی کی مدد سے ان میں پروجیسٹرون کے لیول میں توازن لایا جا سکتا ہے۔ اس گولی کا نام ڈوفاسٹن ہے۔ جس کو اگر ڈاکٹر کی ہدایات کے مطابق باقاعدگی سے استعمال کر لیا جائے تو امید ہے کہ خواتین کو ماہواری اور حمل کے مسائل کا سامنا نہیں کرنا پڑے گا۔

ڈوفاسٹن نامی ان گولیوں میں پائے جانے والے بنیادی جز کا نام ڈائڈرو جیسٹرون ہے۔ ڈائڈرو جیسٹرون لیبارٹری میں تیار کیا گیا پروجیسٹرون کا ورژن ہے جو کہ خواتین کے لیے بہت زیادہ ضروری ہوتا ہے۔ اسی ہارمون کی کمی کی وجہ سے خواتین کے جسم میں وقوع پذیر ہونے والے قدرتی پراسس متاثر ہوتے ہیں۔ جس سے پھر انہیں ماہواری میں درد ایسی بیماریاں لاحق ہو جاتی ہیں۔

یہ گولی مؤثر طریقے سے خواتین کے جسم میں پروجیسٹرون کے لیول کو بڑھاتی ہے۔ جس سے ان کا حمل ضائع نہیں ہوتا۔ اور ان میں حیض کی بیماریاں بھی ختم ہونے لگتی ہیں۔ اس بلاگ میں آج ہم ان تمام بیماریوں کا ذکر کرنے لگے ہیں جن کا ڈوفاسٹن کی مدد سے علاج کیا جا سکتا ہے۔

Duphaston Tablet Uses in Urdu for Females

یہاں ہم ان تمام بیماریوں کا ایک ایک کر کے ذکر کرنے لگے ہیں جن کو ڈوفاسٹن کے استعمال سے کنٹرول کیا جا سکتا ہے۔ خواتین کے لیے ان بیماریوں کے متعلق جاننا بہت ضروری ہے۔ تو اس بلاگ کو مکمل پڑھیں اور اپنی معلومات بڑھائیں۔

Duphaston Tablet Uses in Pregnancy in Urdu​

آپ نے اکثر دیکھا ہو گا کہ کئی خواتین کا حمل بار بار ضائع ہو جاتا ہے۔ کیا آپ اس مسئلے کی وجہ جانتے ہیں؟ کہ آخر کیوں کچھ خواتین کامیابی سے ایک بچے کو جنم دیتی ہیں اور کئی اس مسئلے کا بار بار سامنا کرتی ہیں۔ اس کی بنیادی وجہ پروجیسٹرون نامی ہارمون ہوتا ہے۔

حمل کے اٹھارہویں ہفتے میں خواتین کے جسم میں پروجیسٹرون زیادہ مقدار میں پیدا ہونا چاہیے۔ اگر یہ زیادہ مقدار میں پیدا نہیں ہو گا تو پھر ان کے لیے حمل کو برقرار رکھنا بہت مشکل ہو جائے گا۔ جن حاملہ خواتین میں یہ ہارمون کم ہو جاتا ہے۔ انہیں پھر ڈوفاسٹن نامی گولیاں استعمال کرنے کا مشورہ دیا جاتا ہے۔ اس سے پھر انہیں حمل کو برقرار رکھنے میں مدد ملتی ہے۔

Endometrial Protection

کچھ خواتین کو مینوپاز میں ایسٹروجن نامی ہارمون استعمال کرنے کی ضرورت پڑتی ہے۔ جب کہ کچھ صحت مند خواتین کو بھی مختلف مسائل کی وجہ سے اسے استعمال کرنا پڑ سکتا ہے۔ تاہم خواتین کے جسم میں ایسٹروجن کے اثرات کو کم کرنا ضرورری ہوتا ہے کیوں کہ اس سے ان کے وزن میں اضافہ ہو سکتا ہے۔

اینڈو میٹریل پروٹیکشن ایک ایسا عمل ہے جس میں پروجیسٹرون کی مدد سے ایسٹروجن کے اثرات کو کم کیا جاتا ہے۔ لیکن ایک خاتون خود سے اس دوا کو نہیں لے گی کہ اس سے ایسٹروجن اسے متاثر نہ کرے۔ یہ ہمیشہ ایک طبی معالج ہی بتائے گا کہ پروجیسٹرون کو ایسٹروجن کے ساتھ کتنی مقدار میں لینا چاہیے۔

