These are gynaecosid tablets that can be used to treat menstrual issues.

Gynaecosid Tablet Uses in Urdu – Bring Your Period

کیا آپ کو بھی ماہواری نہیں آ رہی؟ اور آپ پریشان ہیں کہ آپ کی ہمر عمر دوسری لڑکیوں کو تو حیض آ رہا ہے لیکن آپ کو نہیں آ رہا؟ اب گھبرانے کی کوئی ضرورت نہیں ہے۔ کیوں کہ گائنی کوسیڈ کے استعمال سے آپ آسانی کے ساتھ حیض کو لا سکتی ہیں۔

یاد رکھیں کہ گائنی کوسیڈ بنیادی طور پر ایک ہارمونل دوا ہے۔ اس لیے اسے حیض سمیت کسی بھی قسم کی بیماری کے علاج کے لیے استعمال کرنے سے پہلے آپ کو اپنے معالج سے مشورہ کرنا ہو گا۔ اس سے خواتین میں جسم میں ہارمونز کی تعداد عدم توازن کا شکار نہیں ہو گی۔ جس سے انہیں ماہواری جیسے مزید مسائل کا سامنا نہیں کرنا پڑے گا۔

اب ہم یہ بات جانتے ہیں کہ گائنی کوسیڈ کن خواتین یا لڑکیوں میں ماہواری لانے میں مدد دیتی ہے۔ ماہواری کے مسائل دو طرح کے ہوتے ہیں۔ کچھ خواتین کو حیض آ رہا ہوتا ہے، لیکن پھر اچانک یہ حیض آنا بند ہو جاتا ہے۔ پھر تین ماہ یا اس سے زیادہ عرصے تک نہیں آتا۔ ایسی خواتین گائنی کوسیڈ کو استعمال نہیں کریں گی۔

اس کے برعکس کچھ دوسری لڑکیاں ہوتی ہیں جن کی عمر سولہ سال سے بڑھ جاتی ہے۔ لیکن انہیں پھر بھی ماہواری نہیں آتی۔ اس بیماری کو پھر سیکنڈری ایمنوریا کا نام دیا جاتا ہے۔ یعنی جس عمر میں ایک لڑکی کو حیض آنا چاہیے، اسے حیض نہیں آ رہا۔

انٹرنیٹ پر آپ کو بہت سارے ایسے بلاگز مل جائیں گے۔ جن میں یہ کہا گیا ہو گا کہ گائنی کوسیڈ کو حیض کے بہت سارے مسائل کے علاج کے لیے بھی استعمال کیا جا سکتا ہے۔ لیکن آپ نے ان اس کو بالکل بھی استعمال نہیں کرنا۔ وجہ ہم آپ کو اگلے سیکشن میں بتاتے ہیں۔

Gynaecosid Tablet Uses in Urdu for Females without Periods

یہ بات یاد رکھیں کہ لڑکیوں میں ماہواری کا سرے سے آنا اور آ کر چند ماہ دوبارہ نہ آنا دو مختلف بیماریاں ہیں۔ ان دونوں بیماریوں کے لیے مختلف ادویات استعمال کی جاتی ہیں۔ زیادہ تر لوگ یہی غلطی دہراتے ہیں۔ اور ایک بیماری کے لیے تجویز کی جانے والی دوا دوسری بیماری کے علاج میں استعمال کرنا شروع کر سیتے ہیں۔

گائنی کوسیڈ کے ساتھ بھی یہی معاملہ ہے۔ یہ دوا بنیادی طور پر ان لڑکیوں کے لیے تیار کی گئی ہے۔ جن میں ماہواری کا آغاز ہی نہیں ہو رہا۔ نہ کہ ان کے لیے جن کو ماہواری آئی تو تھی لیکن پھر دوبارہ نہیں آ رہی ہے۔ یہ دوا استعمال کرنے سے پہلے آپ کے لیے اس فرق کو سمجھنا نہایت ضروری ہے۔

آپ کو بہت ساری ایسی ویڈیوز اور بلاگز مل جائیں گے۔ جن میں یہ کہا گیا ہو گا کہ گائنی کوسیڈ کی مدد سے ماہواری کی بندش کو ختم کریں۔ بند حیض کو کھولیں۔ لیکن آپ نے ایسی ہدایات پر بالکل بھی عمل نہیں کرنا۔ کیوں کہ حیض کے مسائل کے پیچھے بنیادی وجہ ہارمونز ہوتے ہیں۔ اور ان ہارمونز میں ذرا سا مزید مسئلہ بھی لڑکیوں کے لیے پریشانی کا باعث بن سکتا ہے۔

