ویسے تو صحت مند غذائیں ہر کسی کے لیے ضروری ہوتی ہیں۔ لیکن حاملہ خواتین نے ہر صورت اچھی خوراک کو یقینی بنانا ہوتا ہے۔ آخر کیوں؟ کیوں کہ ماں کے ساتھ بچے کی صحت بھی خوراک پر منحصر ہوتی ہے۔ اسی لیے آج ہم حاملہ عورت کی خوراک پر بات کریں گے۔
شادی کے بعد جنسی تعلق قائم کرنا اور پھر حاملہ ہونا ہر عورت کی خواہش ہوتی ہے۔ لیکن حمل ٹھہرنے کے بعد ایسی بہت ساری خواتین ہوتی ہیں جن کے پاس معلومات نہیں ہوتیں کہ انہیں حمل میں کیا کھانا چاہیے۔ طبی ماہرین کے مطابق حاملہ عورت کو وہ خوراک استعمال کرنی چاہیے، جو نیوٹرنٹس سے بھرپور ہو۔
ہم ایسی ہی تمام غذاؤں کا ذکر کرنے لگے ہیں جو حاملہ عورت کے لیے بہترین خوراک ثابت ہو گی۔ تو چلیے پھر بات کرتے ہیں۔
حاملہ عورت کی خوراک
حمل ٹھہرنے کے بعد کسی بھی خاتون کو مندرجہ ذیل غذائیں استعمال کرنی چاہئیں۔
حمل میں کھجور کھانا
کافی طبی ماہرین کی جانب سے حاملہ خواتین کو کھجور استعمال کرنے کا مشورہ دیا جاتا ہے۔ عام طور پر یہ سمجھا جاتا ہے کہ کھجوروں کے استعمال سے بچہ آسانی کے ساتھ پیدا ہو جاتا ہے۔ اس کے علاوہ کھجوروں میں بہت سارے نیوٹرنٹس بھی پائے جاتے ہیں۔
اس میں آئرن، فولیٹ، پوٹاشیم، میگنیشیم، اور فائبر پایا جاتا ہے۔ یہ سبھی نیوٹرنٹس حاملہ خواتین کے لیے ضروری ہوتے ہیں۔ کھجور کے استعمال سے انرجی میں بھی اضافہ ہوتا ہے۔ تاہم شوگر کے مرض کا سامنا کرنے والی حاملہ خواتین کو کھجوریں اپنے طبی معالج کے مشورے سے استعمال کرنی چاہئیں۔
صحت مند خواتین کے لیے حمل میں کھجور کھانا بالکل محفوظ ہوتا ہے۔ اس سے حاصل ہونے والے فائبر سے قبض کے خطرات بھی کم ہو جاتے ہیں۔
مزید پڑھیں: حمل کے دوران مباشرت
حمل میں خربوزہ کھانا
حمل میں خربوزہ کھانا نہ صرف محفوظ ہوتا ہے بلکہ مفید ہوتا ہے۔ خربوزے میں پانی بہت زیادہ مقدار میں پایا جاتا ہے۔ اس لیے خربوزہ کھانے والی حاملہ خواتین کو پانی کی کمی کا سامنا نہیں کرنا پڑتا۔ حمل کے دوران جسم میں پانی کی مقدار کو برقرار رکھنا ضروری ہوتا ہے۔ اس لیے خربوزے کے استعمال کا مشورہ دیا جاتا ہے۔
آپ جانتے ہیں حاملہ خواتین اکثر قبض کا شکار ہو جاتی ہیں۔ قبض سے نجات پانے کے لیے انہیں ایسی چیزیں استعمال کرنے کا مشورہ دیا جاتا ہے جن میں فائبر پایا جاتا ہو۔ خربوزہ میں پایا جانے والا فائبر حاملہ خواتین میں قبض کا بہترین علاج سمجھا جاتا ہے۔
اس کے علاوہ حمل میں خربوزے کو استعمال کرنے سے وٹامن سی، وٹامن اے، فولک ایسڈ، اور پوٹاشیم بھی حاصل ہوتا ہے۔
مزید پڑھیں: حمل معلوم کرنے کا طریقہ
حمل میں بادام کھانا
حمل میں بادام کھانے کا بھی مشورہ دیا جاتا ہے۔ اس میں پایا جانے والا پروٹین عورت کے پیٹ میں بچے کی افزائش کے لیے ضروری ہوتا ہے۔ یہ بچے کے ٹشوز اور پٹھوں کو بنانے میں مدد فراہم کرتا ہے۔ باداموں میں فولک ایسڈ بھی پایا جاتا ہے جو بچے کی افزائش کے مسائل لاحق نہیں ہونے دیتا۔
جن حاملہ خواتین کو خون کی کمی کسا سامنا کرنا پڑتا ہے، ان کو بھی حمل میں بادام کھانے کا مشورہ دیا جاتا ہے۔ خواتین حمل کے دوران بادام کو متوازن مقدار میں کھا سکتی ہیں۔ اس سے ان کی اپنی صحت بھی برقرار رہے گی اور بچے نشوونما بھی اچھی ہو گی۔
