ایسٹروجن کیا ہے؟ بہت سارے مردوں کی جانب سے یہ سوال پوچھا جاتا ہے۔ حیرانی کی بات یہ ہے کہ خواتین کو بھی ایسٹروجن کا پتہ نہیں ہوتا۔ ایسٹروجن ایک ہارمون ہے جو خواتین میں پایا جاتا ہے۔ اس کی کمی سے بہت سارے مسائل کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ اس لیے آج ہم ایسٹروجن والی غذائیں ڈسکس کرنے لگے ہیں۔
ایسٹروجن کا بنیادی کردار جنسی صحت کو بہتر بنانا ہوتا ہے۔ یہ بانجھ پن سے بھی بچاتا ہے۔ ایسٹروجن کا لیول جوان خواتین میں زیادہ ہوتا ہے۔ یہ ہارمون ماہواری کو ریگولیٹ کرتا ہے اور چھاتیوں کا سائز بھی بڑھاتا ہے۔ جب خواتین مینوپاز کی عمر کو پہنچتی ہیں تو ان میں ایسٹروجن کا لیول کم ہونا شروع ہو جاتا ہے۔
یہ بلاگ ہم ان خواتین کے لیے لکھنے لگے ہیں جن میں ایسٹروجن ہارمون کی کمی ہے۔ تو چلیے پھر ہم بات کرتے ہیں ایسٹروجن والی غذاؤں کی۔
ایسٹروجن والی غذائیں
اگر آپ میں ایسٹروجن کی کمی واقع ہو گئی ہے تو ان غذاؤں کو استعمال کریں اور اپنی جنسی صحت کو بہتر بنائیں۔ یہ ہارمون آپ کی صحت میں جادوئی تبدیلی لے کر آئے گا۔
السی کے بیج
السی کے بیجوں کو صحت کے لیے بہت مفید سمجھا جاتا ہے۔ یہ جسم میں ایسٹروجن کا لیول بڑھانے کے لیے ایک بہترین غذا ہیں۔ اس کے علاوہ السی کے استعمال سے بریسٹ کنیسر کے خطرات میں بھی کمی واقع ہوتی ہے۔
جو خواتین مینوپاز کی عمر کو پہنچ چکی ہیں ان کو السی کا استعمال یقینی بنانا چاہیے۔ تاکہ بریسٹ کنیسر سے بچا جا سکے۔ اس کینسر سے بچاؤ اور جنسی صحت کو برقرار رکھنے کے لیے السی کے بیجوں کو کسی بھی طرح استعمال کیا جا سکتا ہے۔ لیکن آپ نے ان کو ثابت استعمال نہیں کرنا۔
السی کے بیج اگر ثابت استعمال کیے جائیں تو یہ ہضم نہیں ہوتے۔ اس لیے آپ ان کو پیس کر پانی میں شامل کر کے پی سکتے ہیں۔ یا پھر کسی سویٹ ڈش کے اوپر چھڑک سکتے ہیں۔
بریسٹ کنیسر کا علاج اب آپ آسانی کے ساتھ جان سکتے ہیں۔
خشک میوہ جات
جب بات آئے نیوٹرنٹس سے بھرپور غذاؤں کی تو خشک میوہ جات سے بہتر کوئی غذا نہیں ہوتی۔ ان کا ذائقہ بہت شان دار ہوتا ہے۔ اس لیے ان کو دن میں کسی بھی وقت کسی بھی طرح استعمال کیا جا سکتا ہے۔ یہ ایسٹروجن بڑھانے کا بھی بہترین ذریعہ ہوتے ہیں۔
لیکن شرط یہ ہے کہ آپ کو یہ میوہ جات باقاعدگی کے ساتھ استعمال کرنا ہوں گے۔ کھجوریں، خشک آلو بخارا، اور خشک خوبانی کا استعمال خاص طور پر یقینی بنانا چاہیے۔
اس کے علاوہ یہ میوہ جات فائبر کا بھی بہترین ذریعہ ہوتے ہیں۔ یہ استعمال کرنے سے آپ کو قبض کا سامنا نہیں کرنا پڑے گا۔
لہسن کا استعمال
لہسن کو ایسے ہی انہیں کھانوں میں استعمال کیا جاتا۔ یہ نہ صرف ذائقے کو خوش گوار بناتا ہے بلکہ صحت میں بھی بہتری لاتا ہے۔
لہسن کو صدیوں سے صحت کو بہتر بنانے کے لیے استعمال کیا جا رہا ہے۔ ایک طبی تحقیق کے مطابق، لہسن میں ایسٹروجن کو بڑھانے والی خصوصیات پائی جاتی ہیں۔ لہسن کے استعمال سے مینوپاز کا سامنا کرنے والی خواتین میں ہڈیوں کے مسائل کو روکا جا سکتا ہے۔
