کیا آپ بھی یہی جاننا چاہتے آرتھرائٹس کیا ہے؟ آرتھرائٹس اور گٹھیا میں کیا فرق ہے؟ سب سے پہلے تو یہ بات جان لیجیے کہ آرتھرائٹس اور گٹھیا ایک ہی بیماری کے دو نام ہیں۔ یہ بیماری بہت زیادہ تکلیف کا باعث بنتی ہے۔ اسی لیے آج ہم آرتھرائٹس یا گٹھیا کا علاج آپ کو بتانے لگے ہیں۔
گٹھیا کی بیماری جسم کے کسی بھی جوڑ کے متاثر کر سکتی ہے۔ ان جوڑوں میں ہاتھ، کلائیاں، گھٹنے، کولہے، پاؤں، ٹخنے، کندھے، اور کمر کا نچلا حصہ شامل ہے۔ جب آپ کی عمر میں اضافہ ہوتا ہے تو جوڑوں کے مسائل قدرتی طور پر شروع ہو جاتے ہیں۔
اس لیے اگر آپ کے جوڑوں میں بھی درد رہتا ہے تو فوری طور پر کسی ڈاکٹر کو چیک کروائیں۔ وہ ان علامات کو چیک کرے گا اور یہ بتائے گا کہ آپ کو گٹھیا کی بیماری ہے یا نہیں۔ اور اگر ہے تو پھر گٹھیا کی کون سی قسم نے آپ کو اپنا شکار بنایا ہے۔
اب ہم گٹھیا کی علامات کو جان لیتے ہیں۔ پھر اس کے بعد ہم آرتھرائٹس کے علاج پر بھی بات کر لیں گے۔
گٹھیا کی علامات
گٹھیا کی وجہ سے آپ کو جوڑوں کے درد کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ آپ کے جوڑوں میں کھنچاؤ بڑھ جاتا ہے جس سے آپ کو اٹھنے، بیٹھنے، یا چلنے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ ان علامات کے ساتھ آپ کو جوڑوں کی سوزش بھی برداشت کرنا پڑ سکتی ہے۔
جوڑوں کی جِلد کی رنگت بھی تبدیل ہو سکتی ہے۔ اس کے علاوہ جوڑوں کی جلد کو چھونے سے بھی درد لاحق ہو سکتا ہے۔ گٹھیا کی ان علامات کے علاوہ آپ کو جوڑوں کے نزدیک ہیٹ یا گرماہٹ کا بھی احساس ہو سکتا ہے۔
گٹھیا یا آرتھرائٹس کی علامات تو آپ نے جان لی ہیں۔ اب ہم اس کے علاج پر بات کر لیتے ہیں۔
گٹھیا کا علاج
گٹھیا بیماری کے مندرجہ ذیل علاج کسی بھی مریض کے لیے فائدہ مند ثابت ہو سکتے ہیں۔
چربی کو پگھلائیں
گٹھیا کے مریضوں کو سب سے پہلے جسم کی چربی پگھلانے کا مشورہ دیا جاتا ہے۔ اسی چربی کی وجہ سے وزن میں اضافہ ہوا ہوتا ہے۔ جسم کی چربی پگھلنے سے آپ کے جوڑوں پر زیادہ پریشرنہیں پڑتا جس سے آپ کو حرکت کرنے میں آسانی رہتی ہے۔ اس لیے پیٹ کی چربی پگھلانے کے طریقوں کے متعلق جاننا آپ کے لیے ضروری ہے۔
اس کے علاوہ چربی پگھلانے یا وزن کم کرنے سے آپ کے درد کی شدت بھی کم ہو سکتی ہے۔ مستقبل میں جوڑوں کو نقصان پہنچنے کے خطرات بھی کم ہو جائیں گے۔ گٹھیا کی بیماری لاحق ہونے کی صورت وزن میں کمی لانے کو اپنا سب سے اہم مقصد بنا لیں۔
ایکوپنچکر بھی مفید
کیا آپ نے پہلے کبھی ایکوپنچکر کا نام سنا ہے؟ ایکوپنکچر ایک چینی طریقہ علاج ہے جس میں جوڑوں میں باریک سوئیاں چبھوئی جاتی ہیں۔ کچھ طبی تحقیقات بھی یہ بات کہتی ہیں کہ ایکوپنکچر سے آرتھرائٹس کے درد کو کم کیا جا سکتا ہے۔ اس کے علاوہ ایکوپنچکر آپ کی کوالٹی آف لائف کو بھی بہتر بنا سکتا ہے۔
