یہ ایسو میپرازول کیپسولز ہیں جو سینے کی جلن اور ایسڈیٹی کے علاج کے لیے استعمال کیے جا سکتے ہیں۔

Esomeprazole Uses in Urdu – Get Rid of Stomach Issues

ایسو میپرازول ایک نہایت مؤثر کیپسول ہے جو کہ معدے کی بیماریوں کی شدت میں کمی لانے کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔ یہ سینے کی جلن کا سب سے مؤثر ترین علاج ہے۔ معدے میں جب آپ بہت زیادہ ایسڈ بنتا ہے تو سینے کی جلن لاحق ہو جاتی ہے۔ اس ایسڈ کی وجہ سے اور بہت بھی بہت سی طبی علامات کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

اسی لیے ایسو میپرازول اس صورت میں بھی آپ کے لیے مفید ہوتا ہے جب معدے میں بننے والا ایسڈ خوراک کی نالی میں آنا شروع ہو جاتا ہے۔ خوراک کی نالی میں جب ایسڈ وآپس آتا ہے تو اسے جرڈ کا نام دیا جاتا ہے۔

اس کے علاوہ ایسو میپرازول کو السر کے علاج کے لیے بھی استعمال کیا جاتا ہے۔ یہ کیپسول آپ کو السر سے بچاؤ میں بھی مدد فراہم کرتا ہے۔ اگر آپ کا معدہ بہت زیادہ ایسڈ بنا رہا ہے تو اس کیپسول کو اپنی روٹین میں شامل کر لیں۔ یہ ایسڈ کی مقدار کو کم کرنے میں مدد فراہم کرے گا۔

ایسو میپرازول ایچ پائلوری کے علاج میں بھی استعمال کیا کا جاتا ہے۔ ایچ پائلوری بیکٹیریا کی ایک قسم ہے جو معدے کی جھلی کو متاثر کرتی ہے۔ ہیلی کوبیکٹر پائلوری کو اگر معدے کی سب سے تکلیف دی بیماری کہا جائے تو بے جا نہ ہو گا۔ اس کی وجہ سے معدے کے ساتھ چھوٹی آنت بھی متاثر ہوتی ہے۔ لیکن ایسو میپرازول مؤثر طریقے سے اس بیماری کو کنٹرول کرتا ہے۔

All Esomeprazole Uses in Urdu 

ایسو میپرازول مندرجہ ذیل بیماریوں کے علاج کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔

سینے کی جلن

ایسڈ کا خوراک کی نالی میں وآپس آنا

السر 

معدے کا ایسڈ زیادہ بنانا

ایچ پائلوری

ایسو میپرازول کو باقاعدگی کے ساتھ استعمال کرنے سے آپ کو یہ بیماریاں کنٹرول کرنے میں مدد ملے گی۔

Esomeprazole 40mg Uses in Urdu

ایسو میپرازول چالیس ملی گرام بھی معدے کے علاج کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔ یہ کیپسول دو صورتوں میں آتا ہے۔ بیس ملی گرام اور چالیس ملی گرام۔ لیکن یہ دونوں صورتیں ہی ایک جیسی بیماریوں کے علاج کے لیے استعمال کی جاتی ہیں۔

تاہم ایسو میپرازول 40 ملی گرام ان لوگوں کے لیے تجویز کیا جاتا ہے جن کو معدے کی بیماریاں زیادہ شدت کے ساتھ متاثر کرتی ہیں۔ ان علامات کو کنٹرول کرنا قدرے مشکل ہوتا ہے۔ اس لیے ایسو میپرازول کو زیادہ مقدار میں تجویز کیا جاتا ہے تا کہ ان علامات کی شدت کو آسانی سے کم کیا جا سکے۔

یہ کیپسول، یعنی ایسو میپرازول 40 ملی گرام، دن میں ایک بار کھانے سے پہلے استعمال کرنے کا مشورہ دیا جاتا ہے۔ تاہم کئی کیسز میں طبی ماہرین دن میں دو مرتبہ بھی استعمال کرنے کا مشورہ دے سکتے ہیں۔ یہ بات رکھیں کہ آپ صرف اسے طبی ماہرین کی تجویز کے بعد ہی دن میں دو مرتبہ استعمال کریں گے۔

Esomeprazole 20mg Uses in Urdu

ایسو میپرازول 20 ملی گرام بھی معدے کی معمولی بیماریوں کے لیے بہت فائدہ مند ہے۔ یہ کیپسول ان لوگوں کو تجویز کیا جاتا ہے جن کی معدے کی بیماریاں معمولی ہوتی ہیں۔ ایسو میپرازول 20 ملی گرام ان لوگوں کو استعمال کرنے کا مشورہ دیا جاتا ہے جن کو اسے دن میں دو بار لینے کی ضرورت ہوتی ہے۔