Infertility Due to Low Progesterone Levels

کئی خواتین کے لیے حاملہ ہونا جوئے شیر لانے سے کم نہیں ہوتا۔ بظاہر وہ تندرست ہوتی ہیں۔ لیکن ان کے لیے حمل ٹھہرانا نا ممکن ہو جاتا ہے۔ کیا آپ اس کی وجہ جانتے ہیں؟ ایسی خواتین بظاہر تندرست ہونے کے باوجود بھی اس لیے نہیں حاملہ ہو پاتیں کہ ان میں پروجیسٹرون کا لیول کم ہوتا ہے۔

ان خواتین کو پھر ڈوفاسٹن گولیاں لینے کا کہا جاتا ہے۔ تاہم اگر آپ حاملہ نہیں ہو رہیں تو خود سے یہ مت سوچیں کہ آپ میں پروجیسٹرون کا لیول کم ہو چکا ہے۔ اس لیول کے متعلق جاننے کے لیے آپ کو ٹیسٹ کروانا ہو گا۔ پھر ہی ایک معالج آپ کو یہ بتا سکے گا کہ ڈوفاسٹن کو استعمال کرنا ہے یا نہیں۔

Dysmenorrhea

یہ ایک ایسی بیماری ہے جس میں خواتین کو ماہواری میں درد لاحق ہو جاتا ہے۔ یہ درد بہت زیادہ شدید ہو سکتا ہے جس سے خواتین مشکلات کا شکار ہو جاتی ہیں۔ کچھ خواتین میں یہ درد پہلے پیریڈ کے ساتھ ہی شروع ہو جاتا ہے۔ جب کہ کچھ خواتین میں یہ مینوپاز سے پہلے شروع ہو جاتا ہے۔

یہ درد جب بھی شروع ہو۔ اس پر بر وقت قابو پانا نہایت ضروری ہوتا ہے۔ اس درد کو کنٹرول کرنے کے لیے ڈوفاسٹن ایک بہترین دوا سمجھی جاتی ہے۔ اسے کچھ دنوں تک استعمال کرنے سے آپ کی ماہواری کا درد ختم ہونے لگتا ہے۔ لیکن اسے کتنے دنوں تک استعمال کرنا ہے، یہ بات آپ کا معالج ہی آپ کو بتائے گا۔

Dysfunctional Uterine Bleeding

کچھ خواتین کو ماہواری کے بغیر بھی خون آنا شروع ہو جاتا ہے۔ خون آنے کی وجہ نہ تو حیض ہوتا ہے اور نہ ہی حمل۔ خواتین کے اعضائے مخصوصہ سے یہ خون تب آتا ہے جب ان کے جسم میں ہارمونز کا توازن بگڑ جاتا ہے۔

اس خون کو تب تک مؤثر طریقے سے نہیں روکا جا سکتا جب تک کہ پروجیسٹرون کا لیول متوازن نہ ہو جائے۔ اس لیول کو متوازن کرنے کے لیے ڈوفاسٹن کی گولیاں آپ کے لیے بہترین علاج ثابت ہو سکتی ہیں۔ اگر آپ کو بھی اکثر اوقات یہ خون آتا ہے تو پھر ڈوفاسٹن کو استعمال کرنا شروع کر دیں۔ لیکن ایک طبی معالج کے مشورے سے۔

Secondary Amenorrhea

یہ ایک ایسی بیماری ہے جو کافی خواتین کو متاثر کرتی ہے۔ اس کی وجہ سے خواتین کو تین ماہ یا اس سے زیادہ عرصہ تک لگاتار حیض نہیں آتا۔ لیکن اس سے پہلے انہیں با قاعدگی یا بے قاعدگی سے حیض آ رہا ہوتا ہے۔

اس بیماری کے پیچھے بھی ہارمونل مسائل ہوتے ہیں۔ یہ مسائل اگر کنٹرول نہ کیے جائیں تو پھر اس بیماری سے نجات پانا مشکل ہو سکتا ہے۔ ڈوفاسٹن گولیوں کے ہوتے ہوئے آپ کو اس مشکل کو برداشت نہیں کرنا پڑے گا۔ کیوں کہ یہ مؤثر طریقے سے ہارمون کے توازن کو درست کرتی ہے۔

