کیا آپ جسمانی، دماغی، اور معدے کے مسائل کی وجہ سے پریشان ہیں؟ گھبرائیے نہیں! ان تمام مسائل کا صرف ایک علاج ہے جو بالکل محفوظ ہے۔ یہ علاج ہلدی ہے۔ ہلدی کے فوائد تو شاید نہ گنے جا سکیں۔ لیکن ہم اس کو اپنی خوراک میں شامل کرنے کا تہیہ تو کر سکتے ہیں ناں۔
بہت سارے لوگوں سے جب پوچھا جاتا ہے کہ کیا وہ ہلدی استعمال کرتے ہیں۔ تو ان کا جواب ہوتا ہے جی بالکل ہم کھانوں میں ہلدی شامل کرتے ہیں۔ لیکن یہ بات یاد رکھیے کہ جب پورے گھر کا کھانا پکتا ہے تو اس میں صرف ایک سے دو چمچ ہلدی شامل کی جاتی ہے۔ ہلدی کی یہ مقدار سبھی افراد کے لیے کافی نہیں ہوتی۔
آپ کو چاہیے کہ دن میں کم از کم ایک بار ہلدی کا ایک چمچ استعمال کیا جائے۔ اس بات کو یقینی بنائیں کہ ہلدی کے ساتھ فیٹ بھی لیا جا رہا ہو۔ کیوں کہ یہ فیٹ سالیوبل ہوتی ہے۔ اگر آپ ہلدی کے ساتھ فیٹ نہیں لیں گے تو یہ آپ کے جسم میں جذب نہیں ہو گی۔
ہلدی کے حیران کن فوائد
اگر آپ ہلدی کو اپنی غذا کا حصہ بنا لیں تو آپ کو مندرجہ ذیل فوائد حاصل ہو سکتے ہیں۔
سوزش میں کمی
بعض اوقات آپ کا جسم سوزش کا شکار ہو جاتا ہے۔ جس کی وجہ سے آپ کو کمر اور مہروں کے درد کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ لیکن ہلدی میں پایا جانے والا بائیو ایکٹو کمپاؤنڈ اس سوزش کے خلاف لڑتا ہے اور اسے کم کرتا ہے۔ اس لیے ہم ہلدی کو مہروں کے درد کا علاج بھی کہہ سکتے ہیں۔
ہلدی کو اگر آپ باقاعدگی کے ساتھ استعمال کریں گے تو اس سے آپ کو سوزش اور درد سے بچنے میں بھی مدد ملے گی۔ کوشش کیجیے کہ مؤثر نتائج کے لیے ہلدی کو زیادہ استعمال کیا جائے۔ لیکن بہت زیادہ نہیں۔ دن میں آپ دو سے تین چمچ ہلدی لے سکتے ہیں۔ چاہے تو دودھ میں شامل کر لیں اور چاہیں تو اس کا قہوہ بنا لیں۔
اینٹی آکسیڈنٹس میں اضافہ
فری ریڈیکلز ایسے مالیکیولز ہوتے ہیں جو آپ کے جسم کو شدید نقصان پہنچا سکتے ہیں۔ یہ فیٹی ایسڈز، پروٹین، اور ڈی این اے کو متاثر کرتے ہیں۔ اور فری ریڈیکلز ہی آکسی ڈیٹو سٹریس کی بھی وجہ بنتے ہیں۔ جس سے آپ کو جِلد کے مسائل اور کافی بیماریوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔
لیکن یقین کیجیے ہلدی یہ سب نہیں ہونے دے گی۔ شرط یہی ہے کہ آپ نے ہلدی کو باقاعدگی کے ساتھ استعمال کرنا ہے۔ ہلدی میں ایک کمپاؤنڈ پایا جاتا ہے جسے کرکومن کہتے ہیں۔ یہ کمپاؤنڈ فری ریڈیکلز کو آپ کے جسم کو نقصان نہیں پہنچانے دیتا۔ اسی کمپاؤنڈ کی وجہ سے آپ کے جسم میں اینٹی آکسیڈنٹس میں اضافہ ہو گا۔