جو لوگ اسے دن میں دو بار لیتے ہیں ان میں تیزی کے ساتھ جلن اور السر جیسی علامات کم ہونے لگتی ہیں۔ ایسو میپرا زول 20 ملی گرام کو کھانے سے آدھا یا ایک گھنٹا پہلے استعمال کرنے کا مشورہ دیا جاتا ہے۔

پاکستان میں ایسو میپرازول بہت سی اقسام میں آتا ہے۔ مطلب کہ اسے بہت ساری کمپنیاں بناتی ہیں۔ اس لیے ایسومیپرا زول کا نام مختلف ہوتا ہے۔ مختلف ناموں کی وجہ سے ہی ہم اس کی کچھ اقسام کا ذکر کرنے لگے ہیں۔

Esso 40 Tablet Uses in Urdu

بہت سارے لوگ یہ سمجھتے ہیں کہ ایسو ٹیبلیٹس کی فارم میں آتی ہیں۔ لیکن یہ حقیقت نہیں ہے۔ ایسو کیپسولز ہوتے ہیں۔ کچھ ویب سائٹس بھی عوام کو گمراہ کرتی ہیں اور کہتی ہیں کہ ایسو 40 ٹیبلیٹس ہوتی ہیں۔ ایسو 40 کیپسول کو شائی گان کمپنی بناتی ہے۔ جب کمپنی کہتی ہے کہ ایسو 40 کیپسول ہیں تو پھر نہ جانے لوگ اسے ٹیبلیٹ بنانے پر کیوں تلے ہیں۔

ایسو 40 میں بھی ایسو میپرازول ہی پایا جاتا ہے۔ یہ بات تو پھر آپ جان چکے ہیں کہ ایسو میپرازول کن بیماریوں کے علاج کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔

Ezium Tablet 20 mg Uses in Urdu

ایزیم 20 ملی گرام کا بھی ایسو 40 کی طرح کا ہی حال ہے۔ ایزیم بھی کیپسول ہے ٹیبلیٹ نہیں۔ یہ کیپسول سارلے کمپنی کی جانب سے بنایا جاتا ہے۔ کمپنی کے مطابق ایزیم صرف صرف کیپسول کی فارم میں ہی آتا ہے۔

یہاں بھی ویب سائٹس عوام کو گمراہ کرتی ہیں اور کہتی ہیں ایزیم ٹیبلیٹس کی فارم میں بھی آتی ہے۔ لیکن حقیقت میں ایسا نہیں ہے۔ ایزیم کیپسول کی فارم میں ہی آتی ہے اور اس میں ایسو میپرازول پایا جاتا ہے۔

Nexum Tablet Uses in Urdu

یہ جان کر حیران مت ہوئیے گا کہ نیکسم نامی کوئی بھی ٹیبلیٹ نہیں ہوتی۔ نیکسم بھی کیپسول کی فارم میں آتا ہے۔ اس کیپسول میں بھی ایسو میپرازول ہی پایا جاتا ہے۔ یہ معدے کی بیماریوں کے خلاف لڑنے میں مدد دیتا ہے۔

لہذا کسی کی بات یقین مت کریں کہ نیکسم ایک ٹیبلیٹ ہے۔ نیکسم ایک کیپسول ہے اور اسے کیپسول کے طور پر ہی استعمال کریں۔

Esomeprazole Side Effects in Urdu

ایسو میپرازول کا استعمال ویسے تو بالکل محفوظ ہوتا ہے۔ تاہم اس کی وجہ سے کئی مرتبہ کچھ مضر اثرات کا بھی سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ ان اثرات میں سر درد، اسہال، متلی، گیس، اور پیٹ کا درد شامل ہے۔

ان علامات کے علاوہ آپ کو قبض، منہ کی خشکی، اور غنودگی بھی اپنا شکار بنا سکتی ہے۔ تاہم غنودگی آپ کو تبھی متاثر کرے گی جب آپ ایسو میپرازول کا انجیکشن لگوائیں گے۔

اگر ایسو میپرازول کیپسول لینے کے بعد آپ میں کوئی اثرات ظاہر ہوتے ہیں تو فوری طور پر اپنے معالج سے رجوع کریں۔ اپنے معالج سے رابطہ کرنے سے آپ کو ان اثرات کو کنٹرول کرنے میں مدد ملے گی۔ وگرنہ یہ اثرات شدت بھی اختیار کر سکتے ہیں۔

Last Word Abou Esomeprazole Uses in Urdu

اس بلاگ میں ایسو میپرازول کے استعمال کو تفصیل سے لکھ دیا گیا ہے۔ یہ بلاگ پڑھیں اور اس کو احتیاط کے مطابق استعمال کریں اور بیماریوں سے نجات پائیں۔ مزید بلاگز پڑھنے کے لیے ایور ہیلدی سے جڑے رہیں۔

About the author

Saeed Iqbal

Saeed Iqbal is a content conqueror who loves to pen down his thoughts, enabling the masses to live a healthy and balanced life.

View all posts