Duphaston Tablet Uses for Periods

کئی خواتین کو ہر ماہ با قاعدگی کے ساتھ ماہواری نہیں آتی۔ یا پھر چند ماہ تو با قاعدگی کے ساتھ آتی ہے۔ لیکن اگلے کئی مہینوں کے لیے اس میں بے قاعدگی آ جاتی ہے۔ اس مسئلے کے پیچھے بھی زیادہ تر ہارمونل پرابلمز ہوتے ہیں۔ یعنی خواتین کا پروجیسٹرون کا لیول کم ہو جاتا ہے۔

تاہم ایسی خواتین کے ڈوفاسٹن ایک بہترین گولی ہے۔ جس کو اگر چند دنوں یا ہفتوں تک استعمال کیا جائے تو ان کی ماہواری میں با قاعدگی لائی جا سکتی ہے۔ آپ کو یہ بات یاد رکھنا ہو گی ڈوفاسٹن تبھی اپنا اثر ظاہر کرے گی جب اس کو ہر روز بلا ناغہ استعمال کیا جائے گا۔

Premenstrual Syndrome

ہر ماہ ماہواری شروع ہونے سے ایک یا دو ہفتے قبل خواتین میں کچھ علامات ظاہر ہوتی ہیں۔ یہ علامات کافی بے چینی اور تکلیف کا باعث بنتی ہیں۔ مثال کے طور پر ایک خاتون کا موڈ تبدیل ہو سکتا ہے۔ اسے پیٹ کا اپھار لاحق ہو سکتا ہے۔ یا پھر تھکاوٹ کا بھی سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

کچھ خواتین کو چھاتیوں میں درد بھی ہوتا ہے۔ ان تمام علامات کو ختم کرنے کے لیے بھی ڈوفاسٹن کو استعمال کیا جاتا ہے۔ یہ گولی مؤثر طریقے سے ہارمونز کی تعداد کو متوازن کر کے خواتین کو ان علامات پر قابو پانے میں مدد دیتی ہے۔

Duphaston Tablet Side Effects in Urdu

بہت ساری خواتین کو ڈوفاسٹن استعمال کرنے سے کسی بھی قسم کے سائیڈ ایفیکٹ کا سامنا نہیں کرنا پڑے گا۔ چوں کہ اس کا بنیادی جز لیبارٹری میں تیار کیا جاتا ہے اس لیے ہمیشہ مضر صحت اثرات کا خطرہ موجود ہوتا ہے۔ کئی خواتین کو ڈوفاسٹن کے استعمال سے سر درد، دردِ شقیقہ، متلی اور سر کا ہلکا پن لاحق ہو سکتا ہے۔

اس کے علاوہ کچھ خواتین کو چھاتیوں میں درد کا بھی سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ جب کہ کچھ کو غنودگی بھی لاحق ہو سکتی ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ انہیں شدید تھکاوٹ کا بھی احساس ہو سکتا ہے۔ 

حاملہ خواتین کے لیے بھی ڈوفاسٹن کا استعمال محفوظ ثابت ہو گا۔ تاہم کچھ خواتین کو اعضائے مخصوصہ سے خون آ سکتا ہے۔ یہ سائیڈ ایفیکٹ ظاہر ہونے کی صورت میں انہیں فوری طور پر ایک طبی معالج سے رجوع کرنا ہو گا۔

اگر ان میں سے کوئی سائیڈ ایفیکٹ زیادہ دیر کے لیے برقرار رہے اور ہر گزرتے دن کے ساتھ اس میں اضافہ ہو جائے تو پھر آپ کو اپنے معالج کو مطلع کرنا ہو گا۔ تا کہ وجہ معلوم کی جا سکے کہ یہ اثرات خود بخود کیوں نہیں ختم ہو رہے۔ آپ کا معالج آپ کا معائنہ کرے گا اور پھر آپ کو ان اثرات سے نجات پانے کا طریقہ بتائے گا۔

Duphaston Tablet Uses in Urdu and Breastfeeding

کیا دودھ پلانے والی مائیں ڈوفاسٹن کو استعمال کر سکتی ہیں؟ کیا اس کا استعمال دودھ پینے والے بچے کے محفوظ ثابت ہو گا؟ ان سوالات کے جوابات ایک طبی معالج ہی دے سکتا ہے۔ کیوں کہ ابھی تک یہ معلوم نہیں ہو سکا کہ پروجیسٹرون عورت کے دودھ میں شامل ہوتا ہے یا نہیں۔