سوال یہ ہے کہ آپ گائنی کوسیڈ ٹیبلیٹس کو اس وقت کیوں نہیں استعمال کر سکتیں جب حیض ایک مرتبہ آیا تھا اور اب دوبارہ نہیں آ رہا۔ اس سوال کا جواب جاننے کے لیے ہمیں اس دوا کے مینو فیکچرر کے متعلق جاننا ہو گا۔

افروز کیمیکل انڈسٹریز پاکستان میں ایک مستند فارما سوٹیکل کمپنی ہے۔ جو کہ سالوں سے بہترین ادویات تیار کر رہی ہے۔ اسی کمپنی کی جانب سے یہ دوا بنائی جاتی ہے۔ کمپنی کا کہنا ہے کہ گائنی کوسیڈ کو وہی لڑکیاں استعمال کر سکیں گی جنہیں حیض سرے سے آ نہیں رہا۔

Gynaecosid Tablet Use for Periods in Urdu

پیریڈز کے کافی سارے مسائل ہوتے ہیں۔ اور تقریباً ہر خاتون کو ہی ان مسائل کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ مثال کے طور پر کچھ خواتین کو پریڈز کے دوران بہت زیادہ خون آتا ہے۔ تو کئی خواتین کو درد کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ ان میں سے ہر مسئلے کے لیے الگ الگ ادویات بنائی جاتی ہیں۔ یہ نہیں ہوتا کہ آپ حیض میں درد کی دوا کو بہت زیادہ خون آنے کے مسئلے کے علاج کے لیے استعمال کرنا شروع کر دیں۔

کچھ خواتین ڈاکٹر سے مشورہ کیے بغیر ہی ان ادویات کو استعمال کرنا شروع کر دیتی ہیں۔ اور کچھ آن لائن ویڈیوز دیکھ کر فیصلہ کرتی ہیں کہ انہیں کون سی دوا استعمال کرنی چاہیے۔ اب جو لوگ ویڈیوز بناتے ہیں۔ انہیں خود بھی ادویات کے متعلق عمل نہیں ہوتا اور وہ دیگر لوگوں کو دیکھ کر ویڈیوز بنانا اور بلاگز لکھنا شروع کر دیتے ہیں۔

جس سے خواتین تک غلط معلومات پہنچتی ہے اور ان میں ہارمونز کے مزید مسائل کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔ یہی معاملہ گائنی کوسیڈ کے ساتھ بھی ہوا ہے۔ اس دوا کو بنانے والی کمپنی جب کہہ رہی ہے کہ یہ صرف ان خواتین میں استعمال ہو گی جن میں حیض سرے سے آ ہی نہیں رہا۔ اور وہ بھی صرف کچھ کیسز میں۔

ہر وہ لڑکی اسے استعمال نہیں کر سکے گی جسے حیض نہیں آ رہا۔ یعنی گائنی کوسیڈ کو استعمال کرنے سے پہلے ایک خاتون کو کسی ڈاکٹر سے اپنا معائنہ کروانا ہو گا۔ پھر ہی معلوم ہو سکے گا کہ حیض نہ آنے کی وجہ کیا ہے۔ اور کیا ایسی خاتون کے لیے گائنی کوسیڈ مفید بھی ہو گی یا نہیں۔

Gynaecosid Tablet Use in Urdu and Its Ingredients

گائنی کوسیڈ میں دو بنیادی اجزا پائے جاتے ہیں۔ جو کہ دونوں ہی نہایت فائدہ مند ہیں۔ ان میں سے پہلے جز کا نام کا میتھائل ایسٹراڈیول ہے۔ یہ جز بنیادی طور پر تیار ہی اس لیے کیا جاتا ہے کہ خواتین میں ماہواری کے مسائل کا خاتمہ ہو سکے۔ یاد رکھیں کہ یہ جز جن ادویات میں موجود ہو گا وہ زیادہ تر منہ کے ذریعے لی جائیں گی۔

کیوں کہ کچھ ادویات ایسی بھی ہوتی ہیں۔ جنہیں ماہواری کے مسائل کو ختم کرنے کے لیے خواتین کی اندام نہانی میں بھی رکھا جاتا ہے۔ اس لیے کوئی بھی دوا اندام نہانی میں رکھنے سے پہلے یہ دیکھ لیں کہ ان میں میتھائل ایسٹراڈیول نامی جز تو موجود نہیں ہے۔

