گرین ٹی یا سبز چائے کو اگر دنیا کا سب سے مشہور اور زیادہ پیا جانے والے مشروب کہا جائے تو بے جا نہ ہو گا۔ لیکن سوال یہ ہے کہ کیا آپ سے ہر روز استعمال کرتے ہیں؟ اگر آپ کا جواب ناں میں ہے تو یہ کوئی اچھی بات نہیں ہے۔گرین ٹی کے فوائد اس قدر زیادہ ہیں کہ آپ کو ہر صورت اسے روزانہ استعمال کرنا چاہیئے۔ سبز چائے آپ دن میں کسی بھی وقت پی سکتے ہیں۔
کولیسٹرول لیول کو کم کرنے سے لے کر دل کی صحت کو بہتر بنانے تک اس چائے کی بہت زیادہ فائدے ہیں۔ اس کے ساتھ ساتھ گرین ٹی کا استعمال آپ کی ہڈیوں کی صحت کو برقرار رکھنے میں بھی مدد فراہم کرے گا۔
تو چلیں پھر بات کرتے ہیں گرین ٹی کے فوائد پر۔
گرین ٹی کے فوائد
سبز چائے کے فوائد کے متعلق جاننا آپ کے لیے نہایت ضروری ہے۔ تا کہ ان فوائد کو جان کر آپ اسے اپنی روٹین میں شامل کر سکیں۔
اینٹی آکیسڈنٹس سے بھرپور
سبز چائے میں پولی فینول کی ایک قسم پائی جاتی ہے جو کہ اینٹی آکسیڈنٹ پر مشتمل ہوتی ہے۔ گرین میں پائے جانے والے اینٹی آکسیڈنٹس سیلز کو پہنچنے والے نقصان کو کم کرتے ہیں اور ان سیلز کی صحت کو برقرار رکھنے میں مدد فراہم کرتے ہیں۔
اس کے علاوہ سبز چائے میں سوزش کو کم کرنے والی خصوصیات بھی پائی جاتی ہیں۔ اس لیے گرین ٹی کا استعمال جسم کے مختلف، بیرونی و اندرونی، اعضاء کی سوزش کو کم کرنے میں مدد فراہم کرتا ہے۔
ایک طبی تحقیق کے مطابق گرین ٹی کی سوزش کو کم کرنے والی خصوصیات کینسر کی کچھ اقسام جیسا کہ چھاتی کے کینسر کو روکنے میں بھی مدد فراہم کرتی ہیں۔
دماغ کی صحت میں بہتری
کیا آپ کو توجہ مرکوز کرنے میں مشکل پیش آتی ہے؟ تو پھر آپ گرین ٹی استعمال کیوں نہیں کرتے؟ اگر آپ گرین ٹی کو باقاعدگی کے ساتھ استعمال کرنا شروع کریں گے تو آپ کے دماغ کی صحت میں بہتری آنا شروع ہو جائے گی۔
گرین ٹی میں پائے جانے والے کمپاؤنڈز دماغی صلاحیت میں اضافہ کرتے ہیں۔ یہ بات بھی آپ بخوبی جانتے ہوں گے عمر بڑھنے کی وجہ سے دماغ کے کام کرنے کی صلاحیت متاثر ہوتی ہے۔ تاہم اگر آپ ابھی سے گرین ٹی یا سبز چائے استعمال کرنا شروع کر دیں تو دماغی امراض کے خطرات میں خاطر خواہ کمی آئے گی۔
مزید پڑھیں: ٹیسٹوسٹیرون والی غذائیں
گرین ٹی کے فوائد سے وزن میں کمی
اب بات کرتے ہیں گرین ٹی کے سب سے بہترین فائدے کی۔ یعنی اس کی وزن کو کم کرنے کی صلاحیت۔ گرین ٹی میں پائے جانے والے کمپاؤنڈز موٹاپے کو کم کرنے میں مدد فراہم کر سکتے ہیں۔
آپ یقینناً یہ سوچ رہے ہوں گے کہ گرین ٹی وزن کو کیسے کم کرتی ہے؟
سبز چائے دو طرح سے آپ کے وزن میں کمی لا سکتی ہے۔ جب آپ گرین ٹی کو استعمال کرتے ہیں تو آپ کو بھوک کم لگتی ہے۔ جس کی وجہ سے آپ کھانا کم کھاتے ہیں اور وزن کم ہونا شروع ہو جاتا ہے۔
اس کے ساتھ ساتھ سبز چائے کے استعمال سے میٹابولزم میں بھی بہتری آتی ہے۔ اگر میٹابولزم بہتر ہو جائے تو جسم میں موجود چربی سے چھٹکارا پانا آسان ہو جاتا ہے۔
مزید پڑھیے: ایرل گرے ٹی کے فوائد
ہڈیوں کی صحت میں بہتری
گرین ٹی کے فوائد میں یہ بھی شامل ہے کہ اس کے استعمال سے ہڈیوں کی صحت میں بہرتی ہے۔ طبی تحقیقات یہ بات ظاہر کرتی ہیں گرین ٹی کے استعمال سے ہڈیاں بھربھری نہیں ہوتیں۔ اس وجہ سے معمولی چوٹ کی وجہ سے ان کے ٹوٹنے کے خطرات میں خاطر خواہ کمی آتی ہے۔
اس کے ساتھ ساتھ سبز چائے کے استعمال سے بون ڈینٹسٹی میں بھی اضافہ ہوتا ہے۔ جو لوگ سبز چائے استعمال کرتے ہیں، عمر میں اضافے کی وجہ سے ان کی ہڈیوں پر منفی اثرات مرتب نہیں ہوتے۔
بلڈ شوگر میں کمی
جو لوگ ذیابیطس کا شکار ہیں ان کے لیے سبز چائے فائدے مند ہے۔ یہ بات یاد رہے کہ اس میں ایل-تھیانائن پایا جاتا ہے جو کہ ذیابیطس سے بچاؤ میں مفید ثابت ہوتا ہے۔
اس کے ساتھ ساتھ کچھ دوسری تحقیقات یہ بات ظاہر کرتی ہیں کہ گرین ٹی کے استعمال سے بلڈ شوگر میں بھی کمی لائی جا سکتی ہے۔ گرین ٹی کا استعمال جسم کی انسولین سے حساسیت میں بھی بہتری لاتا ہے۔
پروسٹیٹ کی صحت میں بہتری
گرین ٹی کے فوائد میں یہ بھی شامل ہے کہ اس کے استعمال سے پروسٹیٹ کی صحت میں بہتری ہے۔ جیسا کہ اوپر میں لکھ چکا ہوں کہ اس میں پولی فینولز پائے جاتے ہیں جو پروسٹیٹ کی بیماریوں سے بچاؤ میں مدد فراہم کر سکتے ہیں۔
اگر آپ کو پروسٹیٹ کے مسائل لاحق ہو جائیں تو آپ بار بار پیشاب آ سکتا ہے۔ اس لیے کوشش کریں کہ گرین ٹی کو باقاعدگی کے ساتھ استعمال کریں تا کہ آپ کے پروسٹیٹ کے سائز میں اضافہ نہ ہو۔
ذہنی دباؤ میں کمی
کیا میں آپ کو سبز چائے کا سب سے بڑا فائدہ بتاؤں؟ اس کا استعمال ذہنی دباؤ اور اضطراب کو کم کرنے میں مدد فراہم کر سکتا ہے۔
آپ یہ بات بخوبی جانتے ہیں کہ ذہنی دباؤ کی وجہ سے آپ کے بلڈ پریشر میں اضافہ ہو سکتا ہے اور آپ کا موڈ بھی خراب ہو جاتا ہے۔ اس لیے یہ ضروری ہے کہ گرین ٹی کو استعمال کریں اور ذہنی صلاحیت میں اضافہ کریں۔
گرین ٹی بنانے کا طریقہ
گرین ٹی بنانے کا سب سے بہترین طریقہ یہ ہے کہ پانی کو کسی برتن میں ابال لیں۔ پھر کپ میں ڈالیں۔ اور پھر کپ میں ٹی بیگ ڈال دیں۔ کچھ دیر بعد ٹی بیگ نکال لیں۔ لیجیے مزیدار گرین ٹی تیار ہے۔
تاہم گرین ٹی بناتے وقت چینی شامل کرنے سے گریز کریں۔
گرین ٹی کے نقصانات
عام طور گرین ٹی کے نقصانات نہیں ہوتے۔ تاہم اگر آپ سے زیادہ مقدار میں استعمال کرنا شروع کر دیں تو کسی بھی دوسری چیز کی طرح اس کے نقصانات ظاہر ہو سکتے ہیں۔ اس لیے گرین ٹی کے نقصانات سے بچیں اور اس کو دن میں دو سے تین مرتبہ استعمال کریں۔
کچھ آخری الفاظ
گرین ٹی کے فوائد تو آپ نے جان لیے ہیں۔ اس لیے اب اس کا استعمال یقینی بنائیں۔ مزید معلومات کے لیے ایور ہیلدی سے جڑے رہیں۔