مزید پڑھیں: حمل کی علامات
حمل میں ناریل کھانا
حمل میں ناریل کھانا بھی بہت فائدہ مند ہے۔ ناریل میں لورک ایسڈ پایا جاتا ہے جو کہ اینٹی وائرل، اینٹی بیکٹیریل، اور اینٹی فنگل خصوصیات رکھتا ہے۔ اس کے استعمال سے حاملہ خواتین کا مدافعتی نظام مضبوط ہوتا ہے۔
ناریل کو حمل میں کھانے سے خواتین کو انفیکشن سے بچاؤ میں مدد ملتی ہے۔ اس کے علاوہ ناریل کا استعمال حاملہ خواتین کو تھکاوٹ کا احساس بھی نہیں ہونے دیتا۔ تھکاوٹ سے بچنے کے لیے آپ ناریل کا پانی بھی استعمال کر سکتی ہیں۔
مزید جانیے: جلد حاملہ ہونے کا طریقہ
حمل میں لسی پینا
حمل میں لیسی پینا ہر خاتون کے لیے ایک طرح سے ضروری ہوتا ہے۔ لسی کو استعمال کرنے سے حاملہ خواتین کو پروبائیوٹکس ملتے ہیں جو کہ قبض نہیں ہونے دیتے۔ اس کے علاوہ حمل میں لسی پینے سے آنتوں کی صحت میں بھی بہتری آتی ہے۔
جن خواتین کو سینے کی جلن اور معدے کی تیزابیت کا سامنا ہے وہ بھی لسی کو استعمال کر سکتی ہیں۔ مختصرا ہم یہ کہہ سکتے ہیں کہ حمل میں لسی پینے سے خواتین بہت سے مسائل سے محفوظ رہ سکتی ہیں۔ اس کے علاوہ وہ لسی کے استعمال سے کیلشیم بھی حاصل کر سکتی ہیں۔
مچھلی کا استعمال
حمل کے دوران مچھلی کو بھی استعمال کرنے کا مشورہ دیا جاتا ہے۔ مچھلی میں سے بھی اگر آپ کو سالمن مچھلی مل جائے تو یہ زیادہ مفید ہو گی۔ اس میں اومیگا تھری فیٹی ایسڈز پائے جاتے ہیں۔ اس کے علاوہ حمل میں سالمن مچھلی کا استعمال محفوظ بھی ہوتا ہے۔
مزید یہ کہ اگر آپ کو تازہ سالمن مچھلی مل جائے تو یہ سونے پر سہاگہ ہو جائے گا۔ حمل کے دوران آپ مچھلی کو کسی بھی طرح استعمال کر سکتے ہیں۔ بس اس بات کو یقینی بنائیں کہ مچھلی کے ساتھ کوئی نقصان دہ چیز استعمال نہ کی جائے۔
حمل میں انڈوں کا استعمال
آپ جانتے ہیں کہ انڈے ایک سپر فوڈ ہیں جن میں ہرطرح کا نیوٹرنٹ پایا جاتا ہے۔ یہ فیٹ، پروٹین، وٹامنش، اور منرلز سے بھرپور ہوتے ہیں۔ اس کے علاوہ انڈوں میں کولین بھی پایا جاتا ہے۔ کولین کو ماں کے پیٹ میں بچے کے دماغ کے بننے کے عمل کے لیے فائدہ مند سمجھا جاتا ہے۔
اس لیے ہم یہ کہیں گے کہ ہر حاملہ خاتون کو انڈے استعمال کرنے چاہئیں۔
آخری الفاظ
یہاں پر میں نے جتنی بھی غذائیں لکھی ہیں۔ وہ حاملہ خواتین کی خوراک ہیں۔ ان عورتوں کو چاہیئے کہ یہ غذائیں استعمال کریں۔ اپنی صحت کو برقرار رکھیں۔ اور ایک صحت مند بچے کو جنم دیں۔
سوالات و جوابات
پریگننسی میں کیا کھانا چاہئے؟
پریگنینسی میں آپ کو ہر وہ چیز کھانی چاہیے جو نیوٹرنٹس، منرلز، وٹامنز، اور صحت مند فیٹ سے بھرپور ہو، جیسا کہ انڈے اور ایوو کیڈو۔
حمل کے دوران کیا کھانا چاہئے؟
حمل کے دوران کوشش کیجیے کہ ہر کھائی جانے والی چیز صحت مند ہو۔ آپ پھلوں سے لے کر خشک میوہ جات تک ہر صحت مند غذا استعمال کر سکتے ہیں۔
حمل کے دوران کونسا پھل کھانا چاہیے؟
حمل کے دوران آپ ایوو کیڈو، خربوز، ناریل، اور ان جیسے دوسرے پھل استعمال کر سکتی ہیں۔