یادداشت میں اضافہ
آپ نے اکثر دیکھا ہو گا کہ بوڑھے لوگوں کی یادداشت کمزور ہو جاتی ہے۔ ان کو دماغ کے کئی مسائل لاحق ہو جاتے ہیں۔ وجہ بہت سادہ سی ہوتی ہے۔ عمر میں اضافے کی وجہ سے جسم اور دماغ کی صلاحیت کم ہونا شروع ہو جاتی ہے۔
تاہم عمر میں اضافے کے باوجود دماغ اور یادداشت کی صلاحیت کو بڑھایا یا برقرار رکھا جا سکتا ہے۔ اس کے لیے آپ کو ہلدی کو استعمال کرنا ہو گا۔ طبی تحقیقات بھی یہ بات ثابت کر چکی ہیں کہ ہلدی آپ کی یادداشت کو بہتر بناتی ہے۔ اور دماغ کی بیماریوں کے خطرات میں کمی لاتی ہے۔
ہلدی کے استعمال سے آپ کو توجہ مرکوز رکھنے میں بھی مشکل پیش نہیں آتی۔ تو اگر آپ یادداشت کو بہتر بنانا چاہتے ہیں، ارتکاز میں اضافہ کرنا چاہتے ہیں، یا پھر دماغ کے مسائل سے بچنا چاہتے ہیں تو ہلدی کو باقاعدگی کے ساتھ استعمال کریں۔
معدے کی بیماریوں میں مفید
ڈاکٹر ایرک امریکہ کے ایک نامور ماہر غذائیت ہیں۔ ان کے مطابق ہلدی کی مدد سے معدے کی بہت سی بیماریوں سے بھی نجات پائی جا سکتی ہے۔ ڈاکٹر ایرک کہتے ہیں کہ اگر آپ کو معدے کے مسائل لاحق ہیں تو کھانے سے پہلے ہلدی استعمال کریں۔
کھانا کھانے سے پہلے ایک گلاس پانی میں ایک چمچ ہلدی شامل کریں۔ اس سے آپ کو جلن اور آئی بی ایس جیسی علامات کو کنٹرول کرنے میں مدد ملے گی۔ اسی لیے تو ہلدی کو آئی بی ایس کا علاج بھی کہا جاتا ہے۔ یہ آئی بی ایس سمیت گیس اور معدے کی دوسری بیماریوں کے خلاف بھی مفید ثابت ہو گی۔
کینسر سے بچاؤ
ہلدی کا استعمال آپ کو کینسر سے بچاؤ میں بھی مدد دیتا ہے۔ جب آپ ہلدی کے سپلیمنٹس استعمال کریں گے تو اس سے کینسر کے خطرات میں کمی آئے گی۔ کچی ہلدی کے فوائد میں یہ بھی شامل ہے کہ یہ آپ کے جسم میں کینسر کی افزائش نہیں ہونے دیتی۔
ہلدی کا استعمال آپ کے جسم میں کینسر کو بڑھنے نہیں دیتا۔ ٹیومر میں خون کی نالیاں بھی نہیں بننے دیتا۔ جب آپ ہلدی کو استعمال کرتے ہیں تو ہاضمہ کے نظام کے کینسر سے بچاؤ میں مدد ملتی ہے۔ خاص طور پر آپ کو بڑی آنت کا کینسر متاثر نہیں کرتا۔ خدا نخواستہ اگر آپ کو خون کا کینسر لاحق ہو جائے تو پھر بلڈ کینسر کے علاج کے متعلق جاننا آپ کے لیے ضروری ہو جاتا ہے۔
الزائمر سے بچاؤ
الزائمر ایک دماغی بیماری ہے۔ یہ بیماری زیادہ تر بوڑھے افراد کو متاثر کرتی ہے۔ جسم میں سوزش اور آکسی ڈیٹو نقصان کی وجہ سے اس کے خطرات بڑھ جاتے ہیں۔