ایکوپنکچر کی سب سے خاص بات یہ ہے کہ اس کے کوئی خاص طبی نقصانات نہیں ہیں۔ تاہم ایکوپنچکر کو ایک مستند طبی معالج سے حاصل کرنا چاہیے۔ اس طریقے پر خود سے گھر پر عمل کرنے سے گریز کریں۔ اس کے علاوہ کسی عطائی معالج سے بھی دور رہیں۔
ہلدی کو استعمال کریں
ہلدی کو ہمارے ہاں استعمال تو کیا جاتا ہے۔ لیکن اتنی مقدار میں نہیں جتنی مقدار میں اس کو استعمال کرنے کی ضرورت ہوتی ہے۔ آپ جانتے ہیں کہ ہلدی میں اینٹی آکسیڈنٹ اور سوزش کو کم کرنے والی خصوصیات پائی جاتی ہیں۔ اسی وجہ سے تو ہلدی کو فائدہ مند غذا کہا جاتا ہے۔
ہلدی کو اگر دودھ میں شامل کر کے استعمال کیا جائے تو اس سے مزید فوائد حاصل ہوں گے۔ دودھ میں شامل فیٹ کی وجہ سے یہ آسانی کے ساتھ جسم میں جذب ہو جائے گی۔ ہلدی سے آپ کے جسم کو سکون ملے گا۔ اور آپ کے درد اور سوزش کی شدت میں کمی آئے گی۔
مساج بھی فائدہ مند
مساج آپ کی صحت کے لیے بہت ضروری ہوتا ہے۔ یہ آپ کے جسم اور دماغ دونوں کے لیے مفید ہے۔ مساج سے جوڑوں کے درد کو کم کرنے میں بھی مدد ملتی ہے۔ اس سے جوڑوں کی بے چینی اور کھنچاؤ بھی کم ہوتا ہے۔
خاص طور پر سویڈش مساج گٹھیا بیماری کا علاج ہے۔ تاہم کچھ طبی ماہرین یہ رائے رکھتے ہیں کہ ابھی اس معاملے میں کوئی بہت زیادہ طبی تحقیقات نہیں کی گئی ہیں۔ چوں کہ مساج کے کوئی نقصانات نہیں ہوتے، اس لیے اس کا کروانا محفوظ ہوتا ہے۔
مساج آرتھرائٹس کے ساتھ آپ کے ذہنی دباؤ کو بھی کم کر سکتا ہے۔ جس سے آپ کو درد کو بھی کم کرنے میں مدد ملے گی۔ کوشش کیجیے کہ کسی اچھی جگہ سے ہی مساج لیا جائے۔ مساج کے لیے آپ اپنے پارٹنر کو بھی کہہ سکتے ہیں۔
ہر روز ورزش کریں
گٹھیا کا مرض اگر آپ کو لاحق ہو گیا ہے تو گھبرانے کی ضرورت نہیں ہے۔ ورزش کے فوائد سے گٹھیا کو کنٹرول کرنے میں مدد مل سکتی ہے۔ جب آپ ورزش کریں گے تو آپ کے جوڑ اور پٹھے مضبوط ہوں گے۔ اور آپ کو وزن کو بھی صحت مند رکھنے میں مدد ملے گی۔
طبی ماہرین یہ رائے رکھتے ہیں کہ گٹھیا کے مریضوں کو ہفتے میں ایک سو پچاس منٹ ورزش کرنی چاہیے۔ آپ کے ذہن میں یہ سوال آ رہا ہو گا کہ گٹھیا کے مرض کے لیے کون سی ورزش محفوظ ہو گی۔ گٹھیا کے مریضوں کے لیے سائکلنگ کرنا، پیدل چلنا، تائی چی، اور سوئمنگ مفید ہوتی ہے۔
اس کے علاوہ آپ اپنے ڈاکٹر سے بھی پوچھ سکتے ہیں کون سی ورزش کی جائے۔ ہو سکتا ہے کہ وہ آپ کو ایک مکمل چارٹ بنا کر دے۔
ایلوویرا سے گٹھیا کا علاج
ایلوویرا کو گٹھیا بیماری کا علاج سمجھا جاتا ہے۔ جوڑوں کے درد اور سوزش کو کم کرنے کے لیے آپ ایلوویرا کی گولیاں، پاؤڈر، جیل، اور پتے استعمال کر سکتے ہیں۔
کوشش کریں کہ جس جوڑ میں سوزش یا درد ہو اس پر ایلوویرا کی جیل لگائی جائے۔ یہ آپ کے جوڑوں کے درد اور سوزش کو کم کرنے میں مدد فراہم کرے گی۔ ایلوویرا کے فوائد کے لیے اس کا ایک ٹکڑا لے لیں۔ ٹکڑے کو کاٹ کر جیل نکال لیں اور پھر جوڑ پر لگائیں۔ اس کے آپ کے جوڑوں کی صحت میں بہتری آئے گی۔
ہیٹ اینڈ کولڈ تھراپی
ہیٹ اینڈ کولڈ تھراپی کو بھی آرتھرائٹس کا علاج سمجھا جاتا ہے۔ اس طریقہ علاج سے آپ کو جوڑوں کے درد اور سوزش کو کم کرنے میں مدد ملتی ہے۔ ہیٹ تھراپی کے لیے تولیے کو اچھے طریقے سے گرم کر لیں۔ پھر اس کو درد والے جوڑ پر رکھیں۔ یاد رہے کہ یہ بس اتنا ہی گرم ہو کہ آپ کے جوڑوں کو سکون پہنچے۔
کولڈ تھراپی بھی مؤثر طریقے سے گٹھیا کی بیماری کو کنٹرول کر سکتی ہے۔ ایک آئس پیک کو تولیے میں لپیٹ کر جوڑوں پر رکھا جا سکتا ہے۔ ہمیشہ صاف تولیہ استعمال کریں۔ اور برف کو براہِ راست جِلد پر رکھنے سے گریز کریں۔
صحت مند غذائیں کھائیں
آرتھرائٹس کی بیماری لاحق ہونے کی صورت میں آپ کو صحت مند غذا استعمال کرنی چاہیے۔ وہ غذا جو آپ کے جسم میں سوزش کو کم کر سکے۔ السی جیسی وہ غذائیں جو آپ کی قوت مدافعت کو بڑھائیں۔ ویسے بھی السی کے مفید ہونے میں تو کسی کو شک نہیں ہے کہ یہ مجموعی صحت کو بہتر بناتی ہے۔ ان غذاؤں کے استعمال سے گٹھیا کی شدت کم ہونا شروع ہو جائے گی۔
اس کے علاوہ آپ اومیگا تھری فیٹی ایسڈز بھی استعمال کر سکتے ہیں۔ یہ بھی سوزش اور درد کو کم کرنے میں مدد فراہم کرتے ہیں۔ کوشش کریں کہ وہ غذائیں استعمال نہ کی جائیں جن میں شوگر زیادہ مقدار میں پائی جاتی ہو۔
کچھ آخری الفاظ
گٹھیا کا علاج تو آپ نے جان لیا ہے۔ اب اس پر عمل کریں تا کہ اس تکلیف دہ بیماری سے نجات پائی جا سکے۔ یہاں لکھے گئے علاج مؤثر طریقے سے درد اور سوزش کو کم کرنے میں مدد فراہم کریں گے۔
سوالات و جوابات
آرتھرائٹس کیا ہے؟
آرتھرائٹس ایک بیماری ہے جسے گٹھیا کہا جاتا ہے۔ اس کی وجہ سے آپ کو درد اور سوزش جیسی بہت سی طبی علامات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔
گٹھیا کی انگلش کیا ہے؟
گٹھیا کو انگلش میں آرتھرائٹس کہا جاتا ہے۔
کیا گٹھیا کا علاج ممکن ہے؟
جی بالکل۔ گٹھیا کے مرض سے نجات پانا کوئی مشکل کام نہیں ہے۔ آپ اپنی زندگی میں چند تبدیلیاں لا کر اس بیماری سے نجات پا سکتے ہیں۔
گٹھیا کا معنی کیا ہے؟
گٹھیا ایک بیماری ہے۔ عمر بڑھنے کی وجہ سے گٹھیا کے خطرات بھی بڑھ جاتے ہیں۔ امید ہے اب آپ گٹھیا کے معنی سمجھ گئے ہوں گے۔
گٹھیا Meaning in English
گٹھیا کو انگلش میں آرتھرائٹس کہتے ہیں۔ آرتھرائٹس کسی بھی شخص کو متاثر کر سکتی ہے۔