ایک خاتون سٹرپ کی مدد سے حمل معلوم کرنے لگی ہے

حمل معلوم کرنے کا طریقہ – اب گھر بیٹھے ہی ماں بنے کی خوشخبری حاصل کریں

شادی کے بعد جنسی تعلق قائم کرنا ایک فطری بات ہے۔ یہ تعلق عورت میں حمل ٹھہرنے کا سبب ہوتا ہے۔ حاملہ ہونا یا ماں بننے کے سفر کا آغاز کرنا کسی بھی عورت کی زندگی کا سب سے خوش گوار لمحہ ہوتا ہے۔ اس لیے آج ہم گھر پر ہی حمل معلوم کرنے کے طریقے پر بات کریں گے۔

یہ طریقے ہر حاملہ عورت اور اس کے بچے کے لیے محفوظ ہوں گے۔ آپ انہیں آسانی کے ساتھ گھر بیٹھے ہی کر سکیں گے۔ گھر پر حمل معلوم کرنے کے ان طریقوں میں زیادہ تر میں عورت کا پیشاب استعمال کیا جاتا ہے۔ ان طریقوں کی مدد سے یہ پتہ لگایا جاتا ہے کہ خواتین کے جسم میں ایک ہارمون موجود ہے یا نہیں۔

یہ ہارمون جسم میں تب بنتا ہے جب عورت میں حمل ٹھہر جاتا ہے۔ تو چلیے پھر ان طریقوں پر بات کرتے ہیں جن کی مدد سے آپ یہ جان سکتے ہیں آپ حاملہ ہیں نہیں۔

حمل معلوم کرنے کا طریقہ

حمل کا معلوم کرنا اب نہایت آسان ہو چکا ہے۔ اب آپ اسے آسانی کے ساتھ گھر بیٹھے ہی چیک کر سکتے ہیں۔

پیشاب اور پریگنینسی سٹرپ

گھر پر بھی حمل کی نشانیاں معلوم کرنے کے لیے پیشاب کا ٹیسٹ کیا جا سکتا ہے۔ پیشاب کے اس ٹیسٹ کی مدد سے آپ کے جسم میں حمل کے ہارمون کی موجودگی کا پتہ لگایا جاتا ہے۔ گھر پر کیے جانے والے ان ٹیسٹوں کے نتائج ننانوے فیصد تک درست ہوتے ہیں۔

یہ ٹیسٹ کرنے کے لیے آپ کسی بھی سٹور یا فارمیسی سے ایک پریگنینسی سٹپرپ خرید سکتے ہیں۔ اس سٹرپ کو تین طریقوں سے استعمال کیا جا سکتا ہے۔

پہلا طریقہ یہ ہے کہ کسی کپ میں پیشاب کریں اور پھر اس پیشاب کے چند قطرے اس سٹرپ پر ڈالیں

دوسرا طریقہ یہ ہے کہ پیشاب کرتے وقت دھار کے نیچے اس سٹرپ کو رکھیں

تیسرا طریقہ یہ ہے کہ کسی بھی صاف کپ میں پیشاب کریں اور پھر اس پیشاب میں سٹرپ کو رکھیں

اس کے بعد پھر اسٹرپ کی ریڈنگز کو پڑھ کر آپ یہ جان سکیں گے کہ حمل ٹھہرا ہے یا نہیں۔ اس ضمن میں آپ کو چند باتیں یاد رکھنے کی ضروت ہے۔ پہلی یہ آپ نے یہ ٹیسٹ صبح اٹھ کر کرنا ہے جب آپ دن کا پہلا پیشاب کریں گی۔

اگر آپ اس وقت ٹیسٹ نہیں کرنا چاہتے تو پھر کوشش کریں کہ ٹیسٹ کرنے سے پہلے اپنے پیشاب کو مثانے میں تین گھنٹوں تک روکے رکھیں۔

مزید جانیں: جلد حاملہ ہونے کا طریقہ

جو اور گندم کا ٹیسٹ

مصر کی قدیم تہذیب میں اس ٹیسٹ کو سب سے پہلے ایجاد کیا گیا تھا۔ اس ٹیسٹ میں جو اور گندم کی مدد سے حمل کو چیک کیا جاتا ہے۔ اس طریقے میں ایک حاملہ خاتون نے گندم اور جو کے بیجوں پر پیشاب کرنا ہے اور پھر انہیں دو دنوں کے لیے چھوڑ دینا ہے۔

اگر دو دنوں بعد یہ بیج پھوٹنا شروع ہو جائیں تو وہ عورت حاملہ ہو گی۔ اگر بیج نہ پھوٹیں تو سمجھ جائیں کہ عورت حاملہ نہیں ہے۔ یہ حمل معلوم کرنے کے سب سے بہترین طریقوں میں شامل ہے۔