گائنی کوسیڈ میں پائے جانے والے دوسرے بنیاری جز کا نام میتھائل ایسٹرینولون ہے۔ یہ جز بنیادی طور پر ایک پروجیسٹن نامی ہارمون ہے۔ اس جز کو ایسٹروجن نامی ہارمون کے ساتھ استعمال کیا جاتا ہے تا کہ ان لڑکیوں میں ماہواری آ سکے جن میں مختلف وجوہات کی بنا پر یہ شروع نہیں ہو سکی۔

بہت ساری ایسی وجوہات ہوتی ہیں جن کی بنا پر ایک لڑکی کو ماہواری نہیں آتی۔ ان میں سے پہلی وجہ تو مانع حمل ادویات کا استعمال ہے۔ مثال کے طور پر اگر ایک لڑکی پہلا حیض آنے سے پہلے ہی مانع حمل ادویات استعمال کرنا شروع کر دے گی تا کہ وہ ماں نہ بنے تو اس میں ماہواری شروع نہ ہونے کا خطرہ بڑھ جائے گا۔

اسی طرح کینسر، شیزو فرینیا، اور دماغی مسائل کے علاج میں استعمال ہونے والی دویات بھی اس بیماری کا خطرہ بڑھا سکتی ہیں۔ وزن کا بہت زیادہ یا کم ہونا، تھائی رائیڈ کے مسائل، اور ہارمونل شاٹس سے بھی اس بیماری کا خطرہ بڑھ سکتا ہے۔

How to Use Gynaecosid Tablet in Urdu

گائنی کوسیڈ چوں کہ ایک ہارمونل دوا ہے اس لیے اس کو استعمال کرنے کا طریقہ ایک معالج ہی بتا سکتا ہے۔ یہ ممکن ہے کہ بعض جگہوں سے آپ کو یہ پتہ چل جائے کہ اس کو کیسے لینا ہے۔ تاہم آپ نے ان ہدایات پر عمل نہیں کرنا۔

اس وجہ بہت سادہ سی ہے۔ چوں کہ ہارمونز کے عدم توازن کی وجہ سے آپ کی ماہواری شروع نہیں ہو رہی۔ اسی لیے ایک معالج ہی بتا سکتا ہے کہ آپ کو کتنی مقدار میں اور کتنے دنوں تک ہارمونل دوا لینے کی ضرورت ہے۔

بحثیت عورت اگر آپ کو حیض نہیں آ رہا تو اس بات کو یقینی بنائیں کہ کوئی بھی دوا استعمال کرنے سے قبل ایک معالج سے ضرور رجوع کر لیا جائے۔ ڈاکٹر سے مشورہ کرنے کی صورت میں مریض کے لیے کسی بھی دوا کی افادیت میں اضافہ ہو جاتا ہے۔

Gynaecosid Tablet Uses and Side Effects

گائنی کوسیڈ ٹیبلیٹس کو استعمال کرنے کی صورت میں آپ کو کچھ مضر اثرات کا سامنا بھی کرنا پڑ سکتا ہے۔ گو کہ ان اثرات کے چانسز نہایت ہی کم ہوتے ہیں۔ تاہم اس بات کے امکانات موجود رہتے ہیں کہ کوئی خاتون ان اثرات کا شکار ہو جائے۔

یہ ٹیبلیٹس استعمال کرنے کی صورت میں ایک خاتون کو پیریڈز میں خون کم آ سکتا ہے اور اس کو متلی اور قے بھی لاحق ہو سکتی ہیں۔ غنودگی، چھاتیوں اور پیٹ میں درد، اور بلڈ پریشر میں اضافہ بھی کچھ ایسی علامات ہیں جو کسی خاتون کو متاثر کر سکتی ہیں۔

وزن میں اضافہ، پیٹ کا اپھار، چھاتیوں کا لٹک جانا، اور ویجائنل ڈسچارج جیسی علامات بھی ظاہر ہو سکتی ہیں۔ آپ چوں کہ ایک طبی معالج کی رہنمائی میں اس دوا کو استعمال کر رہی ہوں گی، اس لیے کوئی بھی علامت ظاہر ہونے کی صورت میں اپنے معالج کو ضرور آگاہ کریں۔

Gynaecosid Tablet Price in Pakistan

عام طور پر گائنی کوسیڈ کی ایک ڈبی میں دو گولیاں ہوتی ہیں۔ ان دو گولیوں کی قیمت پنتالیس روپے ہوتی ہے۔ اپنے قریبی میڈیکل اسٹور یا فارمیسی سے خریدنے کی صورت میں آپ کو یہ دو گولیاں زیادہ سے زیادہ پچاس روپے میں مل سکتی ہیں۔ 