اور اگر شامل ہوتا ہے تو اس کے بچے پر کیا اثرات ہوتے ہیں۔ ان باتوں کا تعین ایک ڈاکٹر ہی کر سکتا ہے۔ اگر آپ بھی اپنے بچے کو دودھ پلا رہی ہیں تو اسے استعمال کرنے سے قبل اپنے معالج سے ضرور مشورہ کر لیں۔

Duphaston Tablet Dose

آپ کو ہمیشہ یہ گولی نگلنا ہو گی۔ ماہواری وغیرہ کے مسائل کے لیے آپ اسے اندام نہانی میں نہیں رکھ سکتیں۔ اسے کھانے کے ساتھ یا کھانے کے بغیر بھی لیا جا سکتا ہے۔ جب آپ اسے لیں کوشش کریں کہ بعد میں اچھی مقدار میں پانی پیا جائے۔ اور ہمیشہ اسے ایک ہی وقت پر لیا جانا چاہیے۔

اب رہی یہ بات کہ آپ کو اس گولی کو دن میں کتنی بار لینا ہے۔ اس بات کا فیصلہ اپنے ڈاکٹر کو کرنے دیجیے۔ کیوں کہ آپ نہیں جانتے کہ آپ کے لیے ڈوفاسٹن کی بہتر ڈوز کیا ہو گی۔ ایک معالج پہلے آپ کے پروجیسٹرون کا لیول چیک کرتا ہے یا پھر آپ کی علامات کو مد نظر رکھ کر اس دوا کو تجویز کرتا ہے۔

Final Thoughts on Duphaston Tablet Uses in Urdu

ڈوفاسٹن کو نہ صرف حمل کو برقرار رکھنے کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔ بلکہ یہ ماہواری کے مسائل پر قابو پانے میں بھی مدد دیتی ہے۔ اس دوا میں پروجیسٹرون نامی ہارمون پایا جاتا ہے جو کہ جسم میں ہارمونز کے لیول کو متوازن کرتا ہے۔ جس سے خواتین کے لیے بہت سے مسائل سے نجات پانا آسان ہو جاتا ہے۔

ہم نے اس بلاگ میں کوشش کی ہے کہ آپ کو تفصیل کے ساتھ ہر بات بتا دی جائے۔ اسی لیے ہم نے اس کی ڈوز سے لے کر اس کے سائیڈ ایفیکٹس تک ہر چیز کو تفصیل سے بیان کر دیا ہے۔ مزید معلومات کے لیے آپ ایور ہیلدی کی ویب سائٹ کو کسی بھی وقت وزٹ کر سکتے ہیں۔

FAQs

یہاں ہم ان سوالات کے جوابات آپ کو بتانے لگے ہیں زیادہ تر لوگوں کی جانب سے ڈوفاسٹن کے متعلق پوچھے جاتے ہیں۔

1 Month Pregnancy Duphaston Tablet Uses in Pregnancy in Urdu

جیسا کہ ہم آپ کو اوپر بتا چکے ہیں کہ حاملہ خواتین کو پروجیسٹرون کی زیادہ مقدار میں ضرورت ہوتی ہے۔ اگر حمل کے پہلے مہیںے سے ہی ان میں جسم میں اضافی پروجیسٹرون نہ بنے تو پھر انہیں اسے ادویات سے لینے کی ضرورت ہوتی ہے۔ ان ادویات میں سے ڈوفاسٹن سب سے بہترین دوا ہے۔ حاملہ خواتین اسے بلا جھجھک استعمال کر سکتی ہیں۔ لیکن ایک ڈاکٹر کے مشورے کے ساتھ۔

Duphaston Tablet Kis Kaam Aati Hai

ڈوفاسٹن کی گولیوں کو حمل کو برقرار رکھنے کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔ اس ماہواری کے درد کو کنٹرول کرنے کے لیے بھی لیا جا سکتا ہے۔ اس کے علاوہ یہ ماہواری کی بے قاعدگی کو بھی ختم کرتی ہے۔ اگر آپ بھی ماہواری کے مسائل سے نجات پانا چاہتی ہیں تو طبی معالج کے مشورے سے استعمال کرنا شروع کر دیں۔

About the author

Saeed Iqbal

Saeed Iqbal is a content conqueror who loves to pen down his thoughts, enabling the masses to live a healthy and balanced life.

View all posts