فسچولا کو اگر نہایت تکلیف دہ بیماری کہا جائے تو بے جا نہ ہو گا۔ یہ کافی تکلیف اور بے چینی کا باعث بنتی ہے۔ اس لیے آج ہم فسچولا کے علاج پر بات کریں گے۔
بہت سارے لوگوں کو فسچولا کے متعلق معلومات نہیں ہوتیں۔ اس لیے وہ پوچھتے نظر آتے ہیں کہ اینل فسچولا کیا ہے۔ اینل فسچولا بنیادی طور پر ایک چھوٹی سے ٹنل یا ٹریکٹ کو کہا جاتا ہے۔ یہ ٹنل آنت کے آخری حصے سے شروع ہوتی ہے اور اینل کے آخری حصے پر ختم ہو جاتی ہے۔
اس کے دیسی علاج پر بات کرنے سے پہلے آپ کے لیے یہ جاننا نہایت ضروری ہے کہ فسچولا کی علامات کیا ہوتی ہیں۔ علامات کے متعلق جاننے کی صورت میں آپ کو اس بیماری کو ابتدائی سطح پر کنٹرول کرنے میں مدد ملے گی۔
فسچولا کی علامات
اینل فسچولا کی وجہ سے کسی بھی شخص کو مندرجہ ذیل علامات کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔
اینل کے سوراخ کے نزدیک جِلد کا پھٹ جانا
اس جِلد کی رنگت کا نہایت سرخ ہو جانا
بخار
پاخانے سے خون آنا
اینل میں درد ہونا، خاص طور پر بیٹھتے وقت
اگر ان میں سے کوئی بھی علامت ظاہر ہو تو سمجھ جائیے کہ خطرے کی گھنٹی بج چکی ہے۔ اس لیے جلد از جلد آپ کو علاج کی طرف جانا چاہیے۔ ورنہ فسچولا کی علامات بگڑ بھی سکتی ہیں۔
مزید پڑھیں: مردانہ ٹائمنگ کو بڑھانے کا طریقہ
فسچولا کی وجوہات
فسچولا کی وجوہات بہت زیادہ نہیں ہوتیں۔ عام طور پر زیادہ تر افراد کو انفیکشن کی وجہ سے اینل فسچولا کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ یہ انفیکشن اینل گلینڈ میں شروع ہوتی ہے اور پھر فسچولا کی وجہ بنتی ہے۔
فسچولا کا علاج
عام طور پر سرجری کو فسچولا کا آسان علاج سمجھا جاتا ہے۔ سرجری کا لفظ سن کر بہت سارے افراد ڈر جاتے ہیں۔ لیکن اس میں ڈرنے کی کوئی بات نہیں ہے۔ یہ ایک معمولی سرجری ہوتی ہے۔ اس کی مدد سے آسانی کے ساتھ فسچولا کو نکال لیا جاتا ہے۔
تاہم آپ کو یہ بات یاد رکھنی چاہیے کہ فسچولا کے آسان علاج کا فیصلہ ہیمشہ آپ کے فسچولا کی پوزیشن اور علامات کو دیکھ کر کیا جائے گا۔ اس لیے آپ نے کوشش کرنی ہے کہ کسی اچھے سرجن سے رابطہ کیا جائے تا کہ اس بیماری کو مکمل طور پر ختم کیا جا سکے۔
فسٹولاٹومی
فسچولا کے علاج کے لیے یہ سرجری کی ایک عام قسم ہے جس کی مدد سے فسچولا کو ختم کیا جاتا ہے۔ آنت سے شروع ہو کر اینل کے سوراخ تک آنے والے فسچولا کو اس سرجری کی مدد سے مکمل طور پر ہٹا دیا جاتا ہے۔
لیزر سرجری
بہت سارے ہسپتالوں میں لیزر سرجری کو بھی فسچولا کے علاج کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔ اس طریقہ علاج میں ایک لیزر بیم کی مدد سے فسچولا کو بند کر دیا جاتا ہے۔
اس طریقہ علاج کے متعلق سب سے اچھی بات یہ ہے کہ اس کی وجہ سے کسی بھی بڑے طبی مسئلے کا سامنا نہیں کرنا پڑتا۔