لیکن ہلدی کا استعمال سوزش اور آکسی ڈیٹو نقصان دونوں کو روکتا ہے۔ ہلدی میں پایا جانے والا کرکومن دماغ مین پلیک نہیں بننے دیتا۔ اس لیے اگر آپ بھی الزئمر سے بچنا چاہتے ہیں تو ہلدی کو اپنی غذا میں ضرور شامل کریں۔
آرتھرئٹس کی شدت میں کمی
آپ جانتے ہیں کہ آرتھرائٹس ایک بہایت تکلیف دہ بیماری ہے۔ اس کی وجہ سے جوڑوں میں سوزش کا بھی سامنا کرنا پڑتا ہے۔ ہلدی کی مدد سے اس سوزش اور درد میں کمی لائی جا سکتی ہے۔ یہ بات آپ کو حیران کرے گی کہ آرتھرائٹس کے لیے ہلدی ادویات جیسے اثرات رکھتی ہے۔
تاہم کچھ طبی ماہرین کی رائے ہے کہ اس سلسلے میں ابھی مزید تحقیقات کی ضرورت ہے۔ تا کہ ہلدی کے استعمال اور آرتھرائٹس کے تعلق کو سمجھا جا سکے۔
ڈپریشن میں کمی
ہلدی کی مدد سے ڈپریشن سے بھی بچا جا سکتا ہے۔ یہ ڈپریشن کی شدت میں بھی کمی لاتی ہے۔ ہلدی کے فوائد کی وجہ سے دماغ میں مفید نیورو ٹرانسمٹرز میں اضافہ ہوتا ہے۔ ان نیورو ٹرانسمٹرز میں سیروٹونن اور ڈوپا مائن شامل ہیں۔ ان دونوں نیورو ٹرانسمٹرز کو اینٹی ڈپریسنٹ کہا جاتا ہے۔
ڈپریشن کے ساتھ ہلدی کا استعمال آپ میں اضطراب کی شدت کو بھی کم کر سکتا ہے۔ اگر آپ ہلدی کو بلا ناغہ استعمال کریں گے تو اس سے آپ کو ڈپریشن کو کنٹرول کرنے میں مدد ملے گی۔
دل کی بیماریاں دور بھاگیں
ہلدی سے علاج بہت آسان ہوتا ہے۔ اس کا کمپاؤنڈ کرکومن دل کی بیماریوں سے بچاتا ہے۔ آپ جانتے ہیں کہ دل کی بیماریاں سب سے زیادہ موت کی وجہ بننے والی وجوہات میں شامل ہیں۔ ہلدی میں پایا جانے والی کرکومین آپ کو دل کی بیماریوں سے بچا سکتا ہے۔
اس کے علاوہ ہلدی کے استعمال سے آپ کی خون کی نالیوں کی صحت بھی بہتر ہوتی ہے۔ جب آپ کی خون کی نالیاں صحت مند ہوں گی آپ کو دل کے مسائل کا بھی سامنا نہیں کرنا پڑے گا۔ اس کے ساتھ ساتھ ہلدی آپ کی جسمانی سوزش کو بھی کم کرے گی۔ جس سے آپ کو دل کی بیماریاں متاثر نہیں کریں گی۔
ہلدی والا دودھ کے فوائد
جیسا کہ میں اوپر لکھ چکا ہوں کہ ہلدی ایک فیٹ سالیوبل ہے۔ اس کا مطلب یہ ہے کہ اگر آپ ہلدی کے ساتھ فیٹ نہیں لیں گے تو یہ آپ کے جسم میں جذب نہیں ہو گی۔ ہلدی کے ساتھ دودھ لینے کا مطلب ہے کہ آپ فیٹ بھی لے رہے ہیں۔ اور بہترین ذائقے والا مشروب بھی پی رہے ہیں۔
ہلدی والا دودھ کے فوائد میں یہ شامل ہے کہ یہ آپ کی سوزش کو کم کرتا ہے۔ ہمارے ہاں اسے چوٹ لگنے کے بعد استعمال کیا جاتا ہے تا کہ زخم جلدی بھریں۔ اور آپ کو سوزش بھی متاثر نہ کرے۔ اس کے علاوہ رات کو ہلدی والا دودھ استعمال کرنے سے آپ کے دماغ کو بھی سکون پہنچے گا۔