نمک کا استعمال

نمک کے استعمال کو بھی حمل معلوم کرنے کا طریقہ سمجھا جاتا ہے۔ یہ طریقہ انتہائی آسان ہے۔ حاملہ عورت نے اپنا پیشاب اور نمک کو برابر مقدار میں لے کر ان کو مکس کر دینا ہے۔

مکس کرنے کے بعد آپ کو ایک منٹ کے لیے انتظار کرنا ہو گا۔ اگر ایک منٹ بعد پیشاب میں نمک کا ڈلا بننا شروع ہو جائے تو سمجھ جائیں کہ حمل ٹھہر چکا ہے۔ نمک کو حمل چیک کرنے کے لیے صدیوں سے استعمال کیا جا رہا ہے۔ تاہم ابھی تک سائنسی تحقیقات نے اس کی افادیت پر کچھ روشنی نہیں ڈالی۔

نمک کی مدد سے پریگنینسی کو چیک کرنا ایک محفوظ طریقہ ہے اس لیے اسے آزمانے میں کوئی حرج نہیں ہے۔

مزید پڑھیں: حمل کی علامات جانیں

چینی سے حمل کا معلوم کرنا

چینی کی مدد سے بھی حمل کو معلوم کیا جا سکتا ہے۔ اس کے لیے بھی آپ نے اپنا پیشاب اور چینی کو برابر مقدار میں لے لینا ہے۔ پھر ان دونوں چیزوں کو کسی برتن میں مکس کر لینا ہے۔

اگر چند منٹوں کے بعد چینی پیشاب میں حل ہو جائے تو اس بات کے امکانات زیادہ ہوں گے کہ آپ حاملہ نہیں ہیں۔ تاہم اگر چینی حل نہ ہو اور اس کا ڈلا بن جائے تو یہ آپ میں حمل کی نشاندہی کرے گا۔ یہ طریقہ بھی چوں کہ محفوظ ہے اس لیے اسے آزمانے میں کوئی حرج نہیں۔

بیکنگ سوڈا

بیکنگ سوڈا کی مدد سے بھی آپ حمل کو چیک کر سکتی ہیں۔ اس معاملے میں یہ بات کہی جاتی ہے کہ حاملہ عورت کے پیشاب میں پایا جانے والا ایک ہارمون بیکنگ سوڈا پر اثر انداز ہوتا ہے۔

یہ طریقہ آزامانے کے لیے آپ نے بیکنگ سوڈا اور پیشاب کو برابر مقدار میں لے لینا ہے۔ اس کے بعد انہیں مکس کر لینا ہے۔ اگر بیکنگ سوڈا پر کسی بھی قسم کا اثر ظاہر نہ ہو تو یہ اس بات کی نشاندہی کرے گا کہ آپ حاملہ نہیں ہے۔ تاہم اگر بیکنگ سوڈا پر اثر ظاہر ہو جیسا کہ اس میں بلبلے بن جائیں تو اس بات کے امکانات ہوں گے کہ آپ میں حمل ٹھہر چکا ہے۔

شیمپو اور حمل کا معلوم کرنا

کچھ ماہرین یہ رائے بھی رکھتے ہیں کہ شیمپو کی مدد سے حمل کو معلوم کیا جا سکتا ہے۔ اس کی بنیادی وجہ یہ ہے کہ حاملہ عورت کے پیشاب میں پایا جانے والا ہارمون (ایچ سی جی) شیمپو کو جھاگ یا بلبلے بنا دیتا ہے۔

اس طریقے میں آپ نے دو قطرے شیمپو کے اور دو قطرے پیشاب کے لے لینے ہیں۔ ان کو پھر مکس کر لینا ہے۔ شیمپو کی اگر جھاگ بن جائے تو سمجھ جائیں کہ عورت حمل ٹھہر چکا ہے۔ اگر شیمپو پر کچھ اثر بھی ظاہر نہ ہو تو حمل کے امکانات نہیں ہوں گے۔

 مزید پڑھیں: اندام نہانی کی خارش کا علاج

آخری الفاظ

اس بلاگ میں گھر پر حمل معلوم کرنے کے طریقے لکھ دیے گئے ہیں۔ ان میں کسی بھی طریقے پر عمل کریں اور ماں بننے کی خوش خبری حاصل کریں۔ حمل کے متعلق مزید معلومات کے لیے ایور ہیلدی سے جڑے رہیں۔

About the author

Saeed Iqbal

Saeed Iqbal is a content conqueror who loves to pen down his thoughts, enabling the masses to live a healthy and balanced life.

View all posts