تاہم یہ تحقیق چوہوں پر کی گئی تھی۔ اس لیے طبی ماہرین کہتے ہیں کہ اس معاملے میں ابھی مزید سائنسی تحقیقات کی ضرورت ہے۔
آڑو بھی ایسٹروجن والی غذا
جب بات آئے ذائقے کی تو شاید ہی کوئی پھل ہو گا جو آڑو سے بہتر ہو۔ یہ پھل نہ صرف منرلز اور وٹامنز سے بھرپور ہوتا ہے بلکہ اس میں ایسٹروجن کو بڑھانے والی خصوصیات بھی ہوتی ہیں۔
آپ جانتے ہیں کہ آڑو ہمارے ملک میں گرمیوں کے موسم میں دستیاب ہوتا ہے۔ جب یہ پھل مارکیٹ میں آئے تو اس کے ساتھ ہی خواتین کو یہ استعمال کرنا شروع کر دینا چاہیے۔ اس سے ایسٹروجن کا لیول بڑھانے میں مدد ملے گی۔
تل بھی کھائیں
تِلوں کو بہت ساری غذاؤں میں شامل کر کے استعمال کیا جا سکتا ہے۔ یہ عام طور پر تندور والوں کی جانب سے نان پر لگائے جاتے ہیں۔ گھروں میں اس کو اس طرح سے استعمال نہیں کیا جاتا، جیسے کیا جانا چاہیے۔
ان کو باقاعدگی کے ساتھ کھانے سے کولسیٹرول کے لیول میں بہتری آتی ہے۔ تِل آپ کے ایسٹروجن کے لیول پر بھی اثر انداز ہوتے ہیں۔ ان میں اینٹی آکسیڈنٹ خصوصیات بھی پائی جاتی ہیں۔ تلوں کے استعمال سے آپ میں بہت ساری خطرناک بیماریوں کے خطرات میں کمی آ جائے گی۔
بیریز کا استعمال
بیریز بھی ایسٹروجن والی غذاؤں میں شامل ہیں۔ ان کا استعمال صحت میں تیزی سے بہتری لا سکتا ہے۔ بیریز میں وٹامنز، فائبر، اور منرلز پائے جاتے ہیں۔
اگر خواتین ان کو استعمال کریں تو اس سے ایسٹروجن یعنی زنانہ ہارمون کو بڑھایا جا سکتا ہے۔ بلیک بیریز اور اسٹرابیز بیریز کی بہترین اقسام ہیں۔
سبزیاں بھی مفید ہیں
ایسٹروجن کو بڑھانے میں سبزیاں بھی اہم کردار ادا کر سکتی ہیں۔ لیکن یہ کچھ خاص قسم کی سبزیاں ہوتی ہیں۔ ان میں بروکلی اور کیل (خاص قسم کی گوبھی) شامل ہیں۔
یہ سبزیاں اینٹی کینسر اور سوزش کو کم کرنے والی خصوصیات کی حامل ہوتی ہیں۔ ان کے استعمال سے نہ صرف ایسٹروجن کے لیول میں اضافہ ہو گا۔ بلکہ آپ دائمی بیماریوں کے خطرات میں بھی واضح کمی آئے گی۔
آخری الفاظ
ایسٹروجن والی ان غذاؤں کا استعمال یقینی بنا کر خواتین اپنی صحت کو بہتر بنا سکتی ہے۔ خواتین کی جنسی زندگی بھی بہتر ہو گی اور ان کے لیے حاملہ ہونا آسان ہو جائے گا۔ ایسٹروجن اور ہیلتھ کے متعلق مزید بلاگز پڑھنے کے لیے ایور ہیلدی سے جڑے رہیں۔
سوالات و جوابات
اب ہم ان سوالات کی بات کرتے ہیں جو ایسٹروجن کے متعلق پوچھے جاتے ہیں۔
ایسٹروجن کیا ہے؟
ایسٹروجن ایک زنانہ ہارمون ہے جو کہ جنسی صحت میں بنیادی کردار ادا کرتا ہے۔ یہ مجموعی صحت کو بھی بہتر بناتا ہے اور بیماریوں سے بچنے میں بھی مدد دیتا ہے۔
زنانہ ہارمونز کیا ہوتے ہیں؟
ایسٹروجن کو ہی زنانہ ہارمون کہا جاتا ہے۔
Estrogen Meaning in Urdu
ایسٹروجن ایک زنانہ ہارمون ہے جو کہ خواتین کی جنسی صحت میں بہتری لاتا ہے۔ یہ ہارمون چھاتیوں کا سائز بھی بڑھاتا ہے۔ اس کے علاوہ یہ بیماریوں سے بچاؤ میں بھی مدد دیتا ہے۔