اگر آپ کو نیند نہیں آ رہی تو رات کو سونے سے پہلے ہلدی والا دودھ استعمال کریں۔ اس سے آپ کے ذہنی مسائل بھی کم ہوں گے۔ اور آپ کی نیند کی کمی کا علاج بھی ہو گا۔
ہلدی والا دودھ بنانے کا طریقہ
ہلدی والا بنانے کا طریقہ یہ ہے کہ دودھ کو اچھی طرح ابال لیں۔ پھر نیچے اتار لیں۔ جب دودھ نیم گرم ہو جائے تو ایک گلاس دودھ میں ایک چمچ ہلدی شامل کر لیں۔ یہ ہلدی والا دودھ بنانے کا سب سے بہترین طریقہ ہے۔ یہ آپ کے لیے بہترین ذائقے والا مشروب ہو گا۔
ہلدی کے استعمال کا طریقہ
ہلدی کو استعمال کرنے کا سب سے بہترین طریقہ یہی ہے کہ اس کو دودھ میں شامل کر لیں۔ تاہم اگر آپ اس کو دودھ میں شامل نہیں کرنا چاہتے تو اس کا قہوہ بنا لیں۔ آپ پسی ہوئی ہلدی کو ایک گلاس پانی میں بھی شامل کر سکتے ہیں۔
اگر آپ ہلدی ملے پانی کو کھانے سے پہلے استعمال کریں گے تو اس سے آپ کو معدے کے مسائل کا سامنا نہیں کرنا پڑے گا۔
ہلدی کے نقصانات
ہلدی کی وجہ سے آپ کو کسی بھی قسم کے نقصانات کا سامنا نہیں کرنا پڑتا۔ لیکن آپ نے اس کو متوازن مقدار میں ہی استعمال کرنا ہے۔ اگر آپ کو اس سے الرجک ری ایکشن کا سامنا کرنا پڑتا ہے تو ہو سکتا ہے کہ ہلدی استعمال کرنے کے بعد آپ کا معدہ ڈسٹرب ہو جائے۔
لیکن عمومی طور پر آپ کو ہلدی کسی بھی قسم کا نقصان نہیں پہنچائے گی۔
اختتام
اس بلاگ میں ہلدی کے فوائد اور نقصانات لکھ دیے گئے ہیں۔ یہاں آپ ہلدی کو استعمال کرنے کا طریقہ بھی جان سکتے ہیں۔ ہر صورت ہلدی کو اپنی روٹین میں شامل کریں اور صحت مند زندگی گزاریں۔
سوالات و جوابات
ہلدی کا مزاج کیا ہے؟
ہلدی کا مزاج کچھ بھی نہیں ہوتا۔ یہ نہ گرم ہوتی ہے اور نہ سرد۔ اس کی وجہ سے آپ کو بہت سارے فوائد حاصل ہوتے ہیں۔ لیکن کسی بھی قسم کے نقصان کا سامنا نہیں کرنا پڑتا۔
ہلدی کو انگلش میں کیا کہتے ہیں؟
ہلدی کو انگلش میں ٹرمیرک کہا جاتا ہے۔ اگر آپ کسی بین الاقوامی سٹور سے ہلدی کو منگوا رہے ہیں تو یہ وہاں ٹرمیرک کے نام سے موجود ہو گی۔
ہلدی کی غذائی اہمیت کیا ہے؟
ہلدی میں وٹامن سی پایا جاتا ہے جو کہ ایک اینٹی آکسیڈنٹ ہے۔ اس میں آئرن، وٹامن بی6، مگینشیم، اور کیلشیم بھی پایا جاتا ہے۔
ہلدی کی کاشت کہاں ہوتی ہے؟
ہلدی کو پاکستان کے مختلف حصوں میں کاشت کی جاتا ہے۔ تاہم ستلج اور راوی کے اردگرد کا علاقہ اس کی کاشت کے لیے نہایت موزوں ہے۔
ہلدی in English
آپ ہلدی کو انگلش میں ٹرمیرک کہہ سکتے ہیں۔