غصہ کیوں آتا ہے؟ اور غصے کے نقصانات کیا ہیں؟ آج ہم ان سوالات کے جوابات جانیں گے۔ اور آپ کو بتائیں گے کہ غصہ کنٹرول کرنے کا طریقہ کیا ہے۔ غصہ آنا کوئی بڑی بات نہیں ہے۔ بڑی بات اس کو کنٹرول کرنا ہے۔ بعض اوقات غصہ آنے کی وجہ سے کئی لوگوں کا بلڈ پریشر بڑھ جاتا ہے۔
بہت سارے لوگ غصہ کنٹرول نہیں کرتے۔ جس کی وجہ سے انہیں جانی و مالی نقصان اٹھانا پڑتا ہے۔ کئی مرتبہ خاموشی اختیار کرنا اور درگزر سے کام لینا غصہ دکھانے سے زیادہ بہتر ہوتا ہے۔ اس لیے کوشش کریں کہ بر وقت غصے کو کنٹرول کر لیا جائے۔ اس سے آپ کی زندگی آسان ہو جائے گی۔
سب سے پہلے ہم غصے کے اسباب جان لیتے ہیں۔ اس کے بعد ہم آپ کو یہ بتائیں گے کہ غصے کو کنٹرول کیسے کرنا ہے۔
غصہ کے اسباب
جو چیزیں آپ کے خیالات یا سوچ کے مطابق وقوع پذیر نہیں ہوتیں تو آپ کو غصہ آنے لگتا ہے۔ مثال کے طور پر روڈ پر اگر کوئی آپ کو رستہ نہ دے یا کوئی قطار توڑ دے تو آپ کو غصہ آئے گا۔
اس کے علاوہ ڈپریشن اور غم کی کیفیت بھی غصے کے اسباب میں شامل ہے۔ دائمی درد اور اضطراب بھی آپ میں غصے کی وجہ بن سکتا ہے۔ کئی مرتبہ جب کوئی آپ کو گالی دیتا ہے یا حملہ کرتا ہے تو آپ غصے میں آ جاتے ہیں۔
غصے کے عام اسباب تو میں نے لکھ دیے ہیں۔ یہ ممکن ہے کہ آپ کو کچھ دیگر وجوہات کی بنا پر بھی غصہ آ جائے۔ مثال کے طور آپ کی بیوی کوئی ایسی ناگوار بات کہہ دے جس سے آپ کا پارہ چڑھ جائے۔ ایسے موقعوں پر آپ کو ہر صورت غصہ کنٹرول کرنا ہو گا۔
اب ہم غصہ کنٹرول کرنے کے سب سے مؤثر طریقوں کو جان لیتے ہیں۔
غصہ کنٹرول کرنے کا طریقہ
اگر آپ مندرجہ ذیل طریقوں کو اپنا لیں گے تو آپ کو غصہ کنٹرول کرنے میں مدد ملے گی۔
یوگا کریں
آپ جانتے ہیں کہ یوگا کس قدر مفید سرگرمی ہے۔ یہ آپ کے جسم اور دماغ کو پرسکون کرتی ہے۔ یوگا سے آپ کو اپنے اعصاب کو بھی پرسکون کرنے میں مدد ملے گی۔ اگر آپ فطرت کے درمیان یوگا کریں گے تو آپ کو زیادہ فوائد حاصل ہوں گے۔ کیوں کہ قدرتی چیزیں آپ پر مثبت انداز میں اثر انداز ہوتی ہیں۔
یوگا کی کئی اقسام ہیں۔ کوشش کریں کہ ہر روز ایک نیا یوگا کیا جائے۔ یوگا کے دوران آپ نے لمبے لمبے سانس لینے ہیں۔ لمبے سانس لینے سے آپ کا ذہنی دباؤ کم ہو گا اور آپ غصہ کنٹرول کرنے میں مدد ملے گی۔
گنتی شروع کر دیں
غصہ کںٹرول کرنے کا یہ طریقہ مزاح سے بھرپور ہے۔ کچھ لوگ غصہ کرنے پر فورا اپنا ری ایکشن دے دیتے ہیں۔ جس کی وجہ سے انہیں نقصان اٹھانا پڑتا ہے۔ ایسے لوگوں کے لیے یہ طریقہ بہت فائدہ مند ہے۔
آئندہ سے جب بھی آپ کو غصہ آئے تو اپنا ری ایکشن دینے سے پہلے سو تک گنتی گنیں۔ گنتی گننیں سے آپ کا غصہ کم ہو جائے گا۔ دل کی دھڑکن بھی سست ہو جائے گی۔ اس سے آپ کا غصہ ختم ہو جائے گا۔ بعد میں آپ خود یہ محسوس کریں گے کہ گنتی گننے کا عمل آپ کے لیے کتنا فائدہ مند تھا۔
میوزک سے مدد لیں
جب آپ میوزک سنتے ہیں تو اس سے آپ کو غصہ کنٹرول کرنے میں مدد ملتی ہے۔ ایک تحقق کے مطابق، میٹل سے پیدا ہونے والا میوزک جسم میں مثبت جذبات کو پیدا کرتا ہے۔ اس لیے کہتے ہیں غصہ کرنے والے افراد کے لیے میوزک سننا انتہائی مفید ہوتا ہے۔
جب آپ میوزک سنتے ہیں تو راگ اور ساز آپ کی روح پر اثر انداز ہوتے ہیں۔ آپ کا دل نرم ہو جاتا ہے۔ اس بات کے امکانات نہایت کم ہو جاتے ہیں کہ آپ کو غصہ آئے۔ بہت بار آپ نے دیکھا ہو گا کہ بڑے فنکار کبھی غصہ نہیں کرتے۔
نصرت فتح علی خان کی آپ نے ہزاروں ویڈیوز دیکھی ہوں گی۔ کیا کسی ویڈیو میں آپ نے انہیں غصے میں دیکھا؟ اس کی وجہ بہت سادہ سی ہے کہ میوزک آپ کی شخصیت سے بہت حد تک غصہ نکال دیتا ہے۔
سانس لیں
آپ نے یہ بات نوٹ کی ہو گی کہ غصہ آنے سے آپ کا سانس پھول جاتا ہے۔ عام زبان میں اگر اسے کہیں تو یہ ہو گا کہ سانس چڑھ جاتا ہے۔ اس لیے غصہ آنے کی صورت میں آپ نے فوری طور پر تیزی سے سانس لینا شروع کر دینا ہے۔
غصے کے وقت آپ نے ناک سے لمبے لمبے سانس لینے ہیں۔ اور پھر منہ سے خارج کر دینے ہیں۔ یہ عمل مؤثر طریقے سے آپ کو غصہ کنٹرول کرنے میں مدد دے گا۔
ہمیشہ معاف کریں
بہت سارے لوگ دوسروں کو معاف نہیں کر پاتے اور ہر وقت غصہ کرتے رہتے ہیں۔ ایسے لوگ دل میں بغض پال لیتے ہیں۔ جس سے ان کو دوسرے افراد کی نسبت زیادہ غصہ آتا ہے۔ اگر آپ بھی اسی مسئلے کا شکار ہیں تو یہ بات آپ کے لیے پریشانی کا باعث بن سکتی ہے۔
ابھی سے تہیہ کر لیں کہ جب بھی کوئی غصہ دلانے والی بات کرے گا تو فوراً اسے معاف کر دیں گے۔ ہمارے آقا بھی لوگوں کو بار بار معاف کر دیتے تھے۔ آپ کو بھی یہی عادت اپنانا ہو گی۔ اس سے آپ کو غصے کو کنٹرول کرنے میں مدد ملے گی۔
کتابیں پڑھا کریں
کتابیں پڑھنا آپ کے لیے بہت زیادہ فائدہ مند ہے۔ اس سے آپ کو غصہ کنٹرول کرنے میں مدد ملے گی۔ اور آپ کے دل میں کسی کے خلاف بغض بھی پیدا نہیں ہو گا۔
کتابوں کی مدد سے آپ کو دوسروں کے خیالات کو جاننے کا موقع ملتا ہے۔ آپ کی سوچ میں وسعت پیدا ہوتی ہے۔ جس سے آپ کو بات بات پر غصہ نہیں آتا۔ تو ابھی کتابیں پڑھنا شروع کریں اور غصے کو دور بھگائیں۔
غصہ کنٹرول کرنے کا طریقہ تو آپ نے جان لیا ہے۔ اب ہم اس کے نقصانات پر بات کر لیتے ہیں۔
غصہ کے نقصانات
اگر آپ اپنے غصے کو کنٹرول نہیں کرتے تو آپ کو مندرجہ ذیل نقصانات کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔
صحت کا متاثر ہونا
اگر آپ بار بار غصہ کرتے ہیں تو اس سے آپ کو صحت کے مسائل لاحق ہو سکتے ہیں۔ ایک طبی تحقیق یہ بات کہتی ہے کہ دائمی غصے کی وجہ سے آپ کو ٹائپ ٹو ذیابیطس کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔
غصے کی وجہ سے آپ کو ذہنی دباؤ بھی لاحق ہو سکتا ہے۔ اس لیے یہ ضروری ہے کہ آپ غصے کو کنٹرول کیا کریں۔
طلاق کی وجہ
آپ جانتے ہیں کہ طلاق کتنی زیادہ نقصان دہ ہے۔ لیکن بہت ساری طلاقوں کی وجہ غصہ ہی ہوتا ہے۔ میاں یا بیوی میں سے کوئی ایک بات کہتا ہے جس کو دوسرا برداشت نہیں کرتا۔ وہ فوراً سخت جواب دیتا ہے جس سے بات بڑھ جاتی ہے۔
اس سے نہ صرف بات طلاق تک جا پہنچتی ہے۔ بلکہ کئی بار تو میاں بیوی عدالتوں میں ایک دوسرے پر کیسز بھی کر دیتے ہیں۔
جان سے ہاتھ دھونا
بعض اوقات غصہ کنٹرول نہ کرنے کی وجہ سے کئی لوگ جان سے ہاتھ دھو بیٹھتے ہیں۔ مثال کے طور پر ایک شخص نے دوسرے کو گالی دی تو اگلے نے زیادہ رد عمل دے دیا۔ اس سے بات بڑھی۔ اور ہتھیار چلنا شروع ہو گئے۔
مفکرین اسی لیے اس بات پر زور دیتے ہیں کہ غصے کو ہر صورت کنٹرول کیا جانا چاہیے۔ تا کہ کسی کو بھی جان سے ہاتھ نہ دھونا پڑے۔
کچھ آخری الفاظ
اس بلاگ میں غصے کو کنٹرول کرنے کا طریقہ آپ نے جان لیا ہے۔ یہ بھی آپ کو بتا دیا گیا ہے کہ غصے کے نقصانات کیا ہو سکتے ہیں۔ تو آئندہ سے غصے کو کنٹرول کریں اور اس کے نقصانات سے بچیں۔
سوالات و جوابات
غصے کو انگلش میں کیا کہتے ہیں؟
غصے کو انگلش میں اینگر کہا جاتا ہے۔ اگر آپ بھی غصہ کرتے ہیں تو آپ کو اینگری مین کا نام دیا جائے گا۔
غصہ کیوں آتا ہے؟
بہت ساری ایسی وجوہات ہیں جن کی وجہ سے آپ کو غصہ آ سکتا ہے۔ جو چیز آپ کی مرضی کے مطابق نہیں ہو گی اس پر آپ کو غصہ آ جائے گا۔ کوئی آپ کو گالی دے گا تو پھر غصہ آنے کے خطرات بڑھ جائیں گے۔
غصہ کیسے ختم کریں؟
غصہ کو آسانی کے ساتھ ختم کیا جا سکتا ہے۔ جب آپ کو غصہ آئے تو سو تک گنتی گننا شروع کر دیں۔ کوشش کریں کہ غصے کے دوران کوشش کریں کہ لمبے لمبے سانس لیے جائیں۔
غصے کو کنٹرول کیسے کریں؟
غصے کو کنٹرول کرنے کے لیے ہر روز ورزش کیا کریں۔ یوگا کرنے کی عادت اپنائیں۔ اس کے علاوہ کوشش کریں کہ ہر وقت مثبت رویہ اپنائیں۔
غصہ کی کتنی قسمیں ہیں؟
غصے کو عام طور پر دس اقسام میں تقسیم کیا جاتا ہے۔ بلاگ کی تنگ دامنی کی وجہ سے ہر قسم کے متعلق لکھنا ذرا مشکل ہے۔ اس لیے بس یہی جان لیے کہ غصے کی دس قسمیں ہیں۔
غصے کا علاج کیا ہے؟
غصے کا سب سے بہترین علاج کتابیں پڑھنا ہے۔ کتابیں پڑھنے سے آپ کی سوچ میں وسعت آتی ہے۔ جس سے آپ کو غصے کو کنٹرول کرنے میں مدد ملتی ہے۔