اب ہم اینل فسچولا کے دیسی علاج پر بات کر لیتے ہیں تا کہ گھر پر ہی اس کی وجہ سے لاحق ہونے والی بے چینی کو ختم کیا جا سکے۔
فسچولا کا دیسی علاج
فسچولا بادی بواسیر کے جو علاج میں یہاں لکھنے لگا ہوں، وہ آپ کے لیے محفوظ ثابت ہوں گے۔ ان نسخوں کو آپ گھر پر ہی آزما کر مفید نتائج حاصل کر سکتے ہیں۔
سٹز باتھ
سٹز باتھ کو عام طور پر فسچولا کا سب سے بہترین دیسی علاج سمجھا جاتا ہے۔ آپ جانتے ہیں کہ فسچولا کی وجہ سے پاخانے والی جگہ پر بے چینی، سوزش، اور درد کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ سٹز باتھ کی مدد سے آپ ان علامات کو کنٹرول کر سکتے ہیں۔
اس طریقہ علاج میں آپ نے یہ کرنا ہے کہ کسی ٹب میں نیم گرم پانی ڈال لینا ہے۔ پانی بہت زیادہ گرم نہیں ہونا چاہیے۔ اب آپ نے اس پانی میں دن میں تین سے چار مرتبہ بیٹھنا ہے۔
مزید جانیں: نفس پر خارش کا علاج
صحت مند غذاؤں کا استعمال
آپ یہ بات بخوبی جانتے ہوں گے کہ ہم جو کھاتے ہیں اس کے اثرات پورے جسم پر ظاہر ہوتے ہیں۔ غیر صحت مندانہ غذائیں استعمال کرنے سے جسم کو منفی اثرات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ اور فسچولا جیسی طبی علامتیں شدت اختیار کر سکتی ہیں۔
اس لیے طبی ماہرین کی جانب سے ایسی غذائیں استعمال کرنے کا مشورہ دیا جاتا ہے جو صحت مند ہوتی ہیں۔ وہ غذائیں جن میں فائبربھرپور مقدار میں پایا جاتا ہو، کوشش کریں کہ ان کے استعمال کو اپنی روٹین کا حصہ بنائیں۔
اس کے ساتھ ساتھ آپ نے اسی غذاؤں کے استعمال سے پرہیز کرنا ہے جو کہ فسچولا کی علامات میں شدت لا سکتی ہیں۔ مثال کے طور پر بازار سے ملنے والی سچیزیں، ایسی غذائیں جو تیل میں تیار کی گئی ہوں، اور فاسٹ فوڈ۔ فسچولا کی علامات کے دوران آپ کو یہ سب غذائیں ترک کرنا ہوں گی۔
صفائی کا خیال رکھیں
صفائی کا خیال رکھنے کو بھی فسچولا کا ایک دیسی علاج سمجھا جاتا ہے۔ کوشش کیجیے کہ پاخانہ کرنے کے بعد اس جگہ کو دھویا جائے۔ اس سے بیکٹیریا کو ہٹانے میں مدد ملتی ہے۔ یاد رہے کہ فسچولا لاحق ہونے کی صورت میں آپ نے یہ کوشش کرنا ہوتی ہے کہ انفیکشن کی علامات شدت نہ اختیار کریں۔
اگر پاخانہ کرنے کے بعد آپ اس جگہ کو دھوتے ہیں تو بعد میں آپ نے ہاتھوں کو اچھے صابن سے دھونے کو بھی یقینی بنانا ہے۔ کیوں پاخانے والی جگہ دھونے کے عمل کے دوران جراثیم آپ کے ہاتھوں کو منتقل ہو سکتے ہیں۔ اس لیے کوشش کریں کہ دن میں کئی بار ہاتھوں کو دھویا جائے۔
مزید پڑھیں: چھاتی کی انفیکشن کا دیسی علاج
کچھ آخری الفاظ
اس بلاگ میں میں نے آپ کو یہ بتایا ہے کہ فسچولا کیا ہے۔ آپ نے یہ بھی جانا ہے کہ فسچولا کی علامات کون سی ہوتی ہیں۔ اور اینل فسچولا کا علاج کیا ہے۔ فسچولا کے دیسی علاج کو بھی بیان کر دیا گیا ہے تا کہ آپ کو کسی بھی قسم کے مسئلے کا سامنا نہ کرنا پڑے۔