تاہم کسی بھی آن لائن فارمیسی سے منگوانے کی صورت میں اس کی قیمت بڑھ جائے گی۔ کیوں کہ آن لائن فارمیسز نے نے ڈلیوری چارجز بھی لینا ہوتے ہیں۔ جس سے یہ ممکن ہے کہ آپ کو یہ دو گولیاں سو روپے میں ملیں۔

اس میں کوئی شک نہیں کہ آپ یہ دوا خریدتے وقت قیمت کو مد نظر رکھیں گے۔ لیکن اس کے ساتھ اس بات کو یقینی بنائیں کہ آپ یہ گولیاں کسی مستند فارمیسی سے خرید رہے ہیں۔ کیوں کہ جعلی ادویات آپ کی صحت کو نقصان پہنچا سکتی ہیں۔

Gynaecosid Tablet Use in Pregnancy Urdu

جیسا کہ آپ کو معلوم ہے کہ گائنی کوسیڈ کو ہمیشہ ماہواری شروع کرانے کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔ اگر آپ میں حمل ٹھہر چکا ہے تو اس کا مطلب ہے کہ آ پ کو پہلے حیض آ رہا تھا۔ تبھی تو حمل ٹھہرا ہے۔ اس لیے اب ان گولیوں کو استعمال کرنے کی قطعی ضرورت نہیں ہے۔

سوال یہ ہے کہ آپ حمل میں ان گولیوں کو استعمال کیوں کرنا چاہتی ہیں؟ ہو سکتا ہے کہ کچھ آن لائن بلاگز میں آپ کو ایسی غیر مستند معلومات مل جائیں کہ حمل میں ان گولیوں کو اس بیماری کے علاج اور ایسے استعمال کیا جا سکتا ہے۔

تاہم آپ نے ایسی کسی بھی انفارمیشن ی طرف توجہ نہیں دینی اور ان کو استعمال نہیں کرنا۔ وگرنہ آپ کے حمل پر منفی اثرات مرتب ہو سکتے ہیں۔

Last Words on Gynaecosid Tablet Uses in Urdu

گائنی کوسیڈ ٹیبلیٹس کو ہمیشہ مینو فیکچرر یا ایک طبی معالج کی رہنمائی میں ہی استعمال کرنا چاہیے۔ وگرنہ خواتین میں مضر اثرات کا خطرہ بڑھ جاتا ہے جس سے ان کی صحت کو شدید نقصان پہنچ سکتا ہے۔ گائنی کوسیڈ کے متعلق ہم نے آپ کو نہایت مستند معلومات فراہم کی ہیں اور اس بات کو یقینی بنایا ہے کہ آپ کو کسی بھی قسم کی غیر مستند انفارمیشن نہ دی جائے۔

یہ ممکن ہے کہ کچھ خواتین کو بالغ ہونے کے بعد پیریڈز نہ آئیں۔ پیریڈز نہ آنے کی کافی ساری وجوہات ہو سکتی ہیں۔ لیکن اس صورت ایک خاتون کو فوری طور پر اپنے معالج سے رجوع کرنے کی ضرورت ہوتی ہے۔ تا کہ آپ ہارمونز کے عدم توازن کے متعلق معلومات لے کر آپ کو مؤثر دوا تجویز کر سکے۔ اور گائنی کوسیڈ کو ایسی خواتین کے لیے ایک فائدہ مند دوا سمجھا جاتا ہے جن کو حیض نہیں آ رہا۔

اس بات کا فیصلہ بھی آپ کا معالج ہی کرے گا کہ آپ کو یہ گولیاں کتنی مقدار میں اور کتنے دنوں تک لینے کی ضرورت ہو گی۔ گائنی کوسیڈ کے متعلق کسی بھی قسم کی معلومات لینے کے لیے آپ کسی بھی وقت ایور ہیلدی کی ویب سائٹ پر آ کر اپنا سوال پوچھ سکتے ہیں۔ ہم آپ کو بر وقت جواب دینے کی کوشش کریں گے۔

About the author

Saeed Iqbal

Saeed Iqbal is a content conqueror who loves to pen down his thoughts, enabling the masses to live a healthy and balanced life. As a content writer, has more than five years of experience, producing health-oriented and SEO-driven articles and blogs.

View all posts