کیا آپ ایسی گولی کے متعلق جاننا چاہتی ہیں جو آپ کو حاملہ نہ ہونے دے؟ اور اس گولی کے استعمال سے آپ کو طبی پیچیدگیوں کا سامنا بھی نہ کرنا پڑے؟ تو ہم کو بتاتے ہیں ایک بہترین دوا۔ اس دوا کا نام ہے فاملا 28 ایف ٹیبلیٹس۔ یہ ٹیبلیٹس خواتین میں حمل کے چانسز کو نہ ہونے کے برابر کر دیتی ہیں۔
بعض اوقات حمل نہ ٹھہرانا خواتین کے لیے ضروری ہو جاتا ہے۔ کیوں کہ کئی بار حمل کا ٹھہرنا خواتین کی صحت کے لیے شدید نقصان دہ ثابت ہو سکتا ہے۔ جب کہ متعدد بار خواتین بچوں کی پیدائش میں وقفے کو یقینی بنانا چاہتی ہیں۔ اس کے علاوہ وہ خواتین بھی حاملہ نہیں ہونا چاہتیں جو خود کو ماں کی ذمہ داریوں کا ابھی اہل نہیں سمجھتیں۔
فاملا 28 ایف ٹیبلیٹس ایسی خواتین کے لیے ایک مؤثر دوا ہے۔ اس دوا کے استعمال سے نہ صرف حمل نہیں ٹھہرتا بلکہ خواتین کو خون کی کمی جیسے مسائل کا سامنا بھی نہیں کرنا پڑتا۔
اس سے بیشتر کہ ہم فاملا 28 ایف کے استعمالات پر مزید بات کریں۔ ہم یہ واضح کر دینا چاہتے ہیں کہ اس بلاگ کا مقصد صرف اور صرف مستند طبی معلومات فراہم کرنا ہے۔ اس بلاگ کو پڑھ کر خواتین کو خود سے یہ دوا استعمال کرنے کی کبھی بھی تجویز نہیں دی جاتی۔ خواتین کو چاہیے کہ وہ ان ٹیبلیٹس کو ہمیشہ ایک طبی معالج کے مشورے کے بعد ہی استعمال کریں۔
Famila 28 F Tablets Uses in Urdu for Females
فاملا 28 ایف میں ایسے اجزاء پائے جاتے ہیں جو مؤثر طریقے سے حمل کے چانسز کو کم کرتے ہیں۔ اس کے علاوہ اس میں پایا جانے والا فیرس فیوماریٹ نامی جز ان خواتین کو خون کی کمی کا شکار نہیں ہونے دیتا جو ماں نہیں بننا چاہتیں۔
تو چلیے پھر تفصیل سے جانتے ہیں کہ فاملا 28 ایف کیسے کام کرتی ہے۔ اور اس کے بنیادی اجزا کا کیا کردار ہوتا ہے۔
Levonorgestrel
لیوو نورجیسٹرل لیبارٹری میں تیار کیا گیا ہے ایک ہارمون ہے۔ اس ہارمون کو پروجیسٹن بھی کہا جاتا ہے۔ اس ہارمون کا بنیادی مقصد یہی ہوتا ہے کہ خواتین میں حمل نہ ٹھہرے، خاص طور پر تب جب انہوں نے کنڈوم یا کسی دوسری پروٹیکشن کے بغیر جنسی تعلق قائم کیا ہو۔
لیوو نوجیسٹرل خواتین اوولیشن کا عمل نہیں ہونے دیتا۔ جس کا مطلب ہے کہ خواتین کی اووری میں انڈے نہیں بنیں گے۔ جس سے حمل نہیں ٹھہرے گا۔ اس کو اگر بغیر پروٹیکشن کے بغیر قائم ہوئے جنسی تعلق کے چوبیس گھنٹوں کے اندر اندر لے لیا جائے تو اس سے حمل ٹھہرنے کے چانسز نہ ہونے کے برابر رہ جاتے ہیں۔
Ethinylestradiol
فاملا 28 ایف میں پائے جانے والے دوسری بنیادی جز کا نام ایتھنلیس ٹراڈیول ہے۔ یہ بھی لیبارٹری میں تیار کیے گئے ایسٹروجن نامی ہارمون کا ورژن ہے۔ اس جز کو بھی بنیادی طور پر ان ادویات میں استعمال کیا جاتا ہے جن کا مقصد یہ ہوتا ہے کہ خواتین میں حمل نہ ٹھہرے۔
ایتھنلیس ٹراڈیول کا مقصد یہ ہوتا ہے کہ مرد کا سپرم خواتین کے انڈوں تک نہ پہنچنے پائے۔ جس سے پھر حمل نہیں ٹھہرتا۔ کیوں کہ اگر مرد کا سپرم خواتین کے انڈوں تک پہنچ جائے تو پھر حمل کے چانسز بہت زیادہ بڑھ جاتے ہیں۔
اوپر بیان ہوئے دونوں اجزاء سے نہ صرف کہ خواتین میں اوولیشن کا عمل شروع نہیں ہوتا۔ بلکہ یہ سرویکل لائئنگ میں موجود میوکس کو بھی موٹا کر دیتے ہیں۔ جس سے مرد کے سپرم کا خواتین کے انڈوں تک پہنچنا تقریباً نا ممکن ہو جاتا ہے۔
Ferrous Fumarate
فیرس فیوماریٹ بنیادی طور پر ایک آئرن سپلیمنٹ ہے جس کا کام یہ ہوتا ہے کہ وہ خواتین میں خون کی کمی نہ واقع ہونے دے۔ فاملا 28 ایف میں سات ٹیبلیٹس فیرس فیوماریٹ کی ہوتی ہیں۔ یہ ٹیبلیٹس خواتین کو آخر میں استعمال کرنا ہوتی ہیں۔
فاملا 28 ایف کے متعلق مزید بات کرنے سے قبل ہمیں اس کے طریقہ استعمال کو جاننا ہو گا۔ ہمیں یہ معلوم کرنا ہو گا کہ اس کو خواتین کو کیسے استعمال کرنا چاہیے؟ کیوں کہ باقی معلومات اس کے طریقہء استعمال سے جڑی ہوئی ہیں۔
Famila 28 F Tablets Dosage in Urdu
اب ہم فاملا 28 ایف ٹیبلیٹس کے طریقہ استعمال پر بات کر لیتے ہیں۔ فاملا 28 ایف، جیسا کہ اس کے نام سے ظاہر ہے کہ اس کی ڈبی میں اٹھائیس گولیاں ہوتی ہیں۔ حمل سے بچاؤ کے لیے خواتین کو یہ تمام گولیاں استعمال کرنا ہوتی ہیں۔ لیکن کیسے؟
جیسا کہ ہم نے اوپر لکھا کہ ان کا طریقہ استعمال ہمیشہ ایک ڈاکٹر ہی کو تجویز کرنا چاہیے۔ ڈاکٹر کے تجویز کرنے سے خواتین میں اس دوا کے استعمال سے طبی پیچیدگیوں کے خطرات کم ہو جاتے ہیں۔
تاہم ہم یہاں معلومات کے لیے اس کا عام استعمال لکھ دیتے ہیں۔ تا کہ آپ کو اس دوا کے متعلق تمام معلومات حاصل ہو سکیں۔
Famila 28 F Tablets How to Use
فاملا 28 ایف میں اٹھائیس گولیاں ہوتی ہیں۔ ان میں سے اکیس گولیوں میں دو بنیادی جز پائے جاتے ہیں۔ جن میں لیوو نورجیسٹرل اور ایتھنلیس ٹراڈیول شامل ہیں۔ یہ گولیاں ان خواتین کو جو ماں نہیں بننا چاہتیں اکیس دنوں تک لگاتار استعمال کرنا ہوں گی۔ یاد رہے کہ ان میں کسی بھی صورت وقفہ نہیں آنا چاہیے۔
کوشش کیجیے کہ ان گولیوں کو ہر روز مقررہ وقت پر ہی استعمال کیا جائے۔ تا کہ اگلے دن آپ کو ان لینا نہ بھولیں۔ امید ہے کہ اس سے آپ میں حمل نہیں ٹھہرے گا۔
جب آپ اکیس دنوں تک ان اکیس گولیوں کو استعمال کر لیں گے۔ تو پھر آپ کو ڈبی میں موجود مزید سات گولیاں لینا ہوں گی۔ ان سات گولیوں میں فیرس فیوماریٹ نامی بنیادی جز موجود ہو گا۔ یاد رہے کہ آپ نے ان سات گولیوں کے استعمال میں بھی وقفہ نہیں دینا۔
اگر آپ ان اٹھائیس گولیوں کو باقاعدگی کے ساتھ استعمال کر لیتی ہیں تو امید ہے کہ اس سے آپ میں حمل نہیں ٹھہرے گا۔ تاہم حمل نہ ٹھہرانے کا بہترین طریقہ تو یہی ہوتا ہے کہ خاتون یا مرد میں سے کوئی کنڈوم استعمال کر لے۔ تاہم اگر صنفی تسکین کے دوران کنڈوم پھٹ جائے تو پھر آپ یہ یا کوئی اور ٹیبلیٹس استعمال کر سکتی ہیں۔
Famila 28 F Tablets Uses for Periods
بہت ساری خواتین کی جانب سے یہ سوال پوچھا جاتا ہے کہ کیا فاملا 28 ایف کے استعمال سے پیریڈ رک جاتے ہیں؟ کچھ خواتین یہ بھی سوال پوچھتی ہیں کہ کیا ان کے استعمال سے پیریڈ نہیں آتے؟
دیکھیے اس سوال کا مخصوص جواب نہیں دیا جا سکتا۔ بعض اوقات فیرس فیوماریٹ والی گولیوں کے استعمال کے دوران خواتین میں ماہواری شروع ہو جاتی ہے۔ جب کہ کئی بار یہ ماہواری نہیں آتی۔ ایک مستند طبی معلومات فراہم کرنے والی ویب سائٹ کے مطابق اگر دو ماہ تک لگاتار خواتین کو ماہواری نہ آئے تو پھر انہیں طبی معالج سے رجوع کرنا چاہیے۔
اس کے علاوہ فاملا 28 ایف استعمال کرنے سے یہ بھی ممکن ہوتا ہے کہ خواتین کو بہت ہی ہلکا پیریڈ آئے۔ ہلکا پیریڈ آنے کی صورت میں آپ کو پریشان ہونے کی بالکل بھی ضرورت نہیں ہے۔
Is Famila 28 F Stop Periods
اس سوال کا جواب بھی ہمیشہ مختلف ہو گا۔ کیوں کہ فاملا 28 ایف استعمال کرنے سے کچھ خواتین میں ماہواری رک جاتی ہے۔ اور کچھ خواتین جب اس کی آخری گولیاں شروع کر رہی ہوتی ہیں تو ان میں ماہواری شروع ہو جاتی ہے۔
یہی وجہ ہے کہ ہم کہہ سکتے ہیں کہ اس کے اثرات خواتین میں مختلف ہو سکتے ہیں۔ فاملا 28 ایف کو ڈاکٹر کی ہدایات کے مطابق استعمال کرنے کا یہی فائدہ ہوتا ہے کہ ماہواری میں کسی بھی قسم کی بے قاعدگی کی صورت میں اس سے بر وقت رابطہ کیا جا سکتا ہے۔ اور رہنمائی حاصل کر کے ماہواری کے مسائل کو ختم کیا جا سکتا ہے۔
Famila 28F Side Effects
کسی بھی دوا کی طرح خواتین جب فاملا 28 ایف کو استعمال کریں گی تو ان میں کچھ مضر اثرات کا خطرہ موجود رہے گا۔ ان میں سے کچھ اثرات تو خود بخود ختم ہو جاتے ہیں۔ تاہم اگر یہ آپ کے لیے بہت زیادہ پریشانی یا بے چینی کا باعث بنیں تو پھر آپ کو اپنے معالج سے رجوع کرنا ہو گا۔
Famila 28 F Tablets Side Effects in Urdu
فاملا 28 ایف استعمال کرنے سے خواتین کو مندرجہ ذیل اثرات کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ انہیں متلی اور قے ہو کے ساتھ ایکنی جیسے مسائل بھی لاحق ہو سکتے ہیں۔ سر درد اور دردِ شقیقہ بھی لاحق ہو سکتے ہیں۔
کئی خواتین کو یہ دوا استعمال کرنے کی وجہ سے ماہواری میں درد ہو سکتا ہے یا پھر ماہواری میں خون زیادہ آ سکتا ہے۔ ان کے وزن اور اضطراب میں بھی اضافہ ہو سکتا ہے۔ جب کہ موڈ میں تبدیلی بھی دیکھی جا سکتی ہے۔
اس کے علاوہ کمر میں درد بھی فاملا 28 ایف کے مضر اثرات میں شامل ہے۔ یہ ممکن ہے کہ ان اثرات کے علاوہ بھی کچھ ایسے مسائل ہوں جو یہ دوا استعمال کرنے کی صورت میں خواتین کو لاحق ہو جائیں۔ اس صورت میں انہیں اپنے معالج سے رجوع کرنا چاہیے۔ تا کہ وہ آپ کو بتا سکے کہ اس کو مزید استعمال کرنا ہے یا نہیں۔
Famila 28 F Tablets Price in Pakistan
فاملا 28 ایف ٹیبلیٹس زافا فارموسوٹیکل کمپنی کی جانب سے بنائی جاتی ہیں۔ ان ٹیبلیٹس کی افادیت کو اگر دیکھا جائے تو ان کی قیمت انتہائی کم معلوم ہوتی ہے۔ اس کی اٹھائیس گولیوں کی قیمت لگ بھگ ایک سو تیس روپے ہے۔ یہ قیمت ملکی حالات کی وجہ سے کم یا زیادہ ہو سکتی ہے۔
اگر اس قیمت سے بھی کم میں آپ کو یہ گولیاں ملیں تو سمجھ جائیں کہ وہ جعلی ہیں۔ کیوں کہ اصلی اور مستند گولیوں کی قیمت ایک سو تیس روپے سے کم نہیں ہو گی۔ اس لیے فاملا 28 ایف کو ہمیشہ کسی مستند میڈیکل اسٹور یا فارمیسی سے ہی خریدیں۔
Last Words on Famila 28 F Tablets Uses in Urdu
فاملا 28 ایف کے استعمالات کو اس بلاگ میں ہم نے نہایت تفصیل سے بیان کیا ہے۔ آپ کو یہ بتایا گیا ہے کہ ان ٹیبلیٹس کو کیسے استعمال کیا جا سکتا ہے۔ اور ان کے استعمال سے خواتین کو کون سے مضر اثرات کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ فاملا 28 ایف کی قیمت بھی آپ کو بتا دی گئی ہے۔ اس دوا کے متعلق مزید کسی بھی قسم کی معلومات کے لیے ایور ہیلدی سے کسی بھی وقت رابطہ کر لیں۔
FAQs
Is Famila 28 F Stop Periods?
فاملا 28 ایف کا استعمال تمام خواتین میں پیریڈز کو نہیں روکتا۔ کچھ خواتین کو یہ گولیاں استعمال کرتے ہوئے پیریڈ آ جاتا ہے۔ جب کہ کافی ساری خواتین کو یہ گولیاں استعمال کرنے سے پیریڈ نہیں آتا۔ بعض اوقات تو ان کو دو ماہ تک پیریڈ نہیں آتا۔ اس صورت میں پھر انہیں کسی طبی معالج سے رجوع کرنا ہوتا ہے۔ تا کہ مؤثر طریقے سے ان اثرات سے نمٹا جا سکے۔
Famila 28 F Tablets Side Effects in Urdu?
فاملا 28 ایف کا استعمال ویسے تو محفوظ ہوتا ہے۔ تاہم کچھ خواتین کو اس سے طبی پیچیدگیاں بھی لاحق ہو سکتی ہیں۔ خواتین کو سر درد اور آدھے سر کا درد لاحق ہو سکتا ہے۔ اس کے علاوہ انہیں ماہواری میں درد کا بھی سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ کئی خواتین کمر درد کا بھی شکار ہو جاتی ہیں۔ ان میں کے موڈ میں بھی تبدیلی آ سکتی ہے۔ یہ اثرات ظاہر ہونے کی صورت میں اگر معالج سے رجوع کر لیا جائے تو بہتر ہوتا ہے۔
Famila 28 F Tablets Uses in Urdu?
فاملا 28 ایف بنیادی طور پر حمل روکنے کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔ جو خواتین انہیں استعمال کرتی ہیں میں حمل ٹھہرنے کے چانسز نہ ہونے کے برابر رہ جاتے ہیں۔ اس گولی کا سب سے بڑا فائدہ یہ ہے کہ اس کے استعمال سے خواتین کو خون کی کمی کا سامنا نہیں کرنا پڑتا۔ اگر آپ فاملا 28 ایف کو ڈاکٹر کی ہدایات کے مطابق استعمال کریں گی تو یہ آپ کے لیے زیادہ فائدہ مند ثابت